کالج ٹرپ اور احوال ایک محفلین سے ملاقات کا

عائشہ عزیز

لائبریرین
بس میں میں نے ماہی احمد کو انفارم کر دیا تھا کہ ہم اسلام آباد آ رہے ہیں۔ اور بتاؤں ہم لوگ جہاں بھی جاتے میں فرحت آپی اور ماہی احمد کو میسج کر دیتی اور میں نے ان لوگوں کو خوب تنگ کیا ۔۔رات میں جاتے ہوئے بھی اور دن میں بھی۔۔:p
فرحت آپی تو دن میں ہی پنڈی واپس چلی گئیں اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہوئی :( اور ماہی سے بھی کنفرم نہیں تھی کیونکہ اس کو چھوڑنے کے لیے گھر میں کوئی نہیں تھا۔ لیکن ہم لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔
اور بتاؤں واپسی پر پھر سے پیٹرول کی سمیل سے سر بھاری ہو رہا تھا جب تک مری ختم نہیں ہوا یہی کنڈیشن رہی اور ہماری بس میں سیٹس والی ونڈوز بھی نہیں کھلتی تھیں کہ بندہ اپنی ونڈو کھول کر بیٹھ جائے۔۔میرے کو بس میں سفر کرنا بالکل اچھا نہیں لگتا :(
اسلام آباد میں سب سے پہلے ہم پاکستان مونیومنٹ پر گئے سوچا تھا وہاں مل لیں گے اگر نہیں تو آگے سینٹورس مال پر جانا تھا وہاں مل لیتے۔۔
یہ رہیں مونیومنٹ کی کچھ تصویریں جو کہ فرحت کیانی آپی کی تصاویر کا مقابلہ کسی طرح بھی نہیں کر سکتیں
1620769_554328064666466_112365655_n.jpg


1609556_554327991333140_705818014_n.jpg


1743672_554328034666469_234566722_n.jpg


1978743_554327941333145_1813268385_n.jpg


10003494_554327961333143_2060515188_n.jpg


1959743_554328011333138_2014357030_n.jpg


IMAG0830.jpg


اور یہ چاروں ستون ۔۔ یہ مجھے بہت اچھے لگے:)
10003155_554327807999825_1707436502_n.jpg


1888680_554327867999819_1443204455_n.jpg


IMG_20140301_180117.jpg


IMG_20140301_180057.jpg


10003155_554327807999825_1707436502_n.jpg


اور یہ یہاں سے اسلام آباد کا منظر۔۔

LMDzIKDJ-zw2ugiioiOf3ym8oYHpYN4WFsiWO76bf5M=w780-h585-no


10152579_554327917999814_571540964_n.jpg


IMAG1057.jpg


IMAG1058.jpg


IMAG1061.jpg


IMAG1060.jpg


فیصل مسجد تو ہم نے بس دور سے ہی دیکھی تھی ۔
X8O1pYXy-GSWhYVl8ZeTO7UkjyoQkNAoZgzUHigQpyg=w780-h585-no



اور یہ والی تصویر تو میں پہلے بھی محفل پر دیکھ چکی ہوں :)

IMAG1065.jpg
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میوزیم میں تو ہم نے بس ویڈیوز ہی بنائیں۔۔وہاں بہت اچھا لگا۔ سچی میں! :)

IMG_20140301_180020.jpg

(اتنی دھندلی تصویر کس نے کھینچی ہے بھئی :( )

میں نے محمد بن قاسم، شیر شاہ سوری ، ظہیر الدین بابر اور سرسید کے مجسمے دیکھے اور صوفی بابا بھی دیکھے (ارے بابا مجسمہ ناں) اور علامہ اقبال دیکھے نماز پڑھتے ہوئے۔۔اور بتاؤں ایسے ہم لوگ اونچی آواز میں آپس میں باتیں کرتے جا رہے تھے اور جب نماز پڑھتے ہوئے علامہ اقبال پر نظر پڑی تو ایسےسرگوشی میں بات کرنے لگے جیسے وہ واقعی نماز پڑھ رہے ہوں۔ اور ان کا گھر دیکھا اور حقہ اور برتن اور ان کا کوٹ وکالت والا۔۔ ان کا گھر مجھے بہت اچھا لگا، اتنا سادہ سا۔۔سچی میں وہاں جا کر تھوڑی دیر کے لیے یہ بھول گیا تھا کہ یہ ساری چیزیں بہت عرصہ پہلے ہو چکی ہیں ۔۔بس آپ کے سامنے ہی تو مسلمان برصغیر میں آ رہے ہیں اور اس کے بعد مغلوں کی حکومت ۔۔اور ہاں وہ ملکہ بھی تھی ناں وہاں پر ایسے زمین پر بیٹھی ہوئی تھی ۔

