کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جنت کی موجودگی کا ثبوت
جنت کے نام
جنت قرآن مجید کی روشنی میں
جنت کی شان
جنت کی وسعت
جنت کے دروازے
جنت کے درجات
جنت کے محلات
جنت کےخیمے
جنت کے بازار
جنت کے درخت
جنت کے پھل
جنت کی نہریں
جنت کے چشمے
حوض کوثر
اہل جنت کا کھانا پینا
اہل جنت کے لباس او رزیورات
اہل جنت کی مجالس
اہل جنت کے خادم
جنت کی خواتین
جنت میں اللہ تعالٰی کا دیدار
اہل جنت کے اوصاف
جنت کی بشارت پانے والے لوگ
جنت میں جانے والے لوگ
جنت میں بیتے دنوں کی یادیں
دنیا میں جنت کی بعض نعمتیں
جنت طلب کرنے کی دعائیں
متفرق مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بسنت اسلامی ثقافت اور اسلام
مصنف
محمد عطاء اللہ صدیقی
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور
تبصرہ
محمد عطاء اللہ صدیقی اس وقت ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ سال پھیلنے والی ڈینگی کی وبا کا شکار ہوئے اور پلک جھپنے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ البتہ اپنی تحریروں کی صورت میں آج بھی وہ زندہ ہیں۔ موصوف اگرچہ صوبائی وزیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن اسلامی شعائر کے ساتھ وابستگی کا یہ عالم تھا کہ پوری زندگی قلمی جہاد کرتے ہوئے گزاری۔ ادارہ محدث کے ساتھ ان کا نہایت گہرا تعلق تھا۔ اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود ’محدث‘ میں وقتا فوقتاً لکھتے رہتے۔ محترم صدیقی صاحب کی تحریریں اردو ادب کا شاہکار نظر آتی ہیں۔ صدیقی صاحب چونکہ ثقافت کے وزیر تھے اس حوالے سے ان کی اسلامی تہذیب و ثقافت پر خاصی گہری نظر تھی۔ بسنت کو بھی چونکہ پاکستان میں کچھ لوگ تہذیب و ثقافت کا حصہ گردانتے ہیں اس لیے انھوں بسنتی خرافات کے خلاف جامع کام کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ زیر نظر کتاب اسی منصوبے کا تکملہ ہے۔ جس میں ناقابل تردید ادلہ کی روشنی میں بسنت کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے۔ کتاب میں محترم صدیقی صاحب نے اپنے اور دیگر مضمون نگاروں کی بسنت سے متعلقہ لکھی جانے والی تحریرات کو جمع کیا ہے۔ کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں 1۔ بسنت، تاریخ مذہب اور ثقافت۔ 2۔ بسنت اور جدید لاہور۔ 3۔ ویلنٹائن ڈے۔ 4۔ بسنتی کالم، بسنتی خبریں اور بسنتی خطوط شامل ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب بسنت اسلامی ثقافت اور اسلام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
نوائے دل
بسنت ،تاریخ ،مذہب اور ثقافت
بسنت محض موسمی تہوار نہیں!
مذہب،ثقافت اور تہوار
بسنت اور امیر خسرو
بسنت ہنداوانہ تہوار ہی ہے
بسنت اور ویلنٹائن ڈے،شرعی نقطہ نظر
بسنت کیا ہے؟
حصہ دوم۔جدید بسنت
بسنت اور ثقافتی لبرل ازم
بسنت اور درباری کلچر
بسنتی ہلاکتیں
قاتل بسنت
حصہ سوم۔ویلنٹائن ڈے
ویلنٹائن ڈے،اوباشوں کا عالمی دن
ویلنٹائن ڈے پر شرمناک طرزعمل
حصہ چہارم۔بسنتی کالم،بسنتی خبریں،بسنتی خطوط
بسنتی کالم
بسنتی خبریں
ادارتی تحریریں،مراسلات اور رد عمل
بسنتی مکاتیب
 

عبد المعز

محفلین
خوارج عقائدوافکار

مصنف
عبدالعلیم بن عبدالحفیظ سلفی
(سعودی عرب)
Pagesfrom.jpg
تمہید

الحمد لله وحده والصلاة والسلام على من لا نبي بعده , و بعد :
اسلامی فرق کاتعارف یاان سے متعلق کسی بھی بحث کامقصددرحقیقت حق وباطل کی تمییزہوتاہے ، اوران اسالیب وطرق کی توضیح ہوتی ہے جن کی بنیادپرباطل فکرونظریات کی بنیادپڑتی ہے ،جومروروقت کے ساتھ خوشنمامحل کا منظرپیش کرتا ہے ،اوران کے قدم اتنے مضبوط ہوچکے ہوتے ہیں کہ ان کواکھاڑناکارے مشکل بن جاتاہے ، یہی وجہ ہے کہ ان باطل عقائد ونظریات کے حاملین کی سوچ وفکراپنے مزعوم کی تصدیق اورتحسین میں صرف ہوتی ہے جس کے پردےمیں حق کی حقانیت اور سچائی کوچھپانے کی کوششیں کی جاتی ہیں ، پھر اتباع وتقلیدکی ایک نہایت ہی غلط رسم کی داغ بیل پڑجاتی ہے ، اوراس تقلیدی یگانگت کے اندربھی اختلاف وانتشارکا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتاہے، جسے ہم نے اپنی سنہری تاریخ کے صفحات میں بارہاملاحظہ کیاہے ،اگرکوئی کہتاہے کہ فکری تنوع سے استخراج و استنباط اورتحقیق وبحث کا دروازہ کھلتاہے ، توہم کہتےہیں کہ بلاشبہ فکری تنوع مذکورہ مقاصدکے لئے ایک جزوی ذریعہ ہے بلکہ ایک کامیاب ترین وسیلہ ہے لیکن اگریہ تنوع اصولی دائرہ میں ہوتو ! اور اگریہی تنوع شرعی اصول ومبادی سے ہٹ کرہواورعقائدواعمال میں بگاڑاورفساد کا ذریعہ بن جا‏ئےتوامت مرحومہ کے لئے عذاب اورانتشاراورطائفیت کا رمزبن جاتا ہے ، خوارج کے وجودسے لیکرعصر حاضرتک کتنے فرقوں نے جنم لیااورامت کوکن کن پریشانیوں سے دوچارہوناپڑا؟یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔
اپنی فکری اورتحزیبی مقصدبرآری کے لئے جن دلائل کاسہارالیاجاتاہے وہ زیادہ ترتاویلی اورغیرمناسب ہوتےہیں اوراگردلائل مضبوط بھی ہوں تومقصدکے اندرکھوٹ ہوتاہے ، مثلا: خوارج نے مسئلۂ تحکیم کے موقع سے علی اورمعاویہ رضی اللہ عنہماسے دوری اختیارکرتےوقت جودلیل دی تھی وہ اپنے آپ میں نہایت ہی مناسب اورمضبوط تھی ،ظاہرہے کہ شرعی امور میں اللہ کے حکم اورفیصلہ کےسوا اور کسی کے حکم کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے ان کی دلیل سننے کے بعدکہاتھا کہ :"بات حق ہے مگرغلط مقصدبرآری کے لئے استعمال کی گئی ہے "اوروہ غلط مقصد اس کےعلاوہ کچھ نہیں تھاکہ امت کا شیرازہ منتشرہو اور خلیفۂ وقت کے امرکوکمزورکردیاجائے ،یہاں پریہ بات بھی قابل غورہے کہ مذکورہ طائفہ کوئی ظاہری بددینیت پرنہیں تھابلکہ ان کا ظاہری وضع نہایت ہی شفاف تھا، اوراگرکہیں کمی تھی توصرف یہ کہ اپنے ظاہری تدین کے باوجودقرآنی تعلیمات اور اس کے فیوض سے محروم تھے ، اسی وجہ سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا:
"یمرقون من الدین مروق السھم من الرمیة "" یہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکارکے جسم سے نکل جاتاہے " ۔
یہی حال دین میں پیداشدہ تمام فرقوں کاہے ، ان کے استدلال اور وضع قطع سے لوگوں کا دھوکا کھانا بدیہی ہے ۔ یہاں یہ بھی بتاتےچلیں کہ نامناسب تشاجرات اور مناظرات نے ان باطل عقائدکے حاملین اوران کے افکارکواورجلا بخشاہے ، ان کا تقریبا ہرمتبع صرف اس امرپردھیان دیتاہے کہ میراامیر یامناظرمخالف پرکس حد تک غالب رہتاہے ۔اگروہ صرف اس بات پہ اپنے ذہن کو مرکوزرکھتاکہ حق اور دلائل حق کہاں سے ملیں تو اس کے لئے راہ صواب ضرورواضح اورمزین ہوکرسامنے آتااور پھر ذہنی اورفکری بھٹکاؤسے محفوظ رہتااوراس کے لئے تحزب اورفرقہ بندی کوئی بات نہیں رہ جاتی ،یہی مقصودآیت کریمہ:
{وأن هذاصراطي مستقيماً فاتبعوه ولاتتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله}(الانعام :153) (یہ دین میراراستہ ہے جو مستقیم ہے ، اسی پہ چلواوردوسری راہوں پرمت چلو کیونکہ وہ تمہیں اللہ کے راستے یعنی اس کے دین سے الگ کردیں گی) کا ہے ۔
خوارج ایک ایسا فرقہ ہے جسےدین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا، اوریہ وہ زمانہ تھاجوصحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا تھااوران کووہ روایتیں ازبر تھیں جوان کی شرست کی وضاحت کے لئے کافی تھیں ،لیکن اس کے باوجوداس گروہ نے اسلامی تعلیمات کے اندرکاری ضرب لگانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ، اور اپنے مفادکے لئے حتی الوسع متوفروسائل کوبروئے کارلائے ،جس کے نتیجے میں اسلامی صف میں جواتحاداوراتفاق مطلوب تھا بکھرتاہوانظرآنے لگا۔
یہ فرقہ اپنے غیرمعمولی تدین کے باوجوداپنے عقائدکے اعتبارسے بھٹکاہواہے ، ولی الامرکی اطاعت سے نکلنا، صحابۂکرام رضی اللہ عنہم کوشب وشتم کرنا، مرتکب کبیرہ کی تکفیر، حجیت سنت کا انکاراورصفات باری تعالی کی تاویل وتعطیل یہ ایسےعقائد ہیں جوکسی بھی فرقہ کی گمراہی کے لئے کافی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے ان سے دوری اختیارکی اوران سےقتال کرنے میں پس وپیش سے کام نہیں لیا ۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ یہ روایت حدیث میں ثقہ ترین لوگوں میں سے تھے ان کی بعض روایتیں صحیح ترین سندوں میں شمارکی جاتی ہیں ، جیساکہ خطیب بغدادی نے امام ابوداؤدکا قول نقل کیاہے کہ :" بدعت پرستوں میں سےخوارج کی روایتوں سے زیادہ صحیح رمایتیں کسی کی نہیں ہوتیں " اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ کےبقول :
"خوارج جان بوجھ جھوٹ بولنے والوں میں سے نہیں تھے یہاں تک کہاجاتاہے کہ ان کی حدیثیں صحیح ترین ہواکرتی تھیں لیکن یہ جہالت کی وجہ ہے اپنی بدعت میں گمراہ ہوگئے ، اوران کی بدعت الحادوزندقیت کی بنیادپرنہیں تھی بلکہ قرآن کریم کے فہم سے جہالت وگمراہی کی بنیاد پر تھی "۔(منہاج السنہ النبویہ :1/68) ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جھوٹ جوکبیرہ گناہوں میں سے ہے ان کے نزدیک نہ یہ کہ اس کا مرتکب آثم ہے بلکہ اس کے اوپرکفرکا اطلاق ہوتاہے ۔ معلوم ہواکہ روایت حدیث میں اپنی ثقاہت کے باوجود تاویلی اورتخریبی فکروعمل کااثران کی گمراہیت کاسبب بناجس کی پیشن گوئی پہلےہی کی جاچکی تھی :
"یقرءون القرآن لایجاوزحناجرھم " "یہ قرآن کریم کی تلاوت تو کریں گے لیکن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترےگا" ۔
بسااوقات ایسابھی ہوتاہے کہ پیداشدہ گروہ فکری تنوع کے کی وجہ سے گروہ درگروہ منقسم ہوتاجاتاہے،اورآپسی اختلاف کاپیش خیمہ بن جاتاہے ،اورہرگروہ خودکوبرحق ثابت کرنے کی جی توڑکوشش میں لگ جاتاہے اورکتاب وسنت کاوہ ایک راستہ جونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کودکھایاتھا کہیں دورجاپڑتاہے،جبکہ مذکورہ صحیح راستہ ہراعتبارسے واضح اورروشن ہے جس کےاندرکوئی غموض اورپیچیدگی نہیں ہے ، اورتعجب خیزبات تویہ ہے کہ بعض مکتبۂ فکرکی جانب سے نہایت ہی دریدہ دہنی کے ساتھ یہ کہاجاتاہے کہ قرآن وسنت کی باریکیاں ہماری سمجھ سے بالاترہیں اس لئے کسی نہ کسی مکتب فکرسےجڑناہمارے لئےواجب ہے،ورنہ دین پرعمل کرنا ہمارے لئےصعب اورمشکل ہوجائےگا۔ان کےلئے علماءکےپیچ درپیچ مسائل توواضح اوران پرعمل درآمدسہل ہےلیکن قرآن سنت کی واضح باتیں مشکل اورروشن راہ کانٹوں بھری ہے ۔ جبکہ اللہ تعالی کا ارشادہے :
{وأنزلناإليك الذكرلتبين للناس مانزّل إليهم ولعلهم يتفكروهن} (النحل :44) (یہ ذکر (کتاب)ہم نے آپ کی طرف اتاراہے تاکہ لوگوں کی طرف نازل کی گئی چیز کو آپ کھول کربیان فرمادیں ،شایدکہ وہ غوروفکرکریں )
نیزارشادفرماتاہے:
{ونزّلنا عليك الكتاب تبياناًلكل شيئ وهدى ورحمة وبشرى للمسلمين }(النحل :89) (اورہم نے آپ پریہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہرچیزکاشافی بیان ہےاورہدایت اوررحمت اورخوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے)
اوراللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
"فقد تركتكم على البيضاء، ليلهاكنهارها،لايزيغ عنها بعدي إلا هالك"(احمد:16812) "میں تم لوگوں کوواضح ترین راہ پرچھوڑےجارہاہوں ،جس کی راتیں بھی اس کے دن کی طرح روشن ہیں ، میرےبعداس راہ سے ہلاک ہونےوالاہی الگ ہوسکتاہے" ۔
یہ روایت آگےچل کردین سے بھٹکےگروہوں کےلئے پیش خیمہ ثابت ہوئی کیونکہ جب جب کوئی طبقہ یاگروہ اس روشن اورجلی جادۂ حق سےبھٹکنے کا مرتکب ہوا دین حق سے دورہوتا چلا گیا اورطائفیت واختلاف کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا۔
زیرنظرکتاب کے اندرہم خوارج کے عقائد وافکاراوران کے نشوونماسے متعلق مضامین پیش کریں گے تاکہ اردو داں طبقہ اس گروہ کی اصلیت اوران کی گمراہی کے اسباب سے واقفیت حاصل کرسکے ۔
کتاب کی تیاری کی توفیق پرہم اللہ تعالی کے درسربسجودہیں اورمزیدتوفیق کی چاہت وامیدلےکراس کی بارگاہ میں دست بدعاءہیں اوراس کتاب کی تیاری وطباعت میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنے والوں کےشکرگذارہیں ۔فجزاھم اللہ خیرا فی الدنیاوالآخرۃ ۔
اللہ تعالی ہمیں اپنی صحیح شریعت پرچلنے کی توفیق عطافرمائے اورہمارے اعمال کو قبولیت سے نوازے ، اوراس نیک عمل کوہمارےلئے ذخیرۂ آخرت اوروالدین اوراساتذہ کےلئے وصول جنت کا سبب بنائے ،وصلی اللہ علی خیرخلقہ وسلم ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسنون حج وعمرہ
مصنف
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
مترجم
علامہ احسان الٰہی ظہیر
ناشر
مرکزی جمعیت اہلحدیث

