کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست
دیباچہ
عرض مؤلف
مادراں را اسوہ کامل بتول رضی اللہ عنہا
نام والقاب
حسب ونسب
سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے والد گرامی صلی اللہ علیہ وسلم
سیدۃ النساء رضی اللہ عنہا کی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد اطہر
سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی بہنیں
سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا (ولادت باسعادت)
بچپن سے سن شعور تک
شعب ابی طالب کی محصوری
رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر طائف
ہجرت
شادی
نیاگھر
ازدواجی زندگی
علم وفضل
ایثار وسخاوت
شرم وحیا
باپ صلی اللہ علیہ وسلم اور بیٹی رضی اللہ عنہا کی محبت
سوتیلی ماؤں سے تعلق
واقعہ مباہلہ
سیدۃ النساء رضی اللہ عنہا کا سفر آخرت
مناقب
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی اولاد
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صحابیات مبشرات رضی اللہ عنہن
مصنف
محمود احمد غضنفر
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

TitlePages----Sahaabiyaat-MubashiraatRA.jpg

تبصرہ

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہاں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی وہیں نبوت کی کرنوں سے فیض یاب ہونے والی صحابیات نے بھی اسلام کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں اور مذہبی، سیاسی، علمی اور عملی کارنامے سرانجام دے کر سرخرو ہوئیں۔ زیر نظر کتاب میں ان صحابیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جنھیں زبان نبوتﷺسے جنت کا مژدہ جانفزا ملا۔ وہ صحابہ کرام جن کو نبی کریمﷺنے جنت کی بشارت دی ان کی زندگی کے حوالے سے تو کافی کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں لیکن صحابیات مبشرات پر اردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے۔ ان صحابیات کی مبارک اور پاکیزہ زندگی اہل اسلام کے لیے یقیناً راہ عمل متعین کرنے کا کام دے گی۔ اس لیے تمام لوگوں کے لیے بالعموم اور خواتین کوبالخصوص اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ ناولوں کی رونانوی کہانیوں اور میگزینز کی چٹ پٹی خبروں سے ہٹ کر ان معزز خواتین کی حقیقی زندگی کا مطالعہ نہایت افادے کا باعث ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب صحابیات مبشرات رضی اللہ عنہن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
حرف آغاز
صحابیات رضی اللہ عنہن کے کارنامے
ام المومنین سیدہ طاہرہ خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
ام المومنین سیدہ ام سلمٰہ رضی اللہ عنہا
ام المومنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہما
حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا
حضرت ام سلیم انصاریہ بنت ملحان رضی اللہ عنہا
حضرت الربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا
حضرت ام منذر سلمٰی بنت قیس رضی اللہ عنہا
حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سیرت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
طٰہ پبلی کیشنز لاہور

TitlePages---Seerat-Hazrat-Abu-HureraR.jpg

تبصرہ

جناب طالب الہاشمی اب تک ایک ہزار سے زائد صحابہ و صحابیات کے سیر و سوانح پر قلم اٹھا چکے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک اہم ترین کڑی ہے، جس میں انھوں نے حدیث کے سب سے بڑے حافظ اور راوی حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی قلمبند کیے ہیں۔ انھوں نے صاحب سیرت کی زندگی کےہر گوشے کو نمایاں کیاہے اور سیرت نگاری کا حق ادا کیا ہے اور حتی المقدور حوالہ جات کا بھی اہتمام کیاہے۔ حضرت ابوہریرۃ پر بعض لوگوں کے اعتراضات کا ابطال بھی مدلل اور جچے تلے انداز میں کیا گیا ہے۔ مصنف نے کتاب کے آخر میں صحیحین اور بعض دوسری کتب حدیث سے تقریباً ڈیڑھ سو مرویات بھی منتخب کر کے شامل کر دی ہیں، جس سے اس کتاب کی افادیت میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب سیرت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تعارف
مقدمہ ازمؤلف
نام ونسب
قبیلہ دوس کے اولین مسلمان
وطن سے ہجرت
عہد رسالت میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شب وروز
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ میدان جہاد میں
عہد رسالت کے بعد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شب وروز
سفرآخرت
مخصوص ذاتی حالات
اخلاق وعادات
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی علمی زندگی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر افترا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ایک سومرویات
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سیرت حضرت سعدرضی اللہ عنہ بن ابی وقاص
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
طٰہ پبلی کیشنز لاہور

TitlePages---Seerat-Hazrat-SaadRA-Bin-Abi-Waqaas.jpg

تبصرہ

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا شمار صحابہ کرام کی اس جماعت میں ہوتا ہے جن کو زبان نبوتﷺ سے زندگی ہی میں جنت کی بشارت مل گئی۔ دینِ اسلام کے لیے ان کی خدمات بے شمار ہیں۔ زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہوگا جس کے متعلق ان کا اسوہ حسنہ کوئی اعلیٰ نمونہ نہ پیش کرتا ہو۔ محترم طالب الہاشمی صاحب بزبان قلم تبلیغ اسلام کے فرائض بہت احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ وہ سیرت کی متعدد کتابوں کے مؤلف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بلند پایہ ادیب ہیں۔ زیرنظر کتاب میں بھی انھوں نے نہایت محنت کے ساتھ جامع کمالات و صفات صحابی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی سیرت کو مرتب کیاہے۔ اس کتاب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ سلسلہ بیان میں اس دور سعادت کی تاریخ بھی آ گئی ہے کہ یہ کتاب صرف حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اس میں سیرت نبویﷺ اور خلافت راشدہ کی تصویر کے دلکش خدوخال بھی آ گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب سیرت حضرت سعد رضی اللہ عنہ بن ابی وقاص کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
نام ونسب
قبول اسلام
تری راہ میں ہم ستائے گئے
ہجرت
مدینہ کی ابتدائی زندگی
اصحاب بدر رضی اللہ عنہم میں سے ایک
احد کےمیدان میں
غزوہ احزاب تا عہد صدیقی
فرمانروائے ایران کو دعوت اسلام
عرب اور ایران میں جنگ کا آغاز
ایران سے جنگ کا دوسرا دور
عساکراسلامی کی قیادت
مدینہ منورہ سے قادسیہ تک
اتمام حجت
جنگ قادسیہ
فتح بابل وکوثیٰ
فتح مدائن
منصب امارت
فاروق اعظم کی ضی اللہ عنہ کی وصیت
گوشہ نشینی
سفر آخرت
خانگی زندگی
مناقب وفضائل
اخلاق وعادات
استعداد علمی
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مفتاح الانشاء حصہ اول
مصنف
محمد بشیر ایم اے
ناشر
دارالعلم اسلام آباد


تبصرہ

اس وقت ’مفتاح الإنشاء‘ کا حصہ اول آپ کے سامنے ہے، اس کتا ب کا مقصد اعلیٰ جماعتوں کے طلبہ و طالبات کو عربی زبان میں تحریر و انشاء کی تعلیم و تربیت دینا ہے۔ مؤلف نے اس میں عربی کے آسان اور کثیر الاستعمال محاوروں اور مرکبات کا مفصل تعارف کراتے ہوئے ان کے استعمال کی متنوع اور متعدد مثالیں دی ہیں اس کے بعد عربی کے مشہور افعال کا تعارف کرایا ہے اور ان کے استعمالات کی مشقیں کرائی ہیں۔ اس حصے کی تمام مثالیں عربی کے ایسے جدید الفاظ، مرکبات اور محاوروں پر مشتمل ہیں جن کا آج کی روز مرہ زندگی کے مختلف شعبوں سے گہرا تعلق ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں متنوع مضامین، مقالات، مشہور کہانیاں، خطوط اور درخواستوں کے نمونے درج کیے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب مفتاح الانشاء حصہ اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتاوٰی ارکان اسلام
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
مولانا محمد خالد سیف
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

TitlePages---Fatawa-Arkane-Islam.jpg

تبصرہ

اس وقت آپ کےپیش نظر ’فتاوی ارکان اسلام‘ ہے۔ اس میں عقائد و عبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جوابات فراہم کیے گئے ہیں، جن سے کتاب و سنت اور ادلہ شرعیہ کا مؤقف واضح ہو کر سامنے آ جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت شاندار ہے، اس کو پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اور تحقیقی ذوق محسوس کرے گا۔ عالم اسلام کے ممتاز محقق اور مفتی علامہ محمد بن صالح العثیمین کو اللہ تعالیٰ نے علمی رسوخ اور زہد و تقویٰ کی جیسی خوبیوں سے نوازا تھا۔ انہوں نے فتاویٰ کی مختصر مگر جامع کتاب میں عقائد و عبادات پر عامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام تر امکانی سوالوں کے ادلہ شرعیہ کی روشنی میں ایسے محکم، مدلل اور دلنشیں جوابات مرحمت فرمائےہیں کہ جن سے قلب ونظر کو طمانیت اور ذوق عمل میں یقین کا عنصر شامل ہو جاتا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ مولانا محمد خالد سیف نے کیا ہے جو نہایت سلیس اور جاندار ہے اور کسی بھی موقع پر یہ احساس نہیں ہوتا کہ فتاوی جات اصل میں عربی میں تھے۔ (ع۔م)
اس کتاب فتاوٰی ارکان اسلام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تسہیل النحو
مصنف
حافظ محمد خان صاحب نوری
ناشر
ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور۔کراچی

TitlePages---Tas-Heel-Un-Nahaw.jpg

تبصرہ

علمائے اسلام اور ماہرین نحو و صرف نے ان موضوعات پر بے شمار کتب لکھی ہیں ان میں سے بہت ساری طالبان علم کے لیے نہایت مفید بھی ہیں لیکن کچھ کتب ایسی بھی ہیں جن میں کچھ مباحث پر زیادہ زور دیتے ہوئے بالتفصیل بیان کر دیا گیا ہے لیکن کچھ مباحث کا تذکرہ بھی موجود نہیں ہے۔ ’تسہیل النحو‘ کو اس سلسلہ میں امتیاز حاصل ہے کہ اس میں نحو کے تمام مباحث نقل کیے گئے ہیں اور انداز انتہائی سادہ اور تفہیمانہ ہے۔ نحو و صرف کے مضامین طلبا کے لیے کافی خشک ہوتے ہیں لیکن اس کتاب میں جو انداز اختیار کیا گیا ہے اس سے طلبا کو بوریت کا احساس نہیں ہوتا اور ہر سبق کے اخیر میں موجود سوالات سے پورا سبق مستحضر ہو جاتا ہے۔ اس کو سمجھ کر پڑھنے اور سمجھ کر ازبر کر لینے سے طلبہ کو اس فن میں نہ صرف مہارت حاصل ہو جائے گی بلکہ اس علم سے قلبی انس بھی پیدا ہو جائے گا۔ (ع۔م)
اس کتاب تسہیل النحو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
انتساب
عرض مصنف
علم النحو
افراد کے اعتبار سے اسم کی اقسام
اسم کی تذکیروتانیث
اسم فعل اور حرف کی پہچان
معرب اور مبنی کا بیان
اسمائے مبینہ کا اجمالی تعارف
معرب کلمات کا اعراب
تعریف وتنکیر کابیان
منصرف اور غیر منصرف کا بیان
مرفوعات،منصو بات اورمجرورات کا بیان
مبتدا اور خبر کا حذف
نواسخ جملہ
افعال قلوب
فعل کی اقسام کابیان
توابع کا بیان
اسمائے مضمرات
اسمائے موصولات
اسمائے افعال
فعل کے احوال کا بیان
شرط اور جزا کے احکام
افعال مدح وذم کا بیان
افعال تعجب کا بیان
جملہ کی تقسیم
جملوں کےاعراب کامحل
حروف کا بیان
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ عبد المعز بھائی کتاب سے متعارف کروانے کے لیے ۔

یہ ربط تو کام نہیں کر رہا ، یہ کتاب مارکیٹ میں کہاں دستیاب ہے ؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن فہمی کے بنیادی اصول
مصنف
حافظ حسن مدنی
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور
Title-4.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...i-kutub/2662-quran-fehmi-k-bunyadi-usool.html
تبصرہ

قرآن فہمی کے حوالہ سے صحابہ کرام، سلف صالحین اور بعد کے ادوار میں متعدد صورتوں میں کام ہوتا رہا ہے اور اگرچہ فی زمانہ مسلمانوں کی قرآن سے دوری واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی تاحال بے شمار لوگ اور ادارے قرآن فہمی کے لیے کام رہے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں قرآن فہمی کے ذیل میں جو اہم مضامین ماہنامہ ’محدث‘ میں شائع ہوئے ہیں ان کو یکجا شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ ان مضامین کی افادیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ رشحات قلم امام ابن تیمیہ، علامہ ناصر الدین البانی، محمد عبدہ الفلاح، مولانا عبدالرحمٰن کیلانی، مولانا عبدالغفار حسن رحمہم اللہ اور مولانا زاہد الراشدی جیسی ہمہ گیر شخصیات کے ہیں۔ پہلے باب میں فہم قرآن کے بنیادی اصولوں پر مضامین جمع کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے باب میں فہم قرآن میں حدیث نبوی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرا اور آخری باب قرآن نافہمی کے اسباب پر مشتمل ہے۔ کتاب کے آخر میں لاہورمیں فہم قرآن کے اداروں پتے درج کیے گئے ہیں اور اس موضوع پر دستیاب مضامین اور کتب کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب قرآن فہمی کے بنیادی اصول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
انتساب
عرض مصنف
علم النحو
افراد کے اعتبار سے اسم کی اقسام
اسم کی تذکیروتانیث
اسم فعل اور حرف کی پہچان
معرب اور مبنی کا بیان
اسمائے مبینہ کا اجمالی تعارف
معرب کلمات کا اعراب
تعریف وتنکیر کابیان
منصرف اور غیر منصرف کا بیان
مرفوعات،منصو بات اورمجرورات کا بیان
مبتدا اور خبر کا حذف
نواسخ جملہ
افعال قلوب
فعل کی اقسام کابیان
توابع کا بیان
اسمائے مضمرات
اسمائے موصولات
اسمائے افعال
فعل کے احوال کا بیان
شرط اور جزا کے احکام
افعال مدح وذم کا بیان
افعال تعجب کا بیان
جملہ کی تقسیم
جملوں کےاعراب کامحل
حروف کا بیان
 

محمد امین

لائبریرین
یہ کتاب ضیاء القرآن پبلیکیشنز سے مل جائے گی۔ تسہیل النحو اور تسہیل الصرف، دونوں ہی بہت خوب کتب ہیں۔ نہایت مفید۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
فہرست
پیش لفظ
تعارف مقالہ نگار
باب1۔فہم قرآن کے بنیادی اصول
فہم قرآن کے بنیادی اصول
فہم قرآن اور لغت عربی
تفسیر قرآن کا صحیح طریقہ
قرآن فہمی کے بنیادی اصول
باب2۔فہم قرآن اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
قرآن فہمی میں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت
تفسیر قرآن اور حدیث وسنت
قرآن فہمی میں حدیث وسنت کا کردار
قرآن فہمی میں تعامل امت کا کردار
باب3۔قرآن نافہمی کے اسباب
قرآن نافہمی کے اسباب اور اس کا حل
قرآن فہمی کی راہ میں موانع
اشاریہ کتب ومضامین برفہم قرآن کریم
اصل فہرست یہ ہے وہ غلطی سے لگ گئی تھی ۔شکریہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تسہیل الصرف
مصنف
حافظ محمد خان صاحب نوری
ناشر
ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور۔کراچی

TitlePages---Tas-Heel-Us-Saraf.jpg

تبصرہ

اس وقت حافظ محمد خان صاحب کی قواعد الصرف پر مشتمل کتاب آپ کے سامنے ہے۔ حافظ صاحب نے اس سے قبل علم النحو پر ’تسہیل النحو‘ کے نام سے کتاب لکھی جس کو طالبان علم نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور کئی مدارس میں یہ کتاب شامل نصاب ہوئی۔ ’تسہیل النحو‘ کے بعد اب ہم ’تسہیل الصرف‘ کتاب و سنت ڈاٹ کام کے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ ’تسہیل الصرف‘ کا اسلوب بھی قریب قریب وہی ہے جو ’تسہیل النحو‘ میں اختیار کیا گیا ہے۔ مبتدی طلبا کے ذہنی معیار کے پیش نظر کتاب کی زبان نہایت واضح رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، امثلہ سلیس اور عام فہم ہیں۔ گردانوں کے سلسلہ میں نمونہ کےطور پر مختلف ابواب کی ایک گردان بالتفصیل لکھ دی گئی ہے اور طلبا کو مشق کرانے کے لیے چند مزید مصادر ذکر کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب تسہیل الصرف کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top