[کتابوں کی تکمیل] بحث

الف عین

لائبریرین
کنفیوژن میں اضافہ نہ کریں قیصرانی اور ماوراء۔
جو کتابیں مکمل ہیں پروف ریڈنگ کے بعد۔ ان کا ذکر یہاں کیا جائے، اور بہتر ہے کہ جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، وہ خود تکمیل کرکے اطلاع دیں لیکن یہ کنفرم کر کے کہ اس کی پروف ریڈنگ بھی ہو چکی ہے۔ بلکہ ایک یہ تانا بانا بھی کر دیا جائے "پروف ریڈنگ کے لئے تیّار"
در اصل یہ کام شگفتہ پر چھوڑ دیا تھا لیکن وہ بوجوہ اس سمت زیادہ پیش رفت نہیں کر سکیں۔
 
اعجاز صاحب میرے خیال سے پروف ریڈنگ والی کتابیں تو شاید ابھی مکمل نہیں ، یہ صرف ان کتابوں کی فہرست لگتی ہے جو لکھی گئی ہیں۔ ذرا تھوڑا پیار سے سمجھا دیں انہیں یہ نہ ہو کہ روٹھ کر کام ہی چھوڑ بیٹھیں ، بچے ہی تو ہیں ابھی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

جی بہتر استادٍ محترم۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
م۔اوراء نے کہا:
~~​
٭ قرآن و سنت

حرا کی روشنی : اعجاز اختر​

~~​
یہ کتاب میری نہیں تھیء۔ ڈاکٹر شرف الدین ساحل مصنف ہیں۔ میں نے ٹائپ کیا تھا۔

~~
lol۔ اعجاز صاحب، میں نے یہ کہیں نہیں لکھا کہ کہ یہ کتاب آپ نے لکھی ہے۔ میں اصل میں صرف ان کے نام لکھنا چاہ رہی تھی جنہوں نے کتاب ٹائپ کی ہے۔ :)
~~
 
ماوراء

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
کنفیوژن میں اضافہ نہ کریں قیصرانی اور ماوراء۔
جو کتابیں مکمل ہیں پروف ریڈنگ کے بعد۔ ان کا ذکر یہاں کیا جائے، اور بہتر ہے کہ جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، وہ خود تکمیل کرکے اطلاع دیں لیکن یہ کنفرم کر کے کہ اس کی پروف ریڈنگ بھی ہو چکی ہے۔ بلکہ ایک یہ تانا بانا بھی کر دیا جائے "پروف ریڈنگ کے لئے تیّار"
در اصل یہ کام شگفتہ پر چھوڑ دیا تھا لیکن وہ بوجوہ اس سمت زیادہ پیش رفت نہیں کر سکیں۔
~~
اعجاز صاحب، یقین جانئے آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر میں کنفیوژ گئی ہوں۔ :)
ویسے کافی عرصے سے اس طرف (کسی کی بھی طرف سے) پیش رفت نہ ہونے کی ہی وجہ سے شاید ہم نے یہ کام شروع کیا تھا۔ ہم تو صرف شگفتہ سسٹر کی مدد کرنا چاہ رہے تھے۔ ایسی مدد کا فائدہ ہی کیا جس سے دوسروں میں کنفیوژن میں پھیل جائے۔ :?
~~
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
اعجاز صاحب میرے خیال سے پروف ریڈنگ والی کتابیں تو شاید ابھی مکمل نہیں ، یہ صرف ان کتابوں کی فہرست لگتی ہے جو لکھی گئی ہیں۔ ذرا تھوڑا پیار سے سمجھا دیں انہیں یہ نہ ہو کہ روٹھ کر کام ہی چھوڑ بیٹھیں ، بچے ہی تو ہیں ابھی :)
~~
میں یہاں سے آؤٹ ہو رہی ہوں۔ میں کتنی خوشی سے کام کر رہی تھی۔ اور یہاں۔۔۔ :?
یہ رضوان کی ہی نظر لگی ہے۔ huh
~~
 
