کتب اقبال، پروین رقم کی کتابت میں؟

السلام علیکم،
عبدالمجید پروین رقم کی کتابت میں علامہ اقبال کی کتابوں کی تلاش میں ہوں۔ آرکائیو ڈاٹ آرگ پر ایک نسخہ ملا ہے لیکن کاتب کا نام اس پر موجود نہیں ہے۔ عکس یہ ہے۔ کسی کو کاتب بارے علم ہو تو بتائیے:
BookReaderImages.php

لنک یہ ہے:
http://archive.org/details/kulliyatiiqbal00iqba
والسلام علیکم
 
میں محترم تلمیذ کی بات کی تائید کرتا ہوں یہ پروین رقم کی کتابت نہیں ہے میرے پاس کلیات اقبال پی ڈی ایف میں موجود ہے جس کی کتابت پروین رقم نے کی ہے وہ اس سے بہت محتلف ہے
 
حضور ابھی میں نےکلیات اقبال کا وہ نسخہ دیکھا ہے خطاط کا نام تنویر رقم درج ہے جہاں تک میرا خیال ہے کہ پروین رقم کے بعد تنویر رقم سے کتابت کروائی گئی ہے
 
اسد

محفلین
میرے پاس بھارت میں چھپی ہوئی کلیات کے صفحات موجود ہیں، لیکن یہ بھی پروین رقم کی نہیں لگتی۔

K-Iqbal-005.png

K-Iqbal-016.png
 
اور میرے خیال میں پروین رقم کے زمانے میں 'کلیات اقبال' طبع نہیں ہوئی تھی۔ ا الگ الگ کتابوں میں ان کی کتابت ضرور موجود ہے۔
جناب الف نظامی, صاحب، تشریف لائیں۔
فلک شیر,
5-613f05f0f6.jpg

حضور میں نے ایک ایڈیشن پڑھا تھا جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے خود ذکر کیا تھا کہ علامہ اقبال نے کتابت پروین رقم سے کروائی تھی اور وہ پلیٹیں سنگسازی کی کثرت سے گھس کر بوسیدہ ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کتابت دوبارہ کروائی گئی یہ نہیں لکھا تھا کہ دوبارہ کتابت کس نے کی
 
میرے پاس وہ ایڈیشن پاکستان میں موجود ہے جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے وہ بات کہی ہے۔ ابھی یاد آیا ہے میرے ماموں کو پچاس کی دہائی میں بانگ درا سکول سے انعام میں ملی تھی جو انہوں نے ابھی تک سنبھال رکھی ہے۔ گمان غالب ہے وہ پروین رقم کی لکھائی میں ہو گی۔ دستیاب ہو گئی تو اسے سکین کرنے کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ۔
 
اگر آپ ایسا کر سکے تو یہ اقبال کے چاہنے والوں پر بہت بڑا احسان ہو گا
 
سعادت

تکنیکی معاون
میری امی جی کی لائبریری سے۔۔۔

عبد المجید پروین رقم کی کتابت میں بانگِ درا کے دیباچے کا پہلا صفحہ (بانگِ درا کی یہ کاپی طبع بست و ہفتم، جولائی ۱۹۷۰ء کا حصہ تھی) :

parveen-raqam-preface_zpsb581287b.jpg

حضور میں نے ایک ایڈیشن پڑھا تھا جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے خود ذکر کیا تھا کہ علامہ اقبال نے کتابت پروین رقم سے کروائی تھی اور وہ پلیٹیں سنگسازی کی کثرت سے گھس کر بوسیدہ ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کتابت دوبارہ کروائی گئی یہ نہیں لکھا تھا کہ دوبارہ کتابت کس نے کی

ڈاکٹر جاوید اقبال کی نگرانی میں شائع ہونے والی کلیاتِ اقبال کا ابتدائیہ:

kulliyat-foreword-1_zps2ce2eeec.jpg

kulliyat-foreword-2_zps9121b152.jpg

میں بھی اس نسخے کے کاتب کا نام تلاش کرتا رہ گیا تھا۔ امی جی کے پاس کلیات کی اشاعتِ چہارم (اگست ۱۹۹۹ء) کی کاپی ہے، جبکہ اس کی اشاعتِ اول فروری ۱۹۷۳ء میں ہوئی تھی۔

کتابت کا موازنہ کرنے کے لیے دونوں نسخوں میں سے شاعری کا ایک ایک صفحہ:

عبد المجید پروین رقم:​

parveen-raqam-poetry_zps4b193d44.jpg

نا معلوم کاتب:

kulliyat-poetry_zps934672af.jpg

(یہ تصاویر سکین شدہ نہیں ہیں بلکہ اپنے فون کے کیمرے سے اتاری ہیں۔ ناقص کوالٹی کے لیے پیشگی معذرت۔)
 
