زیک
مسافر
جب انسان کو ٹھوکر لگتی ہے تو وہ اپنی اوقات پر آ جاتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ آپ کی اوقات کتب میلے والی ہےمیلے کے آخری دن مجھے ٹھوکر نیاز بیگ تک جانا تھا۔
جب انسان کو ٹھوکر لگتی ہے تو وہ اپنی اوقات پر آ جاتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ آپ کی اوقات کتب میلے والی ہےمیلے کے آخری دن مجھے ٹھوکر نیاز بیگ تک جانا تھا۔
یعنی منع کرنے کے باوجود آپ لوگ کتابیں پڑھنے سے باز نہیں آرہے۔ ٹھیک ہے ۔ اب کوئی اور طریقہ ڈھونڈنا پڑے گا تبلیغ کا۔ سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں کہ بھائی یہ کتابیں انسان کی ذہنی صحت کے لیے سخت مضرِ شے ہیں۔ میاں، زندگی کا تقاضا ہے کہ روزی روٹی کماؤ ، بال بچے پالو ، عزت بچاؤ اور یہاں سے چپ چاپ رخصت ہوجاؤ۔ اب اس سارے سلسلے میں کتابوں کی جگہ کہاں ہے ، یہ مجھے سمجھاؤ۔ ایک تو یہ اپنے محمداحمد بھائی بھی نجانے مریخ پر رہتے ہیں یا مشتری پر۔ کتابیں پڑھنا کیوں ضروری ہیں جیسے مضامین سوجھتے رہتے ہیں انہیں۔ نین بھائی، آپ بھلے آدمی ہیں ، اِن کی باتوں میں نہ آئیں ۔ اور جس طرح میری نہیں سنتے ، اِن کی بھی ایک نہ سنیں ۔
آپ لوگ میری بات کو سمجھیں ورنہ میں کے ایم ٹی کے نام سے ایک پارٹی بنا کر یہاں باقاعدہ مہم شروع کردوں گا۔ یعنی کتاب مخالف تحریک۔ جی ہاں!
آخری دن یہ رعایتی قیمت شاید میسر نہیں تھی۔ خیر میں ان دونوں سٹالز پر گیا بھی نہیں۔۔۔ واللہ اعلمشاید یہ پہلا کتاب میلہ تھا جس میں سنگ میل اپنی تمام کتب پر پچاس فی صد ڈسکاونٹ اور آکسفرڈ نے تو بعض کتابوں پر اسی (۸۰) فی صد تک ڈسکاؤنٹ دے رہا تھا۔۔
وہ کون سا درد دل کے چارہ گر ہیں۔کیا آکسفورڈ والے اپنی دوکان بڑھانا چاہ رہے ہیں؟
میری طرف سے آپ بےفکر رہیے۔۔۔ میں ایسی پڑھنے پڑھانے والی چیزیں تو ایک طرف۔۔۔ ایسی باتاں کرنے والوں سے بھی کوسوں دور رہتا ہوں۔۔۔ احمد بھائی کا پتلا جلائیں گے اس تحریک کی افتتاحی تقریب میںیعنی منع کرنے کے باوجود آپ لوگ کتابیں پڑھنے سے باز نہیں آرہے۔ ٹھیک ہے ۔ اب کوئی اور طریقہ ڈھونڈنا پڑے گا تبلیغ کا۔ سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں کہ بھائی یہ کتابیں انسان کی ذہنی صحت کے لیے سخت مضرِ شے ہیں۔ میاں، زندگی کا تقاضا ہے کہ روزی روٹی کماؤ ، بال بچے پالو ، عزت بچاؤ اور یہاں سے چپ چاپ رخصت ہوجاؤ۔ اب اس سارے سلسلے میں کتابوں کی جگہ کہاں ہے ، یہ مجھے سمجھاؤ۔ ایک تو یہ اپنے محمداحمد بھائی بھی نجانے مریخ پر رہتے ہیں یا مشتری پر۔ کتابیں پڑھنا کیوں ضروری ہیں جیسے مضامین سوجھتے رہتے ہیں انہیں۔ نین بھائی، آپ بھلے آدمی ہیں ، اِن کی باتوں میں نہ آئیں ۔ اور جس طرح میری نہیں سنتے ، اِن کی بھی ایک نہ سنیں ۔
آپ لوگ میری بات کو سمجھیں ورنہ میں کے ایم ٹی کے نام سے ایک پارٹی بنا کر یہاں باقاعدہ مہم شروع کردوں گا۔ یعنی کتاب مخالف تحریک۔ جی ہاں!
