یوسف-2
محفلین
اس عنوان سے آج کی اصل روداد تو برادر Rashid Ashraf ہی لکھیں گے۔ میں تو صرف اس خبر کے ساتھ حاضر ہوا ہوں کہ دیگر عشاقان کتب کے علاوہ آج یہ احقر اور برادر محمد خلیل الرحمٰن بھی سر بازار ہوں گے۔ ہم ڈیڑھ تا تین بجے کے دوران یہاں موجود ہوں گے ان شاء اللہ۔ برادر راشد کی اس ”نشاندہی“ پر کہ یہاں مصنفین اپنی نئی کتب کی ”رونمائی“ بھی کراتے ہیں یہ احقر بھی اپنی نئی کتاب ”اوامر و نواہی“ کا تحفہ ہر اس محفلین کو پیش کرےگا، جن سے یہاں ملاقات ہوگی۔ الیکشن کمیش آفس کی طرف سے کتب بازار گلی میں داخل ہونے کی صورت میں بائیں جانب کے پہلے (توکل اکیڈمی والے مولانا الیاس کے) اسٹال پر ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