کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری مخلوق سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ثمرات وفوائد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی علامتیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار اور صحبت کی شدید تمنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جان ومال نچھاور کرنے کی کامل استعداد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اوامر کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب
سنت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت وتائید کرنا اور شریعت اسلامیہ کا دفاع کرنا
ایک ضروری تنبیہ
شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں راہ اعتدال سے نہ ہٹنا
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
پریشانیوں سے نجات
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
ہر انسان کو زندگی میں متعدد مقامات پر ایسے سانحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ا س کے لیے تکلیف کا باعث ہوتے ہیں اور جن کی وجہ سے وہ غمگین اور پریشان ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے میں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور ایسے افعال کے مرتکب ہو جاتے ہیں جن سے شریعت نے اجتناب کا حکم دیا ہے۔ دین اسلام نے اس سلسلہ میں بہت جامع احکامات دئیے ہیں جن میں انسانی نفسیات کا پاس وو لحاظ کیا گیا ہے اور جو فطرت کےعین مطابق ہیں۔ غموں اور تکلیفوں کے سلسلہ میں اگر شرعی احکامات کو سامنے رکھا جائے تو یقین مانیے بہت سے عرصہ دراز سے لا ینحل مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں عالم عرب کے مشہور و معروف عالم دین شیخ ابن باز نے ’علاج الہموم‘ کے نام سے کتابچہ ترتیب دیا ۔ اسی کتابچے کا اردو قالب آپ کے سامنے ہے۔جس کو اردو زبان میں منتقل کرنے کے فرائض مولانا اختر صدیق نے ادا کیے ہیں۔ جو اس سے قبل بھی بہت سے اصلاحی رسائل اور کتابوں کےمصنف ہیں۔ کتابچہ اگرچہ عربی سے اردو میں منتقل کیا گیا ہے لیکن ٹائٹل پر اس قسم کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی حالانکہ قرین انصاف تو یہ تھا کہ بطورمصنف شیخ ابن باز کا نام آتا اور مترجم کے طور پر مولانا اختر صدیق کا نام دیا جاتا۔ بہر حال غموں اور پریشانیوں سے نبرد آزما ہونے اور اس سلسلہ میں شرعی رہنمائی سے آگاہی کے لیے اس کتابچے کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب پریشانیوں سے نجات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
کچھ غم اور پریشانیوں کے بارے میں
غموں کی اقسام
وہ غم جو حقیقت میں بہترین ہیں
مستقبل کے خوف کا غم
گناہوں کے غم
دنیاوی مصائب کا غم
عبادات سے متعلق غم
قرض کی ادائیگی کا غم
مذکورہ غموں کا علاج
اصلاح عقیدہ
حصول تقویٰ کی کوشش
نیک اعمال کا اہتمام
اخروی زندگی کا فکر
موت کو یاد رکھنا
اللہ تعالیٰ پر توکل
جہاد فی سبیل اللہ
غموں کے مثبت پہلو پر نظر
مخلص اہل علم سے مشورہ
خاص کھانے کی تیاری
نماز استخارہ کا اہتمام
پریشان کن خواب کا غم اور اس کا علاج
ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اور غموں کا علاج
چند نصیحت بھرے الفاظ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فکر غامدی ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ
مصنفین
محمد زبیر تیمی, حافظ طاہر اسلام
ناشر
مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

تبصرہ
