کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علم الصرف آخرین
مصنف
مشتاق احمدچرتھاولی
ناشر
اسلامی اکادمی،لاہور

تبصرہ
جب اسلام کی دعوت جزیرۃ العرب سے نکل کر باقی دنیا میں پھیلی اور کثیر آبادی اسلام کے سایہ امن و عاطفت میں آئی تو قرآن مجید کا سمجھنا، حدیث سے واقف ہونا، نت نئے مسائل کا استنباط کرنا اور بدلتے ہوئے حالات میں اسلام کی ترجمانی اور مسلمانوں کی رہنمائی کا فرض انجام دینا علمائے کرام کے لیے فرض لازم ٹھیرا۔ اس کے لیے نہ ترجمہ کافی تھا، نہ عربی زبان کی سرسری واقفیت کام دے سکتی تھی بلکہ اس سے ایسی گہری فنی واقفیت ضروری تھی جس کی بدولت غلطی کا امکان کم سے کم اور کتاب وسنت کے علم و فہم اور صحیح ترجمانی کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پیدا ہو، اس مقصد کے تحت عربی کے قواعد و ضوابط پر کامل عبور شرط لازم کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہی وہ مرحلہ تھا جب صرف و نحو کی تدوین اور اس سلسلے میں کتابوں کی تصنیف کی ضرورت پیش آئی۔ اس سلسلہ میں جہاں عربی علما نے بہت سی قیمتی تصنیف فرمائی وہیں عجمی علما بھی ان سے کسی طور پیچھے نہیں رہے اور صرف و نحو کے قواعد پر مشتمل بیش بہا کتب تحریر فرمائیں۔ یاد رہے کہ فن صرف علم نحو ہی کی ایک شاخ ہے، شروع میں اس کے مسائل نحو ہی کے تحت بیان کیے جاتے تھے۔ مولانا مشتاق احمد چرتھاولی نے علم نحو پر کتاب تالیف فرمائی تو اس کو مدارس نے ہاتھوں ہاتھ لیا اس کے بعد انھوں نے ’علم الصرف‘ کے نام سےایک مختصر کتاب تصنیف فرمائی۔ پیش نظر کتاب ’علم الصرف اخیرین‘ اسی کتاب کا دوسرا حصہ ہے۔(ع۔م)
اس کتاب علم الصرف آخرین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ہفت اقسام کا بیان
مہموز کے قاعدے
معتل فاء کے قاعدے
معتل عین کے قاعدے
معتل لام کے قاعدے
صرف کبیراجوف واوی
بحث امر
بحث نہی
بحث اسم فاعل واسم مفعول
صرف کبیر اجوف یائی
بحث نفی حجد بہ لم ولام تاکید بانون تاکید تقیلہ وخفیفہ
بحث امر
بحث نہی
بحث اسم فاعل ومفعول
باب افعال اجوف واوی
باب استفعال
باب افتعال
باب انفعال
لفیف مفروق
صرف کبیر مضاعف
علم الصرف حصہ چہارم
اوزان اسماء کے بیان میں
خاصیات ابواب میں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامی عقیدہ (سوالا جوابا)
مصنف
محمد بن جمیل زینو
مترجم
ابو محمد حافظ عبدالستار حماد
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
زیر تبصرہ رسالہ فضیلۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو کے اسلامی عقائد بارے لکھے گئے نہایت جامع کتابچے ’خذ عقیدتک من الکتاب والسنۃ الصحیحۃ‘ کا ترجمہ ہے۔ جسے شیخ الحدیث عبدالستار حماد نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ رسالہ میں توحید اور دیگر عقائد نہایت عام فہم انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ رسالے کا اسلوب سوالاً جواباً ہے جو خاصا مفید اور دلچسپ ہے۔ ہر جواب کے ساتھ قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے دلیل دی گئی ہے تاکہ پڑھنے والے کو جواب کے صحیح ہونے کا اطمینان ہو جائے، اس لیے کہ ’عقیدہ توحید‘ ہی انسان کی دنیوی اور اخروی کامیابی و سعادت کی بنیاد ہے۔ رسالہ کے آخر میں موضوع کی مناسبت سے عقیدہ توحید سے متعلق علامہ عبدالرزاق ملیح آبادی رحمۃ اللہ علیہ کا نہایت جامع مضمون، جو انہوں نے 1925ء میں ’کتاب الوسیلۃ‘ اردو ایڈیشن کے مقدمے کے طور پر لکھا تھا، شامل کیا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اسلامی عقیدہ(سوالاً جواباً) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
