کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سلام کے احکام وفضائل
مصنف
عبدالولی حقانی
نظرثانی
حافظ عبدالسلام بن محمد
ناشر
مکتبہ الکریمیہ گجرانوالہ

TitlePages---Salam-K-Ahkam-w-Fazail.jpg

تبصرہ
مؤمنین کی ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت ایک مثبت امر ہے جس کی بدولت معاشرے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوتی ہے۔ باہمی بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے میں اہم ترین عنصر ایک دوسرے کو سلام کہنا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلم معاشرے اس قسم کی بہت سی اقدار سے تہی نظر آنے لگے ہیں۔ اپنے جاننے والے کی حد تک سلام دعا باقی ہے لیکن اجنبی کو سلام کی روش متروک ہوتی جا رہی ہے۔ مولانا عبدالولی حقانی ایک درد دل رکھنے والے عالم ہیں ایک اہم ترین سنت کے ترک پران کا قلم خاموش نہیں رہ سکا۔ زیر نظر کتاب میں انھوں نے سلام کے احکام و فضائل پر روشنی ڈال کر اس سنت کےاحیاء کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ ان کی تحریر دلائل اور حوالوں سے مزین ہے۔ قرآنی آیات اور مستند احادیث کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کتاب کی دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلا حصہ سلام سے متعلق احکام و فضائل پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے حصے میں مسلم معاشروں میں اس عمل کے ترک ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ ان سے آگاہی حاصل کر کے ان کے سدباب کے لیے کوشش کی جا سکے۔ (ع۔م)
اس کتاب سلام کے احکام و فضائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

انتہا

محفلین
میرے بھائی اس طرح کی پوسٹوں سے ایک خاص مکتبہ فکر کی دعوت دینے سے گریز فرمائیے۔
ساجد بھائی، براہ مہربانی اس طرف توجہ فرمائیے۔
 

انتہا

محفلین
میرا مقصد ادھر بحث کرنا نہیں ہے، لیکن اس کتاب کا ٹائٹل ہی خلاف سنت ہے، جسے ایک خاص مکتبہ فکر زبردستی سنت ثابت کرنے کی کوسشش کر رہے رہیں۔ اور بار بار آپ کی پوسٹوں میں سلفیت کی بالواسطہ اور بلا واسطہ دعوت نمایاں ہے۔ اعجاز صاحب نے بھی اپنی ایک پوسٹ میں اس کی طرح کچھ اشارہ فرمایا تھا۔
بہر حال بات پھر بحث کی طرف نکل جائے گی، اور میں اب اس سے حتی الامکان اجتناب ہی کرتا ہوں۔ اس وقت امت مسلمہ کی ایمانی حالت ویسے ہی تشویش ناک ہے، اس طرح کے مسائل میں ہمیں الجھا کر مزید پریشانیوں کی طرف براہ مہربانی نہ دھکیلیے۔ والسلام علی من اتبع الھدیٰ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صراط مستقیم کی حقیقت اور جنت کا راستہ
مصنف
انجینئر حافظ محمد جعفر
ترتیب وتخریج
انجینئر مرزا محمدعلی
نظر ثانی
انجینئر اعجاز ریاض
ناشر
اصلاح واتحاد امہ اسلام آباد
TitlePages---Siraat-e-Mustaqeem-Ki-Haqiqat-Aur-Jannat-Ka-Rasta.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...mustaqeem-ki-haqiqat-aur-jannat-ka-rasta.html
تبصرہ
دین اسلام میں شدو مد کے ساتھ شرک کی مذمت کی گئی ہے اور اسے ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے لیکن فی زمانہ امت مسلمہ ہی کے بہت سے لوگ اس گناہ بدتر میں مبتلا ہیں۔ اور طرفہ تماشہ یہ ہے کہ امت مسلمہ کو شرک سے مبریٰ قرار دیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں اسی تناظر تفصیلاً گفتگو کرتے ہوئے راہ ہدایت کی جانب رہنمائی کی گئی ہے۔ اور ثابت کیا گیا ہے کہ اکابرین کے فمودات پر آنکھیں بند کر کے عمل کرنے کی بجائے کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمسک ہی میں تمام لوگوں کی نجات ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب صراط مستقیم کی حقیقت اور جنت کا راستہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شان حسن وحسین رضی اللہ عنہما
مصنف
عبدالمنان راسخ
ناشر
راسخ اکیڈمی لاہور وفیصل آباد

