کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے------- غزل

یاسر شاہ

محفلین
غزل

کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے

آدمی ہو کہ تم گدھے ہو میاں !
کاہے کو اس قدر اٹل نکلے؟

جب دلِ جانِ بزم ٹوٹ گیا
مابدولت بمع غزل نکلے

طالبِ علم خانقاہ گئے
نکلے تو طالبِ عمل نکلے

شاؔہ رنڈی کو بھی حقیر نہ جان
جانے پاس اس کے کیا عمل نکلے

ہم نے کاندھا دیا تمھیں کہ چلو
تم میاں ہم کو ہی کچل نکلے!

صد غنیمت ہیں اس ہمہ ہمی میں
کچھ جو اپنے لئے بھی پل نکلے

یہ کمال آفتاب میں بھی نہیں
دیپ سے کتنے دیپ جل نکلے

شاؔہ موضوع عشق چھیڑ شتاب
اس سے پہلے کہ بےمحل نکلے

کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے
بلاشبہ، آج کے دور میں بہترین حل یہی ہے۔ لاجواب مطلع۔
صد غنیمت ہیں اس ