کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

عناوین
تصدیر
ارکان اسلام میں نماز کی اہمیت
صلوۃ کا معنی و مفہوم
مسلمانوں اور مومنوں کی نماز
اقامت نماز اور اس کے فوائد
نماز اور خشوع و خضوع
غافل نمازیوں کو سرزنش
اسلامی نظام میں اہمیت نماز
مسائل نماز میں وجہ اختلاف
تقلید
اصطلاحی تعریف
امام ابو حنیفہ
امام مالک 
امام شافعی
امام احمد بن حنبل
امام الحکم بن حتیبہ
امام ابن خزیمہ
امام عطاء بن رباح
حضرت شاہ ولی اللہ 
سیدنا علی ، ابن مسعود اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم
امام الہند مولانا ابواکلام آزاد
توجہ طلب بات
اس کتاب کا اعزاز
تمہید
نماز کی فرضیت و اہمیت
نماز کی ابتداء کیسے ہوئی
فضائل نماز
نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے
قیامت کے دن کا پہلا سوال
نماز اور اطاعت رسول ﷺ
نمازیوں کا اجر و ثواب
نماز چھوڑنا کفر ہے
بے نماز کی نماز جنازہ
بے نماز کا انجام
طہارت کے مسائل
غسل کا بیان
مسواک کا بیان
وضو کا بیان
نواقض وضو
تیمم
مساجد کا بیان
اوقات نماز
اذان کا بیان
شرائط نماز
قبلہ رخ ہونا
صف بندی
امامت کے مسائل
نماز کا آغاز
سورۃ الفاتحہ کا بیان
آمین
دیگر قراءت کا بیان
رفع الیدین
سجدہ شکر
سجدہ تلاوت
نماز سفر
تہجد
نماز تراویح
قنوت نازلہ کا بیان
نماز اشتراق چاشت
نماز استسقاء کا بیان
نماز توبہ کا بیان
نماز حاجت
نماز استخارہ کا بیان
نماز تسبیح
شعبان کی پندرھویں رات کا حکم
نماز جمعہ کا بیان
نماز عیدین کا بیان
جنازے کا بیان
احکام جنازہ
نماز جنازہ کا طریقہ
قبر کے مسائل
ایصال ثواب کا مسئلہ
تعزیت کے مسائل
مسنون جامع و ظائف اور دعائیں
کلمات تسبیح والے اذکار اور دعائیں
کلمات تحمید والی دعائیں
کلمات تہلیل کے اذکار
بار گاہ الہٰی میں سوال کرنے کی دعائیں
کلمات تعوذ کی دعائیں
قرآنی دعاؤں کے حوالہ جات مستند الاسماء الحسنیٰ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
راست روی بنیادی اصول اور عملی وسائل
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر احمد بن یوسف الدرویش
مترجم
ڈاکٹر احمد جان
نظر ثانی
ڈاکٹر محمد طاہر منصوری
ناشر
شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
صفحات
128
title-pages-rasat-rawi-bunyadi-usool-aur-amli-wasail-jpg.7861
تبصرہ
اعتدال اور میانہ روی امتِ مسلمہ کی وہ خصوصیت ہے جو اسے دیگر اقوام اور ملل سے ممتاز کرتی ہے ۔ دور ِحاضر میں عدم براداشت رواداری،مذہبی انتہا پسندی اور مسلکی تعصبات مسلم معاشروں میں تیزی سے پروان چڑھ رہے ہیں ،نوجوان طبقہ بالخصوس بے راہ روی اور فکری پراگندگی کاشکار نظر آتا ہے ۔ اس صورت ِحال کے تباہ کن نتائج کسی صاحب بصیرت سے مخفی نہیں۔ زیر تبصرہ کتاب '' راست روی بنیادی اصول اور عملی وسائل ''ڈاکٹر احمد بن یوسف الدریویش﷾ کی تالیف ہے ۔ جس میں قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں راست روی کے بنیادی اصول اور اس کے عملی طریق کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے ۔امید ہے یہ کاوش اس فکری انتشار،تعصب،عدم برداشت اور عدم رواداری کے ماحول میں معاشرے میں توازن، عتدال ،برداشت اور راست روی کی اقدار کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر احمد بن یوسف الدریویش اسلامی فقہ کے پروفیسر، نامور مصنف اور اسلامی سکالر ہیں ۔ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے سابق نائب صدر اور ستمبر 2012ء سے بین الاقوامی یونیورسٹی ،اسلام آباد کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ دورِ حاضر کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ کئی موضوعات پر آپ کی چالیس سے زائد تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں۔ (م۔ا)
یہ کتاب راست روی بنیادی اصول اور عملی وسائل آن لائن مطالعہ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عناوین
پیش لفظ
مقدمہ
موضوع کی اہمیت
دینی خرابی
معاشرتی خرابی
راست روی حقیقت پسندی یا مثالیت پسندی
استقامت کا معنی و مفہوم
راست روی استقامت کی ضرورت و اہمیت
قرآن سے دلائل
احادیث سے دلائل
راست روی کی بنیادیں
الف اصلاح
ظاہری اصلاح
باطنی اصلاح
راست روی کا مرکز و محور
قبولیت اعمال کی شرائط
ب اہل سنت والجماعت کے طریقہ پر قائم رہنا
ج میانہ روی
د حسن خلق
تواضع اور انکساری
صبر
زبان کی حفاظت
تکفیر کی دو وجوہات
نیک صحبت
راست روی کے حصول کے لیے مخصوص وسائل و اسباب
گھر
مدرسہ اور درس گاہ
علما ومبلغین
مسجد
معاشرہ
میڈیا
ذکر ودعا
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین

تبصرہ
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔زیرتبصرہ کتاب ''مختصر مسنُون نماز'' محترم ابو نعمان بشیر احمد﷾'' کی مرتب شدہ ہے ۔جس میں انہوں نے انتہائی اختصار کے ساتھ نماز کی اہمیت، فضیلت ، نماز کا مسنون طریقہ ،نماز کے بعد اور صبح وشام کے اذکار کو بیان کیا ہے ۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)
یہ کتاب مختصر مسنون نماز آن لائن مطالعہ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عناوین
مجھے پڑھیے
نماز کی اہمیت
طہارت
وضو کا طریقہ
نماز کا طریقہ
رکوع اور سجدے کے احکام
تشہد کے احکام
نماز کے بعد کے اذکار
نماز کے ضروری مسائل
قنوت وتر
مسنون دعائیں
صبح و شام کے اذکار
نمازوں کی رکعات
 
محترمی نماز کا طریقه قران کریم سے ملتا هے یا سنت رسول ص سے؟
چونکہ رسول اکرم کی نماز سنت جاریہ ہے لہذا ہم بناء کسی دلیل کے کسی کو بھی قتل کرسکتے ہیں۔ یہ کیسی منطق ہوئی؟ اللہ تعالی کا کونسا حکم آپ اس پر لاگو کررہے ہیں؟
آپ کا نماز کے بارے میں سوال بہت ہی پرانا سوال ہے۔ اس کا جواب آپ یہیں تلاش کیجئے بہت بار دے چکا ہوں۔ کیا وجہ ہے کہ رسول صلعم کی سنت جاریہ کو بعد کی کتب سے کنفیوژ کیا جائے۔ آپ سے استدعا ہے کہ آپ نئی بحث شروع کرنے سے پہلے اسی بحث پر پرانے دھاگے دیکھ لیجئے۔ بقیہ معاملات کے لئے مجھے صرف اور صرف قرآن حکیم سے حوالہ دیجئے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
چونکہ رسول اکرم کی نماز سنت جاریہ ہے لہذا ہم بناء کسی دلیل کے کسی کو بھی قتل کرسکتے ہیں۔ یہ کیسی منطق ہوئی؟ اللہ تعالی کا کونسا حکم آپ اس پر لاگو کررہے ہیں؟
آپ کا نماز کے بارے میں سوال بہت ہی پرانا سوال ہے۔ اس کا جواب آپ یہیں تلاش کیجئے بہت بار دے چکا ہوں۔ کیا وجہ ہے کہ رسول صلعم کی سنت جاریہ کو بعد کی کتب سے کنفیوژ کیا جائے۔ آپ سے استدعا ہے کہ آپ نئی بحث شروع کرنے سے پہلے اسی بحث پر پرانے دھاگے دیکھ لیجئے۔ بقیہ معاملات کے لئے مجھے صرف اور صرف قرآن حکیم سے حوالہ دیجئے۔

محترم بحث میرا مقصود نہیں نماز کی سنت جاریہ بھی ہم تک لوگوں کے وسیلے سے ہی پہنچی ہے ۔ قتل کی اجازت یا اس پر خیال آفرینی کا میرے درجذیل سوال سے دور دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں لہذا میں آپ کا یہ نکتہ سمجھنے سے قاصر ہوں۔ مزید براں قتل اور نماز کا کیا لینا دینا؟ میں نے آپ کے صرف اس نکتے کا جواب دینے کی کوشش کی تھی جو کہ آپ نے فرمایا تھا کہ جب قران موجود ہے تو دیگر کتابوں(یعنی اس میں احادیث کی کتب بھی شامل ہیں) جو کہ لوگوں نے مرتب کیں سے ہمارا کیا لینا دینا۔

دانش بھائی یہ بحث بہت ہی پرانی ہے۔ جس طرح ہر مسلمان کچھ کتب کو سنت مانتا ہے اور دوسرے فرقے کی کتب کو سنت نہیں مانتا۔ میں باقی سب مسلمانوں کی طرح اللہ تعالی کی اتاری ہوئی کتب کے بعد کسی بھی کتاب کو بطور دلیل نہیں مانتا۔ لہذا جو بھی ریفرنس دیجئے وہ صرف اور صرف قرآن حکیم سے دیجئے۔ جو کہ سب فرقوں کے لئے بھی قابل قبول ہے۔ کیوں انسانی کتب کی بحث شروع کرتے ہیں؟ سوال پھر بھی یہی ہے کہ اللہ تعالی نے کیا حکم دیا ہے ؟ کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کے حکم کو چھوڑ کر اپنی ذاتی خواہشات کی پیروی کرنے کے لئے ان کتب کا سہارا دھونڈیں جو اللہ تعالی نے نہیں اتاری ہیں؟

محترمی نماز کا طریقه قران کریم سے ملتا هے یا سنت رسول ص سے؟

امید ہے بات سمجھ گئے ہوں گے ۔ اللہ سب کو اچھی بات سیکھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
 
بات آپ نہیں سمجھے۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ انبیاء نماز رسول اکرم سے پہلے بھی پڑھتے رہے ہیں؟ ان انبیاء نے نماز کس سنت کی کتاب سے سیکھی تھی؟ نماز سنت جاریہ ہے اس کے لئے کسی کتاب کی ضرورت نہیں :) آپ کو حیرانی ہوکی گہ نماز کے تمام احکامات قرآن حکیم میں موجود ہیں۔ آپ کو یہ جان کر مزید حیرانی ہوگی کہ نماز کا مکمل طریقہ کار کسی بھی حدیث کی کتاب میں نہیں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ پھر بھی مصر ہیں تو ہم سب کی ہدایت کے لئے حدیث کی اس کتاب اور اس حدیث کا حوالہ دیجئے جس میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ درج ہو۔ بہت ہی خوشی ہوگی۔ اور آپ کی دعا بھی پوری ہو جائے گی۔ والسلام۔
 

ابن رضا

لائبریرین
بات آپ نہیں سمجھے۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ انبیاء نماز رسول اکرم سے پہلے بھی پڑھتے رہے ہیں؟ ان انبیاء نے نماز کس سنت کی کتاب سے سیکھی تھی؟ نماز سنت جاریہ ہے اس کے لئے کسی کتاب کی ضرورت نہیں :) آپ کو حیرانی ہوکی گہ نماز کے تمام احکامات قرآن حکیم میں موجود ہیں۔ آپ کو یہ جان کر مزید حیرانی ہوگی کہ نماز کا مکمل طریقہ کار کسی بھی حدیث کی کتاب میں نہیں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ پھر بھی مصر ہیں تو ہم سب کی ہدایت کے لئے حدیث کی اس کتاب اور اس حدیث کا حوالہ دیجئے جس میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ درج ہو۔ بہت ہی خوشی ہوگی۔ اور آپ کی دعا بھی پوری ہو جائے گی۔ والسلام۔
واللہ اعلم
 
تبصرہ
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔

نماز اللہ کی طرف سے دوسرا فرض نہیں بلکہ تیسرا فرض ہے ہے۔ فرائض کی ترتیب کے لئے دیکھئے سورۃ البقرہ آیت نمبر 177 -- کم از کم ترتیب تو اللہ تعالی کی قبول کر لیجئے :)

