دل پاکستانی
محفلین
کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سربراہ علامہ علی شیر حیدری کو ایک ساتھی کے ہمراہ خیرآباد سندھ میں قتل کر دیا گیا ہے۔
علامہ علی شیر حیدری کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ احمد پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔
علامہ علی شیر حیدری کے قتل کے بعد علاقے میں فضا گشیدہ ہو گئی ہے اور پولیس کی ایک بڑی تعداد کو خیر آباد طلب کر لیا گیا ہے۔
علامہ علی شیر کو جس علاقے میں قتل کیا گیا وہ ڈاکوؤں کی کاررائیوں کے لیے مشہور ہے۔
سپاہ صحابہ پاکستان کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد ملت اسلامیہ کے نام سے نئی تنظیم قائم کی گئی جسے بعد میں حکومت نے کالعدم قرار دے دیا گیا۔ملت اسلامیہ کے کالعدم قرار پانے کے بعدانہوں نے اہلسنت والجماعت کے نام سے نئی تنظیم بنائی۔
خیر پور پولیس کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا کہ علی شیر حیدری پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی میں موجود ایک اور شخص زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ جس مقام پر علی شیر حیدری پر حملہ ہوا وہاں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے ابتک تمام سربراہوں کو قتل کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے پہلے سربراہ حق نواز جھنگوی ضیا الرحمن فاروقی اور مولانا اعظم طارق کو بھی قتل کیا گیا۔
bbc urdu