عسکری
معطل
10 اپریل 2006 کا دن صبھ 8 بجے 27 ویں سکوڈرن کے بیس فلوریڈا جوائنٹ لانگلی - ایوٹس بیس کے ٹرامک پر ایف-22 راپٹر جہازوں کی پری فلائٹ انسپکشن کی جارہی تھی ۔ جب پائلٹ اپنے اپنے جہازوں میں بیٹھ چکے تو ایف-22 نمبر 03-041 کے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ اس کے جہاز کو کناپی لائٹ ابھی تک ریڈ ہے جبکہ کناپی بند ہو چکی ہے ۔ مطلب جہاز کا کمپیوٹر بتا رہا ہے کہ کناپی کھلی ہے جبکہ کناپی پائلٹ نے بند کر دی ہے ۔ اب جب پائلٹ نے کناپی کھولنے کا بٹن پریس کیا تو کمپیوٹر کہتا ہے کناپی کھلی ہے کناپی اوپر ریٹریکٹ نہین ہو رہی ۔ اس نے تھوڑی دیر بعد گراؤنڈ کریو کو انفارم کیا تو وہ لوگ اپنا ایکسٹرنل کنٹرول لگا کر کھولنے کی کوشش کرتے رہے تو بھی وہی بات کناپی اوپر نہیں ہوئی ۔ تنگ آ کر گراؤنڈ کریو چیف نے مینوئیلی کھولنے کا فیصلہ کیا یہ ایک ایسا سسٹم ہوتا ہے جو جہاز مین پاور نا بھی ہو تو مینوئیلی کناپی کھولی جا سکے اس جگہ کو ہر جہاز میں سپیشلی نشان لگا کر ریسکیو لکھ کر مارک کیا جاتا ہے ۔ جب انہوں نے مینوئیلی کوشش کی تو بھی کناپی ٹس سے مس نا ہوئی اپنی جگہ سے ۔ 27 سکواڈرن اے ایم یو نے لوکھیڈ مارٹن جہاز بنانے والے کمپنی میں کناپی ڈیزائین کرنے والے ڈپارٹمنٹ مشاورت کی کہ بھئی یہ کیا بنا ڈالا تم لوگوں نے ابھی جہاز کو چھ مہینے نہین ہوئے ہمیں ملا ہے اور یہ دیکھو ۔ انہوں نے بھی کہہ دیا کہ ہمیں نہین پتا تم لوگ کیا بکواس کر رہے ہو ۔ جب پانچ گھنٹے گزر گئے اور ساری تدبیریں آزمائی جا چکیں تو حکم دیا گیا اے آر ایف ایف والوں کو کہ کناپی کاٹ دو اور اسے باہر نکالو
کناپی دوبارہ نئی لگانے کا خرچہ تھا صرف 1 لاکھ 82 ہزار 205 ڈالر
کناپی دوبارہ نئی لگانے کا خرچہ تھا صرف 1 لاکھ 82 ہزار 205 ڈالر