کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام ،تابعین یا بعدکے زمانےکے خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے والے امرء المسلمین پروہ خروج وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں ۔ اور اہل علم نے ان کے عقاید ونظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں جن میں خوارج کی مختلف تعریفیں بیان کی ہیں جنہیں زیر تبصرہ کتاب میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔زیر نظر کتاب '' فکر خوارج'' سعودی عرب میں عصر حاضر کے ایک بڑے نامور عالم،ادیب،مؤرخ ڈاکٹر فضیلۃ الشیخ علی بن محمد الصلابی ﷾ کی عربی تصنیف فكر الخوارج والشيعه في ميزان اهل السنة والجماعة کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے اس میں خارجیوں او ر رافضی شیعوں کے انحراف اور انکی فکر وسوچ کےطریق ومسلک کے بارے او ر اسی طرح امیر المومنین حضرت علی کے عہد خلافت میں ان دونوں فرقوں کی اٹھان اوران کے بارے میں حضرت علی ﷺ کے موقف اور عصر حاضر میں ا ن کے اہل اسلام اوراہل السنۃ والجماعۃکے ساتھ تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور ان احادیث نبویہ ﷺکا بھی ذکر کیا جو ان کی مذمت کو شامل ہیں ۔اور خارجیوں کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عباس کے مناظرہ اور سیدنا علی کا ان کے ساتھ جنگ کرنے کے اسباب کو بھی بیان کیاہے ۔ڈاکٹر صلابی﷾ اس کتاب کے علاوہ مختلف عناوین پرمشتمل بیسیوں کتب کے مصنف ہیں دکتور موصوف کو تاریخ اور الفرق والادیان پر پوری دسترس حاصل ہے مملکت سعودیہ میں بالخصوص اور دیگرعرب ممالک میں بالعموم ا ن کی کتابوں کو بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے اللہ مصنف اور ناشرین کتاب کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کوعوام کےلیےنفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
سچی فکر و نظر
امن و عدل کا ضامن علم وحی و نظام اسلام
علم و معرفت کے ہوتے ہوئے جان بوجھ کر حق سے عداوت کا انجام
گمراہوں و گنہگاروں کا تزکیہ وتعلیم
طاغوت کی پوجا سے روکنا
بد اعمالیوں پر سزا
عدل و انصاف
نبی ختم الرسل ﷺ کی بعثت کی مزید خصوصی صفات
دنیا جہان کے لیے رحمت
ساری دنیا کے لیے تاقیامت آخری رسول
دین حنیف اسلام کی تکمیل
وحی کا آغاز
تکمیل شریعت و غلبہ اسلام
نبی کریم ﷺ کی جہد مسلسل
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف و توصیف قرآن و حدیث میں
جزیرہ عرب سے باہر غلبہ اسلام کی ابتداء
دور خلافت
خلافت فاروقی کا آغاز و اختتام
خلافت عثمانی کا آغاز
مقدمہ کتاب
عصر حاضر میں خارجیوں کے انحراف و تنازعات کے اسباب
اہل تشیع کا فرقہ رافضیہ
صحیح منہج
اصل منہج
گزارش و استدعا
پہلا باب خوارج
فصل اول خوارج کی ابتدا و نوپیدی اور ان کی پہچان
فصل ثانی خوارج کی مذمت میں وارد احادیث صحیحہ
تیسری فصل خوارج کا حروراء کی طرف سمٹنا اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ان سے مناظرہ
چوتھی فصل باقی خوارج کے ساتھ مناظرہ کے لیے امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا خود نکلنا
پانچویں فصل جنگ نہروان 38ھ
چھٹی فصل امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے معرکوں کے فقہی اخبار منقولہ
ساتویں فصل خوارج کی اہم نشانیاں
آٹھویں فصل خوارج کی بعض اعتقادی آراء
نویں فصل خوارج کی بعض صحابہ کے متعلق طعن و تشنیع اور کافر قرار دینا
دسویں فصل عصر حاضر میں خوارج کے گمراہ کن راستے اور جھگڑوں والی راہیں
دوسرا باب شیعہ اپنی تاریخ ، نظریات وافکار اور افعال کے آئینہ میں
فصل اول شیعہ کا لغوی و اصطلاحی معنی اور ’’ رفض‘‘ کا لغوی و اصطلاحی معنی
فصل ثانی روافض شیعہ کا آغاز اور ان کی نشوونما میں یہود کا کردار
فصل ثالث روافض شیعہ کے مرحلہ وار ادوار
فصل رابع رافضی شیعہ کے عقائد میں سے اہم ترین عقیدہ امامت
پانچویں فصل قرآن کریم کے بارے میں امامی روافض شیعہ کا موقف
چھٹی فصل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں امامی روافض شیعہ کا موقف
ساتویں فصل نبی مکرمﷺ کی سنت واحادیث مبارکہ کے متعلق روافض کا موقف
آٹھویں فصل روافض شیعہ کے ہاں تقیہ کا حکم
نویں فصل امام مہدی  کے بارے میں شیعہ اور اہل السنہ کے نظریات میں بنیادی فرق
دسویں فصل روافض شیعہ کے نزدیک موت کے بعد واپس دنیا میں آنے کا عقیدہ
گیارہویں فصل روافض کا اللہ اور اس کے کسی حکم کے متعلق پہلے سے لاعلم ہونے کا عقیدہ
بارہویں فصل اہل بیت کے متعلق شیعہ روافض کا موقف
تیرہویں فصل اہل السنہ اور شیعہ روافض کے درمیان قربت کی راہ پیدا کرنے والا نقطہ نظر
مصادر و مراجع
 

عبد المعز

محفلین
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ایک تبلیغی مذہب ہے جس کی اشاعت کی ذمداری ایک فریضہ دین کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جوکہ نبیﷺ کو شروع دن سے ہی سونپ دی گئی تھی۔ قرآن او راحادیث نبویہ ﷺ کے مطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ جبرنہ اسلامی تعلیمات کاحصہ نہ ہی مسلمانوں کا مزاج ہے ۔ پیغمبر اسلامﷺ اور آپ کے جان نثار صحابہ کی تلوار تو صرف تسخیر ممالک اورعدل وانصاف کے قیام کے لیےتھی جبکہ دلوں کو تو اسلام بلند اخلاق ،انصاف ،نرمی،صبر،ایثار او ر ایک بے مثال نظریہ حیات کی بے نیام تلوار سے فتح کرتا رہا ہے ۔ اسلام اس بات کا قطعاً قائل نہیں کہ لوگوں کو جبراً مسلمان کرے او رنہ ہی جہاد فی سبیل اللہ کی غرض دنیاوی مال ومتاع پرقبضہ کرنا ہے ۔ لیکن ہر دور میں اسلام دشمن عناصر نے اپنے نوک تنقید اور بغض کے تیروں سے سرسبز تعلیمات محمد یہ کو تارتار کرتے رہے تو علماء نے بھی اسلام کا دفاع کرتےہوئے اسلام پر مستشرقین کے اعتراضات کا کا فی شافی جواب دیا ۔زیر نظر کتابچہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں فاضل مصنف نے عہد نبویﷺ کی جنگوں او رمقاصدِ جہاد کو بیان کرتے ہوئے اسلامی اور غیر اسلامی جنگوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان اور ان کے اعداد شمار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ کتاب ہذا کےمصنف مولانا خاوررشید بٹ ایک اچھے خطیب ومناظر ہونےکےساتھ ساتھ کہنہ مشق استاداور مدرس بھی ہیں ۔ ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت سیرت رسول ﷺ ، قرآن مجید او راحادیث نبویہ پر مستشرقین ودیگرغیرمسلموں کی طرف سے اٹھنے والے اعتراضات کاجواب لکھنے کی خدمات سرانجام دہے رہیں اللہ تعالیٰ غالبۂ دین کے لیے ان کی مساعی کو قبو ل فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
عہد نبوی کی جنگیں
مقاصد جہاد
اسلامی جنگی اصول
بائیل کے اصول جنگ
عہد نبوی کے مقتولین
عہد نبوی میں قیدیوں کی تعداد
اسلامی جنگوں کے غیر مسلموں کے لیے فوائد و ثمرات
دہشت گردی کیا ہے
داعیان امن کی جنگی تاریخ
غیر مسلم دانشور اور اسلامی نظریہ جہاد
پیغمبر اسلام اور یہود مدینہ
انفرادی واقعات
قبائل یہود
غیر مسلم سکالرز کی گواہی
 

طالوت

محفلین
وہ جرائم جن میں قتل کی سزا دی جا سکتی ہے قران نے صاف بیان کر دیے ہیں ۔ اس کتاب میں پیش کی گئی قرانی آیات کسی بھی طور پر شاتم رسول کی سزا موت پر دلالت نہیں کرتیں البتہ نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی مکی و مدنی زندگی میں کفار سے پیش آنے والے معاملات کو بیان کرتی ہیں۔ "کونٹیکسٹ" کے بغیر پیش کی گئی قرانی آیات سے یہ تو اخذ کیا جا سکتا ہے کہ غیر مسلموں سے معاملہ جزیہ سے کم پر طے نہیں ہو گا مگر شاتم رسول کی سزا موت ثابت نہیں ہوتی۔
اگر کوئی دلیل ہے تو وہ صرف فقہی آراء ہیں۔
 
محترم کتاب پڑھ لیجئے!
گستاخ کیلئے کیا جواز ہیکہ وہ گستاخی کرے۔

کونسی کتاب دانش محترم؟
قرآن الحکیم؟
کم از کم ستائس بار (جس کا ثبوت اوپن برہان پر موجود ہے) پڑھنے کے باوجود مجھے شاتم رسول کی سزا موت کے بارے میں کوئی آیت تو کجا کوئی ملتا جلتا دور پار کا ریفرنس بھی نہیں ملتا۔ قرآن حکیم کے احکامات کے باہر اگر کچھ ہے تو اللہ تعالی کے فرمان قرآن کے مطابق صرف اور صرف ذاتی خواہشات کی پیروی ہے۔ آپ کی بہت ہی مہربانی ہوگی کہ کوئی ریفرنس فراہم کرسکیں۔ تاکہ ہم کو بھی ہدایت ہو۔ قرآن حکی کا ریفرنس اس لئے مانگ رہا کہ یہ سب فرقوں کے لئے قابل قبول ہے۔

والسلام
 

عبد المعز

محفلین
قرآن واحادیث کی واضح سے نصوص او ر کتبِ سیرت وتاریخ کی ورق گردانی سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کائنات نبی کریم ﷺ نے متعدد شادیاں کیں اور اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو ام المومنین حضرت خدیجہ اور سید ہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالی عنہما سے اولاد جیسی نعمت سےنوازا ۔ سید ہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے چاربیٹاں(سید زینبؓ،سیدہ رقیہؓ ،سید ہ ام کلثومؓ، سیدہ فاطمہؓ ) اور دو بیٹے(سیدنا عبد اللہؓ اور سیدنا قاسم ؓ ) پیداہوئے ۔اورام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہؓ کے بطن سے ایک بیٹا سیدنا ابراہیمؓ پیدا ہوئے ۔نبی کریم ﷺکے بیٹے بچپن میں ہی فوت ہوگئے ۔ لیکن بعض لوگ نبی کریم ﷺ کی اولاد شریف کے حق میں افراط وتفریط کرتے ہوئے نبی اقدسﷺ کی صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ ؓ کو حقیقی دختر شمار کرتے ہیں اور باقی تین صاحبزادیوں حضرت زینبؓ ،حضرت رقیہؓ،حضرت ام کلثومؓ کو آنجناب ﷺکی حقیقی اولاد سے خارج گردانتے ہیں او ران کوربائب اور لے پالک بیٹیوں سے تعبیر کرتے ہیں ۔جوکہ صریحا قرآنی نصوص کے خلاف ہے ۔زیر نظر کتاب '' بناتِ اربعہ یعنی چار صاحبزادیاں'' جید عالم مولانا محمد نافع﷾ کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے بنات ِرسول ﷺ کی تعداد چار ہونے کا مدلل ثبوت پیش کرتے ہوئے رسالت مآب ﷺکی چاروں صاحبزدیوں کی مفصل سوانح اور فضائل ومناقب کو بیان کیا ہے۔اور بناتِ رسولؐ کے بارہ میں اعتراضا ت وشبہات کا دلائل کی روشنی میں مکمل ازالہ کاکیا ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اولاد رسول ؐ کے متعلق لوگوں کے غلط نظریات کی اصلاح کا ذریعہ بنا ئے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
افتتاحیہ
ضرورت تالیف کتاب ہذا
ترتیب مضامین کتاب
ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے متعلقات
سابق ازواج کا ذکر
شرف زوجیت اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عظمت اور فضیلت
حاشیہ حکیم ابن حزام ؓ کا مختصر تعارف
حضرت ام المومنین خدیجۃ الکبریٰ ؓ سے اولاد نبویؐ
محدثین کے نزدیک اولاد نبویؐ کا مسئلہ
ایک معذرت
سیرت نگاروں کے نزدیک اولاد نبویؐ کا مسئلہ
اولاد نبویؐ علمائے انساب کے نزدیک
اولاد نبوی ؐ شیعہ علماء کی نظروں میں
اصول کافی کی روایت برائے چہار صاحبزادیاں
صافی شرح اصول کافی کی تائید
کتاب الخصال میں شیخ صدوق کی روایت
کتاب الخصال میں شیخ صدوق کی دیگر روایت
خطبہ ہذا سے پانچ چیزوں کا استنباط
قابل توجہ امور
مورخ یعقوبی کا بیان
مورخ مسعودی کا بیان
نہج البلاغہ سے حضرت علی کا فرمان
شیخ مفید کی روایت الارشاد سے
ملا باقر مجلسی کی روایت حیات القلوب سے
شیخ عبداللہ مامقانی کا بیان تنقیح المقال سے
ہاشم خراسانی کا فرمان منتخب التواریخ سے
شیخ عباس القمی کی روایت منتہی الآمال سے
خلاصہ کلام قریبا پندرہ اکابر شیعہ علماء کے مذکورہ فرمودا ت کا خلاصہ
ایک انتباہ
سوانح صاحبزادی حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا
ازالہ شبہات
سوانح حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا
تنبیہ
فہرست عنوانات سوانح سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا
ازالہ شبہات
فہرست عنوانات سوانح حیات حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا
چند اہم مباحث
بحث ثالث حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مالی حقوق کا مطالبہ
دفع توہمات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام


مصنف

ابو الحسن مبشر احمد ربانی

ناشر

مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام ِشریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔ فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے ۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاویٰ کتاب صورت میں شائع ہو چکے ہیں ۔زیر نظر کتاب ''کتاب وسنت کی روشنی میں آپ کے مسائل اور ان کاحل''جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز عالم دین،محقق،مناظر مولانا ابو الحسن مبشرربانی ﷾ کے علمی وتحقیقی فتاویٰ جات پرمشتمل ہے۔جسے مؤقر جریدہ''مجلۃ الدعوۃ''سے جمع کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں متعدد اختلافی وغیر اختلافی،قدیم وجدید مسائل پر انتہائی عمدہ،مختصر وجامع اورسیر حاصل تحقیق موجود ہے ۔یہ کتاب عام مسلمانوں بلکہ علماء کرام لیے از حد مفیداوربیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالی مؤلف ِکتاب مولانا مبشراحمد ربانی ﷾ کو جزائے خیرسے نوازے او رکتابِ مذکور کوان کاتوشہ آخرت بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اظہار تشکر
تقریظ
پیش لفظ
کتاب عقیدہ و تاریخ
طہارت کے مسائل
اذان کے مسائل
نماز کے مسائل
مساجد کا بیان
جنازے کا بیان
زکاۃ کا بیان
روزوں کا بیان
حج کا بیان
جہاد کا بیان
نکاح کا بیان
طلاق کا بیان
بیع کا بیان
وراثت کے مسائل
طب کا بیان
ذبحہ کرنے کا بیان
قربانی کا بیان
دعا اور ذکر کا بیان
مکھی کھانے میں گرنے کا بیان
کتاب آداب
حدود کا بیان
قسم کا بیان
گانے بجانے کا بیان
کتاب الجامع
کتاب العقائد و التاریخ
نبی اکرمﷺ پر درود پڑھنا
اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا
ماشاء اللہ ماشئت کی حقیقت
من کنت مولانا فعلی مولاہ
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کیسے ہوئی
ندائے لغیر اللہ کی شرعی حیثیت
قبروں پر نذر و نیاز چڑھانا
یا ساری الجبل والی روایت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یا محمد کا نعرہ لگنے والی روایت کا جائزہ
مالک الدار والی روایت کا جائزہ
تحریف شدہ آسمانی کتب کا انکار
نذر کا پورا کرنا
کتاب الطہارۃ
حیض ونفاس کی حالت میں عبادت کا حکم
وضو کے بعد شرمگاہ کی طرف چھینٹے مارنا
ناخن پالش کے ساتھ وضو
مردوں اور عورتوں کا ناخن بڑھانا
پیشاب کے قطروں کا حکم
صرف پانی سے طہارت
حائضہ عورت مسجد میں جاسکتی ہے
کتاب الاذان
کتاب الصلوۃ
کتاب العیدین
کتاب الجنائز
کتاب الزکوۃ
کتاب الصیام
کتاب النکاح
کتاب الطلاق
کتاب الاضحیہ
کتاب البیوع
کتاب الحدود
کتاب المیراث
کتاب الآداب
کتاب الاذکار
کتاب الجامع
 
دانش بھائی یہ بحث بہت ہی پرانی ہے۔ جس طرح ہر مسلمان کچھ کتب کو سنت مانتا ہے اور دوسرے فرقے کی کتب کو سنت نہیں مانتا۔ میں باقی سب مسلمانوں کی طرح اللہ تعالی کی اتاری ہوئی کتب کے بعد کسی بھی کتاب کو بطور دلیل نہیں مانتا۔ لہذا جو بھی ریفرنس دیجئے وہ صرف اور صرف قرآن حکیم سے دیجئے۔ جو کہ سب فرقوں کے لئے بھی قابل قبول ہے۔ کیوں انسانی کتب کی بحث شروع کرتے ہیں؟ سوال پھر بھی یہی ہے کہ اللہ تعالی نے کیا حکم دیا ہے ؟ کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کے حکم کو چھوڑ کر اپنی ذاتی خواہشات کی پیروی کرنے کے لئے ان کتب کا سہارا دھونڈیں جو اللہ تعالی نے نہیں اتاری ہیں؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شیطان کی انسان دشمنی

مصنف
عبد العزیز بن صالح العبید
مترجم
پروفیسر حبیب الرحمن خلیق
نظر ثانی
محمد خالد سیف
ناشر
طارق اکیڈمی،فیصل آباد
title-pages-shaitan-ki-insan-dushmani-jpg.7858

تبصرہ
قرآن مجید جو انسان کے لیے ایک مکمل دستور حیات ہے ۔اس میں بار بار توجہ دلائی گئی ہے کہ شیطان مردود سےبچ کر رہنا ۔ یہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔ارشاد باری تعالی'' إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا '' ( یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے تم اسے دشمن ہی سمجھو)لیکن شیطان انسان کو کہیں خواہشِ نفس کو ثواب کہہ کر ادھر لگا دیتا ہے ۔کبھی زیادہ اجر کالالج دے کر او ر اللہ او راس کے رسول ﷺ کے احکامات کے منافی خود ساختہ نیکیوں میں لگا دیتاہے اور اکثر کو آخرت کی جوابدہی سے بے نیاز کر کے دنیا کی رونق میں مدہوش کردیتا ہے۔زیر نظر کتاب '' شیطان کی انسان دشمنی ''سعودی عالم دین ڈاکٹر عبد العزیز بن صالح(پروفیسرمدینہ یونیورسٹی ) کی عربی کتا ب عداوة الشيطان للانسان كما جآت في القرآن، کا ترجمہ ہے ۔ جس میں نہوں نے قرآن كی روشنی میں یہ واضح کیا ہےکہ شیطان مردود کن کن طریقوں سے گمراہ کرتا ہے اور اس کےمکروفریب سےکس طرح بچا جاسکتاہے ۔اس کتاب کے اردو ترجمہ کا کام پروفیسر حبیب الرحمن خلیق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انجام دیااو ر طارق اکیڈمی نے احسن انداز میں اسے زیور طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالی مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوشرف قبولیت سے نوازے او راس کتاب کو اہل ایمان کے لیے شیطان مردوسے محفوظ رہنے کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
شیطان کی انسان دشمنی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عناوین
صفحہ نمبر
عرض ناشر
مقدمہ
مقدمہ
کچھ اس کتاب کے بارے میں
تمہید
لفظ انسان کا ماخذ
شیطان کی تخلیق
شیطان کی انسان دشمنی
وسوسہ
بھولنا
وعدے ا ور آرزئیں
وعدے اور ڈراوے
تذئین گناہ
اللہ کے دین سے روکنا
نافرمانی کا حکم
قدم بقدم آگے بڑھنا
چھونا
شراب اور جوا
مومنوں کے مابین پھوٹ ڈالنا
لغزش
شبہات پیدا کرنا
انسانی شیطانوں سے مدد لینا
جادوگروں اور کاہنوں کو تعلیم دینا
آواز سے بہکانا
مال اور اولاد میں شرکت
کفر و شرک
اللہ کے ذکر سے اعراض
شیطان سے اللہ کی پناہ مانگنا
شیطان کو دوست بنانا
شیطان کی اطاعت
دلوں کی شدت اور بیماری
گناہوں کا ارتکاب
انسان کی گمراہی سے شیطانی مقاصد
مومنوں کو غم میں مبتلا کرنا
مومنوں کے مابین عداوت
اللہ کے ذکر اور نماز سے روکنا
انسان کی شیطان سے حفاظت
ایمان اور توکل
تقویٰ اور استغفار
اللہ تعالیٰ کا ذکر
تلاوت قرآن
اللہ سے شیطان کی پناہ
خلاصہ
 

ابن رضا

لائبریرین
دانش بھائی یہ بحث بہت ہی پرانی ہے۔ جس طرح ہر مسلمان کچھ کتب کو سنت مانتا ہے اور دوسرے فرقے کی کتب کو سنت نہیں مانتا۔ میں باقی سب مسلمانوں کی طرح اللہ تعالی کی اتاری ہوئی کتب کے بعد کسی بھی کتاب کو بطور دلیل نہیں مانتا۔ لہذا جو بھی ریفرنس دیجئے وہ صرف اور صرف قرآن حکیم سے دیجئے۔ جو کہ سب فرقوں کے لئے بھی قابل قبول ہے۔ کیوں انسانی کتب کی بحث شروع کرتے ہیں؟ سوال پھر بھی یہی ہے کہ اللہ تعالی نے کیا حکم دیا ہے ؟ کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کے حکم کو چھوڑ کر اپنی ذاتی خواہشات کی پیروی کرنے کے لئے ان کتب کا سہارا دھونڈیں جو اللہ تعالی نے نہیں اتاری ہیں؟
محترمی نماز کا طریقه قران کریم سے ملتا هے یا سنت رسول ص سے؟
 

عبد المعز

محفلین

تبصرہ
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔زیر نظر کتاب ''نمازِمحمدیﷺ مع مسائل طہارت،جنازہ اور مسنون اذکار ودعائیں'' محترم ابو عامر سیف اللہ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی نماز کےموضوع پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔جو کہ نماز کے مسائل پر اپنی نوعیت کی واحد مستند ،آسان فہم جامع اور شاندار کتاب ہے۔شیخ الحدیث جناب حافظ محمد عبداللہ رفیق﷾ کی نظر ثانی سے اس کتاب میں مزید نکھار آگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اہلِ اسلام کو تمام معاملات میں سنت نبوی پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔(م۔ا)
یہ کتاب نماز محمدیﷺ کو آن لائن مطالعہ یا ڈاؤن لوڈ یہاں سے کریں
 

عبد المعز

محفلین

تبصرہ
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔زیر نظر کتاب ''نمازِمحمدیﷺ مع مسائل طہارت،جنازہ اور مسنون اذکار ودعائیں'' محترم ابو عامر سیف اللہ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی نماز کےموضوع پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔جو کہ نماز کے مسائل پر اپنی نوعیت کی واحد مستند ،آسان فہم جامع اور شاندار کتاب ہے۔شیخ الحدیث جناب حافظ محمد عبداللہ رفیق﷾ کی نظر ثانی سے اس کتاب میں مزید نکھار آگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اہلِ اسلام کو تمام معاملات میں سنت نبوی پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔(م۔ا)
یہ کتاب نماز محمدیﷺ کو آن لائن مطالعہ یا ڈاؤن لوڈ یہاں سے کریں
 
Top