TitlePages---Shane-Hasan-W-HusainRA.jpg

تبصرہ
حسنین کریمین اور اہل بیت سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے بہت سی جگہوں پر افراط اور تفریط نظر آتی ہے جو کسی بھی طور قابل تائید نہیں ہے۔ عام طور پر اہل حدیث حضرات پر یہ الزام لگتا ہے کہ وہ اہل بیت اور حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے معاذ اللہ عداوت رکھتے ہیں۔ زیر نظر رسالہ میں محترم عبدالمنان راسخ نے اس الزام کو بے سروپا الزام ثابت کیا ہے۔ انھوں نے حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کی شان سردار انبیاء ﷺ کی زبان سے بیان کی ہے۔ حتی الوسع صیح روایات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کوئی بھی روایت حسن درجے سے کم نہیں ہے۔ بعض مقامات پر صحابہ کرام کی دونوں صاجزادوں سے محبت کا نقشہ بھی کھینچا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب شان حسن وحسین رضی اللہ عنہما کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

انتہا

محفلین
کتاب کا نام​
شان حسن وحسین رضی اللہ عنہما​
مصنف​
عبدالمنان راسخ​
ناشر​
راسخ اکیڈمی لاہور وفیصل آباد​

تبصرہ​
حسنین کریمین اور اہل بیت سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے بہت سی جگہوں پر افراط اور تفریط نظر آتی ہے جو کسی بھی طور قابل تائید نہیں ہے۔ عام طور پر اہل حدیث حضرات پر یہ الزام لگتا ہے کہ وہ اہل بیت اور حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے معاذ اللہ عداوت رکھتے ہیں۔ زیر نظر رسالہ میں محترم عبدالمنان راسخ نے اس الزام کو بے سروپا الزام ثابت کیا ہے۔ انھوں نے حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کی شان سردار انبیاء ﷺ کی زبان سے بیان کی ہے۔ حتی الوسع صیح روایات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کوئی بھی روایت حسن درجے سے کم نہیں ہے۔ بعض مقامات پر صحابہ کرام کی دونوں صاجزادوں سے محبت کا نقشہ بھی کھینچا گیا ہے۔(ع۔م)​

جی قبلہ، پھر اپنی دکان چمکانے کے لیے تشریف لے آئے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا مقصد ادھر بحث کرنا نہیں ہے، لیکن اس کتاب کا ٹائٹل ہی خلاف سنت ہے، جسے ایک خاص مکتبہ فکر زبردستی سنت ثابت کرنے کی کوسشش کر رہے رہیں۔ اور بار بار آپ کی پوسٹوں میں سلفیت کی بالواسطہ اور بلا واسطہ دعوت نمایاں ہے۔ اعجاز صاحب نے بھی اپنی ایک پوسٹ میں اس کی طرح کچھ اشارہ فرمایا تھا۔
بہر حال بات پھر بحث کی طرف نکل جائے گی، اور میں اب اس سے حتی الامکان اجتناب ہی کرتا ہوں۔ اس وقت امت مسلمہ کی ایمانی حالت ویسے ہی تشویش ناک ہے، اس طرح کے مسائل میں ہمیں الجھا کر مزید پریشانیوں کی طرف براہ مہربانی نہ دھکیلیے۔ والسلام علی من اتبع الھدیٰ

ویسے ٹائیٹل خلافِ سنت کیسے ہوا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
بات پھر بحث کی طرف چل نکلے گی۔ مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا ثابت شدہ سنت ہے۔

نہیں بحث تو خیر نہیں کرنی۔ آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہوں گے۔ اگر کوئی صحیح حدیث اس سلسلے میں اگر با آسانی دستیاب ہو سکے تو ضرور شاملِ محفل کیجے۔
 

انتہا

محفلین
نہیں بحث تو خیر نہیں کرنی۔ آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہوں گے۔ اگر کوئی صحیح حدیث اس سلسلے میں اگر با آسانی دستیاب ہو سکے تو ضرور شاملِ محفل کیجے۔
بھائی اس طبقے کو بس اپنی حدیث صحیح نظر آتی ہے، میں تو اب اس قسم کی بحثوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کر چکا ہوں، میرا مقصد تو صرف فورم پر غیر جانب داری سے محبتیں بانٹنا ہے، اور اسی کی مشق کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بھائی اس طبقے کو بس اپنی حدیث صحیح نظر آتی ہے، میں تو اب اس قسم کی بحثوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کر چکا ہوں، میرا مقصد تو صرف فورم پر غیر جانب داری سے محبتیں بانٹنا ہے، اور اسی کی مشق کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

بھائی۔۔۔۔! آپ اُنہیں رہنے دیجے۔ صحیح احادیث کا معیار تو تقریبا" سب کے ہاں یکساں ہی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
رہنے دیجیے احمد بھائی، بہت عمر گنوا دی ان چیزوں میں، سوائے نفرتوں کے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔

چلیے رہنے دیجے۔ اور خوش رہیے۔

دراصل فرقوں نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا اور ہم ایک دوسروں سے دست و گریباں ہو گئے۔ اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہمیں اس دین پر جمع کر دے جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کا دین تھا، یقینا" وہ دین ہی اللہ کے ہاں قابلِ قبول ہوگا۔
 
Top