بندوں پر اللہ کے حقوق
توحید اقسام اور فوائد
عمل قبول ہونے کی شرائط
شرک اکبر
شرک اکبر کی قسمیں
شرک اصغر
وسیلہ پکڑنا اور شفاعت طلب کرنا
جہاد،ولاء ،اخوت اور فریضہ حکومت
کتاب وسنت پر عمل
سنت وبدعت
مقبول دعا
اختتامیہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تحفۃ القاری
مصنف
قاری محمد ابراہیم میر محمدی
ناشر
طلباء کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیہ

تبصرہ
قاری ابراہیم میر محمدی علمی دنیا کی جانی مانی شخصیت ہیں خاص طور پر انہوں نے خدمت قرآن اور قراءات کے حوالے سے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں۔ عوام الناس کے قرآن کے تلفظ کی درستی کے لیے اور تجوید سے آگاہی کے لیے آپ نے کافی سارے کتابچے اور کتب لکھیں۔ زیر نظر رسالہ میں بھی موصوف قاری صاحب نے فن تجوید کے مسائل کو اختصار اور احسن انداز سے بیان کیا ہے، اور متشابہ الصوت حروف کی پہلے مفردات میں پھر مرکبات میں اور ساتھ ہی حرکات ثلاثہ کی آسان انداز سے مشق کرائی ہے۔ جس سے تلفظ کی درستی کے ساتھ ساتھ حرکات کو مجہول کی بجائے معروف پڑھنا بھی آ جائے گا۔ قاری صاحب نے کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا حصہ ملتی جلتی آوازوں والے حروف اور دوسرا حصہ تجوید کے چند ضروری احکام پر مشتمل ہے۔ کتابچہ کے اخیر میں واضح الفاظ میں اس فن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ 66 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ فن تجوید سے شد بد کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تحفۃ القاری کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تحبیر التجوید
مصنف
قاری محمد ادریس العاصم
ناشر
قرآءت اکیڈمی لاہور

تبصرہ
قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ ہے اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ عرب لوگ باوجود فصیح و بلیغ ہونے کے قرآن کریم جیسی ایک آیت لانے سے بھی قاصر رہے۔ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے فلہٰذا ضروری ہے کہ قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح پڑھنے کا حق ہے ۔ اور یہ حق اسی طور پر ادا ہو سکتا ہے جب قرآن کو صحیح تلفظ اور قواعد تجوید کے مطابق پڑھا جائے۔ شیخ القرا قاری ادریس عاصم صاحب کو فن تجوید و قراءات میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں آپ کی خدمات اظہر من الشمس ہیں زیر نظر رسالہ بھی اسی فن کے حوالہ سے آپ کا عوام و خواص کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ جس میں عام فہم انداز میں تجوید کے قواعد اسی غرض سے جمع کیے گئے ہیں کہ حفاظ و طلبا اس کو آسانی سے یاد کر سکیں۔ اور ان قواعد کی روشنی میں قرآن کریم صحیح پڑھنے کی مشق کریں۔ کتاب میں ایک جگہ پر قاری صاحب نے مخارج کا نقشہ بھی پیش کیا ہے۔ علاوہ بریں بعض عیوب تلاوت اور علامات وقوف پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کے اخیر میں حافظ صاحب نے اپنی مکمل روایت حفص کی سند بھی لکھی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب تحبیر التجوید کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
تجوید کی بعض ضروری اصطلاحات
تجوید کی تعریف
واضعین فن
مراتب تلاوت
لحن
لحن کی اقسام وتعریف
لحن خفی
استعاذہ اور بسم اللہ کا بیان
خلاصہ کلام
دانتوں کا بیان
حروف کے مخارج کا بیان
اصل اول حلق
اصل ثانی لسان
اصل ثالث شفتان
اصل رابع جوف دھن
اصل خامس خیثوم
حروف کی صفات کا بیان
صفات لازمہ
صفات لازمہ غیر متضادہ
صفات عارضہ کا بیان
