کتابستان ڈاٹ کام کا اجرا- www.kitaabistan.com

راشد اشرف

محفلین
بہت خوب! ماشاء اللہ! نہایت ہی عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔ انڈیا سے کسی کتاب کی ضرورت ہو تو ضرور بتائیے گا۔

بہت بہت شکریہ بھائی
انڈیا کی کئی کتابیں اسکین کی گئی ہیں، تعداد سو سے زائد ہے۔ وہاں سے کتابیں آتی رہتی ہیں۔ البتہ ایک کتاب ہے "میری افسانہ نویسی کے چالیس برس" یہ اوپندر ناتھ اشک کی کتاب ہے۔ کہیں سے مل جائے تو مہاراشٹر کا ایک پتہ دوں گا، وہاں بھیج دیجیے گا۔ مجھ تک پہنچ جائے گی۔ انڈیا سے پاکستان اور یہاں سے وہاں کتابوں کی کم لاگت میں ترسیل اب ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔
 

راشد اشرف

محفلین
بہت شکریہ جناب !
امید ہے کہ اکرم الہ آبادی کا سلازار سلسلے کا ناول بھی جلد ہی پڑھنے کو دستیاب ہوگا۔

سالازار کاپی رائٹ کی وجہ سے اپ لوڈ نہیں کیا جاسکا۔ آپ مجھ سے ان باکس میں رابطہ کیجیے، اپنا ای میل بھیج دیجیے۔ میں اسے گوگل ڈرائیو پر شئیر کروا دوں گا۔ صرف آپ کے لیے۔
 

راشد اشرف

محفلین
اس اہم وخدائی خدمت گاری پردھیڑوں مبارک باد اوراستقامت کی دعاہے۔
قابلِ تقلید وتمثیل کام ہےمزیدترقیاں نصیب ہوں۔آمین
سب سے زیادہ ضرورت جوانوں کوپی ایچ ڈی مقالات کی ہوتی ہیں جوکم ہی کتابیں شکل میں مارکیٹ سے دستیاب ہوتے ہیں، اگراس کےلیے علیحدہ گوشہ بنایاجائے توساتھیوں کوآسانی وتحقیق کاروں کے کام میں مدد ومعاون ثابت ہوگی۔اللہ آپ کا حامی وناصرہو۔
اگرضرورت ہوتو اسکینگ کے لیے بندے کی خدمات بھی حاضر ہے۔

بہت بہت شکریہ جناب
کتابستان پر "مقالے" کے نام سے ایک لنک ہے جہاں فی الحال "اردو میں بچوں کا ادب" نامی ایک ہی مقالہ ہے۔ آگے چل کر اس میں وہ مقالے بھی شامل کیے جائیں گے جن کو یا تو میں پہلے ہی اسکین کرچکا تھا، یا وہ جو اسکیننگ کے عمل سے گزر رہے ہیں یا پھر وہ جن کی دیگر ذرائع سے سافٹ فائلز حاصل کی گئی تھیں۔
چند نام یہ ہیں:


جامعات میں اردو تحقیق، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد-2008

ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں اردو تحقیق، شاہانہ مریم، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی-2011
اردو میں شخصیت نگاری-تحقیقی و تنقیدی جائزہ، پی ایچ ڈی، بہا الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان-1985
اردو کے داستانوی ادب میں تحیر و تجسس، پی ایچ ڈی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور-2011
ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کی ادبی خدمات بحوالہ تحقیق، پی ایچ ڈی، پشاور یونیورسٹی-2014
مستنصر حسین تارڑ کے سفرناموں میں تکنیک کے تجربات، پی ایچ ڈی، پشاور یونیورسٹی-2014
فن سوانح نگاری، ڈاکٹر امیر اللہ خان شاہین، دلی-
1973
ابراہیم جلیس-شخصٰیت اور فن، پی ایچ ڈی-بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان-2000
اردو نثر کا ارتقاء اور لاہور-، پی ایچ ڈی-گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور-2010
فسادات اور ادب، پی ایچ ڈی مقالہ-بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان-1996
اردو سفرنامے انیسویں صدی میں-مقالہ پی ایچ ڈی-ڈاکٹر قدسیہ قریشی-دہلی-فروری 1987
اردو خودنوشت فن و تجزئیہ، وہاج الدین علوی، مصنف نے دلی سے شائع کی-دسمبر 1989
شہنشاہ سخن مرزا غالب کے فارسی کلام پر ناقدانہ نظر، سید عارف شاہ گیلانی، مدینہ پبلیشنگ کمپنی، کراچی، 1970
اردو کا زندانی ادب-ڈاکٹر سعادت علی صدیقی-مصنف نے نامی پریس لکھنؤ سے شائع کی-1990
کمال احمد رضوی بطور ڈرامہ نگار، ثمر منیر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، 2004
ڈی فل-پاکستان میں اردو ناول-عبدالحق خان )آگے چل کرحسرت کاسگنجوی کے نام سے مشہور ہوئے(.سندھ یونیورسٹی-1969
پی ایچ ڈی-حامد علی خان-شخصیت اور فن-جی سی ٹی،لاہور -2005
پی ایچ ڈی-علی عباس حسینی-حیات اور فن-ہہا الدین ذکریا یونیورسٹی،ملتان-1983
پی ایچ ڈی-مظفر علی سید-فن اور شخصیت۔پشاور یونیورسٹی-2004
پی ایچ ڈی-رضا ہمدانی کی ادبی خدمات-پشاور یونیورسٹی-2005
پی ایچ ڈی-سندھ کے نثر نگار ۔سندھ یونیورسٹی-1973
پی ایچ ڈی-اردو افسانہ نگاری-بلوچستان یونیورسٹی، کوئٹہ-1972
پی ایچ ڈی-سعادت حسن منٹو اور سماجی حقیقت نگاری-کراچی یونیورسٹی-2009
 

زہیر عبّاس

محفلین
سالازار کاپی رائٹ کی وجہ سے اپ لوڈ نہیں کیا جاسکا۔ آپ مجھ سے ان باکس میں رابطہ کیجیے، اپنا ای میل بھیج دیجیے۔ میں اسے گوگل ڈرائیو پر شئیر کروا دوں گا۔ صرف آپ کے لیے۔
بہت شکریہ جناب ۔
میں نے اپنا برقی پتہ آپ کو ذاتی مکالمے میں بھیج دیا ہے۔
 
Top