کتب کا عالمی دن

پاکستانی

محفلین
پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج کتب کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔

اس دن کے حوالے سے آپ یہاں اپنی بہتریں کتاب شیئر کریں، اور ساتھ ہی جو کتاب آجکل آپ کے زیر مطالعہ ہے، اس کا نام اور تھوڑا سا تعارف۔
 
ایک نہایت شاندار کتاب تو بشری رحمن کا لکھا ہوا ناول۔۔۔ “خوبصورت“
زیر مطالعہ اس وقت کوئی کتاب نہیں ہے۔۔۔۔۔!
 
بدتمیز

محفلین
ہم کتابیں شروع کر کے ان کو دو دو سال زیر مطالعہ رکھنے کے عادی ہیں۔ بس کیا کریں کلاس نہم سے یہ عادت پڑی ہے۔ کہ نصاب دو دو سال پڑھایا جاتا ہے تو ہم بھی یہی حرکت کر رہے ہیں۔
زیر مطالعہ ( یقین رکھیں سب کے ابتدائی صفحے پڑھ کر ان کو مختلف میزوں پر سجایا پڑا ہے۔)

my life by bill clinton
deception point by dan brown
bush at war by bob woodwords
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ماضی کے مزار
مصنف : سبطِ حسن

مشرقی تہذیبوں کے بارے میں مغربی زبانوں میں بےشمار کتابیں ہیں لیکن اردو زبان کا خزانہ ان بیش قیمت نوادر سے ہنوز خالی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اجداد کے اقدار، حیات ، طرزِ معاشرت اور اندازِ فکر و احساس سے بڑی حد تک بے خبر ہیں۔

اس کتاب میں وادئ سندھ، دجلہ و فرات ، شام و ایران، وسطی ایشیا اور مصر کی قدیم تہذیبوں کے بعض اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے، اور ان کے عقائد و ادب کے ان عناصر سے بحث کی گئی ہے جو ہمارے بعض مروجہ عقائد کی اساس ہیں تاکہ وہ تاریخی پس منظر نمایاں ہو جائے جس میں ان عقیدوں نے پرورش پائی ہے۔ اور ان کے معاشی، سماجی اور تہذیبی محرکات بھی کھل کر سامنے آجائیں۔

مگر اس کتاب کا اہم حصہ وہ ہے جس میں تخلیقِ کائنات کے مختلف عقیدوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور پھر اس بحث کو ارتقاء کے سائنسی نظرئے پر ختم کر دیا گیا ہے۔

(تصنیف پر اظہارِ خیال: مراد خان)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
ہم کتابیں شروع کر کے ان کو دو دو سال زیر مطالعہ رکھنے کے عادی ہیں۔ بس کیا کریں کلاس نہم سے یہ عادت پڑی ہے۔ کہ نصاب دو دو سال پڑھایا جاتا ہے تو ہم بھی یہی حرکت کر رہے ہیں۔
زیر مطالعہ ( یقین رکھیں سب کے ابتدائی صفحے پڑھ کر ان کو مختلف میزوں پر سجایا پڑا ہے۔)

my life by bill clinton
deception point by dan brown
bush at war by bob woodwords

بدتمیز، آپ رفتارِ مطالعہ میں مجھ سے آگے ہیں، مجھے کچھ کتابیں مکمل پڑھنے میں دو سال سے بھی کچھ وقت اوپر ہو جاتا ہے :)
 
بدتمیز

محفلین
ایک لڑکی نے دوسری لڑکی سے کہا کہ فلاں کتاب دینا پڑھ کر واپس کر دونگی۔ دوسری لڑکی کسی غصہ کے باعث بولی کہ پڑھنی ہے تو یہیں پڑھ لو۔ پہلی لڑکی بیچاری مایوس ہو کر چلی گئی۔
کچھ دن بعد دوسری لڑکی نے کہا کہ ذرا جھاڑو دینا صفائی کر کے واپس کر دونگی۔ پہلی لڑکی بولی جو صفائی کرنی ہے یہیں کر لو۔

آپ کا بھی کچھ ایسا لین دین تو نہیں؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج کتب کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔

اس دن کے حوالے سے آپ یہاں اپنی بہتریں کتاب شیئر کریں، اور ساتھ ہی جو کتاب آجکل آپ کے زیر مطالعہ ہے، اس کا نام اور تھوڑا سا تعارف۔

