کبھی ہم بھی خوبصورت تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ ( جب میں تین ماہ کا تھا )

محسن حجازی

محفلین
ہم کو بھی اب شوق چرا رہا ہے کہ ہم بھی تصاویر یہاں چسپاں کریں جب ہم تین ماہ کے نہیں تھے۔ اور جب تین ماہ کے تھے۔
مغل صاحب بہت خوب!
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ جب تین ماہ کے تھے تب کیمرہ ایجاد ہو چکا تھا۔ :grin:
اور ہماری معلومات کے مطابق پہلا کیمرہ ایجاد ہوا تھا 1826 میں یا 1827 میں۔ :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
حضور کیا نونہال یاد دلا دیا۔۔۔ ہم آپ کو دلچسپ بات بتائیں کہ ہم ساڑھے تین چار سال کی عمر میں نونہال پڑھ لیا کرتے تھے۔ :grin:
ہماری والدہ ہمیں ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کرنے کا لالچ دے کر پڑھوایا کرتی تھیں اور ہم مسعود برکاتی کی کہانیاں اٹک اٹک کر پڑھا کرتے تھے۔ جہاں کوئی محاورہ آتا، بات ہماری سمجھ سے باہر وہ جاتی کہ ابھی تو کمرے کی بات ہو رہی تھی بیچ میں دال کہاں سے آ گئی اور اس میں کالا؟ :grin: وہ کیسٹ اب بھی شاید کہیں پڑے ہوں۔
بعد ازاں تعلیم و تربیت پڑھا کرتے تھے۔چھے سال کی عمر میں اردو ڈائجسٹ شروع کیا، الطاف حسن کے سیاست پر تجزئیے پڑھا کرتے بیشتر سر سے گزر جاتے لیکن ہم ابا جان کی نقل میں علامہ بنے بس پڑھے جاتے۔ :grin:
گھر میں ٹی وی تو تھا نہیں، واحد تفریح یہی تھی۔ رسالوں کا ڈھیر پڑھ چکے تو سگمنڈ فرائیڈ کی کتب کے ترجمے پڑھ ڈالے لیکن اب کچھ پوچھئے گا نہیں کچھ یاد نہیں۔ :grin:
معلقات سبعہ بھی ہاتھ لگی ترجمے کے ساتھ، امراوالقیس کی عیاشیوں کے قصے بہت شوق سے پڑھا کرتے اور بہت بار پڑھا کرتے :grin:
بس اسی واسطے عاشق مزاج ہو گئے۔ :(
ہم بھی کسی روز چیدہ و چنیدہ تصاویر کی نمائش لگاتے ہیں ۔
ہم کو معلوم ہے اس مراسلے پر کچھ اعتراضات آئیں گے۔ لیکن جب آئيں گے تب دیکھیں گے۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ ٹیپ ریکارڈ کب کی ایجاد ہے؟ غالباً کیمرہ ایجاد ہونے سے پہلے ہی ایجاد ہو گئی تھی۔
 

ابوشامل

محفلین
رسالوں کا ڈھیر پڑھ چکے تو سگمنڈ فرائیڈ کی کتب کے ترجمے پڑھ ڈالے لیکن اب کچھ پوچھئے گا نہیں کچھ یاد نہیں۔
آپ کی رنگین مزاجیوں اور گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمانۂ قبل از شعور میں ہی آپ فرائیڈ کو پڑھ چکے ہیں :)
 

ابوشامل

محفلین
السلام علیکم فہد بھائی ، کیا آپ نے نو نہال باقاعدگی سے پڑھا ؟ کب تک ؟

بالکل باقاعدگی کے ساتھ لیکن صرف نونہال نہیں بلکہ بچوں کے تقریباً تمام بڑے رسالے جیسے تعلیم و تربیت، ساتھی، بچوں کی دنیا، آنکھ مچولی، بچوں کا باغ وغیرہ 1986ء سے اور یہ سلسلہ آٹھویں نویں کلاس تک تو مسلسل چلتا رہا اس کے بعد اس میں درجہ بدرجہ کمی آتی گئی اور بچوں کی جگہ سنجیدہ جرائد نے لے لی۔ اب جب شامل کے لیے رسالے آنے لگیں گے تو میں بھی واپس بچپن میں چلا جاؤں گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی جمعہ سے جمعہ آٹھ ہی دن ہوتے ہیں چاہے وہ سن 1878 کا ہو جب ٹیپ ریکارڈر ایجاد ہوا تھا یا 2008 کا ہو۔
 

تیشہ

محفلین
ہم کو بھی اب شوق چرا رہا ہے کہ ہم بھی تصاویر یہاں چسپاں کریں جب ہم تین ماہ کے نہیں تھے۔ اور جب تین ماہ کے تھے۔
مغل صاحب بہت خوب!
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ جب تین ماہ کے تھے تب کیمرہ ایجاد ہو چکا تھا۔ :grin:
اور ہماری معلومات کے مطابق پہلا کیمرہ ایجاد ہوا تھا 1826 میں یا 1827 میں۔ :grin:




بھانجے ، آپ بھی لائیے اپنی بچپن کی بھی ، اور اب کی بھی ،




میں نے دیکھنی ہے ۔ :confused:
 

زین

لائبریرین
میں‌بھی یہی سوچ رہا تھا کہ آج کیا مغل صاحب کو ماضی یاد آگیا ۔
اچھی بات ہے ۔کبھی گڑے مردے بھی اکھاڑنے چاہیئے تاکہ نئے لوگوں کو پتہ چل سکے
:)
 

مغزل

محفلین
جی ہاں یادِ رفتگاں کے تحت خود کو دیکھ رہا ہوں ۔۔ کہیں میں مر تونہیں گیا ۔ ۔ پوری قوم کی طرح ؟
 
Top