کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔"*

سیما علی

لائبریرین
ارے واہ! جب انسان حساس دل رکھتا ہو تو اس کے لفظ تارِ دل پر نغمہ ء محبت کو جاری کردیتے ہیں. ساکن پانی میں جمود ختم ہوجاتا ہے اور لفظوں کے ارتعاش سے نغمے گونجنے لگتے ہیں. :)
بالکل ایسا ہی ہے نور آپ سراپا اسم بامسمیٰ ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
ارے واہ! جب انسان حساس دل رکھتا ہو تو اس کے لفظ تارِ دل پر نغمہ ء محبت کو جاری کردیتے ہیں. ساکن پانی میں جمود ختم ہوجاتا ہے اور لفظوں کے ارتعاش سے نغمے گونجنے لگتے ہیں. :)[/QUOTE
نور آپ کےلئے
کرنوں سے تراشا ہوا اک نور کا پیکر
شرمایا ہوا خواب کی چوکھٹ پہ کھڑا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
نور آپ کے لئے
کرنوں سے تراشا ہوا اک نور کا پیکر!!!!
شرمایا ہوا خواب کی چوکھٹ پہ کھڑا ہے
واہ واہ واہ
خواب کی چوکھٹ پر کھڑا ہے
آپ کا خوبصورت دل ہے جو ظاہر ہو رہا ہے:)
ورنہ میں کہاں اور اوقات ہی کیا
مجھے شعر یاد نہیں ہے ورنہ نذر کرتی :)
 
سیما علی

لائبریرین
اس سے آگے کچھ لکھا تو آپ نے سمجھنا ہے کہ بس اپنی تعریف کروانی ہے:)
بخدا جو محسوس کر رہی ہون لکھ رہی ہوں
وہ ہر ایک لفظ میں چاند تھا وہ ہر ایک حرف میں نور تھا!!!
وہ چمکتے مصرعوں کا عکس تھا جو غزل میں خود ہی سنور گیا
 
نور وجدان

لائبریرین
بخدا جو محسوس کر رہی ہون لکھ رہی ہوں
وہ ہر ایک لفظ میں چاند تھا وہ ہر ایک حرف میں نور تھا!!!
وہ چمکتے مصرعوں کا عکس تھا جو غزل میں خود ہی سنور گیا
حرف میں چاند اور حرف میں نور
اتنی چمک پالی ہے کہ تب و تاب سے تابِ دل نَہیں ہے! یہ غزل ہے جو مہک رہی ہے چار سو، یہ نغمہ ہے جسے سن رہی ہوں کو بہ کو، یہ دل ہے جو دیکھ رہا ہے رو بہ رو کہ جانے کس نَگر کی ہے جستجو ۔

آپ لکھیں اور لکھتی جائیے ۔ محفل رہے سدا پر رونق ایسی باتوں سے ۔ ایسے محبت پھیلتی رہے اور امن رہے چہار سو
 
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
جو لکھوں تو نوک قلم پہ وہ جو پڑھوں تو نوک زباں پہ وہ
مرا ذوق بھی مرا شوق بھی مرے ساتھ ساتھ نکھر گیا۔۔۔
ہو تڑپ تو دل میں غزل بنے ہو ملن تو گیت ہوں پیار کے
ہاں عجیب شخص تھا اندراؔ جو سکھا کے ایسے ہنر گیا۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
حرف میں چاند اور حرف میں نور
اتنی چمک پالی ہے کہ تب و تاب سے تابِ دل نَہیں ہے! یہ غزل ہے جو مہک رہی ہے چار سو، یہ نغمہ ہے جسے سن رہی ہوں کو بہ کو، یہ دل ہے جو دیکھ رہا ہے رو بہ رو کہ جانے کس نَگر کی ہے جستجو ۔