رضوان

محفلین
نہیں میں اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہوں کہ بار بار کام روکا نہ جائے اور کام کے معاملے میں کسی کی دلآزاری نا ہو۔ ٹائپنگ ٹیم کی اپنی کاوشیں ہیں باقی مرحلے بعد کی باتیں ہیں۔
دو کتب کی ٹائپنگ ختم ہوچکی۔ ہمیں اور نئی کتابیں شروع کرنی چاہییں۔ کتابوں کے انتخاب میں لکھنے والی / والے کی پسندیدگی اول شرط ہے کہ یہ کام سراسر رضا کارانہ ہے دوئم تنوع کہ ایک ہی طرح کی کتب نہ لکھی جارہی ہوں موضوع مختلف ہوں تو بہتر ہے۔ پروف ریڈنگ اور ای بک کی شکل دینا یہ ٹائپنگ ٹیم کی حدود سے باہر کے معاملات ہیں ان میں ٹائپنگ ٹیم کو نہ الجھائیں تو بہتر ہے۔ ای بک مہوش، نعمان اور شاید آصف یا دوست کر رہے تھے امتحانوں کے بعد امید رکھی جاسکتی ہے کہ دوست اسے سنبھال لیں گے۔ پروف ریڈنگ کے لیے جویریہ ماشاءاللہ موجود ہیں، انتخاب وہ خود ہی کر لیں اور اگر کتاب موجود نہیں تو پی ڈی ایف بھیجی جاسکتی ہے۔
وہاب اعجاز درسی کتابوں کی تحریر میں مصروف ہیں ان کا اپنا ایک انداز ہے اور اکیلے ہی سب سے بڑی ٹیم ہیں۔
کچھ وقت کے لیے شمشاد صاحب آبِ گم میں مدد دیں گے پھر نئی کتابوں کا فیصلہ کریں گے۔ قیصرانی کے پاس “چراغ تلے“ ہے۔ اس طرح مشتاق احمد یوسفی کی دو کتابیں ہوجائیں گی آبِ گم کو ملا کر۔
اب اگر بچوں کے ادب میں سے نظمیں اور کہانیاں لکھی جائیں تو فورم قدرے متوازن ہو جائے گا۔
 
شمشاد اگر منٹونامہ شروع کرلیں تو میرا خیال ہے کہ تنوع والی بات کافی حد تک پوری ہو جائے باقی آبِ گم تو آدھی ہو ہی چکی ہے اور گرتی پڑتی ہو جائے گی اور۔ :)

قیصرانی سے امید ہے کہ چراغ تلے جلد ہی پھڑکا دیں گے۔

اس کے علاوہ تنوع کے لیے تاریخ کی ایک بہترین کتاب “ مقدمہ ابن خلدون“ شروع کی جاسکتی ہے۔

بہرحال دلآزاری سے بچنا بہت ضروری ہے کیونکہ رضاکارانہ بنیادوں پر کام ہے اور جو بھی لکھتا ہے وہ اس معاملے میں بہت حساس ہو جاتا ہے۔
 
ویسے منٹو نامہ کی لائبریری میں شمولیت اچھی تجویز ہے۔ میں خود بھی اس طرف توجہ دلانا چاہتا تھا۔ جہاں تک بچوں کے حوالےسے کچھ لکھنے کی بات ہے تو بہت جلد میں اس پر کام شروع کر دوں گا۔ حمود الرحمن کمشن کے بعد اس پر کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ کچھ کتابیں بھی حاصل کر لی ہیں۔ اور یہ بات بھی دل کو لگنے والی ہے کہ کمپوزرز کو الجھایا نہ جائے انھیں اپنا کام کرنے دیا جائے اور پروف ریڈرز اور پروگرامرز اپنا کام سرانجام دیتے رہیں۔ جہاں تک اعجاز صاحب کی بات ہے تو ایک دفعہ کسی اور پوسٹ میں بھی انہوں نے یہ بات لکھی تھی کہ ناظمین ایک ہزاری اور دوہزاری بننے کے چکر میں کتابیں پوسٹ کر رہے ہیں۔ اور وہ کتابوں‌کے سٹائل سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کی اس بات سے مجھے کافی مایوسی ہوئی کیونکہ فورم میں دوہزاری یا تین ہزاری بن کر مجھے کون سے سرخاب کے پرلگ جائیں‌گے۔ جناب ہم سب صرف اردو کی خدمت کا جذبہ لے کر کام کر رہے ہیں اور بس۔
 