اوقات تو ہماری صرف میلے والی ہے۔۔۔ لیکن کتب کا اضافہ بھی ایسا معیوب معلوم نہیں ہوتا۔۔۔جب انسان کو ٹھوکر لگتی ہے تو وہ اپنی اوقات پر آ جاتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ آپ کی اوقات کتب میلے والی ہے
بخدا کیا آپ نے کبھی مجھ سے کسی کتاب کا تذکرہ سنا ہے۔۔۔۔ میں تو ابوالکلام آزاد کی کتاب تذکرہ کا تذکرہ بھی نہیں کرتا۔۔۔نین بھائی نے جواب میں یہی کہنا ہے کہ میں صرف لے کر آیا ہوں۔ پڑھنے کا ہرگز ارادہ نہیں ہے۔ 😄
زبردست! یہ ہوئی نا بات جواناں والی ۔۔۔۔ ایک تیر سے دو شکار والی بات ہے ۔ پتلا بنانے میں دو تین درجن کتابیں بھی آرام سے ٹھکانے لگ جائیں گی۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ جب پتلا جلانے ہی لگے ہیں تو دو تین منتخب محفلین کے پتلے بھی لگے ہاتھوں نبٹا ڈالیں ۔ ماچس کا خرچہ بچے گا۔احمد بھائی کا پتلا جلائیں گے اس تحریک کی افتتاحی تقریب میں
یعنی نیرنگ خیال اُن صاحب کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں جو فرمارہے تھے کہ بھئی جب میں بیمار ہوتا ہوں تو ڈاکٹر کو جاکر دکھاتا ہوں ، اُس کی فیس ادا کرتا ہوں کہ ڈاکٹر کو بھی آخر زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں دوا کا نسخہ لے کر فارمیسی جاتا ہوں ۔ دوا خرید کر اس کی قیمت ادا کرتا ہوں کہ آخر فارمیسی والے کو بھی زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں گھر آکر دوا کو کچرے میں پھینک دیتا ہوں کہ آخر مجھے بھی زندہ رہنا ہے ۔نین بھائی نے جواب میں یہی کہنا ہے کہ میں صرف لے کر آیا ہوں۔ پڑھنے کا ہرگز ارادہ نہیں ہے۔ 😄
پتلا جلاؤ تحریک وقت کی ضرورت ہے۔۔۔ جاسمن اور سیما علی آپا کا پتلا اعزازی بنیادوں پر جلایا جائے۔۔۔زبردست! یہ ہوئی نا بات جواناں والی ۔۔۔۔ ایک تیر سے دو شکار والی بات ہے ۔ پتلا بنانے میں دو تین درجن کتابیں بھی آرام سے ٹھکانے لگ جائیں گی۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ جب پتلا جلانے ہی لگیں تو دو تین منتخب محفلین کے پتلے بھی لگے ہاتھوں نبٹا ڈالیں ۔ ماچس کا خرچہ بچے گا۔
ہوہوہوہوہوہو۔۔۔۔۔ کلاسیکیعنی نیرنگ خیال اُن صاحب کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں جو فرمارہے تھے کہ بھئی جب میں بیمار ہوتا ہوں تو ڈاکٹر کو جاکر دکھاتا ہوں ، اُس کی فیس ادا کرتا ہوں کہ ڈاکٹر کو بھی آخر زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں دوا کا نسخہ لے کر فارمیسی جاتا ہوں ۔ دوا خرید کر اس کی قیمت ادا کرتا ہوں کہ آخر فارمیسی والے کو بھی زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں گھر آکر دوا کو کچرے میں پھینک دیتا ہوں کہ آخر مجھے بھی زندہ رہنا ہے ۔
ذوالقرنین، تحریک چلانے سے پہلے یہ لسانی مسئلہ طے کرنا ہوگا کہ آیا خاتون کا بھی پتلا جلایا جائے گا یا پتلی ۔
پتلا ہمارا شعلوں کے نرغے میں آگیااور آپ اپنا پتلا صرف اس لیے جلائیں کہ فیصلہ میرٹ پر ہو رہا ہے۔