تلاش کے دوران یہ حوالہ فیس بک پر دستیاب ہوا ہے
عبدالمجید ، پروین رقم (۱۹۰۱ تا ۱۹۴۶)
آپ ایمن آباد ،ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ پاکستان میں پیدا ہوئے ․اسلامی خطاطی کی مشہور شخصیت ’’امام ویردی‘‘ اور ’’محمد عبداﷲ وارثی‘‘
کی خطاطی سے متاثر تھے․اپنے دادا مولوی پیر بخش کے بھائی خلیفہ نور احمد خوش نویس کے شاگردہوئے اور مسلسل 8سال مشق کی․
نستعلیق میں طرز جدید کے بانی ہیں جو حکیم فقیر محمد چشتی نظامی کے مشورے کا مرہون منت ہے․
’’پروین رقم ‘‘ کا خطاب مولانا غلام رسول مہر سے ملا․
آپ کے شاگردوں میں صوفی عبدلرشید لطیف رقم، محمداقبال ابن پروین رقم، خلیفہ احمد حسین سہیل رقم،عبدالحفیظ زریں رقم،
غلام محمد پری محل والے، مولوی عبید الرحمن ، فضل الہی ، عبدالحفیظ ، عاشق حسین انیس القلم ، محمد رفیع ، حکیم مظفر عزیز ، محمد اعظم نسیری ،
حاجی منور اعظم ، حافظ محمد اعظم رئیس القلم،محمود اﷲ صدیقی محمود رقم، خوشی محمد ناصر خوش رقم ،حاجی محمد اعظم محمد رمضان کہکشاں رقم،
محمد معصوم، مولوی عبدالرحمان وغیرہ شامل ہیں․
آپ کوعلامہ اقبال کے پسندیدہ خطاط ہونے کا اعزازحاصل ہے․
آپ کی مشہور خطاطی میں کلیات اقبال (علامہ محمد اقبال ) اور رباعیات گرامی (استاد علامہ محمد اقبال)شامل ہیں․
تلمیذ فلک شیر عبداللہ حیدر
 
میری امی جی کی لائبریری سے۔۔۔

عبد المجید پروین رقم کی کتابت میں بانگِ درا کے دیباچے کا پہلا صفحہ (بانگِ درا کی یہ کاپی طبع بست و ہفتم، جولائی ۱۹۷۰ء کا حصہ تھی) :

parveen-raqam-preface_zpsb581287b.jpg

ڈاکٹر جاوید اقبال کی نگرانی میں شائع ہونے والی کلیاتِ اقبال کا ابتدائیہ:

kulliyat-foreword-1_zps2ce2eeec.jpg

kulliyat-foreword-2_zps9121b152.jpg

میں بھی اس نسخے کے کاتب کا نام تلاش کرتا رہ گیا تھا۔ امی جی کے پاس کلیات کی اشاعتِ چہارم (اگست ۱۹۹۹ء) کی کاپی ہے، جبکہ اس کی اشاعتِ اول فروری ۱۹۷۳ء میں ہوئی تھی۔

کتابت کا موازنہ کرنے کے لیے دونوں نسخوں میں سے شاعری کا ایک ایک صفحہ:

عبد المجید پروین رقم:​

parveen-raqam-poetry_zps4b193d44.jpg

نا معلوم کاتب:

kulliyat-poetry_zps934672af.jpg

(یہ تصاویر سکین شدہ نہیں ہیں بلکہ اپنے فون کے کیمرے سے اتاری ہیں۔ ناقص کوالٹی کے لیے پیشگی معذرت۔)
جزاک اللہ جزاک اللہ :)
اس بحث کا حرف آخر یہ ہی ہو گا کہ کوئی مستند حوالہ مل جائے کہ پروین رقم کی کتابت شدہ کلیات کس سن میں طبع ہوئی
 
میری امی جی کی لائبریری سے۔۔۔

عبد المجید پروین رقم کی کتابت میں بانگِ درا کے دیباچے کا پہلا صفحہ (بانگِ درا کی یہ کاپی طبع بست و ہفتم، جولائی ۱۹۷۰ء کا حصہ تھی) :

parveen-raqam-preface_zpsb581287b.jpg

عبد المجید پروین رقم:​

parveen-raqam-poetry_zps4b193d44.jpg

۔
جزاک اللہ خیرا۔ آپ نے جو عکس لگائے ہیں اگر وہ واقعی پروین رقم کے کتابت کیے ہوئے ہیں تو مسئلہ ہی حل ہو گیا ہے۔ یہ نسخہ ابھی آرکائیو ڈاٹ آرگ پر ہی مل گیا ہے۔ یہ صفحات دیکھیے:

BookReaderImages.php

BookReaderImages.php

لنک یہ ہے:
http://archive.org/details/bangidara00iqbauoft
 
میں نہیں سمجھتا کہ یہ وہی نسخہ ہے۔ میرے پاس موجود نسخے میں دیباچے کے پہلے صفحے پر کچھ خالی جگہ موجود ہے، جبکہ آرکائیو ڈاٹ آرگ کے نسخے میں ایسا نہیں۔ نیز، دونوں دیباچوں میں سطروں میں موجود الفاظ کی تعداد مختلف ہے۔ نظم کو دیکھیں تو مصرعوں کے الفاظ کی نشست و برخاست میں بھی کافی فرق ہے۔
 
Top