علامہ جاوید احمد غامدی صاحب اپنے تجدد پسندانہ نظریات کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ میڈیا کی کرم فرمائی کی وجہ سے علامہ صاحب کو روشن خیال طبقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ علامہ صاحب کےگمراہ کن اور منہج سلف سے ہٹے ہوئے نظریات پر بہت سے لوگوں نے مختلف انداز میں تنقید کی ہے۔ ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے غامدی صاحب کے خوشنما افکار کی قلعی کھولنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے نہایت سنجیدہ اور علمی انداز میں ہر فورم پر غامدی صاحب کے نظریات کو ہدف تنقید بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب غامدی صاحب اور اہل سنت کے اصول استنباط اور قواعد تحقیق کے ایک تقابلی مطالعہ پر مشتمل ہے۔ یعنی اس کتاب میں غامدی صاحب کے اختیار کردہ اصولوں پر نقد کیا گیا ہے فروعات کو موضوع بحث نہیں بنایا گیا ہے۔ غامدی صاحب کے افکار پر نقد دو اعتبارات سے کیا گیا ہے۔ ایک کتاب و سنت کی روشنی میں اور دوسرا خود غامدی صاحب کے اصولوں کی روشنی میں۔ حافظ صاحب خاصیت ہےکہ شخصیات پر تنقید سے گریز کرتے اور ممکن حد تک نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور صرف نظریات کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی خوبی ان کی زیر نظر تصنیف میں بھی واضح طور پر عیاں ہے۔ یہ کتاب دراصل ان مضامین کا مجموعہ ہے جو ماہنامہ ’الشریعہ‘ میں شائع ہوتے رہے۔ ان مضامین کو اس سے قبل بھی یکجا صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ اب کے بار اس کتاب میں کافی سارے اضافوں کے ساتھ افادہ قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ جو یقیناً علمی حلقوں کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب فکرغامدی ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
باب اول۔علامہ جاوید احمد غامدی کا تصور ’’فطرت‘‘
فصل اول۔غامدی صاحب کے ماخذ دین ایک نظر میں
فصل دوم۔غامدی صاحب کا تصور فطرت
فصل سوم۔غامدی صاحب کے اصول فطرت کی غلطی
فصل چہارم۔غامدی صاحب کے اصول فطرت کی دلیل کا تجزیہ
فصل پنجم۔غامدی صاحب کا اپنے اصول فطرت سے انحراف
باب دوم۔علامہ جاوید احمد غامدی کا تصور’’سنت‘‘
فصل اول۔اہل سنت کے ہاں ’’سنت‘‘ کا مفہوم
فصل دوم۔غامدی صاحب کا تصور سنت
فصل سوم۔غامدی صاحب کے تصور سنت کی غلطی
فصل چہارم۔غامدی صاحب کے اصول سنت کی دلیل کا جائزہ
فصل پنجم۔غامدی صاحب کے اصول سنت کا رد ان کے اپنے اصولوں کی روشنی میں
فصل ششم۔غامدی صاحب اور تواتر عملی
فصل ہفتم۔غامدی صاحب کا اپنے ہی بیان کردہ اصول سنت سے انحراف
باب سوم۔علامہ جاوید احمد غامدی کا تصور ’’کتاب‘‘
فصل اول۔غامدی صاحب کا تصور کتاب
فصل دوم۔غامدی صاحب کے تصور کتاب کی غلطی
فصل سوم۔غامدی صاحب کا کتاب مقدس سے ثابت شدہ عقائد واحکامات کا انکار اور اپنے اصولوں سے انحراف
فصل چہارم۔اہل سنت اور سابقہ کتب سماویہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نفائس البیان فی رسم القرآن
مصنف
قاری محمد ادریس العاصم
ناشر
قرآءت اکیڈمی لاہور

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے جہاں رسول اللہﷺ کے ذریعے سے تجوید و قراء ات کے بہترین تلامذہ صحابہ کرام کی صورت میں پیدا فرمائے وہیں پر حضرات صحابہ رسم قرآن کے بھی ماہر کے طور پر سامنے آئے۔ صحابہ کرام نے قرآن کے رسم میں جن امور کو ملحوظ رکھا وہ قابل داد اور حیرت انگیز ہیں۔ رسم قرآنی پر علما و ائمہ نے بہت سی کتب تحریر فرمائیں جن میں علامہ دانی، علامہ شاطبی اور علامہ الخراز وغیرہم کے نام شامل ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر بہت قلیل کام ہوا ہے۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے شیخ القرا قاری ادریس العاصم نے پیش نظر کتاب ترتیب دی ہے۔ کتاب کا پہلا حصہ تاریخ رسم سے متعلق ہے، دوسرے حصے میں مصاحف عثمانیہ کی تصاویر اور دیگر مختلف ادوار کے مصاحف اور آنحضرتﷺ کے دو نامہ مبارکہ کی تصاویر ہیں جو اس لیے شامل کتاب کی گئی ہیں تاکہ مختلف ادوار میں طرز تحریر سے آگاہی حاصل ہو۔ تیسرے حصے میں رسم قرآن کے اصول بتائے گئے ہیں، چوتھے حصے میں ان اصولوں کے مطابق پورے قرآن کے غیر قیاسی کلمات قرآنی کو بیان کیا گیا ہے۔ پانچواں اور آخری حصہ علم الضبط پر مشتمل ہے۔(ع۔م)
اس کتاب نفائس البیان فی رسم القرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
قرآن کی تعریف
قرآن کی جمع وتالیف
عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع قرآن
عہد صدیقی رضی اللہ عنہ میں جمع قرآن
جمع عثمانی رضی اللہ عنہ
مصاحف عثمانیہ کی تاریخ
آیات وسور قرآن
قرآن کا رسم الخط
