کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

فلک شیر

محفلین
کتاب سے ہم متاثر ہوتے ہیں ، کم یا زیادہ۔ لیکن کچھ کتب ایسی ہوتی ہیں ، جو ہمیں بے حد متاثر کرتی ہیں اور ان کی چھاپ ہمارے اوپر مستقل کسی نہ کسی حد تک موجود رہتی ہے۔ یہاں آپ ایسی کتب سے متعلق مختصراََ بتائیے، تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
میں جن کتب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہوں، ان میں سے کچھ یہ ہیں ۔
قرآن مجید
آوازِ دوست
غبارِ خاطر
عشق آباد
The Devil and Miss Prym
گڈریا
دریا
کلیاتِ شو کمار بٹالوی
.
.
.
 
آخری تدوین:
قران مجید تو ہے ہی اس کو چھوڑ کے بات کریں تو مجھے جو کتابیں بہت پسند آئیں ان میں :
مٹی کا دیا ۔۔۔۔۔میرزا ادیب
شہاب نامہ ۔۔۔۔ قدرت اللہ شہاب
The road to mecca.....Mohammad Asad
Think and Grow Rich....Napoleon Hill
آوازِ دوست۔۔۔۔ مختار مسعود
ان کتابوں کے علاوہ اور بھی کئی کتابیں ہیں جنھوں نے بہت متاثر کیا لیکن وقت اور حالات کے ساتھ اس کی اہمیت میرے نزدیک کم ہوتی گئی ۔
مٹی کا دیا اور روڈ ٹو مکا تو مجھے اتنا اچھا لگا کہ تین تین چار چار مرتبہ پڑھ چکا ہوں اور ہر مرتبہ مجھے ایک نئی انرجی ملتی ہے بلکہ جینے کا سہارا بھی ۔
مجھ سے اگر کوئی ساتھی طالب علم یا جونیر کتابوں کے مطالعہ کے بارے میں پوچھتا یا مشورہ طلب کرتا ہے تو مٹی کا دیا تو ضرور بتاتا ہوں ۔

کچھ اور بھی بعد میں۔۔۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
فننش دیومالائی داستان Kalevala نے مجھے بہت متائثر کیا ہے۔ صائمہ شاہ کا شکریہ، کہ انہوں نے اردو میں مہابھارت دلائی :) ویسے متھالوجی مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے :)
ویسے کسی زمانے کارل ساگان نے بہت متائثر کیا تھا لیکن اس کا علم اس کے زمانے کی حد تک اچھا تھا، اب اس کی کئی باتیں غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ تاہم اس کا اسلوب ابھی تک ذہن سے نہیں اترا
جم کاربٹ نے اپنی فیلڈ کے حوالے سے بہت اچھا لکھا
ابنِ صفی مرحوم کی کتب ابھی تک پسند ہیں، اگرچہ بہت جگہ پر چربہ سا محسوس ہوتا ہے انگریزی ادب سے
ابن انشاء کی شاعری بھی

یہ مراسلہ موضوع سے ہٹ کر محسوس ہو تو معذرت خواہ ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
اوائل عمری میں "عشق کا عین" سے متاثر ہوا۔ پھر تو متاثر ہونے کی عادت سی پڑ گئی۔ :p

"زندگی گلزار ہے" کے فلسفے سے متاثر ہوا۔
"پیرِ کامل" سے
"اشفاق احمد" کی جملہ تحاریر جو جو میرے احاطہءمطالعہ میں آسکیں۔ خاص طور پر "ایک محبت سو افسانے" اور "سفردر سفر"۔
راجہ گدھ۔
"آوازِ دوست" کی تو بات ہی کیا ہے۔
کلامِ اقبال سے۔ بعد میں کہیں جا کر غالب سے۔
اور شاعری سے جہاں جہاں پڑھنے کو ملی۔

اور بھی لکھتا ہوں یاد آنے پر۔
 
عباس اعوان

محفلین
فی الحال جو نام ذہن میں ہیں ، اردو زبان میں:
خدا اور محبت
عبداللہ (دونوں حصے)
پیرِ کامل
بابا صاحبا (از اشفاق احمد)
عشق کا عین، عشق کا شین (از علیم الحق حقی)
عمران سیریز (صرف ابنِ صفی کے قلم سے)
پطرس، یوسفی اور ابنِ انشا کی تمام تصنیفات
جاپانی Mangaمیں:
ناروٹو(Naruto) از ماساشی کَشی موتو
 
