محمد تابش صدیقی
منتظم
اب دیکھا کہ وہیں کا ربط دیا ہے۔اس کا ذکر ایک دفعہ بدر بھائی نے بھی کیا تھا، اور ایک سنیپ شاٹ بھی لگایا تھا۔
اب دیکھا کہ وہیں کا ربط دیا ہے۔اس کا ذکر ایک دفعہ بدر بھائی نے بھی کیا تھا، اور ایک سنیپ شاٹ بھی لگایا تھا۔
میں نے ابھی پچھلے ہفتے ہی مکمل کی ہے۔ اچھی استاد ہے!کتاب Alchemist جو کہ برازیلی مصنف پاؤلو کوئیلہوکی لکھی ہوئی ہے۔پاؤلو کوئیلہوکے لکھے ہوئے ناول الکیمسٹ نے مقبولیت کے غیر معمولی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق ستمبر 2012 تک اس کتاب کا دنیا کی 56 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ آپ کی زندگی میں ہی اس کتاب کے اتنے زیادہ تراجم ہونے کی وجہ سے آپ کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ جب اس کتاب کو دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ کیا جا رہا ہے تو اردو زبان کے شیدائی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یہ کتاب اردو میں بھی ترجمہ کی جا چکی ہے۔ ”کیمیا گری” کے نام سے عمر الغزالی نے اس کا ترجمہ کیا ہے اور یہ ترجمہ سینٹر فار ہیومن ایکسی لینس کی پیش کش ہے۔
الکیمسٹ، ایک لڑکے، سان تیاگو کی کہانی ہے۔ سان تیاگو آزاد زندگی گزارنے کا خواہش مند تھا۔ اپنے باپ کے برعکس وہ پوری دنیا کی سیر کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس اس کے لئے وسائل نہیں تھے۔ ایک دن اس کا باپ اسے تین سونے کے سکے دیتا ہے اور اسے مشورہ دیتا ہے کہ تم چرواہا بن جاؤ، کیونکہ صرف وہ ہی ہیں جو کسی ایک جگہ محدود نہیں رہتے اور دنیا گھومتے رہتے ہیں۔ سان تیاگو ان تین سکوں سے بھیڑیں خریدتا ہے اور یوں چرواہا بن جاتا ہے۔ ایک رات وہ ایک خواب دیکھتا ہے جس میں اسے اہرام مصر کے پاس ایک خزانے کی موجودگی کا بتایا جاتا ہے لیکن خزانے کی اصل جگہ دیکھنے سے پہلے ہی اس کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ اپنے خواب کی تعبیر جاننے کے لئے وہ ایک خانہ بدوش عورت کے پاس جاتا ہے جو اسے خزانے کی تلاش کے لئے اہرام مصر جانے کا مشورہ دیتی ہے۔ اسی دوران اسے ایک پراسرار بوڑھا آدمی ملتا ہے جو خود کو ایک دور دراز علاقے کا بادشاہ بتاتا ہے۔ وہ بوڑھام سان تیاگو کو بتاتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہرحال وہ لڑکا اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے اور اس سفر کے دوران اس کے ساتھ کیا کچھ پیش آتا ہے یہ ناول اسی بارے میں ہے۔
ربط
اللہ سب کو برے وقت سے بچائے۔آمین!کاش میں بیٹی نہ ہوتی
کاش میں بیٹی نہ ہوتی نامی کتاب میرے پیارے دوست محمد علی رانا کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے اس معاشرے میں عورت پر ہونے والے ظلم و ستم کی داستان بیان کی ہے۔خاص طور پر آج کے جدید کمپیوٹر ،انٹر نیٹ اور موبائل رابطوں کے دور میں انہوں نے روشنی ڈالی کہ کن کن طریقوں سے نوجوان اس معاشرے میں رہتے ہوئے صنف نازک سے قربتیں بناتے ہیں ،پیار اور شادی کے دلاسے سے کر ان کی عزت کو نیلام کر دیتے ہیں ۔