کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقالات الحدیث
مصنف
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ ایک جانی مانی اور علمی طور پر قدآور شخصیت ہیں۔ اصول حدیث اور اسماء الرجال کےمیدان میں آپ یدطولیٰ رکھتے ہیں۔ جہاں موصوف کی بہت سی کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو کر اہل علم سے داد وصول کر چکی ہیں وہیں آپ کے مضامین قارئین کے ذوق کا سامان کرتے رہتے ہیں۔ آپ نے 2004ء میں ایک ماہنامہ ’الحدیث‘ کے نام سے نکالنے کا اہتمام کیا جس کا تسلسل تاحال بڑی کامیابی کے ساتھ برقرار ہے۔ گوناگوں مصروفیات کے باوجود ’الحدیث‘ کا ہر شمارہ حافظ صاحب ہی کے تحقیقی مضامین سے پُر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اہل علم حضرات ’الحدیث‘ میں اپنے رشحات قلم پیش کرتے رہتے ہیں۔ قارئین کے پرزور اصرار پر ماہنامہ ’الحدیث‘ میں اب تک جتنے بھی مضامین 2004ء سے 2010ءتک شائع ہوئے ہیں ان کو کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ 691 صفحات پر مشتمل اس ضخیم کتاب میں بہت سارے اساسی اور اہم مسائل پر تحقیقی ابحاث موجود ہیں۔ تمام مضامین کو مختلف موضوعات میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ بنیادی موضوعات میں توحید و سنت کے متعلق مسائل، مسلک اہل حدیث، طہارت و نماز سے متعلق مسائل، الدعا، اصول حدیث و تحقیق الروایات، تذکرہ علمائے حدیث، تعارف و تبصرہ، اہل باطل اور مبتدعین کا رد، زکوٰۃ و معاملات اور دریچہ اصلاح جیسے عنوانات شامل ہیں۔ مقدمہ میں حافظ زبیر علی زئی لکھتے ہیں: ’’چونکہ ہمارے رسالے میں راقم الحروف اور حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ کا متفق ہونا ضروری ہے، لہٰذا ہم نے تمام مضامین کو خود چیک کیا اور جہاں صاحب تحریر سے اختلاف تھا، اس کی وضاحت و صراحت کر دی۔‘‘ (ع۔م)
اس کتاب مقالات الحدیث کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
تقدیم
توحید وسنت سے متعلق مسائل
مسلک اہل حدیث
طہارت ونماز سے متعلق مسائل
الدعاء
اصول حدیث وتحقیق الروایات
تذکرہ علمائے حدیث
تعارف وتبصرہ
اہل باطل اور مبتدعین کا رد
زکوٰۃ ومعاملات
دریچہ اصلاح
متفرق
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مطالعہ پاکستان برائے ڈگری کلاسز
مصنف
پروفیسر محمد اکرم
ناشر
عظیم اکیڈمی لاہور

