کبنٹو اور فائر فاکس

دوست

محفلین
جی نوم میں فائر فاکس کے پرانے ورژن میں اردو محفل بالکل ٹھیک نظر آتی تھی۔ یہاں کبنٹو میں آکر فائر فاکس نصب کیا تو اس نے لفٹ ہی نہیں‌ کروائی۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا حال وہ کہ لفظ ایک دوسرے میں گھسے ہوئے۔
کے ڈی ای کے اپنے براؤزر کنکرر کے بھی اپنے نخرے ہیں سرے سے اردو ویب پیڈ کی سکرپٹ کو سپورٹ ہی نہیں‌ کرتا۔ جس کے نتیجہ میں مجھے اردو لینکس کے توسط سے لکھنا پڑ رہی ہے۔
میرا تو خیال ہے کنکرر اور فائر فاکس کا ایک کلون بنوا لوں کہیں سے۔ کنکرر میں ڈسپلے ٹھیک ہے اور فائر فاکس میں اردو لکھنا ٹھیک ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یونکیوڈ ٹیکسٹ پراسسیسنگ کے انجن میں گڑ بڑ نظر آتی ہے۔
میرا خیال ہے کہ فائر فاکس کی بنٹو پر جو رینڈرنگ انجن استمعال کررہا ہے وہ اردو کو سپورٹ نہیں کرتا۔
 
یہ بھی بتائیں

راجہ بھائی کا آخری سوال بہت اچھا ہے۔ دوست یہ بھی بتائیں کہ نفیس فونٹ پ نے کس طرح انسٹال کیا ہے۔
 

دوست

محفلین
جی اتارا تھا الگ سے۔ تعمیر شدہ کنکرر ہے صرف کبنٹو میں۔
اور باقی اردو کے تمام فونٹ میرے پاس نصب ہیں۔ دیسی طریقے سے کاپی پیسٹ کیے تھے۔
 
Synaptic میں جا کر

دوست آپ ف‌ف Synaptic میں جا کر انسٹال کرو۔ بالکل الگ سے نہ لادو۔

فونٹ انسٹال کرنے کا ایک اچھا طریقہ یوبنتو میں یہ ہے کہ اپنی ہوم ڈائریکٹری میں
fonts.
نامی ایک ڈائریکٹری بناؤ اور ٹی ٹی ایف فائل وہیں ڈال دو۔
 

دوست

محفلین
میں نے یہ کام پیکج مینجر سے ہی کیا تھا۔ مزے کی بات ہے سوائے موڈم ڈرائیور کے میں ابھی تک کوئی بھی سافٹویر لینکس پر اس کے علاوہ نصب نہیں کرسکا ہوں۔
 
دوست نے کہا:
میں نے یہ کام پیکج مینجر سے ہی کیا تھا۔ مزے کی بات ہے سوائے موڈم ڈرائیور کے میں ابھی تک کوئی بھی سافٹویر لینکس پر اس کے علاوہ نصب نہیں کرسکا ہوں۔

لیکن برادر میں‌تو موڈیم بھی نہیں انسٹال کر پایا ابھی تک ۔ اوبنٹو فورم سے ایک ٹیوٹوریل حاصل کیا تھا جس کو پڑھنے کے لیے وقت نہیں مل رہا۔ کوئی آسان سا حل ہو تو بتائیے ۔
اور میرے پاس ونڈوز پر انسٹال شدہ فائر فاکس بھی محفل کو صحیح نہیں دکھاتا۔
 

دوست

محفلین
بھائی موڈم کونسا ہے آپ کے پاس۔
میں آپ کو ایک صفحہ بھیج رہا ہوں انھی کی ویب سائٹ سے نقل کیا تھا میں نے۔ اس کے مطابق امید ہے آپ کا موڈم نصب ہوجائے گا۔ ونڈوز فائر فاکس اگر مسئلہ کررہا ہے تو 98 میں تو اس نے باز نہیں آنا۔ یہ گارنٹی ہے۔ ایکس پی میں‌ ہے تو
Tools>Options>Content>Fonts for 's Advanced میں چلے جائیں۔ وہاں سے ڈیفالٹ انکوڈنگ یو ٹی ایف 8 کر دیں اور اسی ڈبے میں سب سے اوپر فونٹس فار میں یہی چن کر نیچے اردو نسخ ایشیا ٹائپ اور مزید اپنی پسند کے دو فونٹ چن لیں۔ اردو فونٹ
ہاں اردو فونٹ بھی نصب ہونے چاہئں آپ کے ہاں۔ اگر نہیں تو محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اتار لیں۔
براہ راست ربط یہ ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/dload.php?action=download&file_id=9
 
Top