2:177 نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ ( فرض نمبر1) کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اﷲ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور (فرض نمبر 2) اﷲ کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور(فرض نمبر 3) نماز قائم کرے اور(فرض نمبر 4) زکوٰۃ دے اور(فرض نمبر 5) جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور(فرض نمبر 6) سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں
 
آخری تدوین:

ابھی تک تو اپ کو معلوم تھا اور اب اللہ تعالی کی طرف موڑ دیا ۔ بھائی آپ پر حملے نہیں کررہا۔ میرے پاس سنی اور شیعہ مذاہب کی 20 سے زائید کتب موجود ہیں ۔ ان میں سے کسی کتاب کی کسی ایک حدیث میں نماز کا مکمل طریقہ نہیں ۔ کہیں کچھ ہے اور کہیں کچھ ۔ کچھ شیعہ مانتے ہیں اور کچھ سنی۔ پھر نماز پڑھنے کے 180 طریقے رائج ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان قرآن گواہی دیتا ہے کہ انبیاء ، رسول اکرم سے پہلے بھی نماز پڑھتے تھے۔

ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالی کا حکم دیکھئے:

22:26 اور (وہ وقت یاد کیجئے) جب ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کے لئے بیت اﷲ (یعنی خانہ کعبہ کی تعمیر) کی جگہ کا تعین کر دیا (اور انہیں حکم فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانا اور میرے گھر کو (تعمیر کرنے کے بعد) طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کر نے والوں اور سجود کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھنا

نماز میں قیام کرنے، رکوع میں جھکنے اور سجدہ کرنے والے تو ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے چلے آرہے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ لوگ مصر ہیں کہ اگر کچھ ملے گا تو قرآن کے بعد نازل ہونے والی کتب میں ملے گا؟؟؟؟ آپ میرا آرٹیکل ڈھونڈ سکتے ہیں کہ اللہ تعالی کا فرمان قرآن حکیم کس طرح نماز کے احکامات کی تعلیم دیتا ہے۔

میری دست بدستہ استدعا ہے کہ اللہ تعالی کی اس کتاب کو ایک بار پڑھ ہی لیجئے ۔۔۔ والسلام
 

عبد المعز

محفلین
قرآن مجیدایک کامل دستورِحیات اورانسانیت کوجینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے ،قرآن صرف انہی کے لیے منہج ودستور بن سکتا ہے جو اس کے معانی ومطالب کوسمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صرفی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے وپر موقوف ہے ۔لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن سمجھنےکی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کےگمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے ۔ ایسی لغرشوں سے بچانے کے لیے علمائے عجم نے قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سےمتعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں ۔زیرِنطرکتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے ’’جامعه ام القریٰ‘‘مکہ مکرمہ کے معلم ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی نے انگریزی دان طبقہ کے لیے عربی سے انگلش میں تصنیف کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق (فاضل جامعہ ریاض) نے افادہ عام کے لیے اس کااردو ترجمہ کیا ہے ۔مترجم نے ترجمہ سلیس او رعام فہم بنانےکی حتی المقدور کوشش کی ہے ۔اس کتاب میں قرآن مجید کےکلمات والفاظ کی صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے ۔انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پرتر جمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے ۔ قرآن کریم کوسمجھنے کے لیے ہر سطح کے طلباء کے لیے نہایت کار آمد قاموس ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قرآن ِفہمی کا ذریعہ بنائے اور شرفِ قبولیت سے نوازے(آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
کتاب الہمزہ
کتاب الباء
کتاب التاء
کتاب الثاء
کتاب الجیم
کتاب الحاء
کتاب الخاء
کتاب الدال
کتاب الذال
کتاب الراء
کتاب الزاء
کتاب السین
کتاب الشین
کتاب الصاد
کتاب الضاد
کتاب الطاء
کتاب الظاء
کتاب العین
کتاب الغین
کتاب الفاء
کتاب القاف
کتاب الکاف
کتاب اللام
کتاب المیم
کتاب النون
کتاب الہاء
کتاب الواؤ
کتاب الیاء
الفاظ کے مادے
 

عبد المعز

محفلین
قرآ ن وحدیث کے فہم اوراس کی تشریح وتوضیح میں اختلاف ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ اختلاف صحابہ تابعین﷭ کے درمیان بھی موجود تھا لیکن اس کے سبب وہ فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہیں ہوئے اس لیے کہ اس ااختلاف کے باوجود سب کامرکز اطاعت او رمعیارِ عقیدت ایک تھا قرآن اور حدیث رسول ﷺ۔ وہ اپنے اختلاف کو کتاب وسنت کی کسوٹی پر پیش کرتے تھے ۔لہذا جس کی بات معیار پر پوری اترتی وہ سچا ہوتا او ر دوسرا اپنی رائے اور موقف کوچھوڑ دیتا جب تک لوگ اس نہج پر کار بند رہے امت محمدیہ فرقہ وگروہ بندی سے محفوظ رہی ۔زیر نظر کتاب '' متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے '' محترم ابو عبد اللہ آصف محمود ﷾کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف ایسی صحیح یا حسن احادیث کا انتخاب کر کے پیش کیا ہے کہ جن احادیث میں امت میں پائے جانے متنازعہ مسائل کا حل موجود ہے ۔نیزکتاب کے آخر میں مشرکین کے اس پروپیگنڈے کا بھی مدلل جواب دیاہے کہ امت محمد یہ میں شرک کا وجود نہیں ۔بازار میں '' متنازعہ مسائل کے خدائی فیصلے '' کے نام سے بھی ایک کتاب ہے جس میں فقہی باب بندی کے ساتھ ترجمےکے ساتھ قرآن مجید کی وہ تمام آیات جمع کردی گئی ہیں جو متنازعہ واختلافی مسائل کا شافی حل پیش کرتی ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مؤلف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام اہل اسلام کی ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
عرض مولف
علم غیب
نور و بشر
صحابہ کا عقیدہ انبیاء علیہم السلام بشر تھے
کیا رسول اللہ ﷺ کا سایہ تھا؟
کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے
حاضر ناظر اللہ کی صفت
مختار کل صرف اللہ تعالٰی کی ذات
ہدایت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے
فریاد کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے
وسیلہ
دعا عبادت ہے اور عبادت کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے
غیر اللہ کو پکارنا اکبر الکبائر میں سے ہے
امت مسلمہ کے شرک کے متعلق احادیث نبویہﷺ
شرک کی تردید احادیث مبارکہ میں
شرک کا بنیادی سبب غلو
مشرک کا کوئی عمل قابل قبول نہیں
مشرک کے لیے شفاعت نہیں
مشرک کے لیے کسی دوسرے کا عمل
مشرکین عرب بھی نیک عمل کرتے تھے
مشرکین کا عقیدہ شفا اللہ دیتا ہے
چھلے پہننا اور دھاگے باندھنا شرک ہے
بتوں کی اصل حقیقت کیا ہے
مردے نہیں سنتے
فوت شدہ آدمی کا زندہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
غیر اللہ کی نذر و نیاز حرام
عبد النبی اور عبد الرسول وغیرہ نام رکھنا جائز نہیں
اللہ تعالیٰ کی مشیت رسول اللہ ﷺ کی مشیت سے مقدم ہے
 

عبد المعز

محفلین
نبی اکرمﷺ سے صدق دل سے محبت کرنا ہر مسلمان کے دین و ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور آپ ﷺ سے اظہارِ محبت کی اہم ترین صورت یہ ہے کہ آپ ﷺ کے اَقوال افعال،احادیثِ نبویہ سے محبت کی جائے اور آپﷺ کی احادیث اورفرمودات سے محبت کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں خلوصِ دل سے سچا و منزل من اللہ یعنی وحی تسلیم کیا جائے ۔ انکی کامل اتباع و اطاعت کی جائے ، انہیں اپنا اوڑھنا ، بچھونا اور حرزِ جان بنا لیا جائے ، انہیں پڑھا ، لکھا اور یاد کیا جائے اور دوسرے لوگوں تک منتقل کیا جائے ۔مولانا وحید الزماں کا نام ان خوش قسمت لوگوں کی فہرست میں شامل ہے ، جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے ارشادات و فرمودات سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے علم حدیث کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔ اس کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہو سکتی ہے کہ صحاح ستہ و موطاء کے تراجم جو گزشتہ سو سال سے تاحال ہر دینی و علمی لائبریری کی زینت بنے ہوئے ہیں مولانا مرحوم ہی کے فیضانِ قلم کا نتیجہ ہیں اور آج تک ہونے والے دیگر تراجم میں انہی سے بکثرت استفادہ کیا گیا ہے۔آپ محض اُردو تراجم کے شہسوار نہ تھے بلکہ عربی میں گہری مہارت بھی رکھتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ مرحوم نے بعض عربی کتابوں کی تصحیح و تہذیب میں بھی نمایاں خدمت انجام دیں۔مولانا کو دینی کتب تصنیف و تالیف ، تراجم اور تصحیح و تہذیب کا جتنا شوق تھا ، اس سے کہیں زیادہ کتابوں کو طبع کرانے اور پھر مفت تقسیم کرانے کا شوق تھا۔ مولانا مرحوم 1267ھ میں کانپور میں پیدا ہوئے اور اپنے والد بزرگوار مسیح الزمان اور برادر اکبر حافظ بدیع الزمان کے علاوہ دیگر علمائے کانپور سے دینی علوم حاصل کئے اور چھوٹی ہی عمر میں تصنیف و تالیف کا سلسلہ شروع کر دیا ۔کتب ِاحادیث کے تراجم کے علاوہ کئی کتب تالیف کیں ان میں سے مایہ ناز کتا ب'' اسرار اللغة مع انوار اللغة الملقب به وحيد اللغات ''ہے جوکہ آج لغات الحدیث کے نام سے معروف ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1907ء میں انوار اللغۃ ملقب بہ وحید اللغات کے نام سے شائع ہوئی۔ موجودہ ایڈیشن پہلی اشاعت کے تقریبا سو سال بعد نعمانی کتب خانہ لاہور نے پہلی مرتبہ نہایت اعلی تحقیقی معیار اور جدید اسلوب کے ساتھ کمپیوٹر کمپوزنگ کے ساتھ شایان شان انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کے احادیث مبارکہ کے الفاظ کی اردو زبان میں سب سے جامع لغت ہے۔علامہ وحید الزماں نے اس لغت میں اہل لغت کے مروجہ طریقے کے مطابق مادوں کو حروف تہجی پر ترتیب دیا ہے اس جدید ایڈیشن میں حتی المقدور قدیم الفاظ کوجدید اردو الفاظ کے ساتھ تبدیل کردیا گیاہے ۔اوربعض جگہوں پر جملوں کی تصحیح کے ساتھ ساتھ حواشی لگانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔اور کتاب میں مذکورہ تمام فارسی اشعار کا اردو ترجمہ حاشیہ میں ذکر کردیا گیا ہے ۔ لغات الحدیث میں میں لفظ کو سمجھانے کےلیے مؤلف نے قدیم وجدید الفاظ اور محاورات کا ذخیرہ جمع کردیا ہے نیز انہوں نے نے احادیث،تاریخی واقعات،ذاتی تجربات اور واقعات سے کام لے کر عام قاری کی دلچسپی کا سامان پیداکرادیا ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کے غریب الفاظ کو سمجھنے کے لیے طالبان علوم نبوت اور اہل علم کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنف اور اس کتاب کو اعلی معیار پر تیارکرنے والے تمام احباب کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا )
 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد اول
سخن ناشر
پیش لفظ
لغات الحدیث پر ایک نظر
مسلک
کتاب ’’ لغات الحدیث‘‘
کتاب الف
کتاب الباء
کتاب التاء
کتاب الثاء
کتاب الجیم
کتاب الحاء
کتاب الخاء
فہرست جلد دوم
کتاب الذال
کتاب الراء المہملۃ
کتاب الزال
کتاب السین
کتاب الشین
کتاب الصاد
کتاب الضاد
فہرست جلد سوم
کتاب الطاء
کتاب الظاء
کتاب العین
کتاب الغین
کتاب الفاء
کتاب القاف
فہرست جلد چہارم
کتاب الکاف
کتاب اللام
کتاب المیم
کتاب النون
کتاب الواؤ
کتاب الہاء
کتاب الیاء
 

عبد المعز

محفلین
خدمت حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔زیر نظر کتاب سلسلة احاديث الصحيحة شیخ کی عظیم الشان تصانیف میں سے ہے جس میں شیخ نے عوام الناس کے فائدے کےلیے مختلف ابواب ،فصول،مسائل اور فوائد سےمتعلقہ صحیح احادیث کو جمع کردیا ہے ۔شیخ نے اس کتاب میں تبویب بندی اور کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ تخریج وتحقیق کے اصول وقواعد کے مطابق جیسے جیسے احادیثِ صحیحہ میسر آتی گئیں انہیں کتاب میں قلم بند کرتے رہے۔اور مختصراً متونِ احادیث ،اسانید طرق اور رواۃ پر بھی بحث کرتے ہوئے فقہی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بعض مقامات پر کسی خاص موضوع پر طویل ابحاث بھی پیش کی ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان ﷾ نے سلسلہ احادیث الصحیحہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس کتاب کی فقہی ترتیب،کتاب بندی،باب بندی اور تخریج وغیرہ کا کام بھی سر انجام دیا ۔ انصار السنہ پبلی کیشنز،لاہور نے اسے 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ البانی اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے والے تمام احبا ب کی جہود کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
اس کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ ( اپ ڈیٹ ) جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ ( اپ ڈیٹ ) جلد دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ ( اپ ڈیٹ ) جلد سوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ ( اپ ڈیٹ ) جلد چہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ ( اپ ڈیٹ ) جلد پنجم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ ( اپ ڈیٹ ) جلد ششم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اخلاق، نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب: مہاجرین کا آپس میں بھائی چارہ
جب حیا نہ رہے تو جو مرضی کر
مریض کی عیادت کرنا اخلاق کا حصہ ہے
اللہ کے ہاں لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ
چغل خوری لوگوں کے درمیان باتیں کرنا ہے فساد کی غرض سے
ان اعمال کا بیان کہ جو جہنم سے دور کرتےہیں
سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو دین کو زیادہ سمجھنے والا ہے
رشتہ داری جوڑنے کا حکم
ترازو میں سب سے وزنی نیکی اچھا اخلاق ہے
غصہ کی ممانعت کا بیان
بُرائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دینے کی اہمیت
لوگوں میں سب سے بہتر کون؟
زبان کی مذمت کابیان
خادم کے ساتھ احسان کرنے کا بیان
نرمی کا داخل ہونا اللہ کی طرف سے بھلائی ہے
اپنے بھائی سے محبت کا اظہار کرنا بہتر ہے
خوابوں کے آداب کا بیان
خادم کو کھانا کھلانے کی ترغیب کا بیان
اپنے بھائی پر اسلحہ لہرانا موجب لعنت ہے
کامیابی والے چند امور کا بیان
اعوذ باللہ کے ساتھ غصہ کے ٹھنڈا ہونے کابیان
باب: مسلمان کے ساتھ مصافحہ کی فضیلت
میت کی طرف سے حج کرنےکا بیان
باب: صلہ رحمی کا حکم
غلاموں کے ساتھ احسان کرنے کی ترغیب کا بیان
عورتوں کی دبروں کی مباشرت کرنے کی حرمت کا بیان
نرمی کی ترغیب کا بیان
چھ چیزوں کی حفاطت جنت کی ضمانت
جائز امور میں والد کی اطاعت ضروری ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کا بیان
رشتہ داری جوڑنے کی اہمیت کا بیان
خادم کو ایک دن میں ستر مرتبہ معاف کرنے کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیتوں میں سے
اپنے بھائی کو خوش کرنا افضل اعمال میں سے ہے
افضل ترین صدقہ آپس میں صلح کروانا
غیبت کے حرام ہونے کا بیان
اچھے اخلاق کی فضیلت کا بیان
باب: حُسن اخلاق او رملنساری کا بیان
قریب کرنے والے، آسانی کرنے والے اور نرمی کرنے والے پر آگ حرام ہے
لوگوں کے درمیان صلح کروانے کی فضیلت کا بیان
غصہ کو روکنے کی ترغیب کا بیان
جنتی اور جہنمیوں کا بیان
عضہ وہ چغل خوری ہے، کہ جو لوگوں کے درمیان فساد ڈال دے
میاں بیوی کے تنہائی کے معاملات کو افشاء کرنے کی مذمت
بچیوں کے لیے دف بجانے کی اجازت کا بیان
جھوٹ کی ایک قسم کا بیان
خطباء کا یہ کہنا کہ
یتیم کے ساتھ احسان کرنے کا بیان
دو محبت کرنے والوں سے نرمی کرنے کا جواز
آنکھوں کے ساتھ اشارہ کرن کی کراہت کا بیان
سیدنا ابوذررضی اللہ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چیدہ چیدہ نصیحتیں
خادموں کے ساتھ احسان کرنے کی ترغیب کا بیان
اچھے اخلاق کی فضیلت کا بیان
آپس میں فخر کرنے کی حرمت کا بیان
بلا شبہ اللہ تعالیٰ بلنداخلاق سےمحبت اور بُرے اخلاق سے نفرت کرتا ہے
رشتہ داری توڑنے والے کی مذمت کا بیان
لا الہٰ الا اللہ کی تصدیق کی فضیلت کابیان
ایمان کی توفیق اللہ کی محبت کی علامت ہے
ظالم کو ڈھیل دینا اللہ کی طرف سے مہلت ہے
فقراء کی فضیلت او رمتکبرین کی مذمت کابیان
اللہ کی وصیت ماؤں او رقریبی رشتہ داروں کےمتعلق
جنتیوں او رجہنمیوں کا بیان
لوگوں میں اللہ کے سب سے زیادہ نزدیک وہ ہے جو سلام پہلے کرتا ہے
اللہ تعالیٰ دنیا میں جس چیز کو بلندی دیتا ہے اس کو پستی بھی ضروری دیتا ہے
خیر اور شر والی صفات کا بیان
پاکباز اور وفا کرنے والے اللہ کے بہترین بندے ہیں
غیبت کسی شخص کی ایسی بات کرنا کہ جس کا سننا اس کو ناپسند ہو
بیٹے کا والد کے لے بخشش طلب کرنا جنت میں بلندی کا سبب ہے
اچھے اخلاق کا فضیلت کا بیان
صلہ رحمی کی اہمیت کا بیان
باب: صلہ رحمی کی فضیلت
روح، روح کے ساتھ ضرور ملتی ہے
امارت لینے کی کراہت کا بیان
انبیاء کرام پر تکلیفوں کا بیان
باب: قطع تعلقی کے باوجود صلہ رحمی کی فضیلت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حقیقی محبت کابیان
حیاء کی اہمیت کا بیان
نرمی اور شفقت کرنے والے اللہ کے محبوب بندے ہیں
باب: اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی صفات اور اللہ کے نزدیک ان کا مقام
سیدھے سادھے بااخلاق مسلمان کی فضیلت کا بیان
لوگوں میں سب سے زیادہ آزمائشیں انبیاء پرآتی ہیں
سب سےبڑے جھوٹ کا بیان
اے ایمان والوں! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے موسیٰ علیہ السلام کو تکلیف دی، کی تفسیر کا بیان
جس نے کسی کافر کو قتل کیا، تو اس کے لیے ہی اس کا سلب ہے
اللہ کے لیے محبت کرنے والوں کی فضیلت و اہمیت کا بیان
باب: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تواضع اور سخاوت کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امور غیب کے متعلق خبر دینے کا بیان
عمدہ اخلاق کی اہمیت کا بیان
اچھے اور بُرے دوست کی مثال
اچھے اخلاق کی توفیق اللہ ہی دیتا ہے
خوش کلامی او رکھانا کھلانے کی ترغیب کا بیان
غلام او رباپ سے عورت کو پردے کرنا لازم نہیں ہے
صلہ رحمی اور نرمی کی فضیلت کا بیان
الزام سے ڈرنے کا بیان
کتنی بات غیبت کے لیے تجھ کو کافی ہے؟
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا دلکش انداز
جنتیوں او رجہنمیوں کا بیان
اللہ سے حیاء کرنے کا بیان
بکریوں کو چرانے والے پیغمبروں کا بیان
اس چیز کا بیان جو لوگوں کو کثرت کے ساتھ جنت او رجہنم میں داخل کرے گی
اہل خیر اور شر میں سے تین تین آدمیوں کا بیان
تین افراد کی طرف اللہ قیامت کے دن نہیں دیکھے گا
حیاء ایمان کا حصہ ہے
رحمت کا دل میں نہ ہونا سراسر نقصان ہے
منافق میں دو خوبیوں کے جمع نہ ہونے کا بیان
دین کی سمجھ او راچھے اخلاق کی فضیلت کا بیان
لوگوں میں سب سے اچھا وہ ہے جو کھانا کھلائے
حقوق العباد کی اہمیت کا بیان
والد کی رضا مندی اور ناراضی کی اہمیت کا بیان
رحمت او رصلہ رحمی کی فضیلت کا بیان
مسلمان کو گالی دینے اور لڑائی کرنے کی مذمت کا بیان
باب: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تواضع او رحسن خلق کا بیان
بُرائی کابدلہ نیکی کے ساتھ دینے کی ترغیب کا بیان
باب: آیت (وکلانسان) کی تفسیر
بالوں کو رنگتے ہوئے سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا
باب: اولاد میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان یکساں سلوک کرنے کا بیان حتیٰ کہ بوسہ لینے میں بھی
باب: منافق کی نشانیاں
صلہ رحمی کی اہمیت کا بیان
باب: قیلولہ کا حکم
یتیم کی کفالت کرنے کی فضیلت
شعر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ پسندیدہ تھے
باب: اجازت لینے کا طریقہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چلنا کیسا تھا
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل وعیال او ربچوں پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے تھے
آہستہ دروازہ کھٹکھٹانا اجازت کے آداب میں سے ہے
اے ایمان والو!اگر تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو تحقیق کرلیا کرو۔ کی تفسیر کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی رحم کرنے والے تھے
نرمی ایک زینت ہے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خادم سے سوال کرنا کہ تیری کوئی ضرورت ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لوگوں کو روکا نہیں جاتا تھا
کمزور (اونٹ) کو چلانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیچھے رہنا
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عاجزی کا بیان
باب: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی بیویوں کو تادیب
حکمت والے امور کابیان
بچوں کے ساتھ نرمی کرنے کا بیان
صاف دل، سچ بولنے والا لوگوں میں سب سے زیادہ افضل ہے
پڑوسی کے حقوق کی اہمیت کا بیان
لعنت کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے
تکبر و غرور کا گناہ
کون سے لوگ ملعون ہیں
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ’’ویوثرون علی انفسھم‘‘ کا شان نزول
قطع تعلقی حرام ہے
نماز پڑھنے والے کے لیے سترے کا استحباب
اس شخص کی مذمت کا بیان کہ جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں ہے
ان امور کا بیان جو جزاء و سزا کی جلدی کا سبب ہیں
باب: بڑے کا چھوٹے سے اور چھوٹے کا بڑے سے ادب
باب: مسجد میں تھوکنے کی ممانعت او راسے خوشبو سے مزین کرنے کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی امت پر تین چیزوں سے ڈرنا
وہ کام جو تکبر کی نفی کرتے ہیں
منافقین کی مذمت کا بیان
نرمی تو رحمت ہے
مبلغ کے لیے ایک نصیحت کا بیان
پہلوان وہ ہے جو اپنے غصے کو کنٹرول کرے
جو سلام نہیں کرتا وہ سب سے بڑا بخیل ہے
آپس میں صلح او راچھا اخلاق او رنماز افضل اعمال میں سے ہیں
جھوٹ بدترین کام ہے
جلدی سزا دلانے والے کاموں میں سے قطع رحمی بھی ہے
اس بخیل کی مذمت کہ جو رشتہ دار کو نہیں دیتا
اپنے آپ میں بڑا بننے کی مذمت
اللہ کے لیے محبت کرنے کی فضیلت کا بیان
اللہ کے لیے اپنے بھائی کی زیارت کی فضیلت
وہ کام کہ جو جنت میں داخلے کا سبب ہوں گے
اس کی مذمت کہ جس نے اپنے والدین کو پایا پھر بھی جہنم میں داخل ہوگیا
مومن کو خوش کرنا افضل اعمال میں سے ہے
اس شخص کی مذمت کہ جس نے کسی مسلمان کا مال جھوٹی قسم اٹھاکر حاصل کیا
پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کا حکم
اپنے آپ میں بڑا بننے کی مذمت کا بیان
جس نے اللہ کے لیے عاجزی کی اللہ اس کو اتنا ہی بلند کرے گا
اللہ کے راستے میں بوڑھا ہونے کی فضیلت
جس نے مدینہ کی تکلیف پر صبر کیا اس کی فضیلت
جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ باندھا، اس کا گناہ
اس شخص کا گناہ کہ جس نے اجازت سے پہلے جھانکا
ایک سال تک اپنے بھائی کو چھوڑے رکھنے کا گناہ
مؤمن اور فاجر کی صفت کا بیان
مکر اور دھوکے آگ میں ہیں
غلام کے ساتھ احسان کرنے کی ترغیب کا بیان
انصار کی فضیلت کا بیان
علامات قیامت کا بیان
والدین اور بیوی بچوں کے لیے محنت کرنے کی فضیلت
والد کی فضیلت کہ وہ جنت کا درمیانی دروازہ ہے
نیت کی اہمیت کا بیان
جو مہمان نوازی نہیں کرتا، اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے
والدین کےساتھ نیکی کرنا اگرچہ وہ فاسق ہی ہوں
بلوغت کے بعد یتیمی نہیں ہے
تکبر کی مذمت کا بیان
حسد کی مذمت کا بیان
اس شخص کی مذمت کہ جس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہیں
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں کے ساتھ احسان کرنے کی فضیلت
دورخا یعنی امین نہیں ہوتا
مومن لعن طعن کرنےوالا نہیں ہوتا
اچھے اخلاق اور زیادہ خاموشی کی فضیلت
شوہر کا اپنی بیوی کے ساتھ شفقت کرنا
گانا گانے کا جواز
نرمی اللہ کی طرف سےبھلائی ہے
آداب او راجازت طلب کرنے کے مسائل
ناصحانہ باتوں کا بیان
نماز اور غلاموں کے ساتھ احسان کی اہمیت کا بیان
اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کھانے کا بیان
اللہ کے نزدیک محبوب ترین لوگوں کابیان
باب: مکارم اخلاق کا بیان
فال (نیک شگون) لینے کا جواز
السلام علیکم کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت لینا
اللہ کے نزدیک سب سے بدترین نام
فال کے مستحب ہونے کا بیان
خوش آمدید کہنے کی فضیلت کا بیان
معزز لوگوں کی تکریم کرنےکا حکم
محبوب کواپنی محبت کے متعلق آگاہ کرنے کا حکم
دعا کے آداب کا بیان
اجازت طلب کرنےکے آداب کا بیان
لیٹنے کے آداب کابیان
کثرت کےساتھ سلام کرنےکی ترغیب کابیان
سلام کرنے کے آداب کا بیان
جب دو افراد علیحدہ گفتگو کررہے ہوں تو اجازت طلب کرنا ضروری ہے
باب: نماز اور غیر نماز میں کعبہ کی تعظیم کابیان
مجلس کی گفتگو امانت ہے
اچھے خواب کا ذکر کرنا مستحب ہے جبکہ بُرے خواب کا ذکر کرنا ممنوع ہے
جب کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کیا کرے؟
باب: ملاقات کے آداب
کھانے پینے میں تفتیش نہ کرنےکااستحباب
مبالغہ آرائی پر مبنی تعریف کرنے والوں کی مذمت کابیان
سیدھے ہاتھوں سے دعا کرنےکابیان
رات کو کتے اورگدھے کی آواز سن کر اللہ کی پناہ پکڑنے کا بیان
خادم کو اپنے ساتھ کھلانے کا بیان
مارنےکے لیے چہرے سے اجتناب کرنے کا بیان
چھینکنے والا جب تک الحمدللہ نہ کہے تو اس کو جواب نہ دیا جائے
یرحمک اللہ کہنے کے آداب کا بیان
جو عزت کا اہل نہیں اس کی عزت کرنے کی ممانعت
جب کوئی اپنی نشست سے اُٹھ جائے، دوبارہ لوٹنے پر وہی اس کا زیادہ حق دار ہے
باب: مجلس او ربحث کے آداب
کچھ دھوپ اور کچھ سایہ میں بیٹھنے کی کراہت کا بیان
دو کا آپس میں سرگوشی کرنا تیسرے کو چھوڑ کر مکروہ ہے
باب: بچوں کی تربیت
بُرا خواب لوگوں کو بیان کرنے کی کراہت کا بیان
السلام علیکم کثرت سے کہنے کی ترغیب کا بیان
زندوں اور مردوں کے سلام میں فرق کا بیان
باب: مشرکین سے ملاقات کا طریقہ
سلام کے آداب کا بیان
باب: غیر مسلم کے سلام کے جواب میں کیاکہا جائے؟
سوتے وقت چراغ بجھادینے کا بیان
سب سےبڑی زیادتی کسی مسلمان کی آبروریزی کرنا ہے
داخل ہوتے وقت سلام کرنے کی اہمیت کابیان
چپکے سے ضروریات پوری کرنے کی اہمیت کا بیان
جوتوں کی اہمیت
خالہ ماں کے قائم مقام ہے
سفارش کرنے سے اجر ملتا ہے
سلام کرنے اور کھانا کھلانے کی فضیلت کا بیان
دعا سے عاجز آجانے کی کراہت کا بیان
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قصہ
سلام کرنا رحمت ہے
نقصان پہنچانے والے جانوروں کو قتل کرنے کا بیان
لوگوں کے سوجانے کے بعد (رات کو) نکلنے کی کراہت کا بیان
باب: بے اولاد کا کنیت رکھنے کا بیان
زبان کی حفاظت کی اہمیت کا بیان
حقیقی مومن، مسلمان، مجاہد او رمہاجر کا بیان
مقام کے اعتبار سے سب سے بہتر انسان کا بیان
باب: نیک بیوی کی خصوصیات
کوئی شخص کسی بیوہ عورت کےپاس ایک رات بھی نہ گزارے
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کسی مومن کو تکلیف دینا رحمت او رپاکی ہے
باب: پاکیزگی اسلام کا حصہ ہے
باب: گفتگو میں بڑوں کو مقدم کرنا
راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے
نجات والے امور میں سے زبان کی حفاظت اور آوارگی نہ کرنابھی ہے
بھلائی کے علاوہ ہاتھ پھیلانے کی حرمت کا بیان
باب: رستے میں بیٹھنے کے آداب
دل کو نرم کرنے والے امور کا بیان
کسی شخص کے عیب بیان کرنے کی مذمت کا بیان
آدمیوں میں سے فصاحت و بلاغت جھاڑنے والے کی مذمت
ذبح کے لیے عقیقہ کھانے کی کراہت کا بیان
بلا شبہ اللہ تعالیٰ عزت و رفعت والے کام پسند کرتا ہے
کسی خیر خواہ یا عالم کو خواب بیان کرنے کی اہمیت کا بیان
اپنے بھائی کی زیارت کرنے کی فضیلت
اس قول کی مذمت کہ فلاں کو معاف نہیں کیا جائے گا
کلام کی اہمیت کا بیان کہ وہ جنت بھی ہے اور جہنم بھی
سلام کو عام کرنے کا حکم
کامیابی او رناکامی میں گفتگو کی اہمیت
باب: قبلہ رخ مجلس کی فضیلت
مصافحہ کرنے کی فضیلت کا بیان
دین اور عمل صالح فضیلت والے امور میں سے ہیں
اشعار او ربیان کی اہمیت
سلام عام کرنا عمدہ گفتگو کرنا بخشش کو واجب کرنے والے امور ہیں
اللہ تعالیٰ بدزبانی کو پسند نہیں کرتا
باب: عورتوں کی غیرت کا بیان
جھگڑا چھوڑ دینے کی فضیلت کا بیان
قابل ستر چیزوں کو دیکھنے کی حرمت کا بیان
یتیم کی کفالت کرنے کی فضیلت کا بیان
ناپسندیدہ نام تبدیل کرنے کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عیادت کے لیے جانا
جو دعوت کے لیے بغیر اجازت آجائے
اس شخص کی مذمت کہ جو بیت اللہ کی بے حرمتی کرتا ہے
حسن او رحسین نام نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھے
عورتوں سے مصافحہ کرنے کی حرمت کا بیان
مشرکین کی بُرائی کرنے کا جواز
جنگ میں اشعار کی اہمیت کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک نصیحت
رات چھا جانے کے بعد گفتگو کرنے کی کراہت کا بیان
ہر اس بات سے بچو کہ جس پر معذرت کرنی پڑے
تعریف سے بچو
زبان کی اہمیت کا بیان
ٹیک لگا کر کھانے کی کراہت کا بیان
بزرگوں کی وجہ سے برکت ہوتی ہے
صدقہ کا بیان
باب: سلام میں یہود کی مخالفت کی ترغیب
کام میں غوروفکر کرنے کی فضیلت
تین چیزیں واپس نہ کی جائیں
والدین کے نافرمان، عادی شراب نوش اور احسان جتانے والے کی مذمت
باب: مرد کے اکیلے سفر کی ممانعت کا سبب
جنگ خندق کا بیان
باب: مسلمان کے مسلمان پر حقوق کا بیان
باب: بہترین دوست اور پڑوسی
سب سے بہترین مجلس وسیع ہوتی ہے
میت کے لیے دعا کرنے کا بیان
مسجد میں کھیلنے کا جواز
کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ کو قسم دیں تو اللہ قسم کو پورا کردے
مال کے ذریعہ سے اپنے عزتوں اور مالوں کا دفاع کرنا
اچھی بات کہنے یا پھر خاموش رہنے کی فضیلت
تین چیزوں میں جھوٹ بولنے کی رخصت کا بیان
خواب تین قسم کے ہوتے ہیں
کون آدمی زیادہ حق دار ہے ان امور کا
مومن کو گالی دینے کا گناہ
ننگے پن کی حرمت کا بیان
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ پسندیدہ نام حمزہ تھا
باب: السلام علیکم کہنے کی فضیلت
سوال کرنے سے پہلے سلام کرنا
اشعار عام کلام کی طرح ہیں
صحنوں کو صاف رکھنے کی اہمیت کا بیان
شکرگزار کھانے والے کی فضیلت کا بیان
صدقہ کی اقسام کا بیان
اہل بیت کی تربیت کا بیان
رات کو برتن ڈھانپنے کی حکمت کا بیان
کھانے کی برکت اجتماعیت میں ہے
ابن آدم کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے
اللہ تعالیٰ کے فرمان مذکورہ کی تفسیرکا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو بستر پر آتے تو اس طرح کرتے
خوشخبری دینےکا حکم
کسی بھی بات کو تین بار دھرانے کا استحباب
مجلس کے کفارہ کا بیان
گھر سے نکلنے کی دعا
باب: مصافحہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ
چھینکنے والے کو جواب کیسے دیا جائے گا
معانقہ اور مصافحہ کرنے کا بیان
صحابہ کرام کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے چلنے کا بیان
سورۃ العصر کی اہمیت کا بیان
بغیر اجازت گھر میں جھانکنے کی مذمت کا بیان
باب: عیدالفطر اور عید قربان مسلمانوں کی سالانہ عیدیں ہیں
باب: اہل کتاب کے سلام کا جواب کیسے دیا جائے؟
گھوڑی کا نام فرس رکھنے کا بیان
اوپر سے کھانا لینے کی کراہت کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلنے کی کراہت کا بیان
بچوں کو سلام کرنے کا بیان
باب: ناقص خطبہ
بنوآدم کا ہر فرد سردار ہے
باب: کھانے کے آداب
باب: سلام کے آداب نیز اگر جماعت میں سے ایک جواب دے تو کافی ہوگا
باب: سلام کے جواب میں ومغفرتہ کے اضافے کا بیان
کھڑے کھانے پینے کی اجازت
شعر کہنے کی مذمت کا بیان
مسلمان کے مسلمان پر چار حق ہیں
غیبت کی مذمت کا بیان
زبان کی تیزی کی مذمت کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
انسانی زندگی ہمیشہ تغیر پذیر رہتی ہے۔ احوال و ظروف بدلتے رہتے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری تھا کہ انسانی زندگی کے لیے ناگزیر حقیقتوں کو معیار ٹھہرا کر کچھ ایسے قواعد وضع کر دئیے جائیں جو پیش آمدہ معاملات میں حکم کی تلاش میں ممد و معاون ہوں اور یہ قواعد شارع حقیقی کی رضا سے متصادم نہ ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے علمائے اسلام نے بڑی تگ و دو کی اور اصول قانون یا اصول فقہ پر ایک ایسا ذخیرہ تیار کیا جس کی مثال دنیا کی قانونی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہر دور کے علما نے اس ذخیرہ میں اضافہ کیا۔ علامہ شاطبی کی زیر نظر کتاب اسلامی اصول قانون کی ایک معتبر کتاب ہے جس میں علامہ نے اس فن کا کما حقہ احاطہ کیا ہے۔ اس کتاب کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ مذاہب اربعہ کے اصولیین کی آرا پر ایک مکمل تبصرہ ہے اور آئندہ کے لیے فن اصول کے طلبا کے لیے ایک نمونہ کما ل ہے۔ مفتی، مجتہد، قاضی اور ولی الامر کے لیے اس کا مطالعہ ایسے گوشے کھولتا ہے کہ وہ تلاش حکم میں منشائے شارع حقیقی کو پا لیتا ہے اور کسی دشواری سے دوچار نہیں ہوتا اس لیے اس کتاب میں علامہ نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ قرآن و سنت سے مستنبط ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے اس کتاب کو اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔(ع۔م)
 
Top