تبصرہ
کچھ لوگوں کے اصرار اور باہمی مشاورت کے بعد ہم نے قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کے لیے عصری تعلیم سے متعلقہ نصابی کتابوں کو فراہم کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’مطالعہ پاکستان‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ یہ کتاب ڈگری کلاسز کے لیے مرتب کی گئی ہے جس کے مصنفین محمد اکرم، عثمان شاہد، حافظ اشفاق احمد اور عبدالحئ ہیں۔ مطالعہ پاکستان سے متعلقہ سات ابواب بالتفصیل رقم کرنے کے بعد علامہ اقبال کے پچاس اشعار بمعہ تشریح پیش کیے گئے ہیں۔ ڈگری کلاسز کے مطالعہ پاکستان کے امتحان میں یہ اشعار خاصے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور نمبرز پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب میں 20 کے قریب اہم سوالات کی طرف بھی اشارہ کر دیا گیا ہے۔ اخیر میں 2005ء سے لے کر 2011ء تک بورڈ کے سالانہ امتحانات میں آنے والے سوالات بھی لکھ دئیے گئے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب مطالعہ پاکستان برائے ڈگری کلاسز کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب1۔نظریہ پاکستان
باب2۔نظریہ پاکستان کا تاریخی پہلو
باب3۔تحریک پاکستان
باب4۔استحکام پاکستان
باب5۔دساتیر پاکستان
باب6۔ارض پاکستان
باب7۔پاکستان او رعالمی تعلقات
علامہ اقبال کے پچاس منتب اشعار بمعہ تشریح
مختصر سوالات
اہم سوالات
یونیورسٹی پیپرز
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیر
مصنف
نا معلوم
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
اسلام کے ابتدائی دور ہی سے علمائے حق نے قرآنی علوم کی ترویج وتبلیغ کاسلسلہ شروع کیا اور عامۃ الناس کی آسانی کے لیے قرآن کے مطالب و مفاہیم کو احسن اور عام فہم انداز سے پیش کیا ،تاکہ قرآن حکیم کی تعلیمات عام ہوں اورلوگوں میں قرآن فہمی کا ذوق اجاگر ہو ۔علماءکرام نے یہ فریضہ بخوبی ادا کیا اور قرآن مقدس کی تفسیر ،تشریح ،لغوی بحث ،شان نزول کے بیان سمیت مختلف تحقیقی وتکنیکی پہلؤوں پرکام کیا،جوقرآن کے ساتھ ان کی شدید محبت ومودت کی واضح علامت ہے۔ قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی جہاں اور اعتبارات سے بہت زیادہ اہمیت ہے وہیں تفصیلی احوال جنت و جہنم اور دیگر احکامات الٰہیہ نے ان کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر زیر مطالعہ کتاب میں قرآن کریم کے آخری تین پاروں کا ترجمہ و تفسیر اور دیگر احکام و مسائل کو بالبداہت بیان کر دیا گیا ہے۔ شروع میں قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالی گئی ہے اس کے بعد آخری تین پاروں کا متن کے ساتھ مکمل اردو ترجمہ قم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آخر میں ان پاروں سے مستنبط شدہ احکام کو نہایت عمدہ اور سہل انداز میں بیان کر دیا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
قرآن کریم پڑھنے کی فضیلت
قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیر
مسلمان کی زندگی کے متعلق اہم سوالات
دل سے متعلق اعمال کا بیان
ایک سنجیدہ مکالمہ
لاالہ الا اللہ کی شہادت
محمد رسول اللہ کی شہادت
طہارت کے احکام
عورتوں کے فطری خون کے احکام
اسلام میں عورت کے احکام
نماز
زکوٰۃ
روزہ
حج وعمرہ
شرعی دم
نفع بخش تجارت
صبح وشام کے یومیہ اذکار
بعض ایسے کام جن کے ارتکاب سے روکا گیا ہے
سفر نامہ آخرت
کیفیت وضو
کیفیت نماز
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
مصنف
مولانا محمد نافع
ناشر
دارالکتاب لاہور

تبصرہ
حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ‘ میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں حضور اقدسﷺ کے ساتھ ان کے عشق و محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آرا نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (حصہ اول) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (حصہ دوم) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد1
تقریظ
سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
سیرت سیدنا معاویہ
شرف صحبت کا لحاظ
علامات منافقین
ترتیب مضامین
ولادت
اثرات دعا
تحفظ حدیث کا اہتمام
مکہ کی طرف روانگی
فسادیوں کا کردار
چند فقہی احکام
صلح ومصالحت کی تاریخ
فتح قرطاجنہ
علمی مذاکرات اور ثقافتی کارنامے
مجلس طریق کار
شیعہ اکابر کی طرف سے تائید
عطیات وہدایا
قمیص مبارک سے تبرک
اختتامی گزارش
اشعار مثنوی
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد2
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مقام اور صحبت نبوی کا شرف وفضیلت
بدگوئی اور بدزبانی کرنے والے کا حکم
تاریخ کے راویوں کا نظریاتی کردار
بعض قواعد وضوابط
ایک اصول(متعلق معصومیت)
طاعنین کی اصناف واقسام
ایک معذرت
طلقاء کی بحث
ملوکیت کا شبہ اوراس کا ازالہ
ایک شاذ روایت کا جواب
عمرو بن حمق کا قتل
شرب خمر کا الزام
بیت المال کے اموال کی بحث
مقصورہ میں نماز ادا کرنا
طعن کی ایک اور روایت اور اس کا جواب
برہنہ لونڈی پیش کرنے کا اعتراض اور رقص وسرود کی مجالس کا طعن
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
آئینہ توحید
مصنف
محمد بن اسماعیل صنعانی
مترجم
سیف الرحمن الفلاح
ناشر
مرکز دعوۃ الاسلامیہ صمد پورہ روڈ اوکاڑہ

