گلزار کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ثابت ہوا آپ فلمیں دیکھتی ہیں۔۔۔ :evil: حقیقت اس سے کافی دور ہے۔ :ROFLMAO:

نہیں فلم نہیں دیکھ سکتی اتنی لمبی لمبی ہوتی ہیں فلمیں :skull: ، میں آدھے پونے گھنٹے سے زیادہ نہیں بیٹھ سکتی ٹی وی کے آگے اور ٹی وی دیکھنے میں بھی یہ حال ہے کہ کوئی ریموٹ اٹھا کے کھول دے تب یا گھر میں کوئی اپنی پسند کا کوئی پروگرام دیکھ رہا ہو تو اس وقت۔ اور بھتیجا کمپنی ایسی ہشیار ہے کہ ٹی وی کھولنے یا ریموٹ اٹھانے کے چارجز الگ الگ لیتی ہے۔ :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپیا میں آپکو کچھ بتاؤں یعنی کہ سورج کو چراغ دکھاؤں۔۔۔ :)
میری ناقص معلومات کے مطابق سکور مٹی کے پیالوں کو کہتے ہیں۔ یا مٹی کا ایسا برتن جو مشروب کے لیئے استعمال ہو۔ :)
میں نے صحیح بتایا اپیا :)

نہیں مجھے واقعی نہیں معلوم تھا، تھینکس بھائی، میرے علم میں اضافہ ہوا، جزاک اللہ
 
نیرنگ خیال

بھتیجا اینڈ کمپنی مزیدار نام ہے۔ :)
ویسے جو خود ریموٹ بھی نہیں اٹھا سکتا اسکا ٹی-وی نہ دیکھنا ہی بہتر ہے۔ (y)

نہیں مجھے واقعی نہیں معلوم تھا، تھینکس بھائی، میرے علم میں اضافہ ہوا، جزاک اللہ
شکریہ اپیا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زبردست پھر تو :)

اپیا میں آپکو کچھ بتاؤں یعنی کہ سورج کو چراغ دکھاؤں۔۔۔ :)
میری ناقص معلومات کے مطابق سکور مٹی کے پیالوں کو کہتے ہیں۔ یا مٹی کا ایسا برتن جو مشروب کے لیئے استعمال ہو۔ :)
میں نے صحیح بتایا اپیا :)

کم علم سورج :happy:
 
عمراعظم

محفلین
کتب یقینا" بہترین دوست کا درجہ رکھتی ہیں۔ اس رشتے کے ٹوٹنے ( غیر فعال ہونے) پر محترم گلزار صاحب کے احساسات کو شئیر کرنے کے لئے نیرنگ خیال صاحب کا بہت شکریہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہائے۔۔۔۔۔ہائے۔۔۔۔۔۔
بلاشبہ

کتب یقینا" بہترین دوست کا درجہ رکھتی ہیں۔ اس رشتے کے ٹوٹنے ( غیر فعال ہونے) پر محترم گلزار صاحب کے احساسات کو شئیر کرنے کے لئے نیرنگ خیال صاحب کا بہت شکریہ۔
بے شک سر۔۔۔۔ شکرگزار ہوں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
اس دھاگے کو پڑھتے ہوئے تمیذ صاحب بہت یاد آئے۔ کتابوں کی دُنیا میں رہنے والے۔۔۔۔اللہ درجات بلند کرے۔ آمین!
 
تصور تقوی

محفلین
گلزار کی کلیات تو موجود ہیں میرے پاس بھی اور ان میں پڑھیے تھی یہ نظم۔
مگر دیکھنے گا کہ ان مین۔
" خدا نے چاہا تو یہ علم تو ملتا رہے گا بعد میں بھی"
مصرع میں "سارا "
لفظ اضافی تو نہیں ہے ؟
مجھ سے کتاب کسی دوست نے مستعار لی اور ابھی تک لوٹائی نہیں۔
صاحبان ِِعلمِ عروض رہنمائی فرمائیں۔
 
تصور تقوی

محفلین
خدا نے چاہا تو وہ سارا علم تو ملتا رہے گا آئندہ بھی
مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے تھے سوکھے پھول اور مہکے ہوئے رقعے
کتابیں مانگنے، گرنے، اٹھانے کے بہانے رشتے بنتے تھے
ان کا کیا ہو گا
وہ شاید اب نہیں ہوں گے
۔
درست اس طرح سے ہے جو ارسال کیا ابھی میں نے۔
 
Top