اس کتاب میں میرے مخلص دوست محمد علی رانا نے اس معاشرے کی بہنوں اور بیٹیوں کے نام ایک اہم پیغام دیاہے کہ ہمیشہ ایسے غلط نظریہ رکھنے والے لوگوں سے بچا جائے کیونکہ یہ لوگ آج کل کی معصوم لڑکیوں کو پیسہ دولت ،اور شادی کے سبز باغ دکھا کر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیتے ہیں اور کئی دفعہ تو یہ ہوس کے پجاری ویڈیوز بنا کر صنف نازک کو بلیک میل بھی کرتے ہیں جیسے کچھ دنوں پہلے مشہور انیکر اقرار الحسن نے اپنے پروگرام سر عام میں کچھ ایسے ہی لوگوں کو بے نقاب کیا تھا جو ایک لڑکی کو شادی کے سبز باغ دکھا کر ماں سے ملوانے گھر لے کر آئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ساتھ بلیک میلنگ کے لیے ویڈیو بھی بنائی۔اس کتاب میں مختلف فرضی کہانیاں بھی لکھی گئی ہیں جن کے ذریعے محمد علی رانا نے اس معاشرے کی بہنوں اور بیٹیوں کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ کن کن طریقوں سے یہ گنہاگار لوگ عورتوں کو اپنے جال میں پھنسا کر ان پر ظلم و ستم کرتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس معاشرے کو ایسی برائیوں سے پاک کرے اور پیارے عزیز محمد علی رانا کو آئندہ بھی معاشرے کی ایسی برائیوں پر روشنی ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ربط
عنوان الشرف الوافی فی علم الفقہ والعروض والتاریخ والنحو والقوافی
کیا آپ کو کبھی حروف یا الفاظ پر مشتمل پزل گیم کھیلنے کا اتفاق ہوا ، جس میں حروف یا الفاظ کو عمودی اور افقی قطاروں میں لکھا ہوتا ہے اور ان کو اس انداز میں ترتیب دینا ہوتا ہے کہ عمودی ترتیب سے پڑھنے پر ایک الگ فقرہ بنے اور افقی ترتیب سے پڑھنے پر الگ فقرہ ۔
یقینا یہ خاصی مشکل ، توجہ طلب اور دماغ تھکا دینے والی مشق ہو گی ۔
لیکن ایک ایسی مکمل کتاب کے بارے میں کیا خیال ہے جو اس طرز پر تحریر کی گئی ہو ، جسے افقی انداز میں پڑھنے پر ایک الگ کتاب ایک مختلف موضوع ، عمودی ترتیب سے پڑھنے پر الگ اورمختلف موضوع پر کتا ب ۔
اور ایک کتاب میں پانچ کتابیں ، پانچ فنون ،پانچ مختلف موضوعات ۔
یہ " ابن المقری "کی کتا ب عنوان الشرف الوافی فی علم الفقہ والعروض والتاریخ والنحو والقوافی ہے ۔
جس کابنیادی موضوع فقہ شافعی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس اس وقت یمن کے حاکم خاندان بنورسول کے خاندان کی تاریخ ، نحو علم عروض اور علم القوافی کو جمع کیا گیا ہے ۔
اگر کتاب کو افقی انداز میں پڑھا جائے جو کہ عام طور پر کتا ب پڑھنے کا طریقہ ہوتا ہے تو یہ فقہ شافعی کی کتاب ہے ، جبکہ ہر سطر کا پہلا لفظ یا حرف الگ الگ علم عروض کی کتا ب ہے ، جبکہ دوسری عمودی قطار تاریخ بنورسول ہے ، تیسری عمودی قطار علم نحو کے بارے میں ہے اور ہر سطر کا آخری حرف یا لفظ علم القوافی پر مشتمل ہے ۔ جب کہ اس سے عبارات اور فقروں کا معنی بھی متاثر نہیں ہوتا ۔
ربط
کیمیا گری The Alchemist کا اردو ترجمہ ہے ۔۔۔پر ہم نے انگریزی میں پڑھی ہے بہت اچھا ناول ہے ۔۔۔کتاب Alchemist جو کہ برازیلی مصنف پاؤلو کوئیلہوکی لکھی ہوئی ہے۔پاؤلو کوئیلہوکے لکھے ہوئے ناول الکیمسٹ نے مقبولیت کے غیر معمولی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق ستمبر 2012 تک اس کتاب کا دنیا کی 56 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔
آمین الہی آمینہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس معاشرے کو ایسی برائیوں سے پاک کرے