رضوان

محفلین
مرحبا وہاب
اردو بچے تمہیں دعائیں دیں گے۔ ہم تو دے ہی رہے ہیں بعض اوقات ڈر لگتا ہے کہ کہیں آپ بھی ہماری طرح گپ شپ میں نہ پڑجاؤ۔ اللہ تمہیں بری صحبت اور نظرِ بد سے بچائے۔
لگے رہو مزید جواب لکھنے کی ضرورت نہیں ہے دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ :wink:
 
وہاب تمہارے جذبے اور خدمت کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوتا ہے اور میرے خیال میں اس وقت سب سے زیادہ معلوماتی اور مفید پوسٹس تمہاری ہی ہیں اور جس رفتار سے تم لکھتے ہو اتنی رفتار سے تو ہم پڑھ بھی نہیں سکتے ۔ تمہاری صورت میں اردو ویب کو وہ مایہ ناز سپوت میسر آگیا ہے جو تنہا اداروں جتنا کام کر رہا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمہاری محنت سے اردو کی ترویج میں بے انتہا اضافہ ہوگا ، ابھی تو لوگوں کو خبر ہی نہیں مگر آہستہ آہستہ جب لوگ باخبر ہوتے جائیں گے تو وہ تمہیں دل ہی دل میں خراجِ تحسین ضرور پیش کریں گے کہ تم نے صرف خدمت کے جذبے سے اتنا کچھ اردو ویب کے دامن میں ڈال کر اردو کی اشاعت اور ترویج میں گرانقدر اضافہ کیا۔

تم نے میرا سر فخر سے بہت ہی بلند کر رکھا ہے ، اسی طرح مجھے مغرور بنائے رکھنا :wink:
 
جیہ

لائبریرین
رضوان نے کہا:
۔ پروف ریڈنگ کے لیے جویریہ ماشاءاللہ موجود ہیں، انتخاب وہ خود ہی کر لیں اور اگر کتاب موجود نہیں تو پی ڈی ایف بھیجی جاسکتی ہے۔

دیوان غالب کی پروف ریڈنگ اور تصحیح کا کام میں مکمل کرچکی ہوں اور آج ہی اس کو استادِ محترم کو بھیج رہی ہوں۔

اب فارغ ہوں تو بخوشی باقی مواد کی پروف ریڈنگ شروع کرسکتی ہوں۔ مگر انتخاب میرا نہیں آپ سب کا ہوگا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
ویسے منٹو نامہ کی لائبریری میں شمولیت اچھی تجویز ہے۔ میں خود بھی اس طرف توجہ دلانا چاہتا تھا۔ جہاں تک بچوں کے حوالےسے کچھ لکھنے کی بات ہے تو بہت جلد میں اس پر کام شروع کر دوں گا۔ حمود الرحمن کمشن کے بعد اس پر کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ کچھ کتابیں بھی حاصل کر لی ہیں۔ اور یہ بات بھی دل کو لگنے والی ہے کہ کمپوزرز کو الجھایا نہ جائے انھیں اپنا کام کرنے دیا جائے اور پروف ریڈرز اور پروگرامرز اپنا کام سرانجام دیتے رہیں۔ جہاں تک اعجاز صاحب کی بات ہے تو ایک دفعہ کسی اور پوسٹ میں بھی انہوں نے یہ بات لکھی تھی کہ ناظمین ایک ہزاری اور دوہزاری بننے کے چکر میں کتابیں پوسٹ کر رہے ہیں۔ اور وہ کتابوں‌کے سٹائل سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کی اس بات سے مجھے کافی مایوسی ہوئی کیونکہ فورم میں دوہزاری یا تین ہزاری بن کر مجھے کون سے سرخاب کے پرلگ جائیں‌گے۔ جناب ہم سب صرف اردو کی خدمت کا جذبہ لے کر کام کر رہے ہیں اور بس۔
جی یہ بات تو سمجھ نہیں‌آئی۔ اگر ناظمین کو ہزاری یا دو ہزاری بننا ہے تو یہ کام تو صرف پیغامات سے بہتر ہو سکتا ہے۔ کتب کے لیے تو انہیں‌ فی پیغام گھنٹے لگانے کی کیا ضرورت؟
بےبی ہاتھی
 