m10.png

m11.png
m9.png

m12.png

m5.png

(پاکستان بننے کے بعد کے حالات)

m6.png


m8.png

m.png

IMAG0835.jpg

m14.png


اور قائد اعظم کے مجسمے دیکھے ان کے گاندھی کے ساتھ مذاکرات، ان کا گھر اور ان کے استعمال کی چیزیں ایک شیشے کے کمرے میں بند تھیں، گول میز کانفرنس دیکھی اور پھر جب پاکستان بن گیا ناں تو قائد اعظم بوڑھے ہو گئے تھے۔۔ تب مجھے تھوڑا تھوڑا دکھ بھی ہوا تھا :(
m16.png

m3.png

Pws3KfTFBjlxfJawhWYiRSbKtDCcKaQ7iF5Aak-JD1A=w880-h585-no


پاکستان بننے کے بعد قائد اعظم اور فاطمہ جناح بھی وائٹ گھوڑوں پر بیٹھے تھے ناں اور ہم بھی مری میں وائٹ گھوڑوں پر بیٹھے تھے :)

m7.png

m15.png
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بٹیا رانی ۔۔۔ کیا خوب لکھی سفر کی تصویر کہانی
بہت سی دعائیں آپ کے نام ۔
اب جلدی سے ماہی بٹیا کی انٹری دے دو ۔ تم جانو ہی کہ " انتظار بری بلا ہے "
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جب ہم لوگ میوزیم سے نکلنے والے تھے تو ماہی احمد کا فون آیا کہ یہ لوگ ملنے آئیں گے ۔۔ اب وہاں پر تو ہم تھوڑی دیر کے لیے ہی تھے اس لیے ان سے بولا کہ مال پر آ جائیں ۔۔ اور بتاؤں میں نے وہ جو آرگنائزر سر تھے ان سے پوچھا بھی کہ ہم مال پر جائیں گے ناں ، وہ کہتے ہاں جائیں گے لیکن جب ہم لوگ بس میں آ کر بیٹھے تو ہماری میم لوگ کہتیں کہ نہیں ہم تو ڈنر کے لیے جا رہے ہیں۔۔ اب میرا منہ بن گیا :cautious: میں نے ماہی کو فون کیا کہ ہمارا یہاں آنا کنفرم نہیں ہو رہا ۔۔ شاید ہم لوگ سیدھے سیور ریسٹورنٹ میں جائیں ڈنر کرنے۔۔ لیکن ماہی احمد کہنے لگیں کوئی بات نہیں وہاں آ جائیں گے ۔۔ :happy:

خیر پھر جب ہماری بسیں سینٹورس مال کے سامنے رکنے لگیں تو میں نے فون کیا کہ ہم لوگ یہیں پر آ رہے ہیں :)۔۔ یہ لوگ مال میں گھوم رہے تھے تب ۔۔ سیکیورٹی سے گزر کر اندر گئے تو فون آیا کہ کہاں ہو ۔۔ ہمارے سامنے ٹوٹی فروٹی کا سائن بورڈ لگا ہوا تھا میں نے کہا ہم تو اس کے پا س کھڑے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد ایک خوش شکل لمبی سی لڑکی میرے پاس آ کر بولیں آپ عائشہ ہیں؟۔۔ میں نے کہا جی اور آپ ماہی احمد۔۔اس طرح ہمارا تعارف ہوا، ماہی کے ساتھ ان کے مما بھی تھیں (یعنی ایک نہیں دو محفلین سے ملی تھی میں ۔۔:) ) میرے ساتھ میری فرینڈز بھی تھیں ہم لوگ تھوڑی دیر باتیں کرتے رہے ۔۔ اسلام آباد تک آتے آتے میں تھوڑا اکیلا فیل کرنے لگی تھی ۔۔ اور امی جان اور اپنے گھر اور سب لوگوں کو بہت مس کر رہی تھی اور چونکہ محفل بھی تو ہمارے گھر میں ہی ہوتی ہے یا دوسرے لفظوں میں محفل بھی تو ہمارا گھر ہی ہے تو ان کے شہر میں ماہی احمد اور ان کی مما سے مل کر مجھے لگا جیسے کچھ ایسے لوگوں سے مل رہی ہوں جو ہمارے گھر بھی ہوتے ہیں۔۔ مجھے بہت اچھا لگا :)
ہم لوگ تھوڑی دیر باتیں کرتے رہے پھر مال کے اندر جانے کے لیے سیکیورٹی لائن میں کھڑے ہوگئے جہاں ماہی نے مجھے ایک گفٹ پیک دیا کہ یہ اس کی اور سعود بھیا کی طرف سے ہے ۔۔میں بھی سوچوں اچھا تو یہ سازشیں ہو رہی تھیں۔۔ خیر مجھے بہت اچھا لگا :love:
ہم لوگ اندر گئے اور وہاں پر گھومتے رہے ، مال بہت اچھا لگا اور ماہی احمد نے بتایا کہ بہت ایکسپینسیو بھی ہے ۔ وہاں پر ہم سب فرینڈز الگ الگ ہی تھیں تو جب بھی کوئی ملتا ، یوں لگتا جیسے بہت دیر بعد مل رہے ہیں اور بہت خوشی ہوتی ، مال میں بھی جب میری فرینڈز کا گروپ نظر آیا تو میں ان لوگوں سے ملنے لگی تو ماہی احمد کہتیں یو ں لگ رہا ہے جیسے تم لوگ صدیوں بعد مل رہے ہو۔۔ ہی ہی ہی
ارے ہاں وہاں پر ماہی احمد کے بابا بھی تھے ان سے بھی سلام کیا، وہ بھی بہت اچھے لگے :)

یہ رہی مال کی ایک تصویر جو میری ایک فرینڈ نے بنائی ۔

IMG_13008700423033.jpeg


جب ہم لوگ باتیں کر رہے تھے تو میری فرینڈ کچھ دوسری فرینڈز کے ساتھ چلی گئی جبکہ میں ماہی اور آنٹی کے ساتھ تھی ۔ آنٹی نے میری اور ماہی کی تصویر بھی بنائی :)
پھر ماہی کے بابا کی کوئی ضروری کال آگئی اور ان لوگوں کو جلدی گھر جانا تھا، لیکن میں تو اکیلی تھی میری فرینڈ ساتھ نہیں تھی اس لیے یہ لوگ مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں گئے ۔۔تھینک یو سو مچ ماہی اینڈ آنٹی :)
ہم لوگ باتیں کرتے کرتے مال سےباہر آگئے ۔۔ اور ہم دو عقل مند لوگ یہ بھی ڈسکس کر رہے تھے کہ آخر محفل پر اتنے پھڈے کیوں ہونے لگے ہیں :oops:
اور میں نے ماہی احمد کو یہ بھی بتایا کہ میرا گھر جانے کو بہت دل کر رہا ہے اور میں اداس بھی ہو رہی ہوں :( اور میں نے ان کو اپنی فلائنگ کوچ بھی دکھائی جس میں بیٹھنا مجھے بالکل پسند نہیں آیا :unsure:۔۔ جب ہم لوگ پارکنگ ایریا میں باتیں کر رہے تھے تو وہاں پر ایک صاحب نے اپنی گاڑی ایک دوسری گاڑی میں دے ماری جو کہ بے چاری آرام سے کھڑی تھی ۔۔ اور ہم لوگ ڈر گئے :cautious:
اس دوران میری فرینڈ بھی وہاں آگئی اور یہ لوگ چلے گئے ، ماہی نے کہا کہ اگر ان کے بابا کو ضروری نہ جانا ہوتا تو جب تک ہم لوگ وہاں رہتے یہ ہمارے ساتھ ہی رہتیں۔۔ تھینک یو ماہی ۔۔ہم لوگ کچھ دیر وہاں کھڑے رہے پھر باہر آ کر اپنی بسوں میں بیٹھنے لگے۔ اور بتاؤں مجھے ماہی احمد کو گفٹ دینا بھی یاد نہیں رہا :( جب یاد آیا تو یہ لوگ وہاں سے دور نکل آئے تھے ۔۔ اور پھر اس بات پر ڈنر کے لیے جانے تک میرا منہ بنا رہا ۔۔
ڈنر کے لیے بھی ہمیں اتنی دیر انتظار کرنا پڑا کیونکہ سیور ہوٹل میں ہم سے پہلے کوئی اور ٹرپ کے لوگ بھی ڈنر کر رہے تھے۔ میں تو اس دوران ماہی سے بات کرتی رہی میسج پر ۔۔اور پھر سو گئی ۔گیارہ بجے کے قریب ہمیں کھانا ملا ۔۔میرا تو کھانا کھانے کابالکل دل نہیں تھا پر مجھے لگا شاید مجھے کھانا دیکھ کر بھوک لگ جائے لیکن اتنے مزے دار پلاؤ اور کباب دیکھ کر بھی میرا دل نہ کرے ۔۔ سارے لوگ کھانا کھا رہے تھے اور میں میسج پر ماہی سے بات کر رہی تھی ۔۔ اور بتاوں میری فیورٹ کوک بھی کسی اور نے پی ۔۔وہ بھی نہیں پی جا رہی تھی ۔ :(

یہاں تک کہ میری فرینڈ نے میری تصویر بنائی تو میں مسکرائی بھی نہیں۔۔میرا دل کر رہا تھا کہ جادو کی چھڑی گھومے اور میں بس گھر پہنچ جاؤں ۔ساڑھے گیارہ بجے ہم لوگ وہاں سے واپسی کے لیے نکلے اور رستے میں کبھی سوتے کبھی جاگتے صبح چار بجے گھر پہنچے۔ اور اگلا سارا دن میں نے سو کر گزارا ۔۔اور کچھ کھانا تو درکنار پانی بھی نہیں پیا ۔۔اور بتاؤں اگلے دو دن میرے تو منہ کا ذائقہ بھی ٹھیک نہیں ہوا۔

لیکن اس سب کے باوجود یہ ایک یادگار ٹرپ تھا ۔۔۔ہیپی اینڈنگ :p:):)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واہ !صبح صبح خالی پیٹ کیا اچھا سفر نامہ پڑھنے کو ملا ہے۔ بہت خوب ۔
تصاویر بھی خوب ہیں ۔ لیکن کچھ سائز میں بہت چھوٹی ہیں ۔
آئسکریم کا وہاں یہ فائدہ ضرور ہے کہ دل نہیں چاہ رہا تو سائیڈ پر رکھ دو بعد میں کھا لینا کون سا پگلے گی ۔(آئسکریم کوئی صبر کیے رہ سکتا ہے ساقی؟ حد کرتے ہو۔)
برف آپکو تو اچھی لگی پر وہاں کے رہائشی تو کہتے ہوں کہ ابے یہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔کہاں پھنس گئے ہیں ہم۔


باقی کا منتظر ہوں ۔
واقعی بھائی میں بھی سوچ رہی تھی کہ مری میں رہنا بالکل نہیں اچھا بس جائیں گھوم پھر کر واپس آ جائیں ۔
 

ساقی۔

محفلین
واہ ۔ ایسا لگا ہم بھی ساتھ ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔۔۔اچھاسفر نامہ نگار وہی ہوتا ہے جو قاری کو بھی اپنے ساتھ گمائے پھرائے۔ اور یہ آپ نے کر دکھایا۔۔ میں تو کہتا ہوں باقاعدگی سے لکھنے کی پریکٹس کریں ۔ آپ میں ایک اچھی ادبی شخصیت چھپی بیٹھی ہے ۔ ۔سچی!

اور وہ ماہی احمد والا گفٹ میرے لیے سنبھال رکھیے۔ :angel:
 

باباجی

محفلین
زبردست عائشہ گڑیا
بہت اچھی روداد لکھی ۔۔ میں بھی شمالی علاقہ جات گھومنے گیا تھا لیکن سستی کی وجہ سے یہاں پوسٹنگ نہ کر سکا ۔۔
اور مجھے تو مری میں ذرا بھی مزہ نہیں آیا ۔۔ انتہائی بور جگہ ہے ، بس پاگلوں کی طرح مال روڈ پر پیدل چلتے رہو :)
 

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی مانو، تم نے بہت محنت کی اور خوب لکھا اور تصاویر لگائیں۔

میری طرف سے ڈھیر ساری شاباش
 

ماہی احمد

لائبریرین
واہ ۔ ایسا لگا ہم بھی ساتھ ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔۔۔ اچھاسفر نامہ نگار وہی ہوتا ہے جو قاری کو بھی اپنے ساتھ گمائے پھرائے۔ اور یہ آپ نے کر دکھایا۔۔ میں تو کہتا ہوں باقاعدگی سے لکھنے کی پریکٹس کریں ۔ آپ میں ایک اچھی ادبی شخصیت چھپی بیٹھی ہے ۔ ۔سچی!

اور وہ ماہی احمد والا گفٹ میرے لیے سنبھال رکھیے۔ :angel:
اس میں فیڈر نہیں تھا اس لئیے وہ آپ کے کام کا نہیں۔۔۔ :p
 

ماہی احمد

لائبریرین
میں نے سوچا اپنی طرف کا قصہ بھی لکھ دوں تو خوب رہے گا :)

ہوا کچھ یوں کہ محفل سے ہی پتا چلا عائشہ عزیز کالج ٹرپ کے ساتھ مری آ رہی ہیں(تھوڑا سا اندازہ مجھے تب ہی ہو گیا تھا کہ یہ لوگ اتنا انجوائے نہیں کر پائیں گے کیونکہ اتنا لمبا سفر اور پھر مری کی پہاڑیوں کے چکر وغیرہ)۔ طے پایا کہ جب صبح یہ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو جس ہوٹل میں رکیں گے وہاں ملاقات ہو جائے گی۔ میں بہت خوش تھی پر ساری خوشی پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی:sad2: جب صبح صبح عائشہ کا میسج ملا کہ ہم ڈائرکٹ مری ہی آ گئے ہیں:cautious: ۔ میرا خوب گندا سا منہ بن گیا اور "یار اچھا بھلا موقع تھا، یار یہ کیا!!!" والی سچویشن تھی میری:(۔ اس دن پاپا کو بھی شام میں کسی میٹنگ کے لئیے جانا تھا اور امی کو بھی کہیں جانا تھا تو مجھے پکا یقین تھا کہ شام میں تو ملاقات ہو ہی نہیں سکتی۔ یوں میرے سارے پلینز دھرے کے دھرے رہ گئے (گفٹ وغیرہ والے):sigh:۔
خیر سارا دن دل بھی برا ہوا خوب اور میں نے کیا بھی کچھ نہیں (گفٹ سے متعلق) کہ 4 بجے کے آس پاس عائشہ نے بتایا کہ ہم اسلام آباد کے لئیے نکل رہے ہیں:):):)۔ اللہ!!! مجھے اتنی خوشی ہوئی:dancing: لیکن تھوڑی دیر کے لئیے ہی کیونکہ گھر پر تو کوئی تھا ہی نہیں جو مجھے لے کر جاتا:sigh: ۔ پھر بھی "امید پہ دنیا قائم ہے" کے تحت میں نے سٹارز بنانے شروع کیئے، اگر صبح سے شروع کئیے ہوتے تو تب تک کافی زیادہ بن چکے ہوتے پر خیر جو اللہ کی مرضی۔ سٹارز بنانے کے ساتھ ساتھ عائشہ سے بھی رابطے میں رہی، دل ہی دل خوب دعائیں مانگیں "یاللہ جی پلیز ملاقات کروا دیں پلیزززز"، "یااللہ جی پلیز پاپا جلدی گھر آجائیں" وغیرہ:praying::praying::praying::praying:۔ شکر اللہ کا پاپا اور امی جلدی آ گئے اس وقت عائشہ میں مونیومنٹ تھی۔ جلدی سے گفٹ پیک کیا، سٹارز کم ہونے کا شدید دکھ تھا پر میں کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی:worried:۔ تھوڑی سی سچویشن بتا دوں پر تب تو مزہ آیا ہی اب بھی خوب ہنسی آتی ہے۔۔۔

عائشہ:"ہم مونیومنٹ ہیں یہیں آجاؤ"
ماہی: "اوکے ہم آ رہے ہیں" (y)

مغرب کی نماز پڑھی سب نے اور گھر سے بہت عجلت میں نکلے۔ اتنی جلدی میں کہ میں اپنا پاوچ اٹھانا بھول گئی، پاپا امی اپنا فون اٹھانا بھول گئے، میں نے چٹیا کے نیچے پونی پہننے کو بھی وقت ضیاع جانا اور بس موبائل ہاتھ میں تھا کیونکہ عائشہ سے بات کر رہی تھی:oops::oops:۔۔۔
ابھی بمشکل 2 منٹ ہوئے ہوں گے ہمیں گھر سے نکلے کہ

عائشہ: "رکو رکو شاید ہم یہاں سے نکل رہے ہیں"
ماہی: "اوکے، مجھے بتا دو کہاں جا رہے ہو"
عائشہ: "ہم سینٹورس آ رہے ہیں وہاں آ جاؤ"
ماہی: "اوکے باس"(y)

ہم سینٹورس پہنچ گئے، وہاں انتظار کرنے لگے۔

عائشہ: "ہم یہاں نہیں آ رہے سیور جارہے ہیں"
یہاں میری شکل دیکھ کر پاپا کو بھی ہنسی آ گئی تھی :cautious:
ماہی: "ٹھیک ہے کوئی بات نہیں ہم وہاں آ جاتے ہیں پہنچ کر بتانا"

کچھ دیر بعد

عائشہ: "ہم یہیں آ رہے ہیں یہیں رکنا"
ماہی: "ٹھیک"(y)

ہم وہاں کافی دیر اینٹرس والے کاریڈور میں کھڑے انتظار کرتے رہے، اتنی لوگ آئے اتنے گئے۔
کچھ دیر بعد

ماہی: "کہاں ہو؟"
عائشہ: "ٹوٹی فروٹی کا سائن بورڈ ہے ہمارے سامنے"
:confused2:

میں باہر آئی اب مجھے تو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ سائن بورڈ ہے کہاں:idontknow:، ہم سائن بورڈ کے بالکل دوسری طرف چلنے لگے (میرے ساتھ امی تھیں، پاپا مال کی سیر میں مصروف تھے جس کی آفر امی کو بھی کی:winking: پر امی نہیں مانیں)۔ میرا ارادہ تھا کہ سامنے کھڑے سکیورٹی والے انکل سے پوچھ لیتے ہیں وہ کہنے لگے "بیٹا ٹوٹی فروٹی تو اندر ہے" اب میں انہیں ہوں نہیں انکل میں سائن بورڈ کا پوچھ رہی ہوں میری فرینڈ وہاں ہے:rollingeyes:۔ تبھی وہاں ایک بھیا جی آئے اور انہوں نے پیچھے کی طرف اشارہ کر کے بتا دیا کہ وہ رہا سائن بورڈ (اللہ بھلا کرے ان کا)۔ سائن بورڈ تو مل گیا پر اب لڑکی کہاں سے ڈھونڈیں۔:confused2:
وہاں ایک گروپ کھڑا تھا ان سے پوچھا:
"آپ لوگ فیصل آباد سے آئے ہیں؟"
"آپ لوگوں کے ساتھ عائشہ بھی ہے؟"
"عائشہ عزیز!"
"ہاں جی وہ، وہ ابھی یہیں تو تھی، کہاں گئی، ابھی ہمارے ساتھ ہی تھی (چلو جی کُڑی نوں ہُن کتھوں لبئیے:worried:) ارے وہ دیکھیں وہ اس کی دوست کھڑی ہے شائستہ اسے معلوم ہو گا (اللہ کی نیک بندی مجھے کیا علم شائستہ کون) ارے وہ دیکھیں وہ عائشہ بھی کھڑی ہے ( افف مجھے کیا پتا عائشہ کون۔۔۔:hypnotized:) "
خیر میں دوسرے گروپ کی طرف گئی۔ ابھی سوال ترتیب دے ہی رہی تھی ذہن میں کہ ایک مشکوک بلی پر نگاہ پڑی۔ اس سے پہلے کہ میں کچھ بھی کہتی

عائشہ: "ماہی احمد؟":love:
ماہی: "عائشہ عزیز؟":love:
:bighug::bighug::bighug::bighug::bighug::bighug:

خیر پھر ہم گلے ملے۔ ایکسائٹمنٹ کا تو کوئی حال نہیں تھا، میں عائشہ کی سب فرینڈز سے بھی ملی اور مجھے بہت اچھا لگا۔ اور ہاں عائشہ میں کوئی اتنی لمبی بھی نہیں اتنی ہائٹ تو نارملی ہوتی ہی ہے لڑکیوں کی:cautious::cautious::cautious:۔
خیری۔ ان لوگوں شکلیں ہی بتا رہی تھیں کہ بہت زیادہ تھکے ہوئے ہیں اور مجھے اچھی طرح اندازہ بھی تھا اس کے باوجود میں نے زور دیا کہ اند چلو تو صحیح، پھر ہم اندر گئے وہاں تھوڑا گھومے پھرے۔ وہاں ایک گروپ آیا عائشہ کی فرینڈز کا اور جب یہ لوگ ایک دوسرے سے باقائدہ گلے ملے تو مجھے لگا میں اور عائشہ تو کافی عرصے سے ساتھ ہیں ہاں البتہ یہ سب آپس میں صدیوں بعد مل رہی ہیں:heehee::heehee::heehee:۔ میرا رادہ تو تھا کہ پورا مال گھومیں پر یہ لوگ بہت زیادہ تھکے ہوئے تھے، عائشہ گھر والوں کو بھی مِس کر رہی تھی۔ ہم کافی دیر باتیں کرتے رہے میں نے سوچا آئس کریم کھاتے ہیں پر افففف میں رج کے شرمندہ ہوئی جب اپنے ہاتھوں پر نظر پڑی:noxxx: "پاؤچ؟":noxxx:۔۔۔ پھر ہم تھوڑی دیر بعد باہر آ گئے پاپا کی کچھ اہم کالز آ رہی تھیں اور موبائل گھر پر تھا اس لئیے جلدی جانا پڑا ورنہ میرا بہت دل کر رہا تھا کہ کچھ وقت اور رکتے وہاں۔ وہاں باہر بھی ہم واک کرتے رہے۔ عائشہ کی فرینڈز نہیں آئیں تھیں باہر اس لئیے ہم اس کے ساتھ ہی رکے رہے۔ اور عائشہ ایک بات بتاؤں زیادہ بہادر بننے کی ضرورت نہیں ہوتی ایسی جگہوں پر کبھی بھی اکیلے نہیں رکتے، بڑی آئیں تم:nerd:۔ وہاں پر شائستہ بھی آگئی ہم باتیں کرتے رہے۔ وہاں عائشہ نے اپنی بس کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ "وہ دیکھو وہ ہماری بس ہے، گندی ہے نا" اور میرے منہ سے نکل گیا "نہیں تووو۔۔۔"

عائشہ: "نہیں گندی ہےےے۔۔۔"
ماہی: "اچھا ٹھیک ہے تم کہتی ہو تو واقعی ہے":):):)

پھر عائشہ اپنی فرینڈز کے ساتھ بسز کی طرف چلی گئی اور ہم آ گئے واپس اپنی گاڑی کی طرف اور گھر۔۔۔ :):):)

(اہم نوٹ: درمیان کی کچھ کچھ باتیں جو عائشہ نے لکھی ہیں وہ میں نے نہیں لکھیں کیونکہ آپ لوگوں کا علم تو ہو ہی چکا ہے،
امی کا ہماری تصویر لینا
بےچاری آرام سکون سے کھڑی گاڑی کو دوسری گاڑی کی ٹکر
عائشہ کا اور میرا ملاقات کے بعد بھی کافی دیر تک ٹکسٹنگ کرنا وغیرہ)
:):):)
 
Top