فلک شیر

محفلین
فننش دیومالائی داستان Kalevala نے مجھے بہت متائثر کیا ہے۔ صائمہ شاہ کا شکریہ، کہ انہوں نے اردو میں مہابھارت دلائی :) ویسے متھالوجی مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے :)
ویسے کسی زمانے کارل ساگان نے بہت متائثر کیا تھا لیکن اس کا علم اس کے زمانے کی حد تک اچھا تھا، اب اس کی کئی باتیں غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ تاہم اس کا اسلوب ابھی تک ذہن سے نہیں اترا
جم کاربٹ نے اپنی فیلڈ کے حوالے سے بہت اچھا لکھا
ابنِ صفی مرحوم کی کتب ابھی تک پسند ہیں، اگرچہ بہت جگہ پر چربہ سا محسوس ہوتا ہے انگریزی ادب سے
ابن انشاء کی شاعری بھی

یہ مراسلہ موضوع سے ہٹ کر محسوس ہو تو معذرت خواہ ہوں
ہٹ کر کیسے ہو گیا بھلا؟ :)
 
فلک شیر

محفلین
اوائل عمری میں "عشق کا عین" سے متاثر ہوا۔ پھر تو متاثر ہونے کی عادت سی پڑ گئی۔ :p

"زندگی گلزار ہے" کے فلسفے سے متاثر ہوا۔
"پیرِ کامل" سے
"اشفاق احمد" کی جملہ تحاریر جو جو میرے احاطہءمطالعہ میں آسکیں۔ خاص طور پر "ایک محبت سو افسانے" اور "سفردر سفر"۔
راجہ گدھ۔
"آوازِ دوست" کی تو بات ہی کیا ہے۔
کلامِ اقبال سے۔ بعد میں کہیں جا کر غالب سے۔
اور شاعری سے جہاں جہاں پڑھنے کو ملی۔

اور بھی لکھتا ہوں یاد آنے پر۔
ضرور احمد بھائی :)
 
فلک شیر

محفلین
قران مجید تو ہے ہی اس کو چھوڑ کے بات کریں تو مجھے جو کتابیں بہت پسند آئیں ان میں :
مٹی کا دیا ۔۔۔ ۔۔میرزا ادیب
شہاب نامہ ۔۔۔ ۔ قدرت اللہ شہاب
The road to mecca.....Mohammad Asad
Think and Grow Rich....Napoleon Hill
آوازِ دوست۔۔۔ ۔ مختار مسعود
ان کتابوں کے علاوہ اور بھی کئی کتابیں ہیں جنھوں نے بہت متاثر کیا لیکن وقت اور حالات کے ساتھ اس کی اہمیت میرے نزدیک کم ہوتی گئی ۔
مٹی کا دیا اور روڈ ٹو مکا تو مجھے اتنا اچھا لگا کہ تین تین چار چار مرتبہ پڑھ چکا ہوں اور ہر مرتبہ مجھے ایک نئی انرجی ملتی ہے بلکہ جینے کا سہارا بھی ۔
مجھ سے اگر کوئی ساتھی طالب علم یا جونیر کتابوں کے مطالعہ کے بارے میں پوچھتا یا مشورہ طلب کرتا ہے تو مٹی کا دیا تو ضرور بتاتا ہوں ۔

کچھ اور بھی بعد میں۔۔۔
اچھی چوائس ہے علم اللہ بھائی :)
 
فلک شیر

محفلین
اب یہ تو مجھے پتہ نہیں بھائی جان ۔
لیکن مٹی کا دیا پڑھ کر میں بہت رویا تھا ۔ پتہ نہیں کیوں اس میں مجھے میرا بھی عکس نظر آتا ہے ۔:(
مٹی کا دیا اچھی کتاب ہے، مشکلات میں سے کچھ بن کر نکلنا یقیناََ آسان نہیں ہوتا، میرزا ادیب کی یہ داستان ِ حیات لوگوں کو یہی حوصلہ دیتی ہے ۔
 
Top