کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
خطبہ رحمۃ للعالمین
پیش لفظ
خوف خدا
طہارت اور نظافت کے آداب
پاکیزگی اور صفائی مذہبی چیز ہے
آداب الخلاء
قیام نماز
زکوۃ کی پابندی
رمضان کے روزے
فریضہ حج
جان کے حقوق
تلاش روزی ورزق
تجارت اور معاملات
شوہر کے حقوق
بیوی کے حقوق
والدین کے حقوق
اولاد کے حقوق
پینے کی چیزوں کے آداب
کھانے کی چیزوں کے آداب
لباس کے آداب
اسلامی آداب واخلاق
رحمت عالم ﷺ کی کچھ دعائیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآنی واسلامی ناموں کی ڈکشنری اور نومولود کے احکام ومسائل
مصنف
شعبہ تصنیف و تالیف دارالسلام
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

پیدا ئش کے بعد بچے کا اچھا سا نام رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔بیٹے یا بیٹی کی خوشخبری کے بعد نو مولود کا بہترین نام رکھنا بارگاہ الٰہی میں اظہار تشکر کا ایک انداز بھی ہے۔ لیکن لوگ اپنے بچوں کے نام رکھتے وقت الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اکثر سنے سنائے ایسے نام رکھ دیتے ہیں، جو سراسر شر ک پر مبنی ہوتے ہیں ۔حالانکہ اولاد کے اچھے اچھے نام ر کھنے کی شریعت میں بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔ ناموں کے انتخاب اوروالدین کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے زیر نظر کتاب بہت اہم ہے۔ جس کی مدد سےبچوں کے اچھے اچھے نام رکھے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ اچھے نام سےبچے کی شخصیت پراچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کتاب میں نومولود کے متعلق عمومی احکام ومسائل،نام او رکنیت رکھنے کے احکام بیان کرنے کے بعد مختلف زبانوں کے 2735 نام اور ان کے معانی کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ اہل اسلام کو اس کتاب سے مستفید ہونےکی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
نومولود کے متعلق عمومی احکام ومسائل
پیدائش کے وقت والدین یا سرپرست کا کردار
نومولود کی خوشخبری اور مبارک باد دینے کے احکام ومسائل
قرآن کریم سے خوشخبری دینے کا ثبوت
تاریخ ثبوت
مبارک باد دینے کا ثبوت
بچے کے کان میں اذان کہنے کے احکام ومسائل
گھٹی دینے کے احکام ومسائل
گھٹی کی تعریف
حکمت وفائدہ
گھٹی کون دے؟
احادیث نبویہ سے گھٹی کا ثبوت
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا واقعہ
سرمونڈنے کی حکمتیں
قزع کا مسئلہ
قزع کی اقسام
بدعملی کے بھیانک نتائج
نام اور کنیت رکھنے کے متعلق احکام ومسائل
نام کب رکھا جائے
خلاصہ
پسندیدہ اور ناپسندیدہ نام
ناپسندیدہ اور مکروہ ناموں کی اقسام
پہلی تا پانچویں قسم
اعتراض
جواب
حکمت
ایک جامع حدیث شریف
کنیت رکھنے کے احکام ومسائل
احادیث مبارکہ سے ثبوت
نام ، لقب اور کنیت سے متعلق دیگر احکام ومسائل
نبی کریمﷺ کا نام اور کنیت رکھنا
والدین متوجہ ہوں
اللہ تعالیٰ کے نام
اسماء الحسنٰی
انبیائے کرام علیہم السلام ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور صحابیات رضی اللہ عنہم کے اسمائے گرامی
رسول اللہ ﷺ کےنام
انبیائے کرام علیہم السلام کے نام
نبی ﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے نام
اولاد مصطفیٰ رضی اللہ عنہم
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
شہدائے بدر رضی اللہ عنہم
بدری مہاجر صحابہ رضی اللہ عنہم
بدری انصاری صحابہ رضی اللہ عنہم
سپہ سالار صحابہ رضی اللہ عنہم
مشہور صحابیات رسولﷺ
حافظات صحابیات رضی اللہ عنہن
محدثات صحابیات رضی اللہ عنہن
وراثت کی ماہر صحابیات رضی اللہ عنہن
خوابوں کی تعبیر کرنے والی صحابیہ رضی اللہ عنہما
طب اور فن جراحت کی ماہر صحابیات رضی اللہ عنہن
نامور شاعرہ صحابیات رضی اللہ عنہن
تاجرہ صحابیات رضی اللہ عنہن
مسلمان مردوں اور عورتوں کے قرآنی نام
مسلمان مردوں کے قرآنی نام
مسلمان عورتوں کے قرآنی نام
مسلمان مردوں اور عورتوں کے نام احادیث ،تاریخ اور سیرت سے ماخوذ
مسلمان مردوں کے نام
مسلمان عورتوں کے نام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن وسنت چند مباحث
مصنف
پروفیسر حافظ احمد یار
ناشر
شیخ زید اسلامک سنٹر لاہور


تبصرہ

زیر نظر کتاب پروفیسر احمد یار مرحوم،سابق صدر شعبہ اسلامیات ،جامعہ پنجاب،لاہور کے چند علمی وتحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے جس میں علوم القرآن،سیرت نبوی اور دیگر موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔زیادہ تر مضامین کا تعلق قرآنی علوم سے ہے۔چنانچہ اس سے متعلق 9مضامین شامل کتاب ہیں جن میں انتہائی اہم مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس ضمن میں قرآن کریم کی ترتیب نزول،کتابت مصاحف اور علم رسم،رسم عثمانی،خط نسخ اور صلیبیوں اور صیہونیوں کی قرآن دشمنی جیسے عنوانات پر تحقیقی بحث کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لغات واعراب قرآن اور تفسیر الجامع الازھر پر تبصرہ بھی شامل ہے۔اس کے بعد سیرۃ النبی پر تین تحریریں ہیں ان میں اخلاق نبوت سے اکتساب فیض کی شرط او ر علامت کا تذکرہ ہے،پھر عصر حاضر کے لیے سیرت کا پیغام اجاگر کیا گیا ہے اور تیسرے مضمون میں اسلام کے نظام عدل واحسان اور برائیوں کے انسداد پر روشنی ڈالی ہے۔آخر میں عشرگی اہمیت وافادیت پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔اس پہلو سے یہ کتاب بہت علمی نکات وفوائد کی حامل ہے،جس کا مطالعہ یقیناً اضافہ علم کا موجب ہو گا۔(ع۔ر)


 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد دوم
وحدت ملی کی اساس ۔ قرآن مجید
قرآن کریم اور ضمیر بیدار
عظمت قرآن ۔ ایک اور پہلو
خدمت قرآن کے میدان
قرآنی ادب و ثقافت کا ایک پہلو
حفاظت متن قرآن
کتابت مصاحف میں علامات ضبط کا تنوع
کتابت مصاحف میں ضائع و بدائع
نوع انسانی کا معلم اعظم
نبی اکرمﷺ اور مکارم اخلاق
اسلام کا روحانی نظام
Moral Excellence
Our Duty Towards The Quran
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں
مصنف
عبدالوارث گل ( سابقہ وارث مسیح)
نظرثانی
پروفیسر محمد یحیٰ جلالپوری ، محسن فارانی ، خاور رشید بٹ
ناشر
ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور


تبصرہ

کرسمس دو الفاظ کرائسٹ او ر ماس کا مرکب ہے کرائسٹ مسیح کو کہتے ہیں اور ماس کا مطلب اجتماع، اکٹھا ہونا ہے یعنی مسیح کے لیے اکٹھا ہونا گویا کرسمس سے مراد حضرت عیسیٰ ؑ کا یوم ولادت منانا ہے ۔ دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہےاور عالم عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے اس دن کو کرسمس کے نام سے ایک مقدس مذہبی تہوارکے طور پر بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات کی جاتی ہیں ایک مسلمان کا کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے قطعاً جائز نہیں ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ‘‘ محترم عبدالوارث گل ( جو کہ مسیحت کے خارزار سے گلشن اسلام میں آئے ہیں ) کی ایک اہم تحریر ہے جس میں انہوں نے تاریخ کےآئینے میں کرسمس کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت کو دلائل سے واضح کیاہے ۔اس سے صدق دل سے اسلام کے چشمہ صافی سے اپنی پیاس بجھانے کی جستجو کرنے والوں کو بے جا مشرکانہ رسوم اوربدعات سے کنارہ کشی کرنے کی رہنمائی ملتی ہے۔ اللہ تعالی محترم عبد الوارث کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اظہار تشکر
کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ( اضافوں کے ساتھ)
خلاصہ کلام
مسلمان اور کرسمس
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ویڈیو فلم جس نے میری زندگی تباہ کردی
مصنف
احمد بن عبدالعزیز الحصین
مترجم
عابد الہٰی
ناشر
دارالحرمین، لاہور


تبصرہ

اللہ تعالی نے نسل انسانی کی بقاء اور اسلامی معاشرےکے تحفظ کے لیے انسانوں میں دو جذبے رکھے ہیں۔ جوفطری طور پر ہر انسان میں موجود ہوتےہیں حیاء اور غیرت،یہ دونوں جذبے ایسے ہیں کہ اگر کوئی انسان یا معاشرہ ان سے عاری ہوجائے تووہ بہت جلد حرف غلط کی طرح مٹ جاتاہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق حیا ایمان کاحصہ ہے ، اللہ نے مرد اور عورت کونظریں نیچے رکھنے کا حکم دیا ہے، اور عور ت کو پردے میں رہنے کا حکم دیا ہے، تاکہ مسلمان مرد اور مسلمان عورت دونوں پاک دامنی کی زندگی بسر کر سکیں۔ لیکن آج مغرب نے مسلم معاشرے کوحیا وغیرت سے عاری کرنےکے لیے متعدد ذرائع اختیار کئے ہوئے ہیں،اور ان میں سے جو بڑا ہتھیار استعمال کیا ہے وہ ٹی وی، وی سی آر اور ویڈیو فلمیں ہیں۔ مغرب نے ہماری نسل کو ان فلموں کا اس قدر دلدادہ بنا دیا کہ وہ اس برائی کو برائی سمجھنے سے ہی انکاری ہیں ۔ ویڈیو فلمیں ہمارے معاشرے کو کس طرح کھوکھلا کرتی چلی جارہی ہیں اور اس سے ہماری نسل نو کا اخلاقی بگاڑ کس حد تک بڑھ چکا ہے اس کا اندازہ آپ کواس زیرتبصرہ کتابچہ سے ہوجائےگا ۔یہ کتابچہ ایک عربی رسالے شریط الفیدیو الذی حطم حیاتی کا اردو ترجمہ ہے، جو ایک دوشیزہ کی زندگی کے حقیقی واقعہ مشتمل ہے،جس کی زندگی ایک ویڈیو فلم دیکھنے سے تباہ وبرباد ہو گئی اور اس نے اپنے خاندان کی عزت وقار کو مٹی میں ملا دیا ۔ اللہ تعالی ہماری عفت وعصمت کی حفاظت فرمائے اور ہمارے گھروں کوبے حیائی سے بچائے ۔ (آمین ) (م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
عرض مولف
ویڈیو فلم جس نے میری زندگی تباہ کردی
مسلمان بہن کے لیے چند نصیحتیں کہ وہ بازار کیسے جائیں
’’ شرعی پردے کی چند شروط‘‘
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تدریب المعلمین یعنی رہنمائے مدرسین
مصنف
قاری محمد ادریس العاصم
ناشر
قرآءت اکیڈمی لاہور


