کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ولایت پر کتاب
باب اول دور نبوی سے پہلے کی مومن عورتیں
حضرت سارہ رضی اللہ عنہا زوجہ ابراہیم علیہ السلام
حضرت حاجرہ رضی اللہ عنہا زوجہ ابراہیم علیہ السلام
ماشطہ کا شیر خوار بچہ
حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا زوجہ فرعون
حضرت عمران کی بیوی سنہ رضی اللہ عنہا
حضرت مریم علیہماالسلام
ننھے مسیح کی پیدائش
حضرت مریم کی ولایت اور ان کے پیروکار
حضرت جریج رحمہ اللہ
شیر خوار بچے نے بول کر پاک دامنی کا اعلان کردیا
باب دوم رسول کریم ﷺ کی بیویان مومنوں کی مائیں
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ محمد ﷺ
گھروں سے باہر قضائے حاجت کی جگہیں
حضرت زینب رضی اللہ عنہا زوجہ محمدﷺ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا زوجہ محمدﷺ
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا زوجہ محمدﷺ
باب سوم صحابیات اور دیگر مومنات کی کرامات
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا
حضرت خولہ رضی اللہ عنہا
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا
نوعمر صحابیہ نے ماں باپ سے کہا
شہید کی نانی ام ربیع رضی اللہ عنہا
ام مالک رضی اللہ عنہا
ام ورقہ رضی اللہ عنہا
مجاہدہ کا سامان
جنت میں شہیدوں کے استقبال کا منظر
کافرہ ہونے کے باوجود ایک اللہ کو پکارا
مظلوم عورت کی اللہ سے فریاد
اندھی عورت کی بینائی لوٹ آئی
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کی نانی
پہلی داستان
دوسری داستان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
دوست کسے بنائیں ؟
مصنف
عبداللہ بن علی الجعیثن
مترجم
خبیب احمد سلیم
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور




تبصرہ

انسان کی یہ فطرتی مجبوری ہے کہ وہ معاشرے میں زندہ رہنے کے لئے لوگوں کے ساتھ باہمی طور پرمیل جول رکھتا ہے،تعلقات قائم کرتا ہے اور دوست واحباب بناتا ہے،تا کہ اپنی دنیوی ذمہ داریوں سے بحسن وخوبی عہدہ براہو سکے۔لیکن ایک مسلمان آدمی کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے تعلقات کے قیام میں شرعی تعلیمات کو سامنے رکھے۔اس کے تعلقات اور دوستیاں صرف اللہ کے مطیع اور فرمانبردار بندوں کے ساتھ قائم ہوں ،اللہ کے باغی اور نافرمان لوگوں سے وہ نفرت کرتا ہو۔اس کی دوستی اور دشمنی کا معیار دنیوی مفادات کی بجائے اللہ کی رضا اور خوشنودی کے حصول پر مبنی ہو۔اسلام نے عقیدہ الولاء والبراء کے تحت دستی ودشمنی کے معیار کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب (دوست کسے بنائیں؟)شیخ عبد اللہ علی بن الجعیثن کی کاوش ہے ،جوسعودی عرب کے معروف عالم دین ہیں ،انہوں نے اپنی اس کتاب میں دوستی کے معیار،اوردوست کے انتخاب پر بڑے خوبصورت انداز میں گفتگو کی ہے،اور اس کے اصول وضوابط کو شرعی نقطہ نظر سے واضح کیا ہے،کہ کسے دوست بنایا جائے اور کسے نہ بنایا جائے۔محترم خبیب احمد سلیم نے اس کا سلیس اردو ترجمہ کر اسے چار چاند لگا دیئے ہیں،اور اردو دان طبقہ کے لئے مفید بنا دیا ہے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مؤلف ،مترجم اور ناشر کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے،اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما لے۔آمین(راسخ)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دوستی کا پاکیزہ رشتہ
عقیدہ الولاء
عقیدہ البراء
سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ الولاء و البراء کی شاندار مثال قائم کرتے ہیں
موجودہ دور میں ہمارے دوستی و دشمنی کے معیار کیا بن چکے ہیں
عقیدہ البراء کا عملی اظہار قتال فی سبیل اللہ ہے
اللہ کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کی قیامت کے دن عزت افزائی اور شان
حرف مولف
باب اول ۔ اچھے اور برے دوست کی پہچان
روز قیامت انسان کی حسرت کاش میں فلاں کا دوست نہ ہوتا
قیامت کے دن برے دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے
اچھے اور برے دوست کی مثال زبان نبوت سے
اچھے دوست کے فائدے اور برے دوست کے نقصانات
باب دوم نیک لوگوں کی صحبت و محبت کے نتائج و ثمرات
نیک لوگوں کی ہم نشینی کی برکات
آدمی اپنے ہم نشیں کی اقتداء و پیروی لازمی کرتا ہے
انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے
اچھا دوست تیرے لیے آئینہ ہے
بہترین لوگ کون ہیں؟
صرف اللہ کی رضاء کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کا درجہ و فضیلت
باب سوم ۔ اللہ کے لیے محبت کے ثمرات و فضائل
وہ جن پر اللہ کی محبت واجب ہو چکی ہے
اللہ تعالیٰ کا محبوب کون ہے؟
اللہ کے لیے محبت تکمیل ایمان کی نشانی
اللہ کریم کن کی عزت کرتا ہے
باب چہارم ۔ برے ہم نشیں ( دوست ) کے نقصانات
برا دوست تیرے صحیح اعتقادات میں شک پیدا کردے گا
برا دوست اپنے ہم نشیں کو بھی حرام کاری کی دعوت دیتا ہے
برے دوست کو دیکھنے سے شیطان یاد آتا ہے اور وہ ..
برا دوست مطلب نکلنے تک ساتھ رہتا ہے
باب پنجم ۔ ہم نشیں ( دوست ) کا انتخاب اور چناؤ
صرف نیک و مومن افراد کو اپنا دوست بنائیں
اس کو دوست بناؤ کہ جسے دیکھ کر تمہیں اللہ یاد آ جائے
صاحب امانت و تقویٰ سے دوستی لگاؤ
خاتمۃ الکتاب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
پہلا زینہ
مصنف
ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید
تخریج
مولانا شبیر احمد بن نور محمد
ناشر
جامعہ الاحسان الاسلامیہ،کراچی


