بدتمیز نے کہا:ہم کتابیں شروع کر کے ان کو دو دو سال زیر مطالعہ رکھنے کے عادی ہیں۔ بس کیا کریں کلاس نہم سے یہ عادت پڑی ہے۔ کہ نصاب دو دو سال پڑھایا جاتا ہے تو ہم بھی یہی حرکت کر رہے ہیں۔
زیر مطالعہ ( یقین رکھیں سب کے ابتدائی صفحے پڑھ کر ان کو مختلف میزوں پر سجایا پڑا ہے۔)
my life by bill clinton
deception point by dan brown
bush at war by bob woodwords
پاکستانی نے کہا:پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج کتب کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔
اس دن کے حوالے سے آپ یہاں اپنی بہتریں کتاب شیئر کریں، اور ساتھ ہی جو کتاب آجکل آپ کے زیر مطالعہ ہے، اس کا نام اور تھوڑا سا تعارف۔
بدتمیز نے کہا:ایک لڑکی نے دوسری لڑکی سے کہا کہ فلاں کتاب دینا پڑھ کر واپس کر دونگی۔ دوسری لڑکی کسی غصہ کے باعث بولی کہ پڑھنی ہے تو یہیں پڑھ لو۔ پہلی لڑکی بیچاری مایوس ہو کر چلی گئی۔
کچھ دن بعد دوسری لڑکی نے کہا کہ ذرا جھاڑو دینا صفائی کر کے واپس کر دونگی۔ پہلی لڑکی بولی جو صفائی کرنی ہے یہیں کر لو۔
آپ کا بھی کچھ ایسا لین دین تو نہیں؟
بدتمیز نے کہا:اوہو کتب کا تعارف تو دیا ہی نہیں۔
my life by bill clinton
یہ ڈائنگ ٹیبل پر پڑی تھی۔ چند دن پہلے ماموں نے میرا لائبریری کارڈ مانگا تھا۔ لگتا ہے وہ اس کو واپس کر آئے ہیں۔ پھر لانی پڑے گی۔
deception point by dan brown
یہ کمپیوٹر ٹیبل پر ووفر کے ساتھ پڑی ہوتی تھی۔ اب نظر نہیں آ رہی۔ شائد رات ابو نے جب نیا کور بچھایا ہے تب اٹھا دی ہے۔
bush at war by bob woodwords
یہ انکل کی طرف ٹی وی لاؤنج میں سائیڈ ٹیبل پر پڑی تھی۔