آپ سب کا شکریہ
چند روز قبل علی گڑھ سے ایک خاتون نے شعبہ اردو کے سربراہ کے مشورے پر خاکسار سے رابطہ کیا تھا، وہ خواتین کی تحریر کردہ اردو خودنوشتوں پر پی ایچ ڈی کررہی ہیں اور ہمیں کہا گیا کہ ان کی مدد کی جائے۔ پہلے تو خیال آیا کہ ہم نے ایسا کون سا کام کیا ہے جس کی بنا پر مدد کا کہا گیا ہے۔
یادش بخیر، ابن انشاء کے پاس ایک صاحب آئے اور کہا کہ نماز کی سورتیں سکھا دیجیے۔ انشاء جی نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ہمیں خود چار سورتیں یاد ہیں، وہ تمہیں سکھا دیں تو ہمارے پلے کیا رہ جائے گا۔
بہرکیف، خاتون کے مطالبات کی فہرست بہت طویل تھی، اتنی کہ خیال آیا کہ کیوں نہ اس موضوع پر ہم خود پی پی ایچ ڈی کرلیں یا کم از کم اتنا ہوجائے کہ خاتون کے مقالے میں شراکت داری کی صورت نکل آئے۔ زیر نظر کتاب کی اسکیننگ ان ہی کے لیے کی گئی تھی۔