تبصرہ

عذاب قبر دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم عقیدہ ہے۔ عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق بے دین افراد عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں ۔لیکن حقیقت یہی ہے کہ عذاب قبر برحق ہے اور اس کے اثبات پر کتاب وسنت میں بے شمار دلائل موجود ہیں۔تمام اہل علم کا اس کے اثبات پر اجماع ہے، اور وہ اسے برحق مانتے ہوئے اس پرایمان رکھتے ہیں۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر امام بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب ﷭ جیسے کبار محدثین اور آئمہ کرام نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ نبی کریمﷺ کی صحابہ کو عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی تلقین، اور دور نبویﷺ میں پیش آنے والے کئی واقعات عذاب قبر کےبرحق ہونے پر دال ہیں۔مگر عقلی گمراہیوں میں مستغرق بعض بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے، اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے، کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید کی کاوش ہے ،جس میں عذاب قبرکے متعلق جو مختلف شکوک شبہات ونظریات محض عقلی بنیادوں پر پائے جاتے ہیں، کتاب وسنت کی روشنی میں ان کا کافی وشافی جواب دیا گیا ہے اور دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے ۔(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
جملہ حقوق
انتساب
فہرست مضامین
مقدمہ
حرف آغاز
دست سوال
آخرت کا پہلا زینہ
لفظ قبر سے کونسی قبر مراد ہے؟
بیوقوف خاوند اور عذاب قبر
قبر اور قرآن مجید
قبر اور حدیث رسول
یہودی عورت کی دعا اور رسول اکرمﷺ کی تصدیق
موت کسے کہتے ہیں؟
ایک انسان پر کتنی موتیں؟
مردہ جسم کو عذاب کیونکر
خواب کا معاملہ
کیا عذاب قبر پر ایمان لانے کے لیے کیفیت جاننا ضروری ہے؟
میت اور جوتوں کی آہٹ
شہدا زندہ ہیں لیکن
دوزخ کی ایک جھلک
کلیب بدر کا واقعہ
روح کی حقیقت
کیا روحیں جسم رکھتی ہیں ؟
سماع موتی اور قبر پرستی
ہر ذی روح کے لیے موت کا لزوم
چند ضمنی اعتراضات کے ضمنی جوابات
صلح حدیبیہ اور قصاص عثمان
دو موتیں نہیں صرف ایک موت
کیا خطاب ہمیشہ سنانے کے لیے ہوتا ہے
ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے
طاغوت کیا ہے ؟
جائز و ناجائز کی دلیل
محدثین اور حفاظت دین
دلیل صحیح اور استدلال غلط
سماع موتی اور جسد اطہر
غسل کیسے دیں؟
بانسری کی آواز اور کانوں پر انگلی
احوال قبر
کیا قبل از قیامت جزا و سزا کا تصور خلاف قرآن ہے؟
کیا عذاب قبر کا عقیدہ خلاف قرآن ہے؟
علیین اور سجین کیا ہیں؟
موت ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے
ایصال ثواب کی شرعی حیثیت
بہترین صدقہ پانی پلانا ہے
احکام وصیت
گڑھا یا قبر
طاہر القادری صاحب کا خواب
رخ نبویﷺ سے مشابہت رکھنے والے چند مبارک چہرے
دنیا کی بے ثباتی ( نظم)
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کتاب الدعا
مصنف
ابو عبدالرحمن بن جیلان بن حضر عروسی
مترجم
الشیخ حافظ مبشر حسین
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ

انسان کی زندگی میں بسااوقات کچھ ایسے لمحات و واقعات پیش آجاتے ہیں، کہ وہ دنیاوی ذرائع اور وسائل کی کثرت کے باوجود اپنے آپ کو بے بس اور مجبور محض محسوس کرتا ہے۔ اس عالم بےساختہ میں اس کے ہاتھ دعا کےلیے اٹھتے ہیں اور اس کی زبان پر چند دعائیہ کلمات اداء ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں اپنے سے کسی بالاتر ہستی کو پکارنا، دعا اورمناجات کے زمرے میں شامل ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں دعا کا یہ تصور موجود رہا ہے، مگر اسلام نے دعا کی حقیقت کو ایک مستقل عبادت کا درجہ عطا کیا ہے۔قرآن مجیدمیں بے شمار دعائیں موجود ہیں۔ سورۃ فاتحہ سے بہتر ین دعا کی اور کیا صورت ہوسکتی ہے، اور آخری دو سورتوں (معوذتین) سے بہتر استعاذہ اور مدد کےلیے کیا اذکار ہوسکتے ہیں۔ حقیقیتِ دعا کو اسلام سے بہتر نداز میں کسی دوسرے مذہب نے پیش نہیں کیا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر کسی نے اس کے آداب وضوابط اور کلمات عطا نہیں فرمائے۔ مگر افسوس کہ آج بازار میں دعاوں کے نام پربعض ایسی کتب پھیلائی جارہی ہیں ،جن میں مشرکانہ اور جہل آمیز کلمات ملتے ہیں ۔جن کی ادائیگی سے پریشانیاں دور ہونے اور مصیبتیں ٹلنے کے بجائے ہمارے نامہ اعمال کی سیاہی میں کچھ اور اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے دعا اور اس سے متعلقہ مسائل، آداب، ضوابط اور قبولیت وعدم قبولیت کے اسباب سمیت دعا کے تمام مسائل سمٹ آئے ہیں۔ گویا دریا کو کوزے میں بند کردیا گیا ہے۔ دعا کے ساتھ منسوب غیر شرعی تصورات، جن میں توسل وغیرہ کو بہت گمراہ کن انداز میں پیش کیا جاتا ہے،کی بھی علمی وتحقیقی انداز میں شرعی دلائل کے ساتھ تردید کی گئی ہے۔ مسنون دعا ایک بندۂ مومن کو عرش الٰہی کے قریب اور قبولیت کے مقام پر فائز کر دیتی ہے، اور غیر مسنون اور من گھڑت دعائیں اسے شرک وبدعات کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گراتی ہیں ۔زیر نظر کتاب کے مطالعہ سے ہمیں قبولیت دعا کا وہ خزانہ مل جائے گا جس سے زیادہ اس دنیا میں ہماری کوئی اور ضرورت نہیں ہے۔ آئیے اس کتاب کے مطالعے سے ہم استجابت کے خزانوں کو حاصل کریں اورہر نوع کی بریشانیوں سے نجات حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ اس علمی اور تحقیقی کاوش کو عامۃ الناس میں مقبول بنائے۔ آمین۔(ک۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
