کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی نے قرآن مجیدمیں نبی کریم ﷺ کی بعثت کےجملہ بینادی مقاصد کوبیان فرماتے ہوئے تزکیہ نفس کا خاص طور پر ذکرکیا ہے ۔نبوی تربیت میں تزکیہ قلوب کو نمایاں مقام حاصل ہے ۔قرآن مجید میں اخلاق فاضلہ اور اسلامی آداب کو حکمت کا مظہر کہاگیا ہے او رمتعدد مقامات پر حکمت کا لفظ اخلاق وآداب کے لیے استعمال کیا گیا ہے ۔نبی کریم ﷺ نے مقاصد بعثت کو چند کلمات میں سمودیا ہے ارشاد نبوی ہے إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق کہ میری بعثت کامقصد تکمیل اخلاق ہے ۔زیر نظر کتاب ''قربت کی راہیں'' از عبید الرحمن محمدی اخلاق وآداب سے متعلق آیات وحدیث کا منتخب مجموعہ ہے ۔ مصنف کا طرز تحریر بڑا سادہ عام فہم اور واعظانہ ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مقبول عام بنائے اور تمام پڑھنے والوں کے اخلاق وعادات کی اصلاح فرمائے او رکتاب کےمصنف اور ناشرین کواجر عظیم سے نوازے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
خطبہ الماجۃ
حرف تمنا
عکس کتاب
سوال و جواب کا انداز کیوں اپنایا؟
ستم زدہ مسلم دنیا
لاکھوں مسلمان خون میں نہا گئے
داعیان حق نے جب بھی آواز دی
مسلم معاشرے کی تشکیل نو
صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے پہلا خطاب
اہل ایمان ایک جسم اور ایک عمارت کی طرح ہیں
محبت پیدا کرنے کا طریقہ
مفادات سے پاک محبت
دعوت و جہاد سے وابستہ بھائیوں کے لیے پیغام
باہمی اختلاف کے نقصانات
باہمی اختلاف کے اسباب
مذاق سے اجتناب کریں
برے نام اور لقب سے مشہور کرنا
غیبت کیا ہے؟
مسلمان کی عزت کا دفاع جہنم سے بچنے کا ذریعہ ہے
زبان کی ہلاکتوں سے بچیں
بہترین مسلمان جس سے لوگ محفوظ ہیں
دھوکہ سے بچیں
بغض دین کو مونڈنے والا عمل ہے
جھگڑالو سخت ناپسندیدہ شخص ہے
غصے کو دور کرنے کا مسنون طریقہ
مظلوم کو بدلہ دینے کا حق ہے مگر
غصہ روکنے والے سے عذاب روک لیا جائے گا
طاقت کے باوجود انتقام نہ لینا
صبر سے بہتر کوئی عطیہ نہیں
تین دن سے زیادہ قطع تعلقی حالت میں موت؟
کافر رشتہ داروں سے حسن سلوک کا حکم
اپنے گھر کی لمبی دیوار پر آیت لکھنے کی تمنا
صلح کے لیے اچھی بات کہنے والا جھوٹا نہیں
امیر کی ذمہ داری ہے کہ صلح کرائے
امیر کی مزید چند ذمہ داریاں
مجرم کے لیے سفارش مسترد
مسجد نبوی میں پیشاب کرنے والے سے حسن سلوک
دل کی ناگواری کے ساتھ صلح
بغیر اجازت دوسروں کے گھروں میں نہ جائیں
اہل ایمان سے ملاقات جہاں اور جیسے ہو سلام ضرور کہیں
ایک مسلم کے دوسرے مسلم پر حقوق
کافر مریض کی عیادت کریں
سلام کہنے کا اجر و ثواب
غائبانہ سلام بھیجنے کا طریقہ
عورتوں کو بھی سلام کہنا
مصافحہ کرنا سنت ہے
معانقے کی شرعی حیثیت
جہنم میں ٹھکانہ
قبرستان میں بھی سلام کہنا
موت کے وقت فرشتے سلام کہتے ہیں
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل جنت کو سلام کہا جائے گا
جاہلوں کو سلام
سلام کہنے کی برکت ایک مشاہدہ
 

عبد المعز

محفلین
فتنہ انکار حدیث تاریخ اسلام میں سب سے پہلے دوسری صدی ہجری میں خوارج اور معتزلہ نے پیدا کیا۔ خوارج کو اس کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ مسلم معاشرے میں جو انارکی وہ پھیلانا چاہتے تھے، اس کی راہ میں سنت ﷺ حائل تھی۔ لہذا نہوں نے احادیث کی صحت میں شک اور سنت کے واجب الاتباع ہونے سے انکار کی دوگونہ پالیسی اختیار کی۔ معتزلہ کا مسئلہ یہ تھا کہ یونانی فلسفے نے اسلامی عقائد اور اصول و احکام کے بارے جو شکوک و شبہات عقل انسانی میں پیدا کر دیے تھے، وہ انہیں سمجھنے سے پہلے ہی حل کر دینا چاہتے تھے لہذا انہوں نے فلسفہ کے نام سے منقول ہر بات کو عقل کا لازمی تقاضا سمجھا اور اسلامی عقائد اور اصول و احکام کی ایسی تعبیر کرنا شروع کر دی جو ان نام نہاد عقلی تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس راہ میں پھر حدیث و سنت حائل ہوئی تو انہوں نے بھی خوارج کی طرح حدیث کو مشکوک ٹھہرایا اور سنت کو حجت ماننے سے انکار کر دیا۔ یہ فتنہ درمیان میں کئی صدیوں تک اپنی شمشان بھومی میں پڑا رہا یہاں تک کہ تیرہویں صدی ہجری میں وہ دوبارہ زندہ ہوا۔ پہلے یہ مصر و عراق میں پیدا ہوا اور اس نے دوسرا جنم برصغیر پاک و ہند میں لیا۔ برصغیر میں اس کی ابتدا کرنے والے سرسید احمد خان اور مولوی چراغ علی تھے۔ ان کے بعد مولوی عبد اللہ چکڑالوی اس کے علمبردار بنے۔ ان کے بعد مولوی احمد دین امرتسری نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور پھر اسلم جیرجپوری اسے آگے لے کر بڑھے۔ اور آخر کار اس فتنہ انکار حدیث و سنت کی ریاست و چودہراہٹ غلام احمد پرویز صاحب کے حصے میں آئی اور انہوں نے اس فتنے کو ضلالت کی انتہا تک پہنچا دیا۔ اس فکر کے حاملین اسلام کو موم کا ایک ایسا گولہ بنانا چاہتے ہیں جسے بدلتی دنیا کے ہر نئے فلسفے کے مطابق روزانہ ایک نئی صورت دی جا سکے۔زیر تبصرہ کتاب’’سنت نبوی پر عمل واجب اور اس کا انکار کفر ہے‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی اعظم سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز﷫ کی تالیف ہے ،جس میں انہوں مستند دلائل کے ذریعے حجیت حدیث پر استدلال کیا ہے اور منکرین حدیث کو مسکت اور دندان شکن جواب دیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
پہلی اساس (اصل)، کتاب اللہ العزیز
دوسری اساس (اصل)، سنت رسولﷺ
صحابہ کرام، تابعین اور ان کے بعد اہل علم کے نزدیک سنت کی عظمت اور اس پر عمل کا وجوب
 

عبد المعز

محفلین
رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’مختصر مجالس رمضان‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ مولانا جمیل احمد مدنی نے کیا ہے ۔اس میں مولف نے رمضان المبارک کےتیس دنوں کے حوالے سے رمضان ہی سے متعلقہ تیس موضوعات پر گفتگو کی ہے،جس میں رمضان کی فضیلت،احکام،مسائل ،روزے داروں کی اقسام ،روزے کی آداب اور نواقض روزہ وغیرہ جیسے موضوعات پر سیر حاصل روشنی ڈالی ہے۔تاکہ حصول جنت کے شائقین رمضان سے متعلقہ مسائل کو ایک ہی جگہ پڑھ سکیں اور اپنے ایمان کو تازہ کر سکیں۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پہلی مجلس: ماہ رمضان کی فضیلت
دوسری مجلس: صوم کی فضیلت
تیسری مجلس: صوم رمضان
چوتھی مجلس: قیام رمضان کا حکم
پانچویں مجلس:تلاوت قرآن کی فضیلت اور اس کے اقسام
چھٹی مجلس: صائمین کے انواع و اقسام
ساتویں مجلس: صائمین کی ایک جماعت کے متعلق
آٹھویں مجلس: صائمین کے بقیہ اقسام اور قضاء صوم کے اقسام
نوویں مجلس: صیام کی حکمتیں
دسویں مجلس: صیام کے ضروری آداب
گیارہویں مجلس: صوم کے مستحب آداب
بارہویں مجلس: تلاوت قرآن کی دوسری قسم (تلاوت حکمی)
تیرھویں مجلس: تلاوت قرآن کے آداب
چودھویں مجلس:صوم ختم کرنتے والی چیزیں
پندرھویں مجلس:نواقض صوم سے صٓوم ٹوٹنے کی شرطیں نیز صائم کے لیے مباح اشیاء
سترھویں مجلس: مستھقین زکوٰۃ
اٹھارویں مجلس: جنگ بدر
انیسویں مجلس: غزوہ فتح مکہ مکرمہ
بیسویں مجلس: نصرت و مدد کے حقیقی اسباب و وسائل
اکیسویں مجلس: رمضان کے آخری عشرہ کی فضیلت
بائسویں مجلس: شب قدر اور عشر اواخر میں عمل و عبادات
تیئسویں مجلس: جنت کا بیان
چوبیسویں مجلس: اہل جنت کی صفات
پچیسویں مجلس: جہنم کا بیان
چھبیسویں مجلس: جہنم تک پہنچانے والے چیزیں
ستائیسویں مجلس: دخول جہنم کے اسباب
اٹھائیسویں مجلس: صدقۂ فطر
انتیسویں مجلس: توبہ
 

عبد المعز

محفلین
جس طرح اسلام عقائد وایمانیات اورعبادات یعنی اللہ تعالیٰ اوراس کے بندوں کے درمیان تعلقات کا نظام پیش کرتاہے اسی طرح دنیاوی معاملات یعنی بندوں کے باہمی تعلقات کا نظام بھی عطا کرتا ہے ۔انسانی معاملات وتعلقات اگرچہ باہم مربوط متحد ہیں تاہم تفہیم وتسہیل کے لیے ان کو سیاسی،سماجی ،اقتصادی اورتہذیبی نظاموں کے الگ الگ خانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ان میں سے ہر ایک نظام کے لیے اسلام نے تمام ضروری اور محکم اصول بیان کردیئے ہیں۔اسوۂ نبوی نے ان کی عملی فروعات بھی تشکیل دے دی ہیں او ر صحابہ کرام اور خلفاء عظام اور ان کے بعد اہل علم نے ان پرعمل کر کے بھی دکھایا ہے ۔زیر نظر کتاب ''عہد نبوی کا نظام حکومت''دراصل پر وفیسر یاسین مظہر صدیقی کی کتاب ''عہد نبوی میں تنظیم حکومت وریاست '' کا اختصار ہے اس میں اصل ضخیم کتاب کے تمام اہم نکات آگئے ہیں ۔کتاب کا آغاز عہد رسالت میں ریاست کے تدریجی ارتقاء سے ہوا ہے پھر فاضل مصنف آپﷺ کے دور ِمبارک کے شہری نظم ونسق،فوجی،نظام ، مالی اور مذہبی نظام جیسے موضوعات کو زیر بحث لائے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب مقبول اوراہم سب کواسوۂ نبوی کاپابند بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پیش لفظ
ریاست کا ارتقاء
شہری نظام ونسق
تنظیمی ڈھانچہ
نائبین نبوی
مشیران نبوی
نبوی مشاورت اور مشیران کرام
جنگی مشاورت
مشیروں کا تجزیہ
کتاب نبوی
سفیران نبوی
مخصوص افسران نبوی
شعراء و خطباء
حاجب و آذن
صوبائی انتظامیہ
اختیارات و مدت تقرری
مقامی انتظامیہ
قضا و قضاۃ
دوسرے عمال
اوصاف تقرری
فوجی تنظیم
مستقل سالار اعظم
عارضی امراء فوج
امراء لشکر کا تجزیہ
عظیم ترین قائد نبوی
صلاحیت و لیاقت
تقرری کے دوسرے عوامل
مجموعی قبائلی تجزیہ
قریشی قیادت
علاقائی نمائندگی
دینی مقام و مرتبہ
سبقت اسلامی اور سالاری
رشتہ داری اور مناصب
نوجوانوں کو ترجیح
امراء خمیس
محافظ فوج کے افسر
معسکر کے افسر اعلیٰ
شہسوار فوج اور اس کے افسر
علمبردار
عیون
اوصاف تقرری پر ایک نظر
مالی نظام
صدقہ و زکوۃ کا وجوب
نظام وصولیابی صدقات
مرکزی عمال
مقامی عمال
مستقل عہدہ دار
ہوازن کے عمال
مختلف علاقوں کے عمال
قبائلی تجزیہ
علاقائی تجزیہ
تقرری کے طریقے
عمالی کی تنخواہ
کاتبین صدقات
پیداواری تخمینہ کے افسر
دوسرے علاقے مدینہ منورہ
مذہبی نظام
دین وسیاست
دینی اور سیاسی نظام کا تعلق
تبلیغ و اشاعت دین
معلمین
اصحاب صفہ
عظیم اساتذہ
معلمات
وفود عرب
قبائل عرب کے اساتذہ
مہمات نبوی کی تعلیمی خدمات
مفتیان گرامی
امامان نماز
ائمہ مساجد مدینہ
علاقائی مساجد
نائب امام
سالار بطور امام
مؤذنین مساجد
امراء و عمال حج
منادی ومعلن
افسران ہدی
افسران حرم
اوصاف و شرائط
 

عبد المعز

محفلین
جمعہ کے خطبات پر دنیا کی مختلف زبانوں میں بے شمار کتابیں موجود ہیں اور ان میں اب بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے اسلامی خطبات ، خطبات جمعہ از عبد السلام بستوی ، زاد الخطیب از ڈاکر حافظ محمد اسحا ق زاہد وغیرہ قابل ذکر ہیں اور ان کے علاوہ اہل علم او ر خطباء حضرات کے ذاتی خطابات کے بے شمار مجموعےموجود ہیں لیکن اب تک نبیﷺ کے جملہ خطبات کو جمع وترتیب کا کام کسی نےنہیں کیا اس لحاظ سے خطبات محمدی اپنے موضوع پر ایک منفرد اور مثالی کتاب اور خطباتِ نبوی کامستند ترین مجموعہ ہے مولانامحمد جوناگڑھی﷫ خود ایک سحربیان خطیب تھے خطابت کاملکہ فطری طور پر ان کے اندر قدرت نے بڑی فیاضی سے کوٹ کوٹ کر بھر دیا تھا کہ وہ خطیب الہند کے نام سے معروف ہیں احادیث پر ان کی گہری اور وسیع نظر تھی خطبات محمدی میں انہوں نے صحیح احادیث اور معتبر دینی کتبِ تفسیر وحدیث سے چن چن کر خطبات ِ نبوی ﷺ کے موتیوں کو جمع کردیا ہے خطبات محمدی کے اس مجموعہ میں رسول اللہﷺ کے ایک ہزار(1000) سے زائد خطبات موجود ہیں مولانا موصوف اس کتاب کے علاوہ بیسیوں علمی وتحقیقی کتب کےمؤلف ہیں اور مشہور زمانہ تفسیر کی معتبرکتاب تفسیر ابن کثیر کے مترجم بھی ہیں اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کے درجات بلند فرمائے او رعوام الناس کے لیے ان کی کوششوں کو نفع بخشش بنائے(آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پہلے جمعہ کا پہلا خطبہ تاکید توحید اور شرک میں
پہلے جمعہ کا دوسرا خطبہ
دوسرے جمعہ کا پہلا خطبہ اتباع سنت کی تاکید
دوسرے جمعہ کا دوسرا خطبہ
تیسرے جمعہ کا پہلا خطبہ جمعہ کی فرضیت ، احکام و مسائل وغیرہ
تیسرے جمعہ کا دوسرا خطبہ
چوتھے جمعہ کا پہلا خطبہ جنت ، دوزخ اور احوال و اہواں قیامت کے بیان میں
چوتھے جمعہ کا دوسرا خطبہ
پانچویں جمعہ کا پہلا خطبہ قیامت اور حشر ونشر وغیرہ کے بیان میں
پانچویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
چھٹے جمعہ کا پہلا خطبہ تقوی و طہارت اور خوف خدا کے بیان میں
چھٹے جمعہ کا دوسرا خطبہ
ساتویں جمعہ کا پہلا خطبہ دل کو نرم کرنے اور خشیت خدا پیدا کرنے والی نصیحتوں کے بیان میں
ساتویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
آٹھویں جمعہ کا پہلا خطبہ حضور ﷺ کے فضائل و مراتب اور عظمت کے بیان میں
آٹھویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
نویں جمعہ کا پہلا خطبہ روز قیامت کی ہولناکیاں وغیرہ کے بیان میں
نویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
دسویں جمعہ کا پہلا خطبہ کبیرہ گناہوں کی مذمت اور سزا کے بیان میں
دسویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
گیارہویں جمعہ کا پہلا خطبہ عورتوں کے متعلق مواعظ و احکام وغیرہ میں
گیارہویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
بارہویں جمعہ کا پہلا خطبہ دجال اور اس کے فتنوں کے بیان میں
بارہویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
تیرہویں جمعہ کا پہلا خطبہ جس میں جداگانہ مضامین و موضوع پر سول ﷺ کے اٹھارہ خطبے
تیرہویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
چودہویں جمعہ کا پہلا خطبہ موت اور سوال و جواب قبر اور عذاب و ثواب کا بیان
چودہویں جمعہ کا دوسرا خطبہ
 

عبد المعز

محفلین
امام بخاری ﷺ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تمام تصانیف میں سے سب سے زیادہ مقبولیت اور شہرت الجامع الصحیح المعروف صحیح بخاری کو حاصل ہوئی ۔ جو بیک وقت حدیثِ رسول ﷺ کا سب سے جامع اور صحیح ترین مجموعہ ہے اور فقہ اسلامی کا بھی عظیم الشان ذخیرہ ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں'' اصح الکتب بعد کتاب اللہ'' کادرجہ عطا کیا او ر ندرتِ استباط اور قوت استدلال کے حوالے سے اسے کتابِ اسلام ہونے کاشرف بخشاہے صحیح بخاری کا درس طلبۂ علم حدیث اور اس کی تدریس اساتذہ حدیث کے لیے پورے عالم ِاسلام میں شرف وفضیلت اور تکمیل ِ علم کا نشان قرار پا چکا ہے ۔زیر مطالعہ '' کتاب التوحید ''بھی اس الجامع الصحیح کا آخری جزء ہے جس میں وہ تمام خصائص پائے جاتے ہیں جو صحیح بخاری کا امتیازی وصف ہیں جسے امام صا حب نے اسماء وصفات باری تعالیٰ کے مدلل بیان کے ساتھ خصوصا جہمیہ کے رد کے لیے مرتب فرمایاتھا۔امام بخاری کی کتاب التوحید کی شرح وترجمہ کی سعادت پاکستا ن کے معروف سلفی عالم دین شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد ﷾ نے حاصل کی ۔ کتاب التوحید کی شرح میں موصوف نے شیخ عبد اللہ غنیمان﷾ کی شرح سے نہایت عمدہ فوائد منتخب فرمائے ہیں ۔موصوف کی شخصیت علمی حلقوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔برس ہابرس سے ان کے فتاوی ٰ دینی وجماعتی مجلات وجرائد میں میں اشاعت پذیر ہورہے ہیں لوگ ان سے بھر پور استفادہ کررہے ہیں ۔ان کاشمار ان معدودے چند اہل علم او رمفتیانِ کرام میں ہوتا ہے جنہیں کتاب وسنت کی روشنی میں توجیہ وارشاد کے لیے مرجع کی حیثیت حاصل ہے ان کے قلم سے اس شرح کےعلاوہ متعدد کتب وتراجم شائع ہوکر دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔مختصر صحیح بخاری کا ترجمہ او رصحیح بخاری کی تفصیلی شرح کا بھی شرف انہیں حاصل ہے اور مکتبہ اسلامیہ نے ان کے فتاوی جات کو خوبصورت تین ضخیم مجلدات میں شائع کیا ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے ۔اللهم زدفزد ۔ اس کتا ب کے شروع میں ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر ﷫ کا تحریر کردہ مقدمہ انتہائی قیمتی اور لائق مطالعہ ہے ۔ اللہ تعالی کتاب التوحید کے مصنف ،شارح ، مترجم اور ناشرین کی تمام مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سخن ہائے گفتنی
مقدمہ توحید
معرفت الہیٰ
حق قبول کرنے میں انسان مختار ہے
اللہ پر ایمان انسانی فطرت میں شامل
توحید کامل
اصول ایمان
فلاسفہ اور اہل بدعت کی توحید
معرفت الہیٰ کے لیے عقل کافی نہیں
معتزلہ کے اصول خمسہ
بدعتی فرقے فلاسفہ یونان کی الحادی فکر کا تسلسل ہیں
بے ثمری کاوش
کامیابی اہل ایمان کا مقدر ہے
توحید خالص اور اس کے دلائل
عقل و نقل اور فطری دلیل
توحید الوہیت
توحید اسماء وصفات
نفی و اثبات میں سلف صالحین کا طریقہ
توحید الاسماء و الصفات توحید ربوبیت کا حصہ ہے
ولی الٰہی پر عدم اعتماد سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں
حق اور باطل دونوں واضح ہیں
متکلمین اسلام
متکلمین کی عقل پرستی
قانون کلی پر ایک نظر
صوفیا و صافیہ
فلاسفہ وصوفیا کے نظریات کا خلاصہ
عقل پرستی اور عقل دشمنی
فقہائے مقلدین کا متضاد رویہ
عقائد اور تقلید ائمہ
سلف صالحین کا مقام
اہل سنت اور تاویل صفات کا فتنہ
اس فتنہ سے تاثر کی دو مثالیں
مسئلہ صفات اور محدثین کرام کی خدمات
ناقابل فراموش کارنامے
امام بخاری  اور ان کی کتاب التوحید
نام و نسب محمد بن اسماعیل بن ابراہیم
پیدائش تعلیم
اساتذہ اور شہرت
وفات
اخلاق وعادات
عزم وہمت کا کوہ گراں
تصانیف
صحیح بخاری کی کتاب التوحید
حسن اتفاق
کتاب التوحید کا تعارف و منہج
ارشاد باری تعالی لوگوں کا بادشاہ
ارشاد باری تعالی غالت حکمت والا ہے
اللہ تعالی دلوں کو پھیرنے والا ہے
اللہ تعالیٰ کے ایک کم سو نام ہیں
اللہ تعالیٰ صورتیں عطا کرنے والا ہے
شہادت میں معتبر اللہ ہی کی ذات ہے
ارشاد باری تعالی اس کی طرف روح اور فرشتے چڑھتے ہیں
ارشاد باری تعالی یقینا اللہ تعالیٰ ہی آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے
ذات وصفات الہیٰ کو احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں
اللہ کی مشیت اور اس کا ارادہ کا بیان
اللہ تعالیٰ کا جبرئیل علیہ السلام کے ساتھ کلام کرنا اور دوسرے فرشتوں کو ندا دینا
اللہ تعالی کا قیامت کے دن حضرات انبیاء علیہم السلام اور دیگر لوگوں سے کلام کرنا
پرودگار کا ا پنے بندوں کو حکم دے کر یاد کرنا
ارشاد باری تعالی وہ ہر روز ایک نئی شان میں ہے
 

عبد المعز

محفلین
سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی حزو ہے اور کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے بڑھ کر محبت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ہر دو ر میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر تاریخ کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ چند سال قبل ڈنمارک ناروے وغیرہ کے بعض آرٹسٹوں نے جوآپ ﷺ کی ذات گرامی کے بارے میں خاکے بنا کر آپﷺ کامذاق اڑایا۔جس سے پورا عالم اسلام مضطرب اور دل گرفتہ ہواتونبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے تقاضا کو سامنے رکھتے ہوئےاہل ایما ن سراپا احتجاج بن گئے اور سعودی عرب نے جن ملکوں میں یہ نازیبا حرکت ہوئی ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ۔زیر نظر کتابچہ '' گستاخ رسول کی سزا اور اس کا انحام'' محترم مولانا محمد زبیر آل محمد ﷾ نے اسی پس منظر میں تحریر کیا جس میں گستاخ رسول کی سزا اور اسکے انجام کوقرآن وحدیث کی روشنی میں پوری طرح اجاگر کیاگیا ہے اور اس کتابچہ کی نظر ثانی کا کا م محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری﷾ نے انجام دیا۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسلام دشمن قوتوں کی تمام سازشوں سے امت مسلمہ کو محفوط رکھے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے آغاز
حرفے چند
مقدمہ
بارہ کارٹونسٹ کا عمل شنیع
فرمان الہٰی
یہودیہ عورت کا قتل
گستاخ رسول ﷺ ام ولد کا قتل
گستاخ نبی ﷺ اور گستاخ صحابہ رضی اللہ عنہم کا حکم
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا فتویٰ
عصماء بنت مروان کا قتل
ابو عفک یہودی کا قتل
انس بن زینم الدیلمی کی گستاخی
گستاخ رسولﷺ ایک عورت
مشرک گستاخ رسولﷺ کا قتل
کعب بن اشرف یہودی کا قتل
ابورافع یہودی کا قتل
ابو جہل کا انجام
فتح مکہ اور گستاخان رسولﷺ کا قتل
عکرمہ بن ابی جہل
ھبار بن اسود
مقیس بن صبابہ
گستاخ رسولﷺ کو قتل کرنے والے کی شہادت
گستاخ رسولﷺ ابو لہب
ابولہب کا عبرت ناک انجام
گستاخ رسول ﷺ ام جمیل
ام جمیل کا انجام
گستاخ رسول ﷺ عتیبہ کا انجام
گستاخ رسول ﷺ کو قبر نے باہر پھینک دیا
فتاویٰ ائمہ اور اجماع امت
امام محمد بن ابراہیم بن المنذر 
امام خطابی
امام محمد بن سحنون 
امام احمد بن سحنون
امام احمد بن حنبل
امام مالک 
امام ابن تیمیہ 
علامہ ابن عابدین شامی
شیخ الاسلام ابن تیمیہ 
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامی عقائد
مصنف
حافظ ابن احمد الحکمی
مترجم
مختار احمد ندوی
تحقیق و تخریج
محمد سرور عالم
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Islami-Aqaid.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ''ا سلامی عقائد '' سعودی عرب کے معروف او رجید عالم دین فضلیۃ الشیخ حافظ بن احمد الحکمی ﷫ کی عربی کتا ب أعلام السنة المنثوره أو 200 سؤال وجواب في العقيدة الإسلامية کا ترجمہ ہے۔موصوف نے اس کتاب کو سوال وجواب کی شکل میں مدون کیا ہے اور عقائد سے متعلقہ بنیادی مسائل کو یکجا کر دیا ہے۔ اور اس میں توحید کے ان اصولوں کا بیان کیا گیا ہے جن کی تمام رسولوں نے دعوت دی تھی۔امیدہے یہ کتاب عقائد کی درستگی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔( ان شاء اللہ) اللہ تعالی ٰ اس کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ،مترجم،ناشر ین کو اجر جمیل عطا فرمائے (آمین) (م۔ ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
بندوں کا پہلا فریضہ
اس چیز کا بیان اور بے شک وہ اللہ کی عبادت ہے
عبد کے معنی کے سلسلہ میں تفصیلی بحث
عبادت کے معنی
کسی عمل کے عبادت ہونے کے لیے کن چیزوں کا موجود ہونا ضروری ہے
اللہ تعالیٰ سے بندے کی محبت کی علامت
سچی عزیمت کے معنی
اس شریعت کی تعریف جسے اپنانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے
دین اسلام کے مراتب تین ہیں
اسلام کے معنی
مطلق طور پر اسلام کے دین میں شامل ہونے کی دلیل
تفصیلی طور پر ارکان خمسہ کی تعریف کی دلیل
دین میں شہادتین کا مقام
شہادت لا الہ الا اللہ کی دلیل
اس کے معنی
شہادت لا الہ الا اللہ کی اجمالی سات شرطیں
نماز اور زکوۃ کی دلیل
روزہ کی دلیل
کتاب وسنت سے حج کی دلیل
ایمان کی تعریف
ایمان کی کمی اور زیادتی کی دلیل
اللہ تعالیٰ پر ایمان کے معنی
توحید الوہیت
شرک اکبر کی تعریف
توحید ربوبیت کی تعریف
توحید اسماء وصفات
قرآن کریم میں اسماء حسنی کی مثالیں
علوفوقیت کی دلیل
الحاد توحید اسماء وصفات کی ضد ہے
فرشتوں پر ایمان کی دلیل کتاب وسنت سے
کتاب پر ایمان کی دلیل
سابقہ کتابوں میں قرآن کریم کا درجہ
واقفتہ کی تعریف اور ان کے حکم کا بیان
رسولوں پر ایمان کی دلیل
پہلا رسول
اعجاز قرآن کی دلیل
موت پر ایما ن لانے کی دلیلیں
قبروں سے دوبارہ اٹھائے جانے کی دلیلیں
حشر کی کیفیت جیسا کہ کتاب میں آئی ہے
کتاب سے صراط کی کیفیت
کتاب وسنت سے جنت و جہنم پر ایمان کی دلیلیں
سفارش پر ایمان اور کس کی طرف سے کس کے لیے
تقدیر ازلی کی دلیل
تقدیر یومی کی دلیل
دین میں تقدیر پر ایمان لانے کی منزلت
کتاب وسنت سے احسان کے دلائل
کفر جہل وتکذیب کی تعریف
کفر نفاق کی تعریف
کاہن کا حکم
علم نجوم کا حکم
کبیرہ کے سلسلہ میں تفصیلی قول
توبۃ الضوع کی تعریف
کفارہ کے سلسلہ میں دو حدیثوں کے مابین تطبیق
بدعتیں سنن کی ضد ہیں
 

عبد المعز

محفلین
قرآن مجید اللہ تبارک وتعالیٰ کی آخری کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی محمدﷺ پر نازل فرمایا اس کتاب کے بہت سے مقامات پر اللہ نے کامیابی کامعیار ایمان اور عمل صالح کو قرار دیا۔ ایمان کی حقیقت کوسمجھنا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے کہ جب تک ایمان کی حقیقت کو نہیں سمجھا جائے گا اس وقت تک اس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ادراک نہیں ہو سکتا۔زیر نظرکتاب ''ایمان بالغیب حقیقت اور اقسام'' مشہور معروف شخصیت امام العصر علامہ احسان الٰہی ظہیرشہید﷫ کے صاحبزادہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر﷾(ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث پاکستان) کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے قرآ ن واحادیث کی روشنی میں ایمان کی اقسام ،ارکان ایمان ،جنات او رجادو کی حقیت ،انبیاء کرام کی دعوت اور مقام ،جہنم میں لے جانے والے اعمال وغیرہ جیسے موضوعا ت کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ مؤلف ِکتاب کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور تمام مسلمانوں کو ایمان بالغیب کی حقیقت کوسمجھنے کی توفیق دے اور ہمارے دلوں میں ایمان کو راسخ فرمائے (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پہلا باب اللہ پر ایمان لانا
باطل تصورات
پہلا تصور
دوسرا تصور
تیسرا تصور
چوتھا تصور
پانچواں تصور
دہریت کا تصور
قدرت کی عجیب کاریگری
دوسرا باب محمد ﷺ پر ایمان
حضورﷺ کا ہر حکم حجت ہے
تیسرا باب فرشتوں پر ایمان
فرشتوں کی تعداد
چوتھا باب جنات اور جادو کی حقیقت
جنات کی حقیقت
حضورﷺ پر جادو ہوا
شیطان کا مشورہ
پانچواں باب الہامی کتابوں پر ایمان
وحی کے تین طریقے
تورات اور انجیل میں بھی رسالت محمدی کا ذکر ہے
چھٹا باب انبیاء اور رسل اللہ پر ایمان
انبیاء و رسل بشر تھے
انبیاء عالم الغیب نہیں ہوتے
انبیاء بھی کھانا کھاتے اور بیمار ہوتے تھے
انبیاء کبھی گناہ نہیں کرتے
وحی کا نزول
عصمت
انبیاء لالچ اور عیب سے پاک ہوتے ہیں
انبیائے کرام سے معجزات کا ظہور
دعوت الرسل کی بنیاد توحید ہے
ساتواں باب انبیاء کرام کی دعوت او رمقام
رسل اللہ کی دعوت کی بنیاد توحید تھی
تمام انبیاء نے رسول اللہ ﷺ کی آمد کی خبردی
تمام انبیاء اخروی نجات کو اصل کامیابی قرار دیا
تمام انبیاء نے بدعقیدگی اور منکرات کے خلاف جہاد کی دعوت دی
تمام انبیاء نے قربانی کا درس دیا
تمام رسولوں کا مقام ایک جیسا نہیں
آٹھواں باب آخرت پر ایمان
یوم الدین
اعمال کا وزن
جنت کی نعمتیں
نواں باب جہنم میں لے جانے والے اعمال
شرک
آقا علیہ السلام کی نافرمانی
بعض آیات کو ماننا اور بعض کا انکار کرنا
حدیث رسول کا انکار
سود خوری
خودکشی
خون ناحق
اسقاط حمل
میدان جنگ سے فرار
پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا
نمازوں کو ضائع کرنا
زکوۃ و صدقات ادا نہ کرنا
مسکینوں ، یتیموں کو دھتکارنا
ریاکاری
ارتداد
فحاشی پھیلانا
زنا
دسواں باب تقدیر پر ایمان
تقدیر پر ایمان لانے کا فائدہ
گیارہواں باب ایمان کے لیے عمل بھی ضروری ہے
ایمان کے فوائد
پہلا تا تیرہواں فائدہ
 

عبد المعز

محفلین
لعنت ایک بددعا ہے لعنت کے معنی اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے توگویا وہ اس کے حق میں بدعا کرتا ہے کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول کریم ﷺ نے کسی پر لعنت کرنے کو بڑی سختی سے منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ بے جان چیزوں پر بھی لعنت کرنے سے منع کیا فرمایا ہے لعنت اور ناشکری جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ نبی ﷺ نے فرمایا'' اے عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی کیاوجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ''تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو ''زیر تبصرہ کتا ب ''لعنت اور رحمت ''کی مؤلفہ نے اسی مذکورہ حدیث کے پیش نظر خصوصا خواتین کے لیے اس کتاب کو ترتیب دیا ہے کتاب کے پہلے حصے میں لعنت کا مفہوم،لعنت کی ممانعت لعنت کی سزا،اللہ ورسول اورفرشتوں کی لعنت کے مستحق لوگ اور دوسرے حصہ میں رحمت کامفہوم اس کے متعلق مزید تفصیلات کوقرآن واحادیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہےاللہ تعالیٰ اس کتاب کو معاشرےکی اصلاح بالخصوص خواتین کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پہلا حصہ
لعنت کا مفہوم
لعنت کرنے کی ممانعت
لعنت کرنے کی سزا
لعنت کرنے کی تلافی
لعنت قرآن مجید کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ کی لعنت کے مستحق لوگ
فرشتوں کی لعنت کے مستحق لوگ
اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور تمام اہل ایمان کی لعنت کے مستحق لوگ
دوسرا حصہ
رحمت کا مفہوم
اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے
ہم سب اللہ تعالیٰ کی رحمت کے محتاج ہیں
رحمت قرآن مجید کی روشنی میں
رحمت کا سلوک کرنے کی فضیلت
رحمت کا سلوک نہ کرنے کا نقصان
رحمت کے مستحق لوگ
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے
 
Top