تاریخ کتابت
ظہوراسلام کے وقت عربوں میں کون سا خط رائج تھا
رسم الخط توقیفی ہے
رسم الخط غیر توقیفی ہے
اعتراضات کے جواب
نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کا رسم
مختلف رسوم کے تصویری نمونے
فن رسم کی مبادیات
بیان ہمزہ
ہمزہ کلمہ کے آخر میں
حروف زائدہ
ھاء سکتہ
ایک قاعدہ کلیہ
اثبات وحذف کا بیان
اختلاف قواریر اول وثانی
قرآن میں حذف الف
وہ سات کلمات جو اس قاعدے سے مستثنیٰ ہیں
واؤ کا حذف واثبات
بائی اور واوی کلمات
دو لاموں میں سے ایک کا حذف
علم الضبط
اصطلاحات الضبط
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نوافل کی جماعت کے ساتھ فرض نماز کا حکم
مصنف
نذیر احمد رحمانی
تحقیق
طارق محمود ثاقب
ناشر
ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

تبصرہ
رمضان المبارک میں عام طور پر یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ تراویح کی جماعت کےساتھ فرض نماز ادا کی جائے یا نہیں؟ اس سلسلہ میں احادیث مبارکہ اور سلف صالحین کا نقطہ نظر ملاحظہ کیا جائے تو اس کے جواز کے واضح ثبوت ملتے ہیں۔ یہ کتاب بھی، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اسی مسئلہ پر تصنیف کی گئی ہے۔ کتاب کے مؤلف نذیر احمد رحمانی نے دونوں طرف کے نقطہ ہائے نظر پر بہت واضح اندازمیں روشنی ڈالی ہے اور نوافل کی جماعت کےساتھ فرض نماز کے عدم قائلین کے دلائل کا شدو مد کے ساتھ محاکمہ کیاہے۔ دراصل آج سے نصف صدی قبل شیخ الحدیث حضرت مولانا نذیر احمد رحمانی سے اسی مسئلہ بارے سوال پوچھا گیاتھا جس کا آپ نے قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دیا۔جس پر ایک دیوبندی عالم دین مولانا عامر عثمانی نے ماہنامہ ’تجلی‘ کے دو شماروں میں رد و قدح کیا۔ مولانا رحمانی مرحوم نے اس کا جواب الجواب ’ترجمان دہلی‘ میں چار مبسوط قسطوں میں دیاجس میں مولانا نے اس موضوع پر اس عالمانہ انداز میں گفتگو فرمائی کہ کوئی پہلو تشنہ نہیں رہنے دیا۔ افادہ عوام الناس کے لیے آپ کا جواب الجواب یکجا کتابی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا طارق محمود ثاقب نے احادیث کی تخریج و تحقیق کر دی ہے علاوہ بریں حضرت مولانا عبدالحی انصاری نے پچاس کے قریب صفحات پر مشتمل مولانا رحمانی کا تعارف بھی شامل کتاب کر دیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب نوافل کی جماعت کے ساتھ فرض نماز کا حکم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مولانا نذیر احمد رحمانی املوی رحمۃ اللہ علیہ
ابتدائی تعلیم
استعداد وقابلیت
تکمیل تعلیم
اساتذہ
درس وتدریس
مولانا اور شیخ عطاءالر حمن
وسعت ظرفی اور اخلاق
شوق مطالعہ
انداز تقریر
انداز تحریر
محدث کی ادارت
تصانیف
شادی اور اولاد
سوال بابت امام نافلہ کی اقتداء میں فرض نماز کا حکم
فتویٰ کی بنیاد دلیل ہے تقلید نہیں
احناف کی پہلی دلیل اور اس کا جواب
حنفی مذہب کی دوسری دلیل اور اس کے جوابات
حنفیہ کی تیسری دلیل
ہماری پہلی دلیل
ہماری پہلی دلیل پر تعقبات اور ان کے جوابات
تنبیہ
زیادتی ثقہ کا مسئلہ
اس مسئلہ پر صحابہ کرام کا موقف
عثمانی صاحب کا ترجمہ میں تصرف
حدیث کو حنفی مذہب کے کے مطابق بنانے کی کوشش
علامہ کاشمیری کی تاویل
عثمانی صاحب کے دو آخری سوال اور ان کے جواب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
احادیث صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش
مصنف
ارشاد الحق اثری
ناشر
ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

تبصرہ