مقدمہ از مولف
باب اول ۔ دعا کا معنی و مفہوم ، آداب دعا اور قبولیت کی اقسام
فصل اول ۔
مبحث اول ۔ دعا کا لغوی و شرعی معنی
مبحث دوم ۔ دعا کے معنی و مفہوم پر دلالت کرنے والے الفاظ کا بیان
فصل ثانی
مبحث اول ۔دعا کی اقسام
مبحث ثانی ۔ صیغوں اور متعلقات کی حیثیت سے دعا کی اقسام
فصل ثالث
مبحث اول ۔دعا کے آداب
آداب عدمیہ
دعا میں زیادتی نہ کی جائے
مبحث ثانی۔آداب ثبوتیہ
مبحث ثالث ۔ دعا کی قبولیت کی اقسام
باب دوم ۔ عقائد میں دعا کی قدر و منزلت اور مسئلہ تقدیر
فصل اول ۔ عقائد و عبادات میں دعا کی قدر و منزلت
مبحث اول ۔ دعا توحید و ایمان اور وجود باری پر دلالت میں تقویت کا باعث ہے
مبحث ثانی ۔ دعا تو توحید کی اقسام ثلاثہ سے تعلق
فصل ثانی ۔ دعا اور تقدیر میں تعارض نہیں
مبحث اول ۔ دعا کے بارے میں لوگوں کے مذاہب و نظریات اور دلائل پر تبصرہ
فصل ثالث
مبحث اول ۔ علما کے اقوال ، حکم دعا کے بارے میں
مبحث ثانی ۔ راجح مسئلہ
باب سوم ۔ غیر مشروع دعا کا بیان
فصل اول ۔ غیراللہ سے دعا اور اس کے مفاسد
مبحث اول ۔ غیراللہ کو پکارنے سے ممانعت کے قرآنی دلائل
مبحث ثانی ۔ مسلمانوں میں دائے غیراللہ کیسے پھیلی
فصل ثانی
مبحث اول ۔ غیر مشروع دعا کے درجات
مبحث ثانی ۔ دعائے غیراللہ میں متاخر اقوام کا غلو
مبحث ثالث ۔ دعائے غیراللہ کا حکم
فصل ثالث۔ بدعی دعائیں اور ان کے مضر اثرات
مبحث اول ۔ دین میں بدعت کی مذمت
مبحث ثانی ۔ بدعی دعاؤں کی اقسام
باب رابع ۔ غیر مشروع دعا کو جائز قرار دینے والوں کا مناقشہ
فصل اول ۔ صحیح دلائل سے حجت پکڑنے والوں کا مناقشہ
پہلی مبحث۔ قرآن مجید سے استدلال کرنے والوں کا مناقشہ پہلی آیت
مبحث ثانی۔ صحیح احادیث سے غلط استدلال کا جائزہ
فصل ثانی ۔ غیر صحیح دلائل مناقشہ
مبحث اول ۔ ضعیف روایت کے بارے میں مذکورہ حدیث کی سند کا جائزہ
مبحث ثانی ۔ موضوع ، من گھڑت روایات
مبحث ثالث ۔ خواب ، حکایات اور تصورات و نظریات
فصل ثالث ۔ غیر مشروع دعا کی ممانعت کے دلائل پر اعتراضات کا جائزہ
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز نبوی با تصویر
مصنف
حافظ مبشر حسین لاہوری
ناشر
مبشر اکیڈمی،لاہور


تبصرہ

انسان ہی نہیں، جنات کو بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت وپرستش کےلیے پیدا فرمایا ہے۔ اور عبادات میں سے سب سے افضل ترین عبادت نماز ہے۔ نماز ہی کافر ومسلم اور مومن ومشرک کے درمیان حد فاصل ہے۔ روز محشر سب سے پہلا سوال نماز ہی کے بارے میں کیا جائے گا۔ نماز ہی وہ فریضہ ہے جس کی ادائیگی ہر حال میں ضروری ہے۔ خواہ حالت امن ہو ،یا حالت جنگ، حالت صحت ہو، یاحالت مرض، حالت اقامت ہو، یا حالت سفر۔نماز میں تخفیف کی سہولت تو موجود ہے،لیکن اس میں مکمل معافی کی گنجائش نہیں ہے۔نماز کو پابندی وقت کے ساتھ مسجد میں باجماعت ادا کرلینا ہی کافی نہیں،اور نہ ہی خشوع وخضوع ، عاجزی وانکساری اور پورے اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوجانا نماز کی قبولیت کی علامت ہے، بلکہ اس فریضہ سے عہدہ برآ ہونے اور نماز کو قبولیت کے درجہ تک پہنچانے کےلیے یہ بھی ضروری، بلکہ انتہائی ضروری ہے کہ نماز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور سنت کے مطابق اداء کی جائے۔تکبیر تحریمہ سے لیکر سلام تک،قیام وقعود ہو یا رکوع وسجود، اذکار وتسبیحات ہوں یا قراءت قرآن۔ ہر چیز سنت کی روشنی میں اداء کی جائے۔ مگر ایسا کس طرح ممکن ہے؟ اس کا حل آپ کو اس کتاب میں ملے گا۔ نہ صرف قولی طور پر بلکہ تصاویر کے ساتھ عملی طور پر بھی۔ اور نہ صرف یہ کہ ہر بات مستند حوالہ جات سے مزین ہے بلکہ وضوء، تیمم او رنماز کی عام غلطیاں بھی نشان زدہ کردی گئی ہیں۔(ک۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب 1 وضو کا طریق کار احادیث و تصاویر کی روشنی میں
وضو سے متعلقہ چند اہم امور اور ضروری باتیں
وضو اور نیت
وضو اور بسم اللہ
وضو اور تکرار
وضو کا مختصر طریق کار
وضو کا تفصیلی طریق کار
نیند سے بیدار ہو کر پہلے ہاتھ دھوئیں
دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین بار دھوئیں
ہاتھوں کی انگلیوں میں خلال کریں
کلی اور ناک صاف کریں
بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑیں
مکمل چہرہ دھوئیں
داڑھی میں خلال کریں
کہنیوں تک دونوں بازو دھوئیں
سر کا مسح کریں
ننگے سر کا مسح کریں
صرف پگڑی کا مسح کریں
پیشانی کے بالوں سمیت پگڑی پر مسح کریں
کانوں کا مسح
دونوں پاؤں دھوئیں
پاؤں کی انگلیوں میں خلال کریں
وضو کے بعد کی دعائیں
وضو کے بعد شرمگاہ پر پانی کا چھینٹا مارنا
وضو کا باقی ماندہ پانی کھڑے ہو کر پینا
باب 2 تیمم اور مسح کا طریق کار صحیح احادیث اور تصاویر کی روشنی میں
فصل اول ۔ تیمم سے متعلقہ مسائل
فصل دوم ۔ مسح سے متعلق مسائل
باب 3 نماز کا طریقہ صحیح احادیث اور تصاویر کی روشنی میں
نماز کی فرضیت و اہمیت
نماز کا مختصر طریق کار
سترہ
قیام
رکوع
قومہ
سجدہ
دو سجدوں کے درمیان جلسہ
جلسہ استراحت
درمیانی تشہد
آخری تشہد
سلام
نماز کے بعد کے اذکار
نماز باجماعت کے چند مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کتاب زندگی ترجمہ الادب المفرد
مصنف
ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل البخاری
مترجم
علامہ سید عبدالقدوس ہاشمی
ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی


تبصرہ

دنیا میں وہ کون آدمی ہے، جو اپنی ا ولاد کو اچھے اخلاق اور ستودہ صفات سے مزین نہ دیکھنا چاہتا ہو،ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد باادب بامراد ہو۔لیکن ہماری ان تمناؤں کا کس طرح خون ہو رہا ہے؟ ذرا اپنے گرد وپیش پرنظر اٹھا کر دیکھیئے ، اپنے گھر ، کنبے اور خاندان ہی کو دیکھ لیجیے۔کیا یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ ہماری وہ اولاد جو ہمارے ہی خون سے پیدا ہوئی ہے، اور جسے ہم بہتر سے بہتر دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ اس کے نزدیک ہماری حیثیت بہتر وبرتر کی بجائے خبطی اور بدتر کی ہے۔آخر اس کا سبب کیاہے۔ ان تمام خامیوں کا حل آب کو اس کتاب ’’ الادب المفرد ‘‘ میں ملے گا۔ جو ان احادیث نبویہﷺ وآثار صحابہ پر مشتمل ہے، جو اخلاقیات، باہمی تعلقات، حقوق وفرائض، اورمعاشرتی مسائل سے متعلق ہیں۔ یہ کتاب ایک مسلمان کی اخلاقی زندگی کےلیے وہ چشمہ ہدایت ہے،جسے دنیائے اسلام کے سب سے بڑے محدث حضرت امام بخاری رحمہ اللہ نے جمع کرکے امتِ اسلامیہ تک پہنچایا ہے۔ اس کتاب سے یہ علم ہوتا ہے کہ ایک انسان اپنی زندگی کو کن ضوابط کا پابند بنا کر دنیا کی مسرتیں اور آخرت کی بلندیاں حاصل کرسکتا ہے۔(ک۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مہذب زندگی کی راہیں
دیباچہ
مقدمہ علم حدیث
امام بخاری
حقوق والدین ، اولاد ، رشتہ دار ، ہمسایہ اور یتیم
ماں کے ساتھ نیک سلوک
باپ کے ساتھ نیک سلوک
والدین کی نافرمانی کرنا
والدین کی دعا
والدین کی وفات کے بعد حسن سلوک
رشتہ داروں کے حقوق کی حق شناسی
دو یا ایک بیٹی کی پرورش
بہترین ہمسایہ
یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت
یتیم کی تادیب
غلاموں ، جانوروں اور مصالحت بین الناس وغیرہ
لونڈی کو بدوی کے ہاتھ فروخت کرنا
غلام کو ویسا ہی کھلاؤ جیسا تم خود کھاؤ
سخاوت ، بخل ، چعلی اور مدح و ذم وغیرہ
تعمیر مکانات ، عبادت اور اظہار محبت وغیرہ
دعائیں
مہمان نوازی
غنا ، لہو اور کاہلی
نام رکھنا کنیت رکھنا
شعر و شاعری ، معاوضہ اور افشائے راز وغیرہ
تمسخر ، اندھے کو ستانا وغیرہ
حسب و نسب
سبحان اللہ کہنا
شگون ، فال ، تبرک
چھینک ، جمائی
مصافحہ ، معانقہ
سلام ، دعا ، مرحبا وغیرہ
اجازت ، ملاقات ، خط و کتابت
استقبال قبلہ اور وسیع مجلس
امانت اور دیگر آداب زندگی
وسوسہ ، بدگمانی اور فضول گوئی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
زوال مغرب
مصنف
اوسو الڈ سپنگلر
مترجم
عبداللہ طارق
ناشر
نگارشات مزنگ لاہور


