کالج ٹرپ اور احوال ایک محفلین سے ملاقات کا

عائشہ عزیز

لائبریرین
مورخہ 28 فروری بروز جمعہ رات 11:22 پر ہماری بس کالج سے باہر روڈ پر نکل آئی اور ہم خوش خوش مری کی طرف چل پڑے۔ اتنی رات میں کالج آنا اور پھر اپنی کالج فرینڈز کے ساتھ اتنی دور کا سفر ۔۔ سب لوگ بہت ایکسائیٹڈ تھے۔ دوران سفر خوب انجوائے کیا اور دوستوں کے گھروں سے آئی ہوئی چیزوں پر ہاتھ صاف کیے۔۔:p
ہم لوگ موٹر وے سے جا رہے تھے تو جب کوئی چیک پوسٹ آ رہی ہوتی ناں تو سارے لوگ فولڈنگ بند کرکے اپنی اپنی سیٹس پر بھاگ جاتے اور پھر تھوڑی دیر بعد واپس اپنی فرینڈز کے پاس فولڈنگ سیٹس پر ۔۔:peacesign:
رات کےتقریبا ایک ڈیڑھ بجے ہم لوگ کلر کہار ایک پوائنٹ پر فریش ہونے کے لیے رکے۔۔ یہاں فیصل آباد میں اتنی سردی نہیں لگ رہی تھی وہاں جاتے ہی منہ سے دھواں نکلنے لگ گیا اور ہم لوگ خوش ہوئے کہ چلو پھر سے تھوڑی سردی تو ملی:daydreaming: ۔۔ وہاں پر ہم نے رات میں بھی ڈھیر ساری تصویریں بنائیں۔۔ہی ہی ہی اور کوئی کام نہیں تھا ناں بس ایسے ہی گھومتے رہے ہیں تصویریں بناتے رہے۔
کوئی گھنٹہ بھر رکنے کے بعد واپس اپنی اپنی بس میں بیٹھے او رآگے کا سفر شروع ہوا۔۔ پھر مجھے تو تھوڑی تھوڑی نیند آنے لگی تھی اس لیے میں کبھی سوتی اور کبھی جاگ جاتی ۔۔آگے جا کر سڑکیں تھوڑی اونچی نیچی ہونے لگی تھیں اور مجھے فولڈنگ سیٹ پر بیٹھ کر بڑے مزے کی نیند آ رہی تھی۔۔ بس کے ٹی وی پر پتا نہیں کس زمانے کی انڈین مووی چل رہی تھی۔۔جو میں نے نہیں دیکھی۔
پہلے تو ہمیں لگ رہا تھا کہ اسلام آباد رکیں گے لیکن جب بل کھاتی سڑکیں آنے لگیں تو پتا چلا ہم سیدھے مری جا رہے ہیں۔۔اتنے خطرناک سے موڑ اور بغیر روکے وہ یوں گھما کر گزرتے تھے تو کبھی کبھی بہت ڈر لگتا تھا۔۔ کچھ لوگ کہتے کہ ابھی تو اندھیرا ہے جب روشنی میں گزریں تو پہاڑوں سے نیچے دیکھنے پر بہت ڈر لگتا ہے :unsure:
خیر صبح کے پانچ بج رہے تھے جب ہم مری پہنچے، بس میں بیٹھ بیٹھ کر برا حال ہوگیا تھا۔۔پیٹرول کی سمیل سے سر بھاری :(۔۔ جیسے ہی بس رکی اور ہمیں اترنے کے لیے کہا گیا تو سب سے پہلے میں بس سے اتری ۔۔باہر بہت سردی تھی لیکن تازہ ہوا میں سانس لے کر سکون آگیا۔

نیچے اترتے ہی معلوم ہوا کہ سڑک پر برف جمی ہوئی ہے ویسی ہی جیسے سعود بھیا نے بتایا تھا۔۔وہاں پر کچھ گائیڈ بھی تھے ہوٹل کے۔۔ جو سب لوگوں کو بتا رہے تھے کہ احتیاط سے چلیے۔ ہمارا ہوٹل تھوڑی اونچائی پر تھا اور وہاں جانے کے لیے سیڑھیاں نہیں بلکہ ڈھلوان سڑک تھی جس پر جگہ جگہ برف جمی تھی ۔۔ وہاں سے گزرتے ہوئے میری ایک فرینڈ پھسل بھی گئیں :( پھر وہاں کے انکل لوگ سڑک پر گرم پانی ڈالنے لگے تاکہ برف پگھل جائے۔
اب اندھیرے میں جیسے بھی برف ملی اس کی تصویریں بنا لی گئیں

