کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآنی سورتوں کا نظم جلی۔نیو ايڈیشن
مصنف
خلیل الرحمن چشتی
ناشر
دارالکتب السلفیۃ

تبصرہ
قرآن کریم کلام الٰہی اور زندہ و جاوید معجزہ ہے۔اس کا اعجاز در حقیقت اسکی تاثیری زبان،بلاغت و فصاحت،اسالیب و مضامین اور اس کے خاص کلیدی الفاظ اور خاص اصلاحات میں پنہاں ہے۔قرآن کریم چونکہ ہماری فوز و فلاح اور صلاح و اصلاح کا سچا ضامن ہےلہذا اس کی تفہیم و افہام کیلئے تراجم کے ساتھ ساتھ آیات و سور کے باہمی ربط و نظم کو ملحوظ خاطر رکھنا از بس ضروری و لازمی ہے۔قرآن کے نظم جلی اور نظم خفی پر واقفیت حاصل کرنا اس اعتبار سے بہت کارآمد ہے کہ اس کےذریعے سے ربط کلام اور وحدت کلام کو بآسانی دریافت کیا جا سکتا ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ اس کے ذریعے سے قرآن کریم کا درست ترجمہ کرنے اور فہم قرآن کی استعداد و لیاقت کا ملکہ پیدا ہو جاتا ہے۔اس طرح محدود وقت میں قرآن کریم کی تفہیم و افہام آسان ہو جا تا ہے۔ زیر نظر کتاب اس حوالے سے قابل داد ہے کہ اس میں موصوف کے وسیع تجر بات و مشاہدات ،قرآن فہمی اور اسکے عمیق مطالعے کی جھلک نظر آتی ہے۔ ’قرآنی سورتوں کا نظم جلی‘ کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ پہلا ایڈیشن بھی قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے یہاں موجود ہے۔ کتاب کے مصنف خلیل الرحمٰن چشتی نے جدید اسلوب اختیار کیا ہے، مگر اس کی حدود قرآن و سنت سے باہر جاتی نظر نہیں آتیں۔ قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے انھوں نے ہر سورت کو مختلف پیرا گرافوں میں تقسیم کر کے ہر پیراگراف کو ایک عنوان دینے کی کوشش کی ہے اور ہر سورت کے نظم کی وضاحت کی ہے اور ہر سورت کا خلاصہ پیش کر دیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب قرآنی سورتوں کا نظم جلی۔نیو ايڈیشن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
مختصر اصول تفسیر
الفاتحہ
البقرہ
آل عمران
النساء
المائدہ
الانعام
الاعراف
الانفال
التوبہ
یونس
ہود
یوسف
الرعد
ابراہیم
الحجر
النحل
بنی اسرائیل
الکہف
مریم
طہ
انبیاء
الحج
المومنون
النور
الفرقان
الشعراء
النمل
القصص
العنکبوت
الروم
لقمان
السجدہ
الاحزاب
سبا
فاطر
یس
الصافات
ص
الزمر
المومن
حم السحدہ
الشوری
الزخرف
الدخان
الجاثیہ
الاحقاف
محمد
الفتح
الحجرات
ق
الذاریات
الطور
النجم
القمر
الرحمن
الواقعہ
الحدید
المجادلہ
الحشر
الممتحنہ
الصف
الجمعۃ
المنافقون
التغابن
الطلاق
التحریم
الملک
القلم
الحاقہ
المعارج
نوح
الجن
المزمل
المدثر
القیامۃ
الدھر
المرسلات
النباء
النازعات
عبس
التکویر
الانفطار
المطففین
الانشقاق
البروج
الطارق
الاعلی
الغاشیہ
الفجر
البلد
الشمس
اللیل
الضحی
الم نشرح
التین
العلق
القدر
البینہ
الزلزال
العادیات
القارعہ
التکاثر
العصر
الہمزہ
الفیل
قریش
الماعون
الکوثر
الکافرون
النصر
اللہب
الاخلاص
الفلق
الناس
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تحریک ختم نبوت
مصنف
ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور
TitlePages--Tahreek-Khatm-e-Nabuwwat.jpg
تبصرہ
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ (ع۔م)
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد9 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد10 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد11 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد12 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد13 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد14 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