تبصرہ

بلاشبہ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور مغربی تہذیب اور کلچر کا دور ہے۔معاشرہ انسانی کے تمام شعبوں میں تنظیم سازی اسی کے مطابق کی جارہی ہے۔بلکہ اس میں کچھ کجی یا کمی رہ جائے تو غلط متصور کیا جاتا ہے۔اور اس کی اصلاح کے لیے زور بھی دیا جاتا ہے۔تمام ادارے اسی کےمطابق پروان چڑھائے جارہے ہیں۔اسی وجہ سے مادی مفادات کا بہاؤ بھی اسی کی طرف ہے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کی باقی تہذیبوں کی طرح اسے بھی دوام نہیں مل سکتا۔انسانیت کی تاریخ نے ابھی تک اکیس سے زائد تہذیبیں دیکھیں ہیں۔ وہ سب اپنے دور میں حرف آخر سمجھی گئیں۔اور ان تہذیبوں کے موجدین نے بھی یہی نقارہ بجایا کہ ہم صحیفہ کائنات کی آخری سطر ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک کہانی بن گئی ۔اسی طرح موجودہ مغربی تہذیب کے موجدین اور مقلدین اس کے سحر میں اس قدر اسیر نظر آتے ہیں کہ وہ اس کے خلاف ایک حرف شکایت بھی سننا نہیں چاہتے۔ لیکن کچھ لوگ حقیقت بینی کا رویہ اپنا کر اظہار صدق کی جرات کرہی دیتے ہیں۔ زیر نظر کتا ب میں مصنف نے ان اسباب و عوامل کی طرف نشاندہی کی جو یہ بتاتے ہیں کہ موجودہ مغربی تہذیب زوال کے قریب ہے۔ا س سلسلے میں وہ مختلف تہذیبی مظاہر کو زیر مطالعہ لے کر آئے ہیں۔ اور چونکہ مصنف مغربی تہذیب کی بقا اور دوام چاہتے ہیں اس لیے وہ ساتھ ساتھ اس طرف بھی اشارہ کرتے جاتے ہیں کہ ان خامیوں کوکیسے دور کیا جائے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حصہ اول
باب اول جدید اور کلاسیکی ریاضی
باب دوم مطالب اعداد
باب سوم تاریخ عالم کا مسئلہ
باب چہارم عالمی تاریخ کا مسئلہ
باب پنجم عظیم کائنات
باب ششم عظیم کائنات( شمسی ، فاؤستی اور مجوسی روح)
باب ہفتم موسیقی اور صناعی فنون صورت گری
باب ہشتم موسیقی اور صناعی ( عریانی اور پیکر تراشی)
باب نہم تمثال روح اور احساس حیات ( روح کی ہیت)
باب دہم تمثال روح اور احساس حیات (بدھ مت ، رواقیت اور اشتمالیت)
باب یازدہم فاؤستی اور شمسی فطرت علم
حصہ دوم
باب اول ابتداء اور مناظر فطرت
باب دوم ابتداء اور فطری مناظر ( اعلیٰ ثقافتوں کا طبقہ)
باب سوم باب دوم ابتداء اور فطری مناظر( ثقافتوں کے مابین روابط)
باب چہارم شہر اور باشندے ( نسلین اور اقوام ۔ روح مدنیت)
باب پنجم شہر اور باشندے ( عوام الناس ، اقوام ، نسلیں اور زبانیں)
باب ششم شہر اور باشندے ( ابتدائی ثقافتوں کے باشندے ، فلاحین اور نسل وقوم)
باب ہفتم عرب ثقافت کے مسائل ( نیم تاریخی اشکال یا تاریخی قلب ماہیت)
باب ہشتم عرب ثقافت کے مسائل ( مجوسی روح)
باب نہم عرب ثقافت کے مسائل
باب دہم ریاست ( ریاستوں کے مسائل )
باب یازدہم ریاست اور تاریخ
باب دوازدہم ریاست اور فلسفہ سیاسیات
باب سیزدہم معاشی زندگی کی عالمی ہئیت
باب چہاردہم معاشی زندکی کی عالمی ہئیت مشین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اصلاح المساجد
مصنف
جمال الدین بن محمد قاسمی
مترجم
ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور


تبصرہ

روئے زمین پر سب سے بہترین اور مبارک جگہ مساجد ہیں۔ احتراما انہیں بیت اللہ یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے۔ مساجداسلا م اور مسلمانوں کے لئےمرکزی مقام کی حیثیت رکھتی ہیں،جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع ہوتےہیں اوراسلام کا سب اہم فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ۔مسجد وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں۔ قرآن مجید اور احادیث نبویہ ﷺ میں متعدد مقامات پر مسجد کی اہمیت اور قدر منزلت کو بیان کیا ہے۔زیر تبصرہ کتا ب شام کے مشہور سلفی عالم علامہ محمد جمال الدین قاسمی کی تصنیف اصلا ح المساجد من البدع والعوائد کا اردو ترجمہ ہے ۔مؤلف نے اس میں تمام بدعات ورسومات اور متولیا ن وائمہ مساجد کی پیدا کردہ برائیوں پرخوب سیر حاصل بحث کی ہے اور مساجد سےمتعلق چھوٹی بڑی تمام باتوں پربڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ الغرض مساجد کا او ر ان میں مسلمانوں کا کیا طریقہ ہونا چاہیے اسے سمجھنے کےلیے یہ کتاب بہترین روشنی فراہم کرتی ہے۔اس کتاب کااردو ترجمہ جامعہ سلفیہ ،بنارس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہر ی نے کیاہےجو نہایت سلیس اور عام فہم ہے ۔ کتاب کی تصحیح اور احادیث کی تخریج کا کام تخریج وتحقیق کے امام محدث العصر علامہ محمدناصر الدین البانی  نے سر انجام دیاہے، جس سے کتاب کی صحت اور اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ اس کتاب کے مولف ومترجم اور ناشرین کو اس علمی صدقہ جاریہ پر اجر عظیم عطا فرمائے(آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مولف کتاب
مقدمہ ناشر
دیباچہ طبع اول
مقدمہ
راہ حق پر استقامت کا معیار
بدعت پر وعید
بدعت کا مفہوم
بدعت کی تقسیم
بدعت مردود ہے
بدعتی مبغوض ہے
رسم بد نکالنے پر وعید
حرام ومکروہ برائیوں کا انکار
بدعات پر خاموشی کے مفاسد
بدعت سے غیر متعلق مسائل میں عالم کا فرض
عوام کے لیے غلط فہمی کا باعث بننے والے امور
امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ
مساجد میں بدعتوں کا ازالہ
داعی حق کے لیے صبر وتواصی
بدعات کا انکار کرنے والے کے خلاف متعصبین کا غصہ
اختلاف کے سبب بدعات کا متعدی ہونا
عوام کے ساتھ عالم کے رابطہ کی نوعیت
مساجد سے بدعات کے ازالہ کی کوشش
غصب کی زمین یا غصب کے مال کی مسجد کا حکم
ایسی مسجد کا اختیار جہاں بدعتیں کم ہوں
باب اول مساجد کی بدعتوں کے بیان میں
نماز جمعہ کی بدعتوں کے بیان میں
نماز کی بدعتوں کے بیان میں
امام کے آداب
باب دوم مادی بدعتوں کے بیان میں
بعض فروعی مسائل
مخصوص مہینوں میں مساجد میں چراغاں کرنا
مسجد کے اندر بعض تعمیرات
باب سوم مسجد میں دعا واذکار اور قصوں کے بیان میں
مسجد میں سماع
قراءت اور قاریون کے بیان میں
مؤذنوں کے بیان میں
باب چہارم خاص وعام اسباق کے بیان میں
باب پنجم
میت سے متعلق مسجد میں ہونے والی بدعتوں کا بیان
چند قابل توجہ امور کے بارے میں
باب ششم مساجد ثلاثہ سے متعلق مشروع اور بدعت کے کاموں کے بیان میں
بیت المقدس کے بارے میں
مسجد خلیل کے بیان میں
مدینہ منورہ کے گرووپیش کی زیارت گاہوں کے بیان میں
مکہ معظمہ کی زیارت گاہوں کے بیان میں
باب ہفتم متفرق بدعتوں کے بیان میں
خاتمہ
کچھ اور مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اصلاح معاشرہ (اضافہ شدہ ایڈیشن )
مصنف
حکیم محمد صادق سیالکوٹی
ترتیب و تخریج
الشیخ عبدالمحسن
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ​

ہر صاحب عقل یہ بات بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ معاشروں کی اصلاح وتعمیر میں قوموں کی فلاح وکامیابی وترقی چھپی ہے۔ تاریخ گواہ ہےکہ ماضی میں جب تک مسلمانوں نےاپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا ،اس وقت تک مسلم قوم سر بلند رہی ،او رجیسے جیسے معاشرہ تباہ ہوگیاہے ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی اخلاقی زبوں حالی کا شکار ہوتی چلی گئی، چنانچہ معلوم ہوا کہ فوز وفلاح وکامیابی کے لیے اپنے معاشرے کی اصلاح کرنا انتہائی ضرروی ہے ۔ معاشرےکی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اصولوں کو اپنانا چاہیے او راسی پاک اوربے عیب ذات سے اصلاح طلب کرنی چاہیے۔سرور کائنات ﷺ کی بعثت کے وقت عرب معاشرہ جن گھناؤنے اعمال کامرتکب تھا، قرآن وحدیث ہی کا نورتھا جس نے تاریک معاشرے کو روشن کردیا،اور ان کی برائیوں کونیکیوں میں تبدیل کردیا ۔ لوگ شرافت،دیانت،محبت ،اخوت، شرم وحیا اوراخلاق فاضلہ کے مجسمے بن گئے۔ ترقی کے زینے چڑہتے چڑہتے وہ اوج ثریا پر جا پہنچے اور قرآن نے انہیں نجات ِآخرت کی بشارتیں سنائیں۔زیرنظر کتاب ’’ اصلاح معاشرہ‘‘ معروف عالم دین مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی  کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے قرآن واحادیث کی روشنی میں انسانی زندگی میں پیش آمدہ مختلف مسائل پر سلیس او ر عام فہم انداز میں بحث کی ہے، جس پر عمل کرکے ان شاء اللہ ہمارے معاشرےکی اصلاح ممکن ہوسکتی ہے۔(م۔ا)

 
Top