IMAG0741.jpg


IMAG0743.jpg



IMAG0746.jpg


IMAG0747.jpg


ہمارے ہوٹل کا نام ثمر ہوٹل تھا۔ وہاں پہنچے تو لاؤنج میں ہیٹر چل رہا تھا ۔۔ایک بے چارہ ہیٹر اور ہم سارے لوگ اس کے گرد بیٹھ گئے۔ تھوڑی دیر میں کمرے الاٹ ہونے لگے۔ ہم لوگ اپنے کمرے میں پہنچے فریش ہوئے اور تھوڑا سا آرام کیا، صبح ناشتے کے لیے مال روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں جانا تھا۔۔۔ اور جب ہم تیار ہو کر نکلے تو پتا چلا ہمیں جو کارڈ دیا گیا تھا وہ میں کہیں بھول آئی ہوں:noxxx:۔۔ اب واپس تو نہیں جا سکتے تھے سو مال روڈ ڈھونڈنے لگے۔۔۔ میں تو فرسٹ ٹائم گئی تھی لیکن میری فرینڈ پہلے بھی آ چکی تھی یہاں ۔۔۔ ساری سڑکیں اوپر اوپر ہی جا رہی تھیں اور المائدہ ریسٹورنٹ کا کہیں نام و نشان نہیں :nailbiting:
میں اپنی دوست کا سر کھائے جاؤں کہ کب آئے گا ۔۔ کبھی سیڑھیاں چڑھنے لگیں اور کبھی پھر کوئی سڑک آ جائے۔۔ راستے میں ایک جگہ سے میں نے احتیاط چاکلیٹس خریدیں کہ صبح کے سات بجے ناشتہ کرنے والی میں بے چاری ابھی تک ناشتے کی شکل بھی نہیں دیکھی پائی تھی:unsure: ۔۔۔ا للہ اللہ کرکے مال روڈ آیا اور وہاں پر بھی تھوڑی پریشانی اٹھانی پڑی کہ جس ریسٹورنٹ میں ہمیں جانا تھا وہاں کا کارڈ گم ہوگیا تھا۔ دوسرے ہوٹل میں گئے تو شکر ہے وہاں ہمارے سر تھے ان سے کارڈ لے کر ناشتے کے انتظار میں جو بیٹھے تو مجھے اپنے بیگ سے چاکلیٹ نکال کر کھانی ہی پڑی :cautious:
ناشتے میں ہم لوگوں نے پوریاں کھائیں اور بعد میں چائے پی پھر ہمیں اسی ہوٹل کے ٹیرس پر بھیج دیا گیا۔۔


یہاں تک مجھے مری بڑا ہی بورنگ لگا۔۔سچی میں:embarrassed:

IMAG1018.jpg

ٹیرس سے باہر لوگوں کے مکانات پر برف پڑی ہوئی تھی وہاں پر کوئی پہاڑ نہیں تھا جو برف سے ڈھکا ہو۔۔ میری فرینڈ کہتی کہ تم ایک پہاڑ پر ہی کھڑی ہوئی۔ میں کہا بھئی مجھے کوئی برف سے ڈھکا ہوا پہاڑ چاہیے جو ویزیبل بھی ہو۔۔ایویں بس :nottalking:

ہاں لیکن برف دیکھ کر بڑا اچھا لگ رہا تھا میں نے تو فرسٹ ٹائم برف دیکھی وہاں پر۔۔:daydreaming:

ریسٹورنٹ سے نکل کر ہم لوگوں کو کہا گیا کہ پنڈی پوائنٹ پہنچیں جو مال روڈ پر ہی چلتے چلتے آگے آئے گا وہاں سے چیئر لفٹ لے سکیں گے ۔۔اور ہاں مال روڈ کوئی بہت زیادہ اونچا نیچا نہیں تھا اس لیے وہاں پر زیادہ تھکن نہیں ہوئی۔۔ راستے میں ہم نے آئس کریم بھی لی بچو۔۔اور میں سوچوں اگر جو امی جان مجھے دیکھ لیں تو خوب ڈانٹیں :p

IMAG1019.jpg


اب ہم لوگ چلتے ہوئے جگہ جگہ رک جائیں۔۔کوئی کہے ارے دیکھو ناں کتنا پیارا سین ہے۔۔یہاں ایک تصویر ہو جائے ناں۔۔۔ اور ہم لوگ تصویریں بنانے لگیں۔ جب زیادہ دیر ہو جائے تو ہمارے انکل لوگ جو پیچھے ہی آ رہے تھے سب لوگوں کو کہہ کہہ کر آگے بڑھائیں۔
IMG_20140301_104442.jpg



IMAG1026.jpg


مری میں فرائی چکس۔۔ :p

IMAG1027.jpg


یہاں پر سارے لوگ ایک دوسرے کو برف کے گولے مار رہے تھے :roll:
IMAG1038.jpg



M-dZUX-LS0zznADPBmpgiIq8hAyI_nE6XQUgZZ1Xl6Q=w366-h585-no


IMAG1042.jpg


یہ سنو مین ایک بھائی نے بنایا ہوا تھا ہم نے اس کی تصویر بنا لی :)

IMAG1044.jpg


IMAG1049.jpg


کتنی پیاری لگ رہی ہے ناں یہ وائٹ وائٹ برف :daydreaming:
IMAG1050.jpg


لوگوں کے مکانوں پر برف پڑی ہوئی پیاری لگ رہی ہے ناں :rolleyes:

IMAG1051.jpg


IMAG1052.jpg


IMAG1053.jpg


IMAG1037.jpg


فوجی انکل کہہ رہے تھے کہ یہاں تصویریں مت بنائیں لیکن ہم نے بنا لیں۔۔کچھ غلط کیا کیا؟
یہ توپ اتنی پیاری لگ رہی تھی
PTVk_XazsTRUnMLp9M7gvpqBrq-tWu80AEbEkw0OqIc=w1033-h585-no



نوٹ : یہ ساری تصاویر میرے کیمرے سے نہیں لی گئیں۔ کچھ میری فرینڈز کے کیمرے کی بھی ہیں۔
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
واہ جی واہ ہماری مانو بلی تو سفرنامہ نگار بن گئی ہے.
خوب. تو پھر کیا ہوا?
 

منصور مکرم

محفلین
مانو بلی ۔۔۔۔۔اس سردی میں آئیس کریم
وہ کہتے ہیں نا ۔سردی ہے تو کیا ہوا۔آئیس کریم آئیس کریم ہے۔

باقی سفرنامے کے منتظر ہیں۔
 

ساقی۔

محفلین
واہ !صبح صبح خالی پیٹ کیا اچھا سفر نامہ پڑھنے کو ملا ہے۔ بہت خوب ۔
تصاویر بھی خوب ہیں ۔ لیکن کچھ سائز میں بہت چھوٹی ہیں ۔
آئسکریم کا وہاں یہ فائدہ ضرور ہے کہ دل نہیں چاہ رہا تو سائیڈ پر رکھ دو بعد میں کھا لینا کون سا پگلے گی ۔(آئسکریم کوئی صبر کیے رہ سکتا ہے ساقی؟ حد کرتے ہو۔)
برف آپکو تو اچھی لگی پر وہاں کے رہائشی تو کہتے ہوں کہ ابے یہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔کہاں پھنس گئے ہیں ہم۔


باقی کا منتظر ہوں ۔
 
کیا بات ہے
لطٍف آیا پڑھ کر تصویریں بھی بہت خوب ہیں
ویسے مجھے بھی آئیسکریم کھانے کا لطف سردیوں میں ہی آتا ہے
ہنستی مسکراتی رہو :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
پنڈی پوائنٹ تک پہنچتے پہنچتے ڈھیر ساری تصویریں بنائیں۔ فاتح بھائی نے کہا تھا ان کے لیے مری سے برف لے کر آؤں تو یہ برف دیکھ کر مجھے خیال آیا یہ تو فاتح بھائی کے لیے لے لوں جاتے جاتے اسلام آباد میں ان کو دے دوں گی
f.png