آپ لکھیں اور لکھتی جائیے ۔ محفل رہے سدا پر رونق ایسی باتوں سے ۔ ایسے محبت پھیلتی رہے اور امن رہے چہار سو
شب تاریک ہوں نور سحر ہونے کی خواہش ہے
میں ایسا ہو نہیں سکتا مگر ہونے کی خواہش ہے،،
محبت کے مقابل آ گئی ہے دوستی یارو،،،،،،،،،،
ادھر میں ہو نہیں سکتا جدھر ہونے کی خواہش ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
شب تاریک ہوں نور سحر ہونے کی خواہش ہے
میں ایسا ہو نہیں سکتا مگر ہونے کی خواہش ہے،،
محبت کے مقابل آ گئی ہے دوستی یارو،،،،،،،،،،
ادھر میں ہو نہیں سکتا جدھر ہونے کی خواہش ہے
وااہ جناب
باذوق افراد سے بہت کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
ارے واہ! جب انسان حساس دل رکھتا ہو تو اس کے لفظ تارِ دل پر نغمہ ء محبت کو جاری کردیتے ہیں. ساکن پانی میں جمود ختم ہوجاتا ہے اور لفظوں کے ارتعاش سے نغمے گونجنے لگتے ہیں. :)

آداب ۔ ۔ واہ واہ ۔ ۔ ۔ کیسی خوبصورت نثر ہے یہ ۔ ۔ آپ لکھتی ہیں مطلب کیا لکھاری ہیں؟؟
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
حرف میں چاند اور حرف میں نور
اتنی چمک پالی ہے کہ تب و تاب سے تابِ دل نَہیں ہے! یہ غزل ہے جو مہک رہی ہے چار سو، یہ نغمہ ہے جسے سن رہی ہوں کو بہ کو، یہ دل ہے جو دیکھ رہا ہے رو بہ رو کہ جانے کس نَگر کی ہے جستجو ۔

آپ لکھیں اور لکھتی جائیے ۔ محفل رہے سدا پر رونق ایسی باتوں سے ۔ ایسے محبت پھیلتی رہے اور امن رہے چہار سو
آداب
کیا ہی خوب مقفع و مسجع اردو ہے آپ کی ۔ ۔ زبردست۔ ۔ :):)
 
نور وجدان

لائبریرین
آداب ۔ ۔ واہ واہ ۔ ۔ ۔ کیسی خوبصورت نثر ہے یہ ۔ ۔ آپ لکھتی ہیں مطلب کیا لکھاری ہیں؟؟
لکھتی تو خود ہوں بس جب احساس سامنے سے ملے:) حساس ہوں اور ادب کو محسوس کرتی ہوں. آپ نے تعریف کی گویا ادب کی کردی. ورنہ میرا لکھا ایسا ہی جیسے کہ نہ لکھا جائے:)
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک ذاتی قصہ یاد آ گیا۔ میرے ایک کولیگ ہیں، نوکری کرتے ہیں، اس کے علاوہ مختلف قسموں کے بزنس بھی کرتے ہیں۔ پراپرٹی کے سودے بھی کرواتے ہیں، ایکسپورٹ امپورٹ میں دخل دے رکھا ہے وغیرہ وغیرہ، پورے آفس میں امیر ترین مینیجر سمجھتے جاتے ہیں۔ انہیں یہ بھی علم ہے کہ میرے والد صاحب مرحوم کا بھی ایک چھوٹا موٹا سا ایکسپورٹ بزنس تھا جو اب میرے بھائی چلاتے ہیں۔ ایک دن مجھ سے کہنے لگے وارث صاحب آپ پانچ چھ بجے چھٹی کرنے کے بعد کیا کرتے ہیں۔ میں نے کہا، مرزا صاحب کچھ نہیں کرتا ،گھر جاتا ہوں، کچھ پڑھتا لکھتا ہوں، موسیقی سنتا ہوں اور سو جاتا ہوں۔تا دیر ہنستے رہے، پھر کہنے لگے آپ کو یہ سب کتابیں پڑھ کر کیا ملتا ہے؟ میں سمجھ گیا کہ کہاں سے بول رہے ہیں، میں نے بھی عرض کر دیا کہ کچھ نہیں مرزا صاحب، ایسے ہی ذہنی عیاشی ہے، میں شروع ہی سے بہت نالائق ہوں۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
آداب
کافی دیر سے سوچ رہی ہوں کیا لکھوں ۔ ۔ آپ جیسا ۔ ۔ بس دعا ہے کہ آپ کی خوبصورت سوچ ایسے ہی حسین لفظوں میں ڈھلتی رہے ۔ ۔

شکریہ بہنا ۔ اگر چلیں دو قدم اور آگے تو دیکھیے گا حال:)

انشا اللہ بہت اچھا ہو گا ۔ ۔ اللہ آپ کے قلم کو اور طاقت دے ۔ ۔ آمین :):)
 
Top