صفات لازمہ وعارضہ میں فرق
تفخیم وترقیق کا بیان
لام کی تفخیم وترقیق
راء کی تفخیم وترقیق
میم ساکن ومشدد کے قواعد
نون ساکن ومشدد کے قواعد
ادغام نون کی امثلہ
ادغام کا بیان
ادغام کی تفصیل
لام تعریف کا اظہار وادغام
ہمزہ کے قواعد
کلمہ کی اقسام
مد کا بیان
اجتماع ساکنین کا بیان
ہائے ضمیر کا بیان
صلہ کا بیان
وقف کا بیان
وقف کے متعلق ضروری معلومات
سیدنا حفص کی سند
معلومات قرآنیہ
مختلف اعتبار سے قرآن کے نصف
عیوب تلاوت
علامات وقف
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خواتین اور شاپنگ
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے خواتین کے لیے بہترین مقام ان کا گھر قرار دیا ہے۔ لیکن شریعت نے ضروری کاموں کے سلسلہ میں انھیں گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت دی ہے۔ انہی ضروری کاموں میں ایک بازار جانا اور خریداری کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں ہماری بہت سی بہنوں کا انداز ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت بے باکانہ ہوتا چلا جا رہا ہے، چھوٹی چھوٹی ضرورت کے لیے بازار جانا معمول بن گیا ہے، حالانکہ ایک ہی وقت میں بازار جا کر ضروری چیزیں خریدی جا سکتی ہیں۔ اور تو اور ہماری بہت سی بہنیں اپنی کلائیاں غیر محرم مردوں کے ہاتھوں میں دے کر چوڑیاں چڑھانے میں مصروف نظر آتی ہیں اس کے علاوہ ایک ناشائستہ حرکت خاص طور پر عید کے دنوں میں یہ دیکھنے میں آتی ہےکہ مہندی لگوانے کے لیے بھی مرد حضرات کا چناؤ کیا جاتا ہے۔ بہر حال اس سلسلہ میں خواتین کو دینی تعلیمات کو یکسر فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ زیر مطالعہ کتابچہ بھی مولانا اختر صدیق نے اسی مقصد کے تحت تالیف کیا ہے کہ خاتون اسلام کو شاپنگ سے متعلقہ دینی احکامات سے آگاہی دی جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے بہت سے اہم امور کی طرف اشارہ کیا ہے جن کا اگر خواتین اہتمام کریں تو بہت ساری خرابیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ خواتین کے لیے اس کتابچہ کامطالعہ خاصا مفید ہے۔(ع۔م)
اس کتاب خواتین اور شاپنگ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
عورت کب بازار جاسکتی ہے؟
بازار کیسا مقام ہے؟
محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
پردہ کا اہتمام
نگاہوں کا جھکانا
دکاندار سے بے باکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجیے
مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
زیب وزینت ترک کر کے جائیے
بازار میں اونچی آواز سے بات نہ کیجیے
مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدیئے
زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے سے احتیاط کیجیے
بازار میں احتیاط سے چلیے
اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
خوشبو لگا کر نہ جائیے
چیک کرنے کے لیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
اونچی ایڑی والا جوتا نہ پہنیے
بازار میں مت بیٹھیے
گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچیے
بازار کی چکا چوند میں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجیے
دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
بازار جانے والوں کے خوشخبری اور تحفہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خواب اور تعبیر
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