اوپر سے ساری چیزیں بہت پیاری پیاری لگ رہی ہیں ناں، اب ذرا نیچے دیکھیں بچو
ہوٹل کے ٹیرس سے باہر کا منظر

10152470_554328237999782_1549769794_n.jpg



1982246_554328211333118_372536692_n.jpg



1891276_554328114666461_1741182526_n.jpg


1526785_554328134666459_396305843_n.jpg


1896928_623767887694448_569997896_n.jpg



یہاں سامنے وہ سلیپری سا روڈ جہاں سے ہم صبح میں گزرے تھے۔
10152658_554328277999778_870683038_n.jpg


1.png


2.png


10003804_405489749587516_1560281934_o.jpg


10150960_415037148632776_776900740_n.jpg


fog.png


3.png


یہاں تک آتے آتے بارش ہونے لگی تھی، پہلے تو چھوٹے چھوٹے پانی کے قطرے لگ رہے تھے لیکن پھر برفباری ہونے لگی اور میں اپنے دستانوں پر وائٹ وائٹ برف اکھٹی کروں کہ واقعی یہ برف باری ہو رہی ہے ناں۔۔تب بہت اچھا لگا تھا۔۔ابھی وہ پکس نہیں ہیں میرے پاس کیونکہ ایک فرینڈ کے موبائل سے بنائی تھیں۔
چیئر لفٹ تو بارش کی وجہ سے نہیں لی۔ لیکن پھر ہم لوگوں نے گھڑی سواری کی ۔۔وائٹ گھوڑوں پر ۔۔پہلے تو مجھے ڈر لگے لیکن میری فرینڈ نے تھوڑی ہمت بندھائی۔۔اور سچی بتاؤں میں نے فرسٹ ٹائم گھڑ سواری کی اور اتنا اچھا لگا کہ کیا بتاؤں۔۔ تب پہلی بار مری میں بہت مزہ آیا۔ :)
اس کے بعد واپسی کا سفر شروع ہوا، راستے سے ہم لوگوں نے کچھ خریداری بھی کی گھر والوں کے لیے۔۔ ایک جگہ رک کر چائے پی کہ سردی بہت ہوگئی تھی اور دھند ہو رہی تھی۔مال روڈ سے اتر کر واپس ہوٹل تک جاتے جاتے فلرریز اڑنے لگیں اور میں سارا رستہ ویڈیو بناتی رہی :)
واپس ہوٹل پہنچے تو شوز گیلے ہو چکے تھے جن کو باری باری سب لوگوں نے ہیٹر سے سکھایا اور ہمیں کہا گیا کہ تین بنے ہمیں اسلام آباد کے لیے نکلنا ہے۔
اور بتاؤں یہ دیکھئے ذرا جہاں ہماری بسیں رات میں رکیں تھیں وہ منظر دن میں کس قدر خوبصورت لگ رہا ہے۔۔یہاں پر لگا مری سچ میں بہت خوبصورت ہے ۔۔بے حد خوبصورت!!!

IMAG0803.jpg


IMAG0804.jpg


سورج نکل آیا تھا اور یہ منظر اور بھی خوبصورت لگنے لگا۔۔ جگہ جگہ دھند کے بادل اور وہ بھی ہم سے نیچے۔۔یعنی آخر میں بھی بادلوں سے اوپر آ ہی گئی:daydreaming:
آئی لو دس سین! :)
IMAG0812.jpg


IMAG0810.jpg


IMAG0810.jpg


IMAG0811.jpg


واپسی پر جیسے جیسے گول گول گھومتے ہوئے پہاڑوں نیچے اتر رہے تھے۔۔ ہر چیز دیکھنے کے لائق تھی۔ اتنے پیارے سینز تھے کہ دل کر رہا تھا ہر چیز کیپچر کروں۔ ویڈیو بھی بنائی تھوڑی سی بس کے اندر سے ہی ۔۔ :)
اور ہم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔ :)

جاری ہے ۔۔
 
آخری تدوین:
Top