TitlePages---Masnoon-Hajj-o-Umra.jpg

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار حج فرض کیا ہے۔ حج یا عمرہ پر جانے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس فرض کو ادا کرتے وقت نبوی تعلیمات کو ملحوظ رکھے۔ زیر نظر کتابچہ میں مسنون حج و عمرہ کتاب و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شیخ عبدالعزیز بن باز کی تالیف ہے اور اس کا اردو ترجمہ علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ نے کیا ہے۔ کتاب کے مندرجات عام فہم انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ البتہ کسی بھی جگہ پر حوالہ جات رقم نہیں کیے گئے ۔ قرآنی آیات اور احادیث کے حوالوں اور تحقیق کے ذریعے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب مسنون حج وعمرہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
مقدمہ
مقدمہ مؤلف
خطبۃ الکتاب
حج وعمرہ کی فرضیت
قاصد حرم کے لیے ابتدائی ضروری چیزیں
میقات پر پہنچ کر حاجی کیا کرے
میقات
چھوٹے بچے کا حج
ان چیزوں کے بیان میں جو احرام میں ممنوع ہیں
مکہ پہنچنے کے بعد حاجی کیا کرے
یوم النحر کو کرنے والے کاموں کی ترتیب
امر بالمعروف اور نماز باجماعت
مکہ مکرمہ سے واپسی
فصل
مسجد نبوی کی زیارت کے بارے میں
قبر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت واجب نہیں
مسجد قبا اور بقیع کی زیارت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی
ناشر
ادارہ ترجمان اسلام گجرانوالہ

TitlePages---Lashkar-e-UsamaRA-Ki-Rawaangi.jpg

تبصرہ

امت مسلمہ کے لیے حضرت ابوبکر صدیق کی بے شمار قربانیاں اور بے مثال کارنامے ہیں ان کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے آنحضرت محمدﷺ کی وفات کے بعد صحابہ کے اختلاف کے باوجود لشکر اسامہ کو روانہ فرمایا۔ آپ کے اس کارنامے میں بہت سے دروس پنہا ہیں۔ زیر نظر کتابچہ میں انھی دروس و عبرتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حدیث، سیرت اور تاریخ کے بنیادی مراجع کی روشنی میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لشکر اسامہ کو ارسال کرنے کے واقعات کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لشکر اسامہ کو روانہ کرنے کے متعلقہ واقعات سے سولہ دروس اور عبرت و نصیحت کی باتوں کا استنباط کیا گیا ہے۔ ان حاصل شدہ دروس اور عبرتوں کے بیان کے دوران، تائید و وضاحت کی غرض سے کتاب و سنت کے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مبحث اول
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کو روانہ کرنا
تمہید
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کو تیار کرنا
اسامہ کی روانگی کے لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا حکم
لشکر روانہ کرنے کے لیے صحابہ کی درخواست
اسامہ رضی اللہ عنہ کی مدینہ طیبہ واپسی کی التجا
بارگاہ صدیقی سے دونوں درخواستیں مسترد
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی لشکر کو دس نصیحتیں
جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کا کامیاب واپسی
مبحث دوم
جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی میں دروس او رنصیحتیں
تمہید
حالات میں تغیر وتبدل ہوتا رہتا ہے
دعوت اسلامی کا سلسلہ کسی ایک شخص کے ساتھ وابستہ نہیں
اتباع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فرضیت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی معصوم نہیں
سچے مسلمانوں کے درمیان اختلاف رائے
حق کے سامنے سرتسلیم خم کرلینا
احتساب سے کوئی بھی مستثنی نہیں
بعض اوقات احتساب میں سختی سے کام لینا
دعوت کے مطابق عمل کا اہتمام کرنا
جہاد اسلامی کی حقیقی صورت
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سیرۃ البخاری
مصنف
مولانا عبدالسلام مبارکپوری
ترتیب وتخریج
ڈاکٹر عبدالعلیم عبدالعظیم بستوی
ناشر
نشریات لاہور