شاعروں کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بہر صورت میں ہیرو بننے کا ہنر جانتے ہیں۔پتلا ہمارا شعلوں کے نرغے میں آگیا
لیکن تمام شہر اجالے میں آگیا
ویسے میں طویل عرصے سے یہی بات سوچتی تھی کہ آپ اپنی پڑھی ہوئی یا پڑھنے کی منتظر کتابوں کا تذکرہ کیوں نہیں کرتے جبکہ آپ کی تحریر و تقریر سے یہ بات واضح ہوتی رہتی ہے کہ آپ کا مطالعہ ماشاءاللہ بہت ہے۔بخدا کیا آپ نے کبھی مجھ سے کسی کتاب کا تذکرہ سنا ہے۔۔۔۔ میں تو ابوالکلام آزاد کی کتاب تذکرہ کا تذکرہ بھی نہیں کرتا۔۔۔
دیکھیے اردو میں اش اش تو کیا جاتا ہے لیکن غش غش نہیں کیا جا سکتا۔ غش اصل میں ایک دو حرفی لفظ ہے جسے نہ پیا جاتا ہے، نہ چبایا جاتا ہے، صرف کھایا جا سکتا ہے۔ اور زیادہ غیرت والے لوگ ہی اسے کھا سکتے ہیں۔ اور عموماً اسے کھا کے لوگ گِر جایا کرتے ہیں۔ نجانے کیوں؟ اِس لفظ کی دو بار تکرار میری سمجھ سے تو باہر ہے۔ اور یہاں گفتگو پڑھ کے غش غش کرنا۔۔۔ غش کا یہ استعمال نہ صرف بے محل ہے بلکہ سماعت پہ بھی گراں گزر رہا ہے۔ ٹھیک ہے کہ الفاظ کا نیا استعمال کیا جا سکتا ہے کہ زبان ٹھہرا پانی نہیں کہ رُک جائے۔ یہ چلتی ندی ہے۔ لیکن اس طرح کا استعمال تو کہیں نہیں دیکھا۔ نیز نئے استعمالات اگر اساتذہ کریں تو بات بنتی ہے لیکن اس طرح کے اقدامات اگر طِفلِ ابجد خواں کرنے لگیں تو اردو کا اللہ حافظ ہے۔۔۔۔۔ضرور کچھ ایسا کہتے کہ ہم اش اش کرتے لیکن اب آپ کی گفتگو پڑھ کے تو غش غش کر رہے ہیں
ڈاکٹر صاحب! تُسی آپ ای ڈاکداراں دے لطیفے سنا رہے اوں!یعنی نیرنگ خیال اُن صاحب کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں جو فرمارہے تھے کہ بھئی جب میں بیمار ہوتا ہوں تو ڈاکٹر کو جاکر دکھاتا ہوں ، اُس کی فیس ادا کرتا ہوں کہ ڈاکٹر کو بھی آخر زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں دوا کا نسخہ لے کر فارمیسی جاتا ہوں ۔ دوا خرید کر اس کی قیمت ادا کرتا ہوں کہ آخر فارمیسی والے کو بھی زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں گھر آکر دوا کو کچرے میں پھینک دیتا ہوں کہ آخر مجھے بھی زندہ رہنا ہے ۔
پتلا بنانے میں دو تین درجن کتابیں بھی آرام سے ٹھکانے لگ جائیں گی۔
باقی کتابیں پتلے جلانے میں ٹھکانے لگیں گی۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ جب پتلا جلانے ہی لگیں تو دو تین منتخب محفلین کے پتلے بھی لگے ہاتھوں نبٹا ڈالیں ۔ ماچس کا خرچہ بچے گا۔
یہاں آپ سمیت چار شکار ہیں۔ایک تیر سے دو شکار والی بات ہے
@جاسمن اور @سیما علی آپا کا پتلا اعزازی بنیادوں پر جلایا جائے۔۔۔
@فلک شیر کا پتلا بھی جلنا چاہیے
اور آپ اپنا پتلا صرف اس لیے جلائیں کہ فیصلہ میرٹ پر ہو رہا ہے۔
خاتون کی پُتلی ہو گی کیونکہ نہ صرف یہ لفظ سننے میں ذرا چھوٹی عمر کا لگتا ہے بلکہ پُتلی ، پَتلی بھی لگتی ہے۔ پُتلا ذرا بزرگ بزرگ سا لگتا ہے۔تحریک چلانے سے پہلے یہ لسانی مسئلہ طے کرنا ہوگا کہ آیا خاتون کا بھی پتلا جلایا جائے گا یا پتلی ۔