تحریک ختم نبوت جلد15 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد16 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد17 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد18 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد19 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد20 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد21 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد22 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد23 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
زاد الخطیب
مصنف کا نام
ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
ناشر
جمعیۃ إحیاء التراث الإسلامی،کویت

تبصرہ
زادالخطیب معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد کی معرکہ آر اء تالیف ہے۔جس میں انہوں نے علماء وخطباء کے لیے بیش قیمت تقریری مواد جمع کر دیا ہے اور حتی الامکان احادیث صحیحہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ عوام الناس تک صحیح وٹھوس احکام کی رسائی ہو۔عام خطبات موضوع وضعیف قصوں سے مزین ہوتے ہیں لیکن اس کتاب کے مصنف نے ایک جدا گانہ طرز عمل اختیار کیا ہے کہ موضوع وضعیف روایات سے قطعی گریز کیا ہے ۔الغرض ان خطبات میں علمی کتابت اور جلالت بیان کی جھلک نمایاں ہے۔کیونکہ ہربات حوالہ سے مزین اور ہر دعویٰ دلیل سے مزین ہے،یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جس کا عام طور پر تالیفات میں خیال نہیں رکھا جاتا۔بلکہ رطب وباس سب کچھ جمع کر کے کتاب کا پیٹ بھر دیا ہے۔شعر گوئی اور قافیہ بندی سے گریز کرتے ہوئے انداز بیاں سادہ مگر انتہائی پر مغر،اسلوب تحریر میں روانی ،آسان محاورات اور سہل عبارات سے اپنا مدعا بیان کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔تاکہ دل سے نکلنے والی بات دل میں جاگزیں ہو جائے۔الغرض یہ خطبات نہ صرف خطباء وواعظین ہی کے لیے مفید ہیں ،بلکہ ہمارے نزدیک ہر لائبریری اور ہر گھر کی بھی ضرورت ہیں ان سے ہر ممکن استفادہ کرنا چاہیے ۔(فاروق)
اس کتاب زاد الخطیب جلد1کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب زاد الخطیب جلد2کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب زاد الخطیب جلد3کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد سوم
اسلام کا عام تعارف
اسلام دین رحمت ہے
شروط لاالہ الا اللہ
عبادات مفہوم او رثمرات
کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے؟
گناہوں کے خطرناک نتائج
دعا اور اس کے آداب
مسجد کے آداب
ایمان کے فضائل اور ارکان
تکملہ ارکان ایمان
انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
جہنم سے آزادی کے اسباب
امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
خود کشی ایک سنگین جرم
رزق حلال ہی آخر کیوں؟
اپنے دشمن کو پہچانیے
نفاق اور منافق کی نشانیاں
طلاق کے اسباب اور اس کا حل
سنگدلی اور نرم دلی
نماز میں نمازیوں کی اخطاء
آلات موسیقی اور گانا بجانا ایک بہت بڑی لعنت
خریدوفروخت کے آداب واحکام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تصویر القرآن
مصنف
ابوالقاسم شمس الزماں
ناشر
مکتبہ خدیجۃ الکبری

تبصرہ
قرآن کریم کی تفہیم اور اس کے اردو ترجمہ سے واقفیت کے سلسلہ میں بہت سارے لوگ اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر صاحب نے اس سلسلہ میں ایک نئے اور آسان اسلوب کو متعارف کرایا ۔ زیر نظر کتاب ’تصویر القرآن‘ میں بھی مولانا ابو القاسم شمس الزماں نے بھی اردو دان طبقہ کے لیے قرآن فہمی کا ایک الگ اسلوب متعارف کرایا ہے۔ مصنف کے خیال میں اگر قرآن کے الفاظ کو درج ذیل تین حصوں میں تقسیم کر لیا جائے تو ترجمہ کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے: 1۔ کثیر الاستعمال الفاظ۔ 2۔ اسماء۔ 3۔ افعال۔
درج بالا تینوں حصوں کا مطالعہ، پہچان اور ان کو یاد کرنے میں آسانی کے لیے کثیر الاستعمال الفاظ، اسما کی تعمیر سلامتیون سے اور افعال کی تعمیر سلامتیون سے ۔ اس کتاب میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کتاب میں جتنے بھی ابواب بنائے گئے ہیں ان میں مختلف انداز میں بار بار یہی بات سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح عربی زبان میں تین حرفی لفظ سے اسما اور افعال بنتے ہیں۔ ’سلامتیون‘ یعنی ’س ل ا م ت ی و ن‘ اس کتاب کا بنیادی محور ہیں۔ کتاب کے شروع میں کتاب کا مکمل تعارف کرایا گیا ہے کتاب کو پڑھنے سے پہلے اس کا مطالعہ بہت ضروری ہے ورنہ کتاب خاطر خواہ فائدہ مند نہیں ہوگی۔(ع۔م)
اس کتاب تصویر القرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
قرآن مجید کے بارے میں رب العالمین کے فرامین
قرآن کے بارے میں رحمۃ اللعالمین کے ارشادات
انتساب
ماخذ
کتاب کا تعارف
مقدمہ
پہلا باب قرآن مجید کی بنیادی معلومات
حروف تہجی
قرآن مجید کے بارے میں معلومات
آیات قرآنی کی اقسام
تعداد حروف قرآن مجید
تعداد حرکات قرآن مجید
حروف مقطعات
دوسرا باب ضروری اصطلاحات
تیسرا باب’’سلامتیون‘‘ کیا ہے؟
ماضی کی گردان میں
مضارع کی گردان میں
اسماء مشتقہ کی کی قسموں میں
افعال کی گردانوں میں
ثلاثی مزید فیہ کے بیان میں
چوتھا باب قرآن مجید کی سورتوں کے نام
پانچواں باب ضمیریں
چھٹا باب کثیر الاستعمال الفاظ
ساتواں باب اسماء کی تعمیر ’’سلامتیون‘‘ سے
آٹھواں باب قرآن میں اسماء
نواں باب افعال کی تعمیر’’سلامتیون‘‘ سے
دسواں باب جملے کیسے بنتے ہیں؟
گیارھواں باب آئیے ترجمہ کریں
بارھواں باب اردو میں مستعمل قرآنی الفاظ
تیرھواں باب ذخیرہ الفاظ بڑھائیے
چودھواں باب بڑے الفاظ،الفاظ نہیں جملے ہیں
پندرھواں باب قرآن میں گنتی
سولہواں باب فعل ثلاثی مزیدفیہ
سترھواں باب رباعی مجرد کے ابواب
اٹھارھواں باب اغراض مزیدفیہ
انیسواں باب افعال کی ہفت اقسام
لغت القرآن
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فیروزاللغات اردو
مصنف
مولوی فیروزالدین
ناشر
فیروز سنز لاہور،راولپنڈی،کراچی

تبصرہ
لسانیات میں اردو زبان کی ایک اپنی اہمیت ہے۔ جو تاریخ کے مختلف دور طے کرتےہوئے ہنوز ایک علمی، ادبی اور بڑی حد تک ایک سائنسی زبان بن چکی ہے۔ کسی بھی زبان کے معانی کی وسعت اور جامعیت کو جاننے کے لیے بنیادی طور پر متعلقہ زبان کی لغات کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔ پھر لغات میں سے کچھ کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے وہ آئندہ لغات کےلیے بنیاد و اساس کی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں۔ زبان اردو میں اس حوالے سے ’فیروز اللغات‘ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ جسے بابائے اردو الحاج مولوی فیروز الدین نے اپنی عمر بھر کی ریاضت کے بعد تدوین و ترتیب دیا تھا۔ا س کے ساتھ ساتھ اردو کےاولین اور اتھینٹک لغات میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ ’فیروز اللغات‘ کا زیر مطالعہ ایڈیشن نئی ترتیب اور جدید اضافوں کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ جس میں پچیس ہزار کے قریب جدید اصلاحات اور الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ایڈیشن لغت نگاری کی جدید سائنسی بنیادوں پر مرتب کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ دوسرے مروجہ لغتوں سے زیادہ مستندہے اور عہد حاضر کے تمام لسانی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ اس میں گزشتہ نصف صدی کے عرصے میں اردو میں رائج ہونے والے نئے الفاظ اور دفتری اصطلاحات کے علاوہ وہ قدیم اور متروک الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں جن کے معنی جانے بغیر اردو کی کلاسیکی خصوصاً دکنی تصنیفات سے مکمل استفادہ نہیں کیا جا سکتا۔ تمام الفاظ کےمعنی شرح و بسط سے دئیے گئے ہیں اور ہر محاورے، ضرب الامثال اور اصطلاح کی تشریح کی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ 1(1تا103) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ 2(104تا 208) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ 3(209تا317) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ 4(318تا426) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ5(427تا539) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ6(540تا653) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ7(654تا771) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ8(772تا893) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ9(894تا1006) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ10(107تا1117) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ11(1118تا1228) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ12(1229تا1343) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فیروزاللغات اردو پارٹ13(1344تا1472) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
احکام ومسائل رمضان قرآن وسنت کی روشنی میں
مصنف
ابو الحسن مبشر احمد ربانی
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
اسلام کی بنیاد جن پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ان میں سے ایک روزہ ہے۔ ایک مومن کو چاہیے کہ وہ روزے میں ہر قسم کی کمی کوتاہی سے بچنے کی کوشش کرے اور کوشش کرے کہ روزہ رکھ کر اس کا کیا گیا ہر عمل قرآن و حدیث کے مطابق ہو۔ مولانا مبشر احمد ربانی عالم با عمل ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے علم و عمل کا وافر حصہ عطا کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب موصوف کی رمضان المبارک کے احکام کے موضوع پر ایک اہم تصنیف ہے۔ دراصل رمضان المبارک کے متعلق انہوں نے چند سال قبل ایک کتابچہ لکھا ، پھر جو وقتاً فوقتاً بعض فتاویٰ، ہفت روزہ غزوہ، ماہنامہ مجلہ الدعوۃ، اخوۃ اور دوسرے جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں، کو اس کتاب میں یکجا صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فتاویٰ بدالحرام، فتاویٰ اسلامیہ، فتاویٰ الصیام اور فتاویٰ ابن باز سے بھی فتاویٰ جات پیش کیے گئے ہیں۔ آخر میں مولانا اختر صدیق صاحب کا مضمون ’ روزہ دار کی غلطیاں‘ بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔ جو یقیناً روزہ داروں کو ماہ صیام میں کی جانے والی دانستہ یا نادانستہ غلطیوں سے بچائے گا۔ ان شاء اللہ(ع۔م)
اس کتاب احکام ومسائل رمضان قرآن وسنت کی روشنی میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
آئینہ احکام ومسائل رمضان
پیش لفظ
حرف تمنا
فرضیت ،فضیلت اور مقصد روزہ
رؤیت ہلال کے احکام
سحری وافطاری کا کھانا پینا اور احکام ومسائل
روزے کی نیت کیسے کریں؟
مباحات،مفسدات اور ممنوعات روزہ
بعض مخصوص افراد کے روزوں کے احکام ومسائل
ماہ رمضان المبارک اور اعتکاف کے مسائل
لیلۃ القدر اور اس کی فضیلت
عیدالفطر
عرب علماء کے فتاوی جات
رمضان المبارک میں کی جانے والی بعض غلطیاں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غافلو! ڈر جاؤ ورنہ
مصنف
ابن النحاس دمشقی
مترجم
حافظ فیض اللہ ناصر
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
ہمارے درمیان ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو کبیرہ گناہوں سے غافل و لا پروا رہتے ہوئے گناہوں اور بدکاریوں کی شاہراہ پر اندھا دھند دوڑتے چلے جا رہے ہیں۔ موت کا تصور اور قبر و حشر کے تمام تر معاملات ہمارے دماغوں سے محو ہو گئے ہیں۔ ہم ایسے لوگوں کو خواب غفلت سے جگانے کے لیے ابن النحاس الدمشقی نے ’تنبیہ الغافلین‘ کے نام سے کتاب لکھی۔ جس کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ فیض اللہ ناصر نے کیا ہے جو جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل اور علمی ذوق رکھنے والی شخصیت ہیں۔ اردو ترجمہ نہایت سلیس، رواں اور جاندار ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ کسی بھی موقعہ پر یہ محسوس نہیں ہوتا کہ اصل کتاب عربی میں تھی۔ یہ کتاب کبیرہ و صغیرہ گناہوں پر ایک جامع کتاب ہے جس میں اس چیز کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ہم کتنے ہی گناہوں کو عام طور پر بہت ہلکا، معمولی اور غیر اہم جان کر ان کا ارتکاب کرتے چلے جاتے ہیں لیکن وہ گناہ حقیقت میں ’گناہ کبیرہ‘ ہوتے ہیں نہ کہ صغیرہ۔ کتاب میں کبیرہ و صغیرہ گناہوں کی نشاندی کر کے غافل لوگوں کو جھنجوڑا گیا ہے کہ اگر وہ باز نہ ےئے تو اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے۔ کسی بھی اللہ جبار و قہار کی گرفت کا کوڑا برس سکتا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب غافلو! ڈر جاؤ ورنہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
غافلو ڈر جاؤ ورنہ
حرف تمنا
نقش اولیں
مقدمہ
باب1۔نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی فضیلت
باب2۔فریضہ کی ادائیگی کے منکر
باب3۔نیکی کا حکم نہ کرنے والوں کی گرفت وسزا
باب4۔بے عمل مبلغین کا انجام
باب5۔ہلاکت خیز گناہوں کی دنیا
باب6۔صغیرہ گناہوں کی ہولناکیاں
باب7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن امور سے منع فرمایا
باب8۔جملہ بدعات ومنکرات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کفار سے مشابہت ایک شرعی وتحقیقی جائزہ
مصنف
ناصر بن عبدالکریم العقل
مترجم
ابو اسامہ محمد طاہر آصف
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
یہود و ہنود اپنی بھرپور منصوبہ بندی اور اور بےانتہا وسائل کے ساتھ اپنی گندی اور زہریلی ثقافت کے ذریعے مسلمانوں پر عمومی یلغار کر چکے ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمان اسی ظاہری چمک دمک سے مرعوب نظر آتے ہیں بلکہ اسے اپنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کو اغیار کی اندھی تقلید کرنے کرنے کے انجام سے خبر دار کیا جائے اور انھیں مسلم تہذیب اختیار کرنے کے فوائد سے آگاہ کیاجائے۔ اسی سلسلہ میں ناصر بن عبدالکریم العقل نے ایک رسالہ ترتیب دیا جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ ابو اسامہ محمد طاہر آصف نے اس کو اردو منتقل کرنے کے فرائض سرانجام دئیے۔ مصنف نے سب سے پہلے مشابہت کا صحیح مفہوم اور اس کے اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے بعد جن امور میں مشابہت سے روکا گیا ہےاور مشابہت کے احکام کو بیان کیا ہے۔ علاوہ ازیں مشابہت کفار سے متعلقہ دیگر اہم مضامین کو کتابچہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب کفار سے مشابہت ایک شرعی وتحقیقی جائزہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم
مقدمہ
مشابہت کا مفہوم
بعض اہم اصولوں پر ایک نظر
جن امور میں کفار کی مشابہت سے روکا گیا ہے
مشابہت کے احکام
کفار کی تقلید اور مشابہت کے اسباب
آخری بات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کھانے پینے کے آداب قرآن مجید اور صحیح احادث کی روشنی میں
مصنف
عبدالہادی عبدالخالق مدنی
ناشر
احساء اسلامک سنٹر

تبصرہ
کھانا پینا اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ جس کی حقیقی اہمیت سے وہی لوگ آگاہ ہو سکتے ہیں جنہیں خدانخواستہ خوراک کی قلت کا سامنا ہو۔ ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس نعمت کا شکر ادا کرے۔ اور کھانے پینے کے سلسلے میں حلت و حرمت کا خصوصی اہتمام کریں۔ محترم عبدالہادی عبدالخالق، جوکہ سعودی عرب کے احساء اسلامک سنٹر میں دعوت و تبلیغ کا کام سرانجام دے رہے ہیں، نے قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں کھانے پینے کے آداب پر پیش نظر رسالہ ترتیب دیا ہے۔ یہ دراصل موصوف کا وہ خطاب ہے جو انھوں نے اس موضوع پر دیا۔ اس کی افادیت کے پیش نظر یہ کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں بہت حد تک مفید اضافے کر دئیے گئے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب کھانے پینے کے آداب قرآن مجید اور صحیح احادث کی روشنی میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
کھانا پینا ایک عظیم نعمت
رزق حلال کا اہتمام
کھانے کی نیت
کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا
کھانے سے پہلے بسم اللہ
داہنے ہاتھ سے کھانا کھانا
بیٹھ کر کھانا کھانا
کھانے کے دوران بات چیت
تین انگلیوں سے کھانا
برتن منہ سے ہٹا کر سانس لینا
ڈکار کو روکیں
کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
دعوت وضیافت کے آداب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلام کا قانون وراثت
مصنف
صلاح الدین حیدر لکھوی
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
علم الفرائض شرعی قوانین میں اہم ترین موضوع ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خود اس کے احکام قرآن مبین میں بیان فرمائے ہیں۔ کسی بھی شخص کو ان احکام میں کمی بیشی کی اجازت نہیں ہے۔ جملہ مفسرین نے اپنی اپنی کتب میں ان آیات کی تفیسر اور تاویل فرمائی۔ اسی طرح محدثین کرام نے بھی اپنی کتابوں میں وراثت سے متعلقہ احادیث کو مختلف ابواب کے تحت بیان فرمایا ہے۔ علم المیراث کی اہمیت کے پیش نظر عربی اور اردو میں اب تک اس موضوع پر دسیوں کتابیں وجود میں آ چکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’قانون وراثت‘ اس سلسلہ میں ایک بہت اچھا اضافہ ہے۔ مسئلہ وراثت پر لکھی جانے والی دیگر کتب میں طلبا کے ذہن کو سامنے رکھتے ہوئے عملی طور پر مثالیں دے کر ان قواعد کی تشریح اور وضاحت نہیں کی جاتی جس اہتمام کے ساتھ شیخ صلاح الدین لکھوی نے اپنی کتاب میں رقم کیے ہیں۔ مصنف نے وراثت کے جملہ قواعد کو مثالوں اور نقشوں کے ذریعے وضاحت کے ساتھ تحریرکیا ہے۔ تاکہ طلبہ کو اس مشکل کو سمجھنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور ساتھ ساتھ اس موضوع میں دلچسپی بھی پیدا ہو۔(ع۔م)
اس کتاب اسلام کا قانون وراثت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف تمنا
ہدیہ تشکر
تقریظ
افتتاحیہ
میراث سے متعلق قرآنی آیات واحکام
علم میراث کی اہمیت
عہد نبوی سے قبل وراثت کی تقسیم کے قوانین
علم المیراث اور علم الفرائض
وراثت کے ارکان،شروط، اسباب اور موانع
اصحاب الفروض
حجب کی بحث
نسبتوں کا بیان
عول کا بیان
رد کی بحث
مناسخہ کا بیان
مخنث(ہجڑے) کی وراثت
مفقود الخبر کی میراث
ذو والارحام
 
Top