عام زندگی میں ہر انسان کو خوابوں سے واسطہ رہتا ہے جہاں انسان اچھا خواب دیکھ کر خوش ہوتا ہے وہیں برا خواب دیکھ کر پریشان بھی ہو جاتا ہے۔ خوابوں سے متعلق مناسب شرعی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگ فقط نیند میں نظر آنے والے واقعات پر کچھ غیر شرعی افعال سرانجام دینے لگتے ہیں۔ بہر حال شریعت مطہرہ نے اس سلسلہ میں بھی انسان کی کامل رہنمائی فرمائی ہے۔ پچاس کے قریب صفحات پر مشتمل زیر نظر کتابچہ میں مولانا اختر صدیق نے اسی شرعی رہنمائی کو اختصار کے ساتھ قلمبند کر دیا ہے۔ مولانا موصوف فاضل مدینہ یونیورسٹی اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے سابق استاد ہیں۔ کتابچہ کی دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے پہلے حصہ میں خواب کے آداب، اقسام اور خواب سے متعلقہ شرعی رہنمائی کا تذکرہ ہے جبکہ دوسرے حصہ میں اچھے اور بہترین خواب کے اسباب، کیا اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا جا سکتا ہے؟ نبی کریمﷺ کو خواب میں دیکھنا کیسا ہے؟ جیسے مباحث پیش کیے گئے ہیں۔ خوابوں سے متعلقہ شریعت کی عام تعلیمات سے واقفیت کے لیے اس کتابچہ کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔(ع۔م)
اس کتاب خواب اور تعبیر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
خواب اور شرعی رہنمائی
حصہ اول
خواب کے آداب ومسائل
حدیث کی روشنی میں خوابوں کی اقسام
نیک آدمی کا بہترین خواب
خواب اور لوگوں کے درجات
اچھے خواب کے اسباب
راست گوئی
برے خواب کے آداب
برے خواب کی وجوہات
خواب کس سے بیان کیا جائے
خواب اور تعبیر کا تعلق
کن لوگوں سے تعبیر کروانا منع ہے
وہ خواب جن کی تعبیر نہیں کی جاتی
خواب اور برعکس تعبیر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا
حصہ دوم
خوابوں کی حقیقت
خواب کی کوئی حقیقت نہیں
خوابوں کے بارے میں صحیح نقطہ نظر
غیبی امور کی وضاحت
پیش گوئیاں
خواب
خواب او رتعبیر
علماء کی تعبیر
تعبیر کس سے کروائی جائے؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کیا رفع الیدین منسوخ ہے؟
مصنف
حافظ محمد ادریس کیلانی
ناشر
مکتبہ دارالحدیث لاہور
تبصرہ
نماز میں رفع الیدین کرنا نبی کریمﷺ کی سنت ثابتہ ہے لیکن بہت سے لوگ مختلف دلائل کے باوصف رفع الیدین کے بغیر نماز ادا کرتے ہیں۔ کبھی اس کو منسوخ قرار دیا جاتا ہے تو کبھی سنت متواترہ کے خلاف ہونے کا نعرہ مستانہ بلند کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات اشتہارات یا رسائل میں ایسے مضامین شائع کیے جاتے ہیں جن میں رفع الیدین کے منسوخ ہونے کا فتویٰ دیا جاتا ہے۔ چند سال قبل فیصل آباد سے اسی قسم کا ایک اشتہار شائع ہوا جس میں ترک رفع الیدین کے دلائل جمع کیے گئے تھے حافظ محمد ادریس کیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس اشتہار کا مدلل تجزیہ کیا اور عدم رفع الیدین کے تمام دلائل کا نہایت شرح و بسط کے ساتھ جواب دیا۔ جو ماہنامہ ’حرمین‘ جہلم میں دو اقساط میں شائع ہوا۔ یہ مضمون زیر نظر کتابچہ کی صورت میں پیش کیے جارہے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب کیا رفع الیدین منسوخ ہے؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
تعارف مصنف
رفع الیدین ،سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے نام جن سے احادیث رفع الیدین مروی ہیں
رفع الیدین احادیث کی روشنی میں
رفع الیدین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل کی روشنی میں
ائمہ مجتہدین اور علمائے کرام
ترک رفع الیدین کے دلائل اور ان کے جوابات
کیا رفع الیدین منسوخ ہوچکا ہے؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقام قرآن
مصنفین
