لیکن کنڈل پر تو اردو کی وہی کتابیں ملیں گی جو اس پر اپ لوڈ کی گئی ہوں یا خود اپ لوڈ کریں۔ ذرا اس جدید ڈیوائس کا مکمل تعارف تو کروائیںؕ ۔
میں تو آج کل ٹیبلٹ پر پی ڈی ایف کتابیں کاپی کر کے پڑھ رہاہوں۔ یہ طریقہ بھی کافی قابل عمل ہے لیکن صرف پی ڈی ایف کتابوں کی حد تک۔
قیصرانی
ایمازن کنڈل ایک جدید ای بک ریڈر ہے۔ اس کی خصوصیات کچھ درج ذیل ہیں:
ای انک ڈسپلے، جس سے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کتاب کا صفحہ کھلا ہوا ہو۔ اس سے ایک تو نظروں پر بوجھ نہیں پڑھتا چاہے جتنے گھنٹے پڑھ لیں اور دوسرا یہ فائدہ بھی کہ چاہے تو گھپ اندھیرے میں پڑھیں چاہیں تو دن دیہاڑے کڑکتی دھوپ میں۔ ڈسپلے ویسے کا ویسے ہی دکھائی دے گا۔ اندھیرے میں پڑھنے کے لئے کنڈل کے نئے ماڈل میں سکرین کے اندر ہی لائٹ فٹ کر دی گئی ہے
فانٹ سائز اپنی مرضی کے مطابق چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت عام کتب کے لئے ہے۔ پی ڈی ایف فائل کو بھی چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے لیکن وہ اتنا کارگر نہیں کہ اگر ہر صفحے کو ہی اسی طرح کرنا پڑے
بیک وقت کئی سو کتب سما سکتی ہیں
بیٹری بہت گھنٹے چلتی ہے۔ کنڈل استعمال نہ ہو تو بھی بیٹری بہت ہفتے بغیر چارچ ہوئے محفوظ رہ سکتی ہے
وائرلیس کی مدد سے کتب کو ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ تھری جی ماڈل میں دنیا کے زیادہ تر ممالک میں کتب کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے
پی ڈی ایف، ورڈ اور دیگر کئی بنیادی فائل کی فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے
کتب کو فولڈرز کی شکل میں بھی ترتیب دی جا سکتی ہے
ہر کتاب میں اپنے پسندیدہ اقتباسات لے کر محفوظ بھی کئے جا سکتے ہیں اور وائرلیس یا تھری جی کی مدد سے انٹرنیٹ پر دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کئے جا سکتے ہیں
بنیادی سی انٹرنیٹ براؤزنگ بھی ہو سکتی ہے
ایک سے زیادہ کنڈل یا کنڈل سافٹ وئیر کی صورت میں کنڈل کلاؤڈ پر کتب کو ہر جگہ حتیٰ کہ سمارٹ فون پر بھی پڑھا جا سکتا ہے
بہت ساری کتب مفت موجود ہیں۔ لاکھوں کتب انتہائی سستی خریدی جا سکتی ہیں۔ ایک مزے کی بات یہ بھی ہے کہ جو کتاب خریدیں گے، اسے ایک منٹ کے اندر اندر کنڈل پر وصول کر کے پڑھ سکتے ہیں
اگر ایک کتاب کو پڑھتے ہوئے آپ دوسری کتاب کو شروع کر دیں تو پہلی کتاب پر آخری صفحہ جو پڑھا گیا ہوگا، وہ محفوظ ہو جائے گا۔ جب اس کتاب کو دوبارہ کھولیں گے تو وہی صفحہ سامنے آئے گا۔ جب کنڈل کا وائرلیس یا تھری جی آن رہتا ہے تو کنڈل کلاؤڈ پر ہر جگہ اس خوبی کو استعمال کر سکتے ہیں
آرکائیو ڈاٹ کام کی اکثر کتب کنڈل کی شکل میں بھی مل جاتی ہیں اور مفت ہوتی ہیں
انتہائی آسان استعمال
جو کتاب آپ نے خرید لی یا مفت میں ایمازن ڈاٹ کام سے اتاری ہے۔ وہ ہمیشہ کے لئے آپ کے کھاتے میں محفوظ ہے۔ چاہے آپ اس کتاب کو کنڈل سے حذف بھی کر دیں تو بھی وہ کتاب محفوظ رہے گی اور اس کے تمام اقتباسات اور حاشیئے بھی۔ جب چاہیں دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر لیں
جس لفظ کی سمجھ نہ آئے، کرسر کو اس پر لائیں تو ڈکشنری سے اس لفظ کا مطلب سامنے آ جائے گا۔ انٹر کریں گے تو زیادہ تفصیل سے وضاحت کر دی جائے گی۔ دو یا تین ڈکشنریاں اس میں پہلے سے رکھی ہوتی ہیں
اب سوالات کیجئے۔ یہ مختصر سا تعارف تھا