صحیح بخاری و صحیح مسلم سے متعلق امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کے بعد یہ صحیح ترین کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کے بارے علمائے امت کا یہ حکم بلاوجہ نہیں ہے احادیث کا اکثر و بیشتر ذخیرہ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ کے دور میں مشہور تھا اسی ذخیرہ سے انہوں نے صحیح احادیث پر مشتمل مجموعہ مرتب کیا۔ ایک ایک حدیث اور ہر ایک کی سند کی خوب چھان پھٹک کی، خوب تحقیق و تدقیق کے بعد صحت کا یقین ہوا تو اپنی کتب میں درج کیا۔ اس کے بعد سیکڑوں محدثین کی نظریں ان پر مرتکز رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو امت مسلمہ سے تلقی بالقبول حاصل ہوا۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے درایت و عقل کے حوالے سے صحیح احادیث کے رد کرنے کا شاخسانہ کھڑا کیا تو کسی نے صحیح بخاری و مسلم پر بلا جواز عمل جراحی کا شوق پورا فرمایا۔ اس بہتی گنگا میں مولانا حبیب الرحمٰن کاندھلوی نے بھی ہاتھ دھونا اپنا فرض سمجھا انہوں نے ’مذہبی داستانیں‘ نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی احادیث پر شدید نکتہ چینی کی بلکہ انہوں نے صحیح بخاری کو نامکمل کتاب قرار دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ امت مسلمہ کا اسے حدیث کا صحیح ترین مجموعہ قرار دینا بھی محض ایک مذہبی داستان ہے۔ اس کےعلاوہ بہت صحابہ کرام کے حوالہ سے بھی اوٹ پٹانگ باتیں لکھیں۔ زیر مطالعہ کتاب موصوف کی اسی کتاب کے جواب میں وجود میں آئی ہے۔ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ایک صاحب علم شخصیت اور حدیث و اصول حدیث کا خاص ذوق رکھتے ہیں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ان احادیث کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے جن پر ’مذہبی داستانیں‘ میں تنقید کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مقدمہ الکتاب میں کاندھلوی صاحب کی کتاب کا ایک طائرانہ جائزہ بھی پیش کر دیا گیا ہے جس سے مصنف کاندھلوی صاحب کی ’قیمتی‘ نگارشات کے خدوخال نمایاں ہو جاتے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب احادیث صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
صحیحین کا مرتبہ
مذہبی داستانیں
مولانا حبیب الرحمن کاندھلوی کا تعارف
صغار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی روایات کے بارے میں ان کا فیصلہ
کیا میزان کے سب راوی ضعیف ہیں؟
کاندھلوی صاحب کی ایک اور غلط بیانی
مغازی ابن اسحق کے راوی
امام ترمذی اور کاندھلوی صاحب کا انداز تکلم
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کب پیدا ہوئے؟
کیا مجاہد بن سعید کی روایت بھی قوی ہے؟
مذہبی داستانیں اور اس کا مصنف
علمائے احناف کے لیے لمحہ فکریہ
صحیح بخاری میں تراجم ابواب
صحیحین میں خراب حافظہ والوں سے روایت
صحیحین پر تنقید
کچھ درایت کے بارے میں
آمین بالجہر کی حدیث
آگ سے پکی ہوئی چیز کھانے سے وضوء کا حکم
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا؟
حدیث سحر پر پہلا اعتراض اور اس کا جواب
حدیث سحر صداقت نبوت کی دلیل
نوح بن ابی مریم کا تعارف
حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی تدفین
قیل کا لفظ کیا ضعیف کے لیے ہی ہے؟
سیدۃ النساء کے الفاظ سے دوسری حدیث
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیادت
حدیث ولایت
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حدیث کذبات ثلاثہ
حرف آخر مع ضروری وضاحت
عورت کی سربراہی اور حدیث بخاری
نئی تمنائی ریسرچ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اعلاء السنن فی المیزان
مصنف
ارشاد الحق اثری
ناشر
ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

تبصرہ
کچھ عرصہ قبل حنفی علما کو محسوس ہوا کہ محدثین نے اپنی کتب میں جو احادیث جمع کی ہیں ان میں ہمارے مذہب کے دلائل بہت شاذ ہیں اور ان کی کتابوں میں ان کے فقہی رجحانات کا بہت اثر ہے۔ لہذا حنفی علما نے ایسی کتابیں لکھنے کا بیڑہ اٹھایا جن میں حنفی مذہب کے دلائل پر مشتمل احادیث جمع ہوں اس پر سب سے پہلے علامہ نیموی نے ’آثار السنن‘ کے نام سے کتاب لکھی اس کے بعد مولانا اشرف علی تھانوی نے مولانا احمد حسن سنبھلی کے ساتھ مل کر حنفی مذہب کی مؤید احادیث اور شرح و بسط سے ان پر روایتاً و درایتاً بحث کرنے کی کوشش کی۔ یہ کام کتاب الحج پر پہنچا اور اس کی ایک جلد شائع ہوئی تو مولانا تھانوی نے اس کا جائزہ لینے کے بعد احمد حسن سنبھلی کو آڑے ہاتھوں لیا کہ انہوں نے اپنی طرف سے بہت کچھ بدل ڈالا تھا حتیٰ کہ مولانا تھانوی کی بہت سی تصحیحات کو بھی بدل دیا اور بقول ان کے کتاب کا اصل منہج ہی باقی نہ رہا۔ اس کے بعد مولانا عثمانی نے ا س کام کا بیڑا اٹھایا اور اس کو از سر نو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کا نام ’اعلاء السنن‘ رکھا گیا جو کراچی سے سولہ جلدوں میں شائع ہوا۔ زیر مطالعہ کتاب میں اسی کتاب ’اعلاء السنن‘ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مولانا ارشاد الحق اثری معروف عالم دین اور تبحر علمی میں بے نظیر ہیں۔ آپ نے اس کتاب میں ’اعلاء السنن‘ کی فقہی مباحث سے تعرض نہیں کیا بلکہ ان قواعد اور اصولوں کو ذکر کرنے پر اکتفا کیا ہے جن کو مولانا عثمانی نے حدیث کی تصحیح و تضعیف میں اختیار کیا ہے۔ احناف کو آئینہ دکھانے والی یہ ایک نہایت سنجیدہ اور علمی کاوش ہے جس میں اہل علم کے لیے بہت سا سامان موجود ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اعلاء السنن فی المیزان کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف چند
مقدمہ
مسند امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کی روایات مقبول ہیں؟
مسند ابی عوانہ کی احادیث
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کی تحسین
حدیث سے مجتہد کا استدلال
امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
ایک عجیب غفلت
دلچسپ تضاد
امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
فتح الباری میں حافظ ابن حجر کا سکوت
التلخیص میں حافظ کا سکوت
الدرایہ اور سکوت ابن حجر
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے سب شیوخ ثقہ ہیں؟
امام صاحب کے چند اساتذہ
قاضی ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ کے اساتذہ
امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ
امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ
امام طحاوی کا استدلال
علامہ المنذری ’’عن‘‘ سے روایت کریں تو وہ حسن ہوگی؟
امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال
علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت
علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی تحسین
احادیث المختارۃ
کنزالعمال میں سکوت
مختلف فیہ حدیث اور راوی
مدلس بھی مختلف فیہ ہے
مختلف فیہ کا اصول اور امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی مراسیل
امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ کی توثیق کا حکم
امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
ثقہ کی زیادت
مستور راوی کی حدیث مقبول
تدلیس وارسال عیب نہیں
الولید بن مسلم رحمۃ اللہ علیہ
ضعیف،متروک اور کذاب راویوں کا دفاع
حمید بن ابی جون اور موضوع روایات
نوح بن ابی مریم
چند اصولی مباحث
بعض دیگر مباحث
بعض کتابوں کا غلط انتساب
ضعیف سے استدلال کا مفہوم
بے اصل روایت کا سہارا
’’اسناد صحیح‘‘ کی حقیقت
راوی کی تعیین میں سہو
وجوب کا اطلاق
موضوع حدیث کا دفاع
مسلک میں تائید اور بے سند روایت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فکر غامدی ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ(جدید ایڈیشن)
مصنف
محمد زبیر تیمی
ناشر
مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور

تبصرہ
علامہ جاوید احمد غامدی صاحب اپنے تجدد پسندانہ نظریات کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ میڈیا کی کرم فرمائی کی وجہ سے علامہ صاحب کو روشن خیال طبقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ علامہ صاحب کےگمراہ کن اور منہج سلف سے ہٹے ہوئے نظریات پر بہت سے لوگوں نے مختلف انداز میں تنقید کی ہے۔ ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے غامدی صاحب کے خوشنما افکار کی قلعی کھولنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے نہایت سنجیدہ اور علمی انداز میں ہر فورم پر غامدی صاحب کے نظریات کو ہدف تنقید بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب غامدی صاحب اور اہل سنت کے اصول استنباط اور قواعد تحقیق کے ایک تقابلی مطالعہ پر مشتمل ہے۔ یعنی اس کتاب میں غامدی صاحب کے اختیار کردہ اصولوں پر نقد کیا گیا ہے فروعات کو موضوع بحث نہیں بنایا گیا ہے۔ غامدی صاحب کے افکار پر نقد دو اعتبارات سے کیا گیا ہے۔ ایک کتاب و سنت کی روشنی میں اور دوسرا خود غامدی صاحب کے اصولوں کی روشنی میں۔ حافظ صاحب خاصیت ہےکہ شخصیات پر تنقید سے گریز کرتے اور ممکن حد تک نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور صرف نظریات کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی خوبی ان کی زیر نظر تصنیف میں بھی واضح طور پر عیاں ہے۔ یہ کتاب ان مضامین پر مشتمل ہے جو کہ ماہنامہ ’’الشریعہ‘‘ میں شائع ہوئے۔ بعد میں تنظیم اسلامی کے سالانہ اجتماع 2006ء کے موقع پر انہی مضامین کو یکجا کرکے کچھ اضافوں اور تبدیلیوں کے ساتھ ایک کتاب کی شکل دے کر شائع کردیا گیا۔ یہ اس کتاب کا پہلا پمفلٹ ایڈیشن تھا جس کو ایک طرف تو علمی وفکری حلقوں میں کافی پذیرائی ملی جبکہ دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے اسے آسان فہم بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔ لہذا جس حد تک ممکن ہو سکتا تھا مصنف نے اپنی طرف سے اس کتاب کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوشش کی ، اور اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا۔ کچھ ہی عرصہ بعد کچھ مزید اضافوں اور تبدیلیوں کے ساتھ اس کتاب کا تیسرا نظرثانی شدہ ایڈیشن شائع کیا گیا۔ اب اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے ۔چونکہ پہلے ایڈیشن کو باقاعدہ ایڈیشن شمار نہیں کیا گیا ہے لہذا اس ایڈیشن کو باقاعدہ طور پر تیسرے ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے ۔ اس دوران مصنف کی غامدی صاحب سے براہ راست تین ، چار نشستیں بھی ہوئیں جن میں مصنف کو ان کے فکر کو مزید گہرائی میں سمجھنے کا موقع ملا۔ اس ایڈیشن میں کافی اضافے اور تہذیب وتنقیح بھی کی گئی ہے۔ (ع۔ ر)
اس کتاب فکر غامدی ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ(جدید ایڈیشن) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
باب اول۔دین کے منتلق اور حجت ہونے کا بنیادی ذریعہ اجماع یا خبر واحد؟
فصل اول۔دین کی روایت ایک نظر میں
فصل دوم۔دین کی روایت کا بنیادی ذریعہ قرآن کی روشنی میں
فصل سوم۔دین کی روایت کا بنیادی ذریعہ سنت کی روشنی میں
فصل چہارم۔قرآن کے ثبوت کا بنیادی ذریعہ
فصل پنجم۔سنت کے ثبوت کا بنیادی ذریعہ
فصل ششم۔اجماع کے ثبوت کا بنیادی ذریعہ
مصادر ومراجع
باب دوم۔جاوید احمد غامدی صاحب کا تصور ’’قرآن‘‘
فصل اول۔قراءت متواترہ اور اہل سنت کا موقف
فصل دوم ۔قراءت متواترہ کے بارے میں غامدی صاحب کا نقطہ نظر
فصل سوم۔غامدی صاحب کے نقطہ نظر کی غلطی
فصل چہارم۔غامدی صاحب کا اپنے اصولوں سے انحراف
مصادر ومراجع
باب سوم۔جاوید احمد غامدی صاحب کے اصول تفسیر
فصل اول۔اہل سنت کے نزدیک قطعی الدلالۃ کا معنی ومفہوم
فصل دوم۔غامدی صاحب کے نزدیک قطعی الدلالۃ کا مفہوم
فصل سوم۔غامدی صاحب کے نقطہ نظر کی غلطی
فصل چہارم۔کتاب وسنت کا باہمی تعلق ،شرعی وعقلی دلائل کی روشنی میں
فصل پنجم۔ائمہ اہل سنت اور کتاب وسنت کا باہمی تعلق
فصل ششم۔غامدی صاحب کا اپنے اصول سے انحراف
مصادر ومراجع
باب چہارم۔جاوید احمد غامدی صاحب کا تصور ’’سنت‘‘
فصل اول۔اہل سنت کے نزدیک ’’سنت ‘‘ کا مفہوم
فصل دوم۔غامدی صاحب کا تصور سنت
فصل سوم۔غامدی صاحب کے تصور سنت کی غلطی
فصل چہارم۔غامدی صاحب کے اصول سنت کی دلیل کا جائزہ
فصل پنجم۔غامدی صاحب کے اصول سنت کا رد
فصل ششم۔غامدی صاحب او رتواتر عملی
فصل ہفتم۔غامدی صاحب کا اپنے ہی اصول سنت سے انحراف
خلاصہ کلام
مصادر ومراجع
باب پنجم۔جاوید احمد غامدی صاحب کا تصور’’فطرت‘‘
فصل اول۔اہل سنت کے مصادر دین ،ایک نظر میں
فصل دوم۔غامدی صاحب کا تصور فطرت
فصل سوم۔غامدی صاحب کے اصول فطرت کی غلطی
فصل چہارم۔غامدی صاحب کے اصول فطرت کی دلیل کا تجزیہ
فصل پنجم۔غامدی صاحب کا اپنے اصول فطرت سے انحراف
فصل ششم۔غامدی صاحب ،منظورالحسن صاحب اور مصادر شریعت
مصادر ومراجع
باب ششم۔غامدی صاحب کا تصور خیر وشر اور حلال وحرام
فصل اول۔قرآن وسنت کے مطابق سنت کا مفہوم