میاں انوار اللہ , ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن
ناشر
مرکز دعوۃ التوحید، اسلام آباد

تبصرہ
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ اور نہایت بابرکت کتاب ہے۔ جس کی تلاوت کرنا اور اپنے عمل کا حصہ بنانا لازم و ملزوم ہے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانان اسلام کی قرآن کے ساتھ جذباتی وابستگی تو ضرور ہے لیکن قرآنی احکامات سے انحراف بھی مسلمانوں کی زندگی کا جزو لازم بن گیا ہے۔ اسی وجہ سے ہرگزرتے دن کے ساتھ غیر مسلم شدت پسند طبقہ کی جانب سے اہانت قرآن کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کیا جائے اور اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے معانی کو سمجھا جائے اور عمل کا حصہ بنایا جائے۔ قرآن کریم کی اہمیت و فضیلت سے یقیناً تمام لوگ واقف ہیں۔ اس کے مقام و مرتبے کا کسی حد تک اندازہ اس سے ہی ہو سکتا ہے کہ یہ انسانوں کے رب کی اپنے بندوں سے کیا جانے والا کلام ہے۔اس موضوع پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور بہت لکھا جا رہا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کاوش ہے جس میں قرآن مجید میں غوطہ زن ہو کر ا س کے خصائص و محاسن تلاش کیے گئے ہیں۔ کتاب کی تالیف کرنے والے دو حضرات میاں انوار اللہ اور ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن ہیں۔ جنھوں نے نہایت عرق ریز ی کے ساتھ جہاں مقام قرآن کے حوالے سے اہم نگارشات پیش کی ہیں وہیں قرآن سے متعلقہ دیگر بہت سے مسائل پر علمی انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب مقام قرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
قرآن کا اجمالی تعارف
نزول قرآن
مکی دور کی چند ابتدائی سورتیں
قرآن کی ضرورت
معاشرتی حالات
قرآن مجید کے فضائل
قاری قرآن پر رشک
نماز میں قرآن پڑھنے کی فضیلت
اسماء القرآن
خصائص قرآن
نیکی اور برائی کی اہمیت
انفاق فی سبیل اللہ کی تعلیم
انسانی زندگی کی اہمیت
قرآن مجید میں سمندری فوائد کا ذکر
قرآن کی فصاحت وبلاغت
قرآن مجید کی پیش گوئیاں
مسلمانوں کو اللہ کی نصیحت
فتح مبین کی خوشخبری
قرآن اور سائنسی ایجادات
سورج اور قرآن
قرآن کا چیلنج
قرآن کا غیب کی خبروں کا بتانا
قرآن کی حرمت
قرآن سے نصیحت پکڑنے کا واقع
قرآن کے حقوق
تلاوت قرآن
قرآن کی فریاد
ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن کی تحریری کاوشیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسائل قربانی
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی
ناشر
دارالنور اسلام آباد

تبصرہ
قربانی ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت اور رسول مکرم ﷺ کا دائمی عمل ہے۔ پھر اہل اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید کی گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ مسائل قربانی پر ایک ایسی جامع کتاب مرتب کی جائے جو قربانی کے تمام مسائل کو محیط ہو اور اس حوالہ سے کسی مسئلہ کا حل تشنہ نہ رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی کی زیر نظر کتاب اس سلسلہ کی ایک اہم کوشش و کاوش ہے۔ جس میں قربانی سے متعلقہ بہت سارے مسائل کو بالبداہت بیان کر دیا گیا ہے۔ جس میں قربانی کرنے والے کےلیے ناخن و بال کاٹنے کا حکم، میت کو قربانی میں شریک کرنا، قربانی کے جانور کی عمر، قربانی کے دن، قربانی نماز عید کے بعد کرنا، اونٹ اور گائے میں ایک سے زیادہ افراد کی شرکت اور قربانی کے گوشت کی تقسیم وغیرہ جیسے مسائل پر کتاب و سنت کی درست رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کے آخر میں ماہ ذوالحجہ کے آخری دس دنوں کی فضیلت و اہمیت بھی بیان کر دی گئی ہے۔ اہل حدیث علما کے مابین ایک اختلافی مسئلہ میت کی طرف سے قربانی کے جواز یا عدم جواز کا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر صاحب نے میت کی طرف سے قربانی کے جواز کی جانب رجحان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ مولانا عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ اور دیگر بہت سے اہل حدیث علما کا موقف اس سے مختلف ہے۔ بہر حال قربانی کے عمومی مسائل سے واقفیت کے حوالہ سے یہ کتاب لائق مطالعہ ہے۔(ع۔م)
اس کتاب مسائل قربانی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تمہید
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں
کتاب کا خاکہ
شکر ودعا
قربانی کی اہمیت
قربانی کرنے والا ہلال ذوالحجہ کے بعد بالوں اور ناخنوں کو نہ چھیڑے
حج کرنے والے اور مسافر کا قربانی کرنا
میت کو قربانی میں شریک کرنا
میت کی طرف سے مستقل قربانی کرنا
قربانی کے جانور کی عمر
خصی اور غیر خصی جانور کی قربانی
قربانی کے دن
رات کے وقت قربانی کرنا
قربانی کا نماز عید کے بعد کرنا
قربانی کا جانور کون ذبح کرے؟
سب اہل خانہ کی طرف سے ایک بکری کا کافی ہونا
اونٹ اور گائے کی قربانی میں ایک سے زیادہ افراد کی شرکت
قربانی کو احسن طریقے سے ذبح کرنا
بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کرنا
ذبح کے وقت جس کی طرف سےقربانی کی جائے اس کا ذکر کرنا
اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ
قربانی کے لیے ذبح شدہ جانور کے پیٹ کا بچہ
قربانی کے گوشت کی تقسیم
قربانی کے گوشت کا ذخیرہ کرنا
قصاب کو قربانی میں بطور اجرت کچھ دینے کی ممانعت
جن جانوروں کی قربانی درست نہیں
عشرہ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
حرف آخر
فہرست مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی
ناشر
دارالنور اسلام آباد
TitlePages---Nabi-KareemPBUH-Se-Muhabbat_zps15e7019e.jpg
تبصرہ
کسی بھی شخص کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ نبی کریمﷺ کو پوری مخلوق سے زیادہ محبت نہ کرے۔ آج امت کی بہت بڑی تعداد زبانی طور پر نبی کریمﷺسے محبت کا دم تو بھرتی ہے لیکن آنحضرتﷺ سےمحبت کی حقیقت، اس کےتقاضوں اور علامتوں سے غافل ہے۔ نبی کریمﷺ سے محبت کے ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے پنےمخصوص انداز میں زیر نظر کتاب مرتب کی ہے۔ جس میں ان سوالات کےجوابات دینےکی کوشش کی گئی ہے: نبی کریمﷺ سے محبت کا حکم کیا ہے؟ نبی کریمﷺ سے محبت کے دنیا و آخرت میں کیا فوائد ہیں؟ نبی کریمﷺ سے محبت کی کیا علامات ہیں؟ صحابہ کرام آپﷺ سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسےتھے؟ اور ہم آپﷺ سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسے ہیں؟ اس موضوع سے متعلق گفتگو کو تین مباحث میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مبحث اول نبی کریمﷺ کے ساتھ ساری مخلوق سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت، دوسری مبحث نبی کریمﷺ سے محبت کے فوائد و ثمرات اور تیسری اور آخری مبحث نبی کریمﷺ سے محبت کی علامتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں مصنف نے تین صفحات پر مشتمل مسلمانان عالم کو ایک تنبیہ کی ہے جس میں انھیں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ ﷺ سے محبت میں کسی بھی طور اعتدال کا دامن ہاتھ نہیں چھوٹنا چاہیے۔(ع۔م)
اس کتاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top