پاکستانی بھائی ، آپ خود بھی تو بتائیے کچھ
 
بدتمیز

محفلین
اوہو کتب کا تعارف تو دیا ہی نہیں۔

my life by bill clinton
یہ ڈائنگ ٹیبل پر پڑی تھی۔ چند دن پہلے ماموں نے میرا لائبریری کارڈ مانگا تھا۔ لگتا ہے وہ اس کو واپس کر آئے ہیں۔ پھر لانی پڑے گی۔ :D

deception point by dan brown
یہ کمپیوٹر ٹیبل پر ووفر کے ساتھ پڑی ہوتی تھی۔ اب نظر نہیں آ رہی۔ شائد رات ابو نے جب نیا کور بچھایا ہے تب اٹھا دی ہے۔

bush at war by bob woodwords
یہ انکل کی طرف ٹی وی لاؤنج میں سائیڈ ٹیبل پر پڑی تھی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
ایک لڑکی نے دوسری لڑکی سے کہا کہ فلاں کتاب دینا پڑھ کر واپس کر دونگی۔ دوسری لڑکی کسی غصہ کے باعث بولی کہ پڑھنی ہے تو یہیں پڑھ لو۔ پہلی لڑکی بیچاری مایوس ہو کر چلی گئی۔
کچھ دن بعد دوسری لڑکی نے کہا کہ ذرا جھاڑو دینا صفائی کر کے واپس کر دونگی۔ پہلی لڑکی بولی جو صفائی کرنی ہے یہیں کر لو۔

آپ کا بھی کچھ ایسا لین دین تو نہیں؟

:) ۔۔۔۔۔نہیں ایسا نہیں بلکہ کچھ اور طرح کا ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
اوہو کتب کا تعارف تو دیا ہی نہیں۔

my life by bill clinton
یہ ڈائنگ ٹیبل پر پڑی تھی۔ چند دن پہلے ماموں نے میرا لائبریری کارڈ مانگا تھا۔ لگتا ہے وہ اس کو واپس کر آئے ہیں۔ پھر لانی پڑے گی۔ :D

deception point by dan brown
یہ کمپیوٹر ٹیبل پر ووفر کے ساتھ پڑی ہوتی تھی۔ اب نظر نہیں آ رہی۔ شائد رات ابو نے جب نیا کور بچھایا ہے تب اٹھا دی ہے۔

bush at war by bob woodwords
یہ انکل کی طرف ٹی وی لاؤنج میں سائیڈ ٹیبل پر پڑی تھی۔

بدتمیز ، پاکستانی بھائی نے مختصر تعارف کہا تھا آپ نے تو یہ جامع و مکمل تعارف بیان کر دیا :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس پورے سال میں صرف وہی مطالعے کا صحیح وقت ہوتا ہے جب میں چھٹیاں گزارنے پاکستان جاتا ہوں۔ پھر میں ہوتا ہوں اور والد صاحب کی لائبریری ہوتی ہے۔ ان چھٹیوں کو میں reading vacations کہتا ہوں۔ وہاں سے واپسی پر بھی اپنے سامان میں کتابیں بھر لاتا ہوں لیکن یہاں سارا وقت پروگرامنگ اور کمپیوٹر سائنس کی کتابیں پڑھنے میں ہی گزر جاتا ہے۔ :(

دو کتابیں ایسی ہی جو میرے بستر کے سرہانے کے پاس رکھی رہتی ہیں۔ یہ ہیں تذکرہ غوثیہ اور آب گم۔ مجھے ان کی خاص بات یہ لگتی ہے کہ ان کتابوں کو جس مرضی صفحے سے پڑھنا شروع کر دیا جائے ، ہمیشہ اتنا ہی لطف آتا ہے اور کتاب رکھنے کو دل نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ ان کتابوں کا ڈھیر موجود ہے جنہیں میں پڑھنا چاہتا ہوں لیکن پڑھ نہیں پاتا۔ :( لوگ سپیڈ ریڈنگ کا ذکر کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں اس سے مطالعے کا لطف جاتا رہتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ،

میں ابھی انکل کو فون کر کے لائبریری اپنے نام کرواتی ہوں۔ اس بار آپ لائبریری سے باہر بیٹھ کر مطالعہ کیجئے گا، میں کرسی باہر رکھوا دوں گی !
 
قیصرانی

لائبریرین
[align=left:21147d75e8]Web Anitmation and Interactivity
The National Geographic Traveller CANADA
Visiter's Guide CANADA
Lonely Planet CANADA[/align:21147d75e8]
 
قیصرانی

لائبریرین
جی فی الوقت تو نہیں، لیکن مختلف ممالک کی سیاحت کی کتب میرے زیر مطالعہ رہتی ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ لوگوں نے شاید Culture Shock سیریز کی کتابیں پڑھی ہوں۔ میں نے صرف ایک مرتبہ Culture Shock Pakistan کا سرسری جائزہ لیا تھا۔ اسی طرز کی کئی کتابیں دوسرے ممالک کے بارے میں بھی ہیں۔ ایسی کتابیں اگرچہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہوتی ہیں لیکن یہ دلچسپی سے خالی نہیں ہوتیں۔
 
بدتمیز

محفلین
چھوٹے ہوتے ابو اور انکل وغیرہ کی واپسی پر ان کے سامان میں‌ سے نقشے وغیرہ دیکھا کرتا تھا۔ ابھی میں روڈ اٹلس لینے کا سوچ رہا تھا۔ لیکن ابھی اتنا بھی بڑا نہیں ہوا تھا کہ ایسی بکس پڑھنا شروع کر دوں :D
 
Top