فصل دوم۔فطرت کا لغوی مفہوم
فصل سوم۔ائمہ اہل سنت کے ہاں فطرت کا اصلاحی مفہوم
فصل چہارم۔ایمانیات واخلاقیات میں اخروی مواخذے کی اصل بنیاد فطرت یا شریعت
فصل پنجم۔ہر قوم کی طرف نبی یا رسول آیا ہے؟
فصل ششم۔عہد الست اور آیت نور کا معنی ومفہوم
فصل ہفتم۔مسئلہ خیر وشر اور اتفاق امت
فصل ہشتم۔ائمہ اہل سنت کے ہاں معروف ومنکر کا معنی ومفہوم
فصل نہم۔غامدی صاحب اور منظور الحسن صاحب کے دلائل کا جائزہ
فصل دہم۔حلال وحرام اور غامدی صاحب کا تصور فطرت
مصادر ومراجع
باب ہفتم۔جاوید احمد غامدی صاحب کا تصور’’کتاب‘‘
فصل اول۔غامدی صاحب کا تصور کتاب
فصل دوم۔غامدی صاحب کے تصور کتاب کی غلطی
فصل سوم۔غامدی صاحب اور انکے شاگردوں کا کتاب مقدس سے ثابت شدہ عقائد واحکام سے انکار
فصل چہارم۔اہل سنت اور سابقہ کتب سماویہ
خلاصہ کلام
مصادر ومراجع
باب ہشتم۔مکاتیب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غیر اسلامی تہوار تاریخ،حقائق،مشاہدات
مصنف
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
مسلم معاشروں کو اخلاقی بگاڑ کا شکار کرنے کے لیے مغرب نے ایسے درجنوں تہوار مستعار دے دئیے ہیں جن کا اسلامی تہذیب و ثقافت کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ لیکن ہمارے نام نہاد مسلمان شد ومد کے ساتھ ان مغربی تہواروں کو منانے میں مصروف ہیں۔ دینِ اسلام تفریح اور کھیلوں کا مخالف نہیں ہے لیکن تفریح کے نام پر اباحیت پسندی کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں مولانا اختر صدیق نے انھی مغربی تہواروں کا اپنے مخصوص انداز میں تذکرہ کیاہے جو مسلم معاشروں میں بھی رواج پاچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نےبسنت، ویلنٹائن ڈے، خواتین کاعالمی دن اور اپریل فول وغیرہ جیسے تہواروں کو موضوع بحث بنایا ہے۔ مصنف نے تہواروں کی تاریخی اور شرعی حیثیت کا مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔ چند اہل قلم اور فکر مند دانشوروں کے آرٹیکل بھی شامل کتا ب ہیں۔ تمام دلائل باحوالہ نقل کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب غیر اسلامی تہوار تاریخ،حقائق،مشاہدات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
بسنت
14فروری ویلنٹائن ڈے،اوباشوں کا عالمی دن
8مارچ۔خواتین کا عالمی دن
اپریل فول
یکم مئی،مزدوروں کا عالمی دن
14مئی،ماؤں کا عالمی دن
26جون،عالمی یوم انسداد منشیات
12جولائی،آبادی کا عالمی دن
’’25دسمبر‘‘ کرسمس ڈے اور کرسمس کارڈ
31 دسمبر،ہیپی نیو ائیر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی
مصنف
ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن العریفی
مترجم
قاری محمد اقبال عبدالعزیز
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
یہ امر واقع ہے کہ ایک دن یہ دنیا ختم ہو جائے گی، دنیا پر موجود ہر چیز فنا ہو جائےگی اور ایک نئی زندگی کا آغاز ہو جائے گا جس کا اختتام کبھی نہ ہوگا۔ لوگوں کو ان کے اچھے یا برے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ اس تمام تر وقوعہ کا نام قیامت ہے۔ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں وقوع قیامت کی چند علامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ان علامات سے آگہی حاصل کرے تاکہ اس کا عقیدہ ایمان بالغیب مضبوط ہواور روز قیامت کے لیے اپنے آپ کو تیار کر سکے۔ علامات قیامت سے متعلقہ ہر بڑی زبان میں چھوٹی بڑی کتب لکھی گئی ہیں جن میں سے بہت سی کتب نہایت مفید ہیں اور ان کا مدار کتاب و سنت پر ہے لیکن بہت سی کتب ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف اور موضوع احادیث بیان کی گئی ہیں اور ان کا انطباق بھی درست طریقے سے نہیں کیا گیا۔ زیر مطالعہ کتاب علامات قیامت کے موضوع پر عالم عرب کی مشہور شخصیت ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمٰن العریفی کی ’نہایۃ العالم‘ کے نام سے لکھی گئی شاہکار تصنیف کااردو قالب ہے۔ نبی کریمﷺ نے قیامت کی جو نشانیاں بیان فرمائی ہیں ان میں سےکئی نشانیاں اپنے ظہور کے بعد اوراق تاریخ پر اپنے نشان ثبت کر گئیں۔ کئی نشانیاں سامنے نظر آ رہی ہیں اور کئی مستقبل کے پردے سے جھانک رہی ہیں۔ مصنف نے ان تمام نشانیوں کا تذکرہ اس قدر ہوشربا انداز سے کیا ہے کہ کتاب کا مطالعہ شروع کرنے کے بعد اس کو ختم کرنے سے پہلے بند کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ مصنف نے جس قدر محنت اور باریک بینی سے یہ آگہی بخش کتاب لکھی ہے اسی محنت اور سلیقے سے قاری محمد اقبال عبدالعزیز نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب کا ایک خاص امتیاز یہ ہے کہ علامات قیامت اجاگر کرنے کے لیے نہایت خوبصورت روشن او رنگین تصاویر اور 40 نادر نقشے بھی شامل کتاب کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
اظہار تشکر
علامات قیامت کے بارے میں تالیف کا مقصد؟
علامات قیامت کے بارے میں بنیادی اصول
علامات قیامت کی نصوص کو پیش آمدہ واقعات پر منطبق کرنے کے قواعد
علامات صغریٰ
ضروری بات
حدیث کے معنی
خوارج کا ظہور
ترکوں سے جنگ
خاص خاص لوگوں کو سلام کہنا
بعض تجار کا مارکیٹ پر قبضہ
عصر حاضر میں مساجد کے نقش ونگار کی چند شکلیں
زمانے کے قریب ہونے کے بارے میں علماء کے اقوال
بازاروں کے قریب ہونے کی تین ممکنہ صورتیں
مومن کے سچے خواب والے زمانے کی تعین کے بارے میں دو احتمال
اہل علم میں اختلاف ہے کہ یہ علامت واقع ہوچکی ہے یا نہیں؟
ایک دوسری روایت کے مطابق اس غزوے کی تفصیل
درندوں کا کلام کرنا عہد نبوی میں واقع ہوچکا ہے
ایک اشکال
امام مہدی کا ظہور
مہدی کے منکرین کے دلائل
علامات کبریٰ
تمہید
مسیح دجال کا خروج
سب سے بڑا فتنہ
دجال کی جسمانی علامات
طیاروں کی گمشدگی کے واقعات
دجال کیسے ظاہر ہوگا؟
دجال کے ٹھہرنے کی مدت
بلاد شام میں دجال کی ہلاکت
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول
عیسی علیہ السلام کی ولادت
قرآن کریم سے دلائل
سنت سے دلائل
نزول عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں عیسائیوں کا عقیدہ
عیسیٰ علیہ السلام حج کریں گے
خروج یاجوج وماجوج
جسمانی کیفیت
یاجوج وماجوج کی ہلاکت
آخری بات
زمین میں دھنسنے کے تین واقعات
دھوئیں کا اٹھنا
خروج دابہ(عجیب الخلقت جانور کا نکلنا)
سورج کا مغرب سے طلوع ہونا
آگ جو لوگوں کو میدان محشر کی طرف ہانک لے جائے گی
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز میں اونچی آواز سے آمین کہنا
مصنف
محمد مظفر الشیرازی
مترجم
حافظ عبدالرزاق اظہر
ناشر
دارالخلود کامونکی

تبصرہ
جہری نمازوں میں امام و مقتدی کا اونچی آواز میں آمین کہنا نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام سے ثابت ہے۔ بہت سی احادیث اس بات کی شاہد ہیں کہ آمین کہنا ایک مسنون عمل ہے۔ لیکن ہمارے ہاں ایک بڑا فقہی مسلک اونچی آواز میں آمین کہنے کا قائل نہیں ہے۔ اس موضوع پر فریقین کی جانب سے بہت لے دے ہو چکی ہے اور ہوتی رہتی ہے۔ بہرحال اس مسئلہ کو علمی انداز میں سمجھنے اور سلجھانے کی ضرورت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’نماز میں اونچی آواز سے آمین کہنا‘ بھی، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب دراصل اس عربی مقالے کا اردو ترجمہ ہے جو محترم محمد مظفر الشیرازی نے مدینہ یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے آخری سال میں ’القول الامین فی الجھر بالتامین‘ کے نام سے جمع کرایا۔ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے حافظ عبدالرزاق اظہر نے اس کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مؤلف نے الجہر بالتامین سے متعلقہ جتنی روایات بھی میسر آ سکیں ان کی مکمل طور پر تخریج کی ہے اور ہر حدیث پر صحت و سقم کے حوالے سے حکم لگایا ہے، حدیث کی جتنی بھی سندیں ہیں ان کا جدول بھی پیش کیا ہے، ہر ایک راوی کا حکم ضم کرنے کے ساتھ ساتھ اسی ترتیب سے آثار صحابہ کو بھی نقل کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ مخالفین کے دلائل کا مناقشہ بھی کیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب نماز میں اونچی آواز سے آمین کہنا کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top