کتنے اچھے تھے ہم دونوں۔۔۔۔۔۔!

زینب

محفلین
کتنے اچھے تھے ہم دونوں
دھن کے پکے تھے ہم دونوں

مخلص مخلص پاگل پاگل
ایک ہی جیسے تھے ہم دونوں

مل جاتے تو پورے ہوتے
آدھے آدھے تھے ہم دونوں

واپس آنا تھا ناممکن
گزرے لمحے تھے ہم دونوں

خشک ہوئے صحرا کی صورت
جھیل سے گہرے تھے ہم دونوں

سلب کیا حالات نے ہم کو
خودرو پودے تھے ہم دونوں

یاد کرو اس پیار کی خاطر
سو دکھ سہتے تھےہم دونوں

کیوں اتنے بے دید ہوئے ہیں
دید کے پیاسے تھے ہم دونوں

لوگ بہت عیار تھے فاتح
بھولے بھالے تھے ہم دونوں
 
زینب

محفلین
ہاہاہ نہیں پہا جی فاتح بھائی کا کلام نہیں ہے یہ تو کوئی "ظہور فاتح ہیں ان کا کلام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
جب میں‌لکھ رہی تھی تبھی خیال آیا تھا کہ فاتح‌بھائی پڑھہیں گے تو کہیں گے"ہایئں یہ میں‌نے کب لکھی"::p
 
زینب

محفلین
تو ٹھیک ہے یہ تم اپنے لیے رکھ لو میں "ہم" کے لیے ایک اور غزل لے آؤں‌گی
 
جہانزیب

محفلین
یہ ہم دونوں کے بارے میں لکھی ہے؟ :grin:
شیئرنگ کا شکریہ۔ کلام بہت اچھا ہے۔ :thumb:
جن محترمہ کا پلو آپ کے پلے سے باندھا گیا ہے، اُن کو اس تھریڈ کا پتہ بتا کر ثوابِ دارین اور زندگی بھر کی عبرت اور یہ سبق حاصل کرنے کا شرف لیں کہ لڑکیاں بیوی کی صورت کتنی خطرناک ہوتی ہیں ۔:grin:
زینب تھریڈ کے موضوع سے ہٹنے پر معذرت
 
دھمکی۔۔۔۔۔؟؟؟؟ :eek:
ہاہاہا۔۔۔۔!
 
زینب

محفلین
جن محترمہ کا پلو آپ کے پلے سے باندھا گیا ہے، اُن کو اس تھریڈ کا پتہ بتا کر ثوابِ دارین اور زندگی بھر کی عبرت اور یہ سبق حاصل کرنے کا شرف لیں کہ لڑکیاں بیوی کی صورت کتنی خطرناک ہوتی ہیں ۔:grin:
زینب تھریڈ کے موضوع سے ہٹنے پر معذرت

یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔۔۔۔اپ ساری لڑکیوں کو ایک ہی لاٹھی سے ھانک رہے ہیں لایئن نمبر دیں‌پہلے میں اپ کی محترمہ سے تو اپ کی طبیعت صاف کروا لوں‌نا:grin:
 
زینب

محفلین
میری زوجہ کا موبائل "گواچ" گیا ہے :grin:

یہ حال ے اپ کا پہا جی۔۔۔۔۔۔یعنی دھمکی ہم نے خلیج سے دی اور ڈر اپ سمندر کے "اس"پار گئے ہو۔۔۔۔۔۔پیچھے بہت بڑا بڑا بولتے ہو کبھی سامنے بھی ایسی باتیں کرو تو پھر میں تو تماشا دیکھنےو الوں میں سے ہوئی نا۔۔۔۔:grin:
 
زینب

محفلین
پھر تو اور بھی اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔اپ کی خاطر کروانے میں مجھے زیادہ ٹائم نہیں لگے گا
 
شمشاد

لائبریرین
یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ اپنی بیگم کا موبائیل گوا دیا ہے۔ یہ نہ تو تو بڑا سکون رہتا ہے۔
 
Top