تعارف کال می خان اِف یو ڈئر ۔ :)

نوید خان

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!!
محترم اساتذہ و دوستو آپ کے ساتھ چند دن الحمدللہ بہت اچھے گزرے ہیں لیکن کچھ مجبوریوں کی وجہ سے میں پھر حاضر نہیں ہو سکوں گا۔ ان سب دوستوں اور اساتذہ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے حوصلہ افزائی کی اور تعاون کیا۔

آپ کی دعاؤں کا طلب گار

نوید احمد
 
اچھا جی۔ جیسے آپ کی مرضی۔ جہاں رہیں خوش رہیں
 
نوید خان

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
بھائی ایسی بھی کیا مجبوری ہے جو ہمیشہ کے لیے جا رہے ہیں
یہ مجبوری ہے بھائی "خان صاحب"۔ گو کہ میں خان ہی ہوں لیکن میرا نام نوید احمد ہے جو یہاں پہ پہلے ہی کسی اکاؤنٹ کا ہے۔ فورم کی پالیسی کے مطابق آپ اپنا نام بھی تبدیل نہیں کر سکتے۔"نوید احمدؔ" کی ریکوئسٹ کی لیکن ریجیکٹ ہو گئی ہے۔ :)
آپ کے پوچھنے کا بہت شکریہ :)
 
زیک

مسافر

آپ اس لئے جا رہے ہیں کہ آپ کو مرضی کا نام نہ مل سکا؟
 
محمدظہیر

یہ تو کوئی بات نہیں، اتنی سی بات پر ناراض کیوں ہوتے ہیں. مجھے خود بھی اپنے نام کا آئی ڈی نہیں ملا کیوں کہ پہلے سے کوئی 'ظہیر' صاحب یہاں موجود ہیں.
آپ سے درخواست ہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں :)
 
نوید خان

محفلین
آپ اس لئے جا رہے ہیں کہ آپ کو مرضی کا نام نہ مل سکا؟
نہیں۔ مسئلہ "خان صاحب" کا ہے۔ :)
گو کہ میں کسی استادِ محترم یا دوست کو روک کر دل آزاری بھی نہیں کر سکتا اور یہ الفاظ سن بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ سن کر ایک منفی کیفیت مجھ میں جنم لیتی ہے۔
 
نوید خان

محفلین
دوسری بات یہ کہ پیارے بھائی یہ کوئی مجبوری یا وجہ تو نہ ہوئی چھوڑ کر جانے کی.
بہرحال آپ کی مرضی. جہاں رہیں خوش رہیں. :)
استادِ محترم آپ صحیح فرما رہے ہیں اس لیے بار بار آ رہا ہوں یہاں پر کہ اتنے پیارے دوستوں اور اساتذہ کو چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔
 
نوید خان

محفلین
یہ تو کوئی بات نہیں، اتنی سی بات پر ناراض کیوں ہوتے ہیں. مجھے خود بھی اپنے نام کا آئی ڈی نہیں ملا کیوں کہ پہلے سے کوئی 'ظہیر' صاحب یہاں موجود ہیں.
آپ سے درخواست ہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں :)
آپ کی درخواست سنجیدگی سے زیرِ غور ہے :D
میرا اپنا بھی چھوڑنے کو دل نہیں کرتا لیکن "خان صاحب" یا صرف "خان" بھی سننے کو دل نہیں کرتا کیونکہ "خان" اور "اردو ادب" آپس میں متضاد نظر آتے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی درخواست سنجیدگی سے زیرِ غور ہے :D
میرا اپنا بھی چھوڑنے کو دل نہیں کرتا لیکن "خان صاحب" یا خالی "خان" بھی سننے کو دل نہیں کرتا کیونکہ "خان" اور "اردو ادب" آپس میں متضاد نظر آتے ہیں۔ :)

کرنل محمد خان اگر یہ بات سن لیتے تو نہ جانے کیا سوچتے؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ایک دوست ہیں فراز۔

انہیں جب اپنا نام محفل میں نہیں ملا تو انہوں نے اپنا نام "(فراز)" رکھ لیا۔

یعنی دو قوسین کے ساتھ۔

یوں تو میں یہ قوسین لگانا تجویز نہیں کرتا کہ ایسے ٹیگنگ کرنے والوں کو دشواری ہوتی ہے تاہم جب محفل سے جانے تک نوبت آ جائے تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کرنل محمد خان نے اپنے جذبات کا اظہار کبھی نہیں کیا۔ ممکن ہے کہ ان کے جذبات بھی مثبت نہ ہوں۔ :)

بہر حال اب خوش تھے کہ نہ صرف جنگ سے بچ کر آگئے تھے بلکہ کسی قسم کا سچا لہو لگا کر انگریزی غازی بھی بن چکے تھے اور طبیعت میں ایک قسم کی خان بہادری محسوس کرتے تھے چنانچہ کیمپ کے دفتر میں داخل ہوئے

خبر مشہور ہو گئی کہ کپتان آگیا ہے محمد خان آگیا ہے

ہمیں تو ایسا ہرگز نہیں لگا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یوں بھی محفل کا اسمِ صارف تو صرف محفل میں داخل ہونے کے لئے ہے۔ ضروری نہیں کہ یہی آپ کا قلمی نام بھی ہو۔

قلمی نام مختلف بھی ہو سکتا ہے۔
 
Top