الف عین

لائبریرین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
ویسے منٹو نامہ کی لائبریری میں شمولیت اچھی تجویز ہے۔ میں خود بھی اس طرف توجہ دلانا چاہتا تھا۔ جہاں تک بچوں کے حوالےسے کچھ لکھنے کی بات ہے تو بہت جلد میں اس پر کام شروع کر دوں گا۔ حمود الرحمن کمشن کے بعد اس پر کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ کچھ کتابیں بھی حاصل کر لی ہیں۔ اور یہ بات بھی دل کو لگنے والی ہے کہ کمپوزرز کو الجھایا نہ جائے انھیں اپنا کام کرنے دیا جائے اور پروف ریڈرز اور پروگرامرز اپنا کام سرانجام دیتے رہیں۔ جہاں تک اعجاز صاحب کی بات ہے تو ایک دفعہ کسی اور پوسٹ میں بھی انہوں نے یہ بات لکھی تھی کہ ناظمین ایک ہزاری اور دوہزاری بننے کے چکر میں کتابیں پوسٹ کر رہے ہیں۔ اور وہ کتابوں‌کے سٹائل سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کی اس بات سے مجھے کافی مایوسی ہوئی کیونکہ فورم میں دوہزاری یا تین ہزاری بن کر مجھے کون سے سرخاب کے پرلگ جائیں‌گے۔ جناب ہم سب صرف اردو کی خدمت کا جذبہ لے کر کام کر رہے ہیں اور بس۔
وہاب۔ ایک غلط فہمی کاا زالہ۔
میں نے یہ کبھی نہیں لکھا کہ لوگ اس لئے کتابیں پوسٹ کررہےیں کہ پیغامات کی تعداد میں اضافہ ہو۔ ربط ڈھونڈھنے میں وقت لگے گا لیکن میری یادداشت کے مطابق میرا مطلب یہ تھا کہ محفل میں پوسٹ کرنے سے کوئ خاص مقصد حل نہیں ہوتا، بس پیغامات بڑھ جاتے ہیں۔ محض اس وجہ سے جون میں میری نمبر اتنا اونچا ہے، باقیاتِ راز کی وجہ سے۔ مطلب یہ تھا کہ ٹائپ کرتے ہی مکمل فائل پروف ریڈنگ ٹیم کو ذ پ کر دیءءءئے اور پھر فائنل شکل کے لئے اگلی ٹیم کو۔ اور جب ڈاؤن لوڈ کے لئے فراہم ہو کتاب تب ہی دوسرے ارکان بھی اسے دیکھ سکیں۔ تب تک محفل میں صرف یہی معلوم ہو کہ کن کتابوں پر کام چل رہا ہے۔
دیوان ا دئے کی آنکھ میں نے تصحیحات کر کے اپنے پاس محفوظ رکھی ہیں۔ کہ اگلا مرحلہ جب اٹھے تو بھیج دوں وہ فائل، بجائے یہاں پوسٹ کرنے کے۔
 
الف عین

لائبریرین
اور بھئ یہ کسی ٹیم کے ممبر نے میرے موضوع کو تقسیم کیوں کیا؟ اور کیا تھا تو اس کا عنوان دوسرا دینا تھا۔ موجودہ عنوان سے لگتا ہے کہ کہ ’کتابوں کی تکمیل‘ کسی کتاب کا نام ہے جو برقیائ جا رہی ہے اور اس پر ارکان تبصرے کر رہے ہیں۔
 
Top