تبصرہ

اس پر فتن دور میں مبارک باد کے لائق ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں ۔اور سعادت مند ہیں وہ بچے جو علم دین سےآراستہ ہو رہے ہیں، اور لائق تحسین ہیں وہ قابل فخر اساتذہ کرام جو خدمت قرآن میں مصروف ہیں۔کسی بھی دینی ادارے کی خیر وخوبی انتظام و انصرام کا انحصار اس بات پہ ہوتا ہے کہ وہاں حصول علم کےلیے آنے والے طلباء اور تعلیم دینے والے اساتذہ کرام کا باہمی تعلق آپس میں محبت یگانگت اور پڑہائی کے مسلمہ اصول وقواعد کے مطابق ہو۔یہ اصول وقواعد کیا ہوں طالب علم حصول علم کے لیے کن امور کو پیش نظر رکھیں ۔اساتذہ کن اصول وقواعد کو اختیار کریں۔ پڑہانے کا طریقہ کار کیا ہو؟ مدرسے میں رہن سہن کا طریقہ کیا ہو؟زیر تبصرہ کتاب میں انہی مذکورہ امورکو مد نظررکھتے ہوئے استاد القراء مصنف کتب کثیرہ قاری محمد ادریس العاصم ﷾ نے اپنے تدریسی تجربہ و مشاہدات اور اپنے قابل صد احترام اساتذہ عظام کے ارشادات اور ان کی کتب سےاخذ شدہ تعلیم وتعلم کے رہنما اصول وقواعد کو جمع کردیا ہے۔اورکتاب میں صرف ان امور کو زیر بحث لائے ہیں جو ایک طالب علم اور استادکے لیے نہایت ضروری ہیں۔ نیز طلباء اور اساتذہ کے لیے قابل مطالعہ کتب کے نام بھی ذکر کر دیے ہیں تاکہ طلباء اوراساتذہ میں مطالعہ کا ذوق پیدا ہو۔ اپنے موضوع پریہ ایک منفرد اور مفید کتاب ہے جس میں مذکور اصول وضوابط کو اختیا ر کر کے ایک طالب علم مثالی طالب علم اور ایک استاد اچھا کامیاب استاد بن سکتاہے ۔اللہ ان کے علم و عمل میں برکت فرمائے۔ (آمین )(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
عرض مولف
اساتذہ کرام سے التماس
قواعد و ضوابط برائے طالب علم
چھٹیوں کی ممانعت
دوران سبق نیند کا آنا
ناشائستہ لوگوں سے ہر لمحہ اجتناب
دوران تعلیم چہرے کو کھلا رکھنا
لباس کی صفائی ستھرائی
استاد کے مہمان کا بھی احترام
استاد کے سامنے مؤدب ہو کر بیٹھے
تعلیم سے قبل مسواک ضرور کرے
استاد کو اپنی اغلاط پر مطلع کرنا
سبق یاد کرنے کے اوقات
حفظ اور ناظرہ کے طلباء کے لیے تعلیمی قواعد و ضوابط
غلطی پر نشان لگانا
صاف اور واضح پڑھنا
بہت زیادہ غلطیوں پر سزا
سبق پہلے کسی مضبوط یاد والے کو سنائیں
سبق یاد نہ کرنے والے کی چھٹی
سبق استاد لینے کے آداب
سبق یاد کرنے میں عملدر آمد کرنے والے اہم نکات
پڑھنے کے اوقات کار کی صحیح تقسیم
حفظ میں داخلے کا معیار
بچوں کو حروف کی پہچان کرائیں
سبق زیادہ ہونے پر پارہ سننا شروع کردیں
جسمانی سزا
شاگرد کو کسی منفعت کے بغیر پڑھائیں
عمدہ شرعی آداب سے آگاہی
امتحانات کا انعقاد
طلباء کے افعال و کردار کی نگہبانی
طلباء کے ساتھ برابری کا سلوک
بچوں کی نفسیات کو مدنظر رکھیں
سبق سننے کا طریقہ
سبقی پارہ سننے کا طریقہ
منزل سننے کا طریقہ
طلباء کی تعداد
ایک غلط روایت
مدارس کی انتظامیہ سے درخواست
استاذ کا طلباء سے برتاؤ
استاد کے آداب
والدین کی ذمہ داری
مار پیٹ سے اجتناب
کچی منزل یاد کرنے کا طریقہ
حرکات کی مشقیں
نصاب درجہ تجوید
طلباء میں علمی مقابلہ میں کروائیں
قرآن حکیم میں تجوید کے مسائل کا اجراء
حرکات کی صحیح ادائیگی کا اہتمام
اجراء کتنا کرایا جائے؟
طلباء کی ماہانہ تعلیمی رپورٹ
خلاف واجب اور خلاف جائز
نصاب قرآءت ثلاثہ
عربی کتب سے استفادہ کریں
عشرہ کبریٰ پڑھنے والوں کی اہلیت
آداب معلم
علم تجوید کا مرتبہ
ارکا ن تجوید
حروف مخارج معلوم کرنے کا طریقہ
صفات لازمہ غیر متضاد کا بیان
حروف کے القاب باعتبار صفات
میم ساکن و مشدد کے قواعد
مد کا بیان
مختلف اعتبار سے قرآن مجید کے نصف
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شرک کی ہولناکیاں اور تباہ کاریاں
مصنف
محمد دین عابد
ناشر
سلیمان اکیڈمی لاہور