تبصرہ
اللہ تعالیٰ کی عبادت انسان کا سب سے اہم فریضہ ہے۔ اس میں غفلت کسی بھی طور مناسب نہیں ہے۔ دور حاضر میں ایسے لوگ بکثرت موجود ہیں جو اللہ کی عبادت میں مختلف چیزوں کو شریک بنائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ کوئی اللہ کی بارگاہ میں سربسجود ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ کسی مقبرہ یا مزار پر بھی اپنی جبین رگڑتا ہے کوئی خانہ خدا میں ’یا غوث اعظم‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے تو کوئی اللہ کے نام پر قربانی دینا اتنا اہم نہیں سمجھتا جتنا صلحائے امت کی قبروں پر جانور ذبح کرنا ضروری سمجھتا ہے۔ فضیلۃ الشیخ محمد بن اسماعیل صنعانی نے اسی ناسور کو ختم کرنے کے لیے ’تطہیر الإعتقاد عن درن الالحاد‘ کے نام سے کتابچہ لکھا۔ 50 صفحات پر مشتمل اس کتابچے کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے جو کہ سیف الرحمٰن الفلاح نے کیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب آئینہ توحید کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تعارف
مصنف رسالہ کے حالات
مقدمہ کتاب
چند اصول
فصل اول ۔عبادت کی اقسام
قبر پر قربانی کا حکم
مزارات پر اللہ کے نام کی قربانی
پہلے توحید کی دعوت دیں
کیا تمام امت گمراہی پر متفق ہوگئی؟
مجذوب کے افعال کے متعلق کیا حکم ہے
مجذوبوں کے خوارق کو آپ کیا سمجھتے ہیں؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
میزان مناظرہ
مصنف
حافظ عبدالقادر روپڑی
ناشر
محدث روپڑی اکیڈمی لاہور

تبصرہ
حضرت مولانا عبدالقادر روپڑی اہل حدیث کے مایہ ناز مناظر، ہر دلعزیز خطیب، سیاسی رہنما اور تحریک پاکستان کے نامور مجاہد تھے۔ ایسی نابغہ روزگار شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتیں۔ آپ کے علمی، دینی، تبلیغی اور ملی خدمات کا دائرہ بے حد وسیع ہے ۔ آپ مسلک اہل حدیث کے دفاع کے لیے ہر وقت آمادہ رہتے ان کی پوری زندگی اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے بسر ہوئی۔ زیر تبصرہ کتاب میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے مسئلہ مسنون تراویح، صداقت مسلک اہل حدیث اور ضلالت بریلویت، فاتحہ خلف الامام، بشریت مصطفیٰﷺ، مسئلہ حاضر و ناظر، نفی علم غیب، مسئلہ استمداد لغیر اللہ، عدم سماع موتی اور ایسے ہی دیگر عنوانات پر مناظروں کی روداد قلمبند کی گئی ہے اور ان مناظروں میں حضرت حافظ صاحب نے بہت سلجھے انداز میں کتاب و سنت کے دلائل و براہین دیتے ہوئے اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے یہ ایمان افروز روداد علما، طلبہ اور پڑھے لکھے احباب کے لیے یکساں مفید ہے۔اس فن سے دلچسپی رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس کتاب کا ایک ایک لفظ بغور پڑھیں کیونکہ اس فن میں الفاظ کی پہچان اور ہیر پھیر بھی نتائج بدلنے میں اپنا اثر رکھتے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب میزان مناظرہ حصہ اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب میزان مناظرہ حصہ دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین حصہ اول
عرض ناشر
تقریظ
تاثرات
حافظ عبدالقادر روپڑی ایک مثالی شخصیت
تبصرہ ہفت روزہ الاعتصام
تبصرہ ہفت روزہ اہلحدیث لاہور
حافظ عبدالقادر روپڑی کی شخصیت کے چند گوشے
نام ونسب
فن مناظرہ کی تربیت
خطبہ جمعہ
تحریکوں میں شمولیت
علمائے احناف کی شہادتیں
بریلوی کا کلمہ
خدا کی کشتی
حرمت حلالہ
مناظرہ فاتح خلف الامام ضلع ساہیوال
تفاسیر کے حوالہ جات
ہل بدعت کا اعتراض
ایک عجیب وغیریب لطیفہ
مناظرہ کا آغاز
امام ابوحنیفہ اور سماع موتیٰ
فہرست مضامین حصہ دوم
عرض ناشر
تقریظ
مقدمہ
تمہید مناظرہ
مناظرہ سور ۃ الفاتحہ خلف الامام
مولانا عصمت اللہ کے دلائل
وطیرہ حنفی مسلک اور مسلک اہل حدیث
مولانا روپڑی رحمۃ اللہ
مولانا کی تلبیس
مولانا کی دروغ گوئی
مناظرہ مسنون تراویح آٹھ یا بیس
قاضی عصمت اللہ خان
مولانا روپڑی
حنفیوں کے لیے نصیحت
قاضی صاحب کا پینترا
وکیل حنفیت کی خوش گپیاں
خاتمہ
مناظرہ استداد لغیراللہ
سید مراتب علی شاہ
حافظ روپڑی
یا محمد کہنا رسو اللہ ﷺ کی توہین ہے
یا محمد پکارنے کے دلائل
مناظرہ ختم شریف
مناظرہ گیارہویں شریف
مناظرہ تقلید
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اللمحات
مصنف کا نام
رئیس احمد ندوی
ناشر
ادارہ بحوث الاسلامیہ بنارس