TitlePages---Seerat-ul-Bukhari.jpg

تبصرہ

صحیح بخاری کو قرآن مجید کے بعد علوم اسلامیہ کی سب سے صحیح ترین کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ظاہر سی بات ہے ایسی کتاب مرتب کرنے والا بھی کوئی عام شخص نہیں ہوسکتا۔ اس کی سوانح پر نظر دوڑانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی وہ بہت خاص تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و سوانح اور فضائل و مناقب پر بہت کچھ لکھا جاتا رہا۔ ان کی صحیح بخاری پر بھی بہت سارا علمی کام ہوا اور ہو رہا ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور صحیح بخاری پر اب تک اردو میں جو کام ہوا ان میں مولانا عبدالسلام مبارکپوری کی زیر نظر کتاب بہت نمایاں ہے۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر ہم اس پر مولانا سید سلیمان ندوی کاتبصرہ نقل کیے دیتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو عالم اسلام میں جو اہمیت حاصل ہے، محتاج بیان نہیں۔ ضرورت تھی کہ امام ممدوح کی سیرت، تصنیفات اور اجتہادات پر ہماری زبان میں کوئی مستقل کتاب لکھی جائے۔ ہم نہایت خوش ہیں کہ مولانا عبدالسلام صاحب مبارک پوری نے اس فرض کو نہایت عمدگی اور خوبی کےساتھ ادا کیا ہے۔ سلاست بیان، طرز استدلال، استقصائے واقعات، تحقیق مسائل، تفصیل مطالب ہرچیز میں ان کے قلم میں اردو حکیمانہ مذہبی لٹریچر کی بہترین تقلید کی ہے۔ ہم اس کو اپنے معیار تصنیف کے مطابق سمجھتے ہیں۔سوانح نگار نے حصہ اول میں امام صاحب کے حالات و واقعات جمع کیے ہیں اور دوسرے میں ان کی تصنیفات و اجتہادات پر نقد و تقریظ لکھی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب سیرۃ البخاری کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
حرف اول
دیباچہ طبع دوم
دیباچہ
باب1۔امام بخاری کا نام ونسب وولادت
باب2۔امام المحدثین کی تصنیفات
باب3۔صحیح بخاری کی مقبولیت اور اس کی رفعت شان
باب4۔صحیح بخاری کے شروع وحواشی اور ان کی کیفیت
باب5۔صحیح بخاری پر عامیانہ اعتراضات
باب 6۔تنقید
باب 7۔عقائد وکلام
باب8۔حدیث اور اصول حدیث
باب9۔فقہ البخاری
امام مسلم بن حجاج
امام ابوعیسیٰ ترمذی
امام نسائی
فربری
دارمی
جزرۃ الحافظ
فقیہہ امام محمد بن نصر مروزی
امام ابوحاتم رازی
ابراہیم الحربی الامام
ابوبکر بن ابوالعاصم الحافظ الکبیر
ابن خزیمہ
ابوجعفر محمد بن ابی حاتم وراق(کاتب البخاری)
ابوعبداللہ حسین بن اسماعیل المحاملی
ابواسحق ابراہیم بن معقل النفسی
مولف کے سلسلہ تلمذ وسلسلہ سندتا امام المحدثین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نکاح کے مسائل
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