تبصرہ

شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے ۔قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے۔ شرک اتنا بڑا گناہ ہے کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک انسانی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہےاور انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آنا شروع ہو جاتی ہے ۔پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو شرک کے مفہوم کونہیں سمجھتے،اورشرک کرنے کےباوجود کہتے ہیں کہ وہ شرک نہیں کر رہے ۔ ان کے نزدیک شرک صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جیساکوئی اور رب بنالیا جائے او راس کی عبادت کی جائے ۔اصل میں وہ شرک کی حقیقت سےناواقف ہیں اسی لیے تو وہ کہتے ہیں انہوں نے کونسا کو ئی اور رب بنایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب اسی موضوع پر ایک اہم کتاب ہے جس میں فاضل مصنف نے قرآن وسنت کی روشنی میں شرک کی حقیقت اور اس کے نقصانات پر آسان فہم تفصیلی بحث کی ہے او رشرک کے تمام پہلوؤں پر تفصیل روشنی ڈالی ہے۔ کتاب دوحصوں میں مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں شرک کی حقیقت اور دوسرے میں شرک کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ہے، اور بتایا گیاہےکہ جن کو اللہ کے سو ا ما فوق الاسباب پکار ا جاتاہے، وہ نہ تو سفارش کرسکیں گے اورنہ ہی کسی کی فریاد سن سکیں گے ۔ یہ کتاب شرک کےموضوع پر ایک لاجواب تحفہ ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہوہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے والوں کے مشرکانہ عقائد کی اصلاح کر کے انہیں موحد بنائے۔ (آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
تقریظ
باب اول شرکت کی حقیقت
شرک کا مفہوم
شرک کی قسمیں
شرک کی ابتدا
شرک کے مفہوم سے ناواقفیت
شرک کی پہچان
شرک کا سبب کیا ہے؟
امت مسلمہ اور شرک
مغالطے کا ازالہ
خود ساختہ نام بے دلیل
غوث اعظم گنج بخش اور داتا کون ہے ؟
بغیر دلیل اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو پکارنے کا انجام
کیا صرف وہی شرک ہے
بتوں والی آیات اور اولیاء
توہین کس کی ہو رہی ہے
مکہ کے مشرک کس وجہ سے مشرک ہوئے
مشرکین مکہ کے عقائد و نظریات
مشرکین مکہ کا شرک وسیلے کا شرک تھا
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مشرکین مکہ کے وسیلہ کا رد
وسیلہ کس طرح کا ہونا چاہیے
باب دوم شرک کے نقصانات
شرک معاف نہیں ہوگا
شریک سفارش تک نہ کرسکیں گے
جھوٹے معبود دعا نہیں سن سکتے
شریکوں نے کیا پیدا کیا؟
جھوٹے معبود مردہ ہیں زندہ نہیں
مشرک پر شیطان کا زور چلتا ہے
جہنم کی مہمانی
مشرک کے لیے مغفرت کی دعا نہیں
شرک کی ہلاکت خیزیوں اور تباہ کاریوں سے بچ جائیے
نذر و نیاز مت چڑھاوا عبادت ہے
حقیقت کو پہچانیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ثواب کمانے کے مواقع
مصنف
نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود
مترجم
ڈاکٹر محمد اسحاق زاہد
ناشر
مرکز الفلاح الخیری لاہور