تبصرہ
مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔(ع۔م)
اس کتاب اللمحات جلد 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہا ں کلک کریں۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز(مطالعہ حدیث کورس)
مصنف
مولانا حبیب الرحمان
ناشر
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
TitlePages---Namaz_zps086006c6.jpg

تبصرہ
انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا چھٹا یونٹ ہے جس میں نماز کی اہمیت و فضیلت، نماز کے اوقات،مساجد اور ان کی عظمت و اہمیت، نماز باجماعت کی اہمیت اور اس کا شرعی حکم، امامت، نماز کے فوائد اور عملی زندگی پر اس کے اثرات اور نماز کی حقیقی روح کی وضاحت احادیث کی روشنی میں کی گئی ہے۔ اس یونٹ کے مطالعہ سے آپ دین اسلام میں نماز کے مرتبہ و مقام سے آگاہ ہو سکیں گے اور آپ پر یہ حقیقت بھی واضح ہوگی کہ ایک مسلمان کی زندگی میں نماز کو کیا اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔(ع۔م)

یہ کتاب نماز (مطالعہ حدیث کورس) کو پی ڈی ایف فارمیٹ ڈاون لوڈ یا آن لائن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
روزہ (مطالعہ حدیث کورس)
مصنف
مولانا حبیب الرحمان
ناشر
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
TitlePages---Roza_zps20e3106a.jpg


تبصرہ
انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا ساتواں یونٹ ہےجس میں روزہ کی اہمیت، فضیلت، فرضیت، روزہ کے احکام ماہ رمضان کے فضائل، اعتکاف کے احکام، نفلی روزے اور صدقہ فطر سے متعلق احادیث اور ان کا مفہوم پیش کیا گیا ہے۔ اس یونٹ کے مطالعہ کے بعد آپ دین اسلام کے بنیادی رکن روزہ اور اسلام کی ایک فرض عبادت کی حقیقت اور اہمیت سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ (ع۔م)


اس کتاب روزہ (مطالعہ حدیث کورس) کو آن لائن پڑھنے یا پی ڈی ایف ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
زکوٰۃ(مطالعہ حدیث کورس)
مصنف
مولانا حبیب الرحمان
ناشر
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
TitlePages---Zakat_zps5db33e0b.jpg

تبصرہ
انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا آٹھواں یونٹ ہےجس میں اسلام کے تیسرےاہم رکن ’زکوٰۃ‘ کا بیان ہے۔ اس یونٹ میں زکوٰۃ کی اہمیت، فرضیت، نصاب زکوٰۃ، مستحقین زکوٰۃ، زکوٰۃ کےعلاوہ دیگر صدقات اور زکوٰۃ کے فوائد اور عملی زندگی پر اس کے اثرات پر احادیث کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)​

یہ کتاب زکوٰۃ(مطالعہ حدیث کورس) کو آن لائن پڑھنے یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہان کلک کریں۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حج وعمرہ(مطالعہ حدیث کورس)
مصنف
مولنا حبیب الرحمان
ناشر
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
TitlePages---Hajj-Aur-Umra_zps54a6076a.jpg

تبصرہ
Click to Enlarge Picture
انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا نواں یونٹ ہے۔ اس یونٹ کاموضوع ’حج‘ ہے۔ اس یونٹ میں حج کی اہمیت، فرضیت، حج کے احکام، حج کی ادائیگی کا طریقہ، قربانی کی حقیقی روح اور حج کے فوائد و برکات پر احادیث کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)

یہ کتاب حج وعمرہ(مطالعہ حدیث کورس) کو آن لائن مطالعہ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں یہاں سے ڈاون لوڈ کریں۔
 
Top