TitlePages----Nikaah-Key-Masail.jpg

تبصرہ

نکاح حضور نبی کریمﷺ کی سنت ہے۔ آپﷺ نے بچوں کےنکاح جلد سے جلد کر دینے کی ترغیب دی ہے، جس میں بہت سی حکمتیں پنہاں ہیں۔ نکاح اور طلاق سے متعلقہ بہت سے مسائل ہیں جن پر فقہا اور محدثین نے مستقل ابواب بندی کی اور مفصل بحثیں نقل کی ہیں۔ فی زمانہ مغربی طرز معاشرت سے متاثر بہت سے جدت پسند لوگ اور بہت سی این جی اوز اسلام کے خاندانی نظام پر زور آزمائی کرتے رہتے ہیں۔ مولانا اقبال کیلانی صاحب نے تجدد پسند طبقے کے شبہات و اعتراضات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی یہ کتاب ترتیب دی ہے۔ ان کی تالیفات کا ایک مخصوص انداز ہے۔ انھوں نے ’تفہیم النسۃ‘ کے عنوان سے ایک مستقل سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہ اس سلسلہ کی بارہویں کڑی ہے۔ موصوف محترم نے اس میں کتاب و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کی فضیلت و اہمیت، حق مہر، ولیمہ، شوہر وبیوی کے حقوق جیسے بیسیوں مسائل پر اظہار خیال کیا ہے۔ انھوں نے کتاب کے شروع میں 70 کے قریب صفحات پر مشتمل مقدمہ لکھا ہے جو معلوماتی بھی ہے اور دلچسپ بھی۔(ع۔م)
اس کتاب نکاح کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیت کے مسائل
نکاح کی فضیلت
نکاح کی اہمیت
نکاح کی اقسام
نکاح قرآن مجید کی روشنی میں
نکاح کے احکام
نکاح میں ولی کی موجودگی
حق مہر کے مسائل
خطبہ نکاح کے مسائل
ولیمہ کے مسائل
منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
نکاح میں جائز امور
نکاح میں ممنوع امور
خوشی کے موقع پر جائز امور
خوشی کےموقع پر ناجائز امور
نکاح کے متعلق دعائیں
ہم بستری کے آداب
مثالی شوہر کی خوبیاں
نیک بیوی کی اہمیت
شوہر کے حقوق کی اہمیت
بیوی کے حقوق کی اہمیت
میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترکہ حقوق
نکاح ثانی کے مسائل
حرام رشتے
نومولود کے حقوق
والدین کے حقوق
متفرق مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تیسیرالقرآن آسان قرآنی گرائمر
مصنف
عطاءالرحمن ثاقب
ناشر
مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض

TitlePages---Taiseer-Ul-Quran-Asan-Qurani-Graimer.jpg

تبصرہ

قرآن مجید سمجھنےکے لیے عربی کے بنیادی قواعد سے واقفیت نہایت ضروری ہے، تاکہ بغیر کسی مشکل کے ترجمہ کیا جا سکے۔ زیر نظر کتاب اسی مسئلہ کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جس میں اختصار کے ساتھ ان قواعد کو رقم کر دیا گیا ہے جو قرآن و حدیث کا ترجمہ سمجھنے کے لیےضرور ی ہیں۔ مشق کے طور پر کتاب میں بہت ساری مثالیں بھی درج کی گئی ہیں۔ جس کا فائدہ یہ ہےکہ عربی گرامر کے ساتھ ساتھ قرآن کے بہت سے الفاظ معانی کے ساتھ ذہن نشین ہو جاتے ہیں۔ کتاب پڑھنے کے بعد قاری کو کافی حد تک قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی مشق ہو جاتی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تیسیرالقرآن آسان قرآنی گرائمر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
کلمہ کی اقسام
جنس
عدد
وسعت
اعراب
مرکبات
مرکب اضافی
مرکب اشاری
مرکب تام(جملہ)
ضمائر
اسم کو حالت رفع
معرب۔مبنی۔غیرمنصرف
جملہ فعلیہ
لازم اور متعدی
جملہ فعلیہ کو جملہ اسمیہ میں تبدیل کرنا
ثلاثی مجرد
معلوم اور مجہول
ثلاثی مزیدفیہ
خاصیات الابواب
ماضی مجہول
فعل امرنہی
اسمائے مشتقہ
منصوبات
تخفیف ثقل مطابقت
فعل امرنہی
چند استثنائی صورتیں
ادغام مہموز
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شان مصطفیٰ علیہ الصلاۃ والسلام جدید ایڈیشن
مصنف کا نام
ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور


تبصرہ

رسول کریم ﷺتما م مخلوق سے اعلیٰ وارفع ہیں اور انبیاء و رسل اور اولیاء و اصفیاء سے آپ کا مقام ومرتبہ بلند تر ہے۔آسمانی کتابوں اور احادیث نبویہ میں آپ کی بہت زیادہ تعریف و توصیف بیان ہوئی اور آپ کی شان و عظمت کا لحاظ کرنے کی باقاعدہ تاکید و تلقین ہے ۔آپ ؐ اپنی صور ت و سیرت ،افکار و کردار اور عادات و اطوار ہر لحاظ سے اعلیٰ و افضل ہیں،اس مناسبت سے آپ کی تعظیم و تکریم اوراتباع و اطاعت ہر مسلمان پر لازم ہے ،اس مناسبت سے زیر نظر کتاب تالیف کی گئی ہے ،جو اس موضوع پر اچھی کتاب ہے ،جس میں آپ کے اوصاف حمیدہ ، عادات فاضلہ ،امت کے لیے مجسم رحمت ہونے کابیان ہے اورآپ کی ذات مبارکہ کے متعلق جو غلو پایا جاتاہے ،اس کا بہترین ازالہ کیا گیاہے ،کتاب ہذا کا مطالعہ سیرت مطفیٰ ﷺ کے متعلق معلومات کا بہترین خزینہ ہے۔(ف۔ر)
اس کتاب شان مصطفیٰ علیہ الصلاة والسلام جدید ایڈیشن كو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ مؤلف
باب نمبر1۔ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت
باب نمبر2۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ساری مخلوق سے بڑھ کر ہے
باب نمبر3۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے
باب نمبر4۔اللہ تعالیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حوض کوثر عطا فرمائیں گے
باب نمبر5۔نبی کریم سب سے بڑٰ شافع محشر ہونگے
باب نمبر6۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے
باب نمبر7۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کا جز ہے
باب نمبر8۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب واحترام کرنا واجب ہے
باب نمبر9۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا واجب ہے
باب نمبر10۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعلمین ہیں
باب نمبر11۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت تورات وانجیل میں بھی ہے
باب نمبر12۔رضائے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
باب نمبر13۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی بہت زیادہ عبادت کیا کرتے تھے
باب نمبر14۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خلق عظیم
باب نمبر15۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے
باب نمبر16۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امت کے بہت زیادہ خیرخواہ تھے
باب نمبر17۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قیام امن کے لیے آئے تھے
باب نمبر18۔سیرت مصطفیٰ علیہ الصلاۃ والسلام
باب نمبر19۔معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان
باب نمبر20۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا بیان
باب نمبر21۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کا بیان
باب نمبر22۔مصطفیٰ علیہ الصلاۃ والسلام دنیا کے ممتاز مسلم محققین کی نظر میں
 
Top