تبصرہ

دنیا کے اس چند روزہ دار امتحان کو اللہ تعالیٰ نے آخرت کے تیاری او ر نیکیاں کمانے کی مہلت قرار دیا ہے۔ اللہ کا یہ بے پایاں انعام واحسان ہے کہ اس نے انسان کو نیکی کی طرف راغب کرنےکے لیے چھوٹے چھوٹے اعمال کے بدلے عظیم نیکیاں او راجروثواب کا وعد ہ کیا ہے ۔انسان کی یہ فطرت بھی ہے کہ وہ اعمال نامے میں اضافہ کے لیے ان ترغیبات پر انحصار کرتاہے ۔جن میں اکثر مستند باتوں کی بجائے بزرگوں کے اقوال اور ضعیف احادیث کا سہار ا لیا جاتا ہے۔ قرآن مجید اور نبی کریم ﷺ کے مستند فرامین میں ایسے اعمال کاتذکرہ ملتاہے جو انسان کو جنت میں لے جانے کا حقیقی سبب بن سکتے ہیں۔زیرتبصرہ کتاب ایک عرب عالم دین نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود کی عربی کتا ب فرص کسب الثواب کا اردو ترجمہ ہے جس میں فاضل مصنف نے بڑے احسن انداز میں کتاب اللہ اورصحیح احادیث کی روشنی میں ایسے اعمال و اسباب کو جمع کردیا ہے ،جن پر عمل کر کے انسان جنت کا حق دار بن سکتاہے ۔کتاب کے ترجمےکا کام ’’ زاد الخطیب‘‘ کے مؤلف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے ۔ حافظ صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد کتب کے مترجم ومؤلف بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اشاعت دین کے سلسلے میں ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کواس کتاب کے ذریعے اجروثواب کمانےکے تمام راستوں ، دروازوں اور مواقع سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تمہید
مقدمہ
جنت اور اس کی نعمتوں کا بیان
ثواب کمانے کے مواقع
ایک مکھی کی وجہ سے جنت میں یا جہنم میں
چھوٹے بڑے شرک سے بچنے کی دعا
صلہ رحمی کی فضیلت
فرشتہ بھی اس کی دعا پر آمین کہتا ہے
ذکر اللہ کے فضائل
ترس کھانے کی فضیلت
کمزور مسلمانوں اور مسکینوں کی فضیلت
قرض کے معاملے میں لوگوں پر آسانی کرنا
مجالس ذکر کی فضیلت
دینی علم حاصل کرنے کی فضیلت
جہنم کس پر حرام ہے ؟
نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت
حسن اخلاق کی فضیلت
جنت میں ایک کجھور
جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ
دعوت الی اللہ کی فضیلت
نیکی کے کام برے انجاموں سے بچاتے ہیں
دو رخی کرنے والے شخص کی مذمت
مسلمانوں کے عیبوں پر پردہ ڈالنا واجب ہے
وضو کی فضیلت
فجر و عصر کی فضیلت
فجر و عشاء کے لیے حاضر ہونے والا شخص
دعا کی فضیلت
قرض کی ادائیگی کے لیے دعا
فجر کی دو سنتوں کی فضیلت
نماز اشراق کی فضیلت
کثرت اولاد کی فضیلت
بیٹے کی وفات پر صبر
اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرنا
مصیبتوں میں صبر کرنا
اللہ کے ڈر سے رونے کی فضیلت
خیر کے کاموں میں سفارش کرنا
جب اللہ تعالیٰ کسی سے محبت کر لے تو
آخرت میں درجات کیا ہیں؟
امت محمدیہ میں شہداء کی کئی اقسام ہیں
اللہ کے راستے میں کسی غازی کو تیار کرنا
روزہ کھلوانے کی فضیلت
حج وعمرہ کی فضیلت
ان اعمال کو اللہ تعالیٰ اڑا دے گا
قیامت کے روز مفلس کون ہوگا؟
توبہ و استغفار کی فضیلت
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
موت کی کیفیت کے متعلق حضرت براء ﷜ کی مشہور حدیث
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
محرمات
مصنف
محمد بن صالح المنجد
مترجم
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری
ناشر
جامعہ البدر الاسلامیہ، ساہیوال


تبصرہ

بنی اسرائیل کی تباہی کاسب سے بڑا سبب اللہ تعالیٰ کی حدود کو توڑنا ،احکام شریعت کامذاق اڑانا ، مختلف تاویلوں سے حرام کو حلال ،اور حلال کو حرام قرار دینا تھا۔جس کے سبب اللہ تعالی نےان پر پے درپے متعدد عذاب نازل کیے۔حرام چیزوں کابیان علمِ دین کا ایک اہم ترین جز ہے، اورجب تک آدمی حرام چیزوں سے نہ بچے ،نہ اس کا اسلام معتبر ہے او رنہ ہی عبادت قبول ہوتی ہے ۔ اسی لیے حرام چیزوں کو بیان کرنے کے لیے علماء کرام نے متعدد کتب تالیف کی ہیں زیر نظر کتاب ’’محرمات استهان بها الناس يجب الحذر منها‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے عالم اسلام کے مشہور عالمِ دین فضیلۃ الشیخ محمد صالح المنجد نےترتیب دیا ہے۔ اس میں مصنف نے شریعت اسلامیہ کے دلائل کے ساتھ حرام چیزوں کوبیان کر کے ان کی قباحتوں کا بیان بھی کیاہے۔ پاکستان کے مشہور ومعروف خطیب علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ﷾(فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے ترجمہ کرکے اسےاپنے ادارہ جامعہ البدر ،ساہیوا ل سے شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے امت کی راہنمائی کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

 
Top