تعارف کال می خان اِف یو ڈئر ۔ :)

نوید خان

محفلین
اگر آپ کا مشورہ تمام خانوں نے مان لیا تو پہچان مشکل ہو جائے گی اور روز لڑیاں کھلیں گی کہ میں اپنا نام "خان خان خان" نہیں رکھ سکا اس لئے اللہ حافظ
یہ محض آپ کی رائے ہو سکتی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے سوچا خاموشی سے جانے سے بہتر ہے بتا کے جاؤں ورنہ ای میلز پہ ہی بات کلیئر ہو گئی تھی کہ فورم کی پالیسی کے مطابق نام تبدیل نہیں ہو سکے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر یہ ہو سکتا ہے تو کروا لیں کیونکہ فورم کی پالیسی کے مطابق آپ نام تبدیل کر ہی نہیں سکتے۔ :)
اگر یہ ہو سکتا ہے تو یہ بھی کروا لیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

پہلے تو صارف کی درخواست پر نام تبدیل ہو جاتے تھے۔ اب شاید پالیسی میں کچھ تبدیلی آ گئی ہو۔
 

نوید خان

محفلین
ویسے اس "اللہ حافظ" والے دھاگے نے تو آ بیل مجھے مار والا کام کیا ہے۔ :)
جی بالکل۔ لیکن میں اب مثبت رخ دیکھ رہا ہوں کہ خان کے سو مراسلےپورے ہو گئے ہیں۔
دل بہلانے کو غالب خیال اچھا ہے :D
اور دوسرا یہ کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دخول کے بغیر ہی دوستوں کے مراسلے پڑھے جائیں تو بہتر ہے۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
جی بالکل۔ لیکن میں اب مثبت رخ دیکھ رہا ہوں کہ خان کے سو مراسلےپورے ہو گئے ہیں۔
دل بہلانے کو غالب خیال اچھا ہے
:)
:D
اور دوسرا یہ کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دخول کے بغیر ہی دوستوں کے مراسلے پڑھے جائیں تو بہتر ہے۔

محفل میں داخل ہوئے بغیر تو اب بھی آپ مراسلے پڑھ سکتے ہیں ۔ لیکن لاگ ان ہونے کے اپنے ثمرات ہیں۔ سو:

پیوستہ رہ شجر سے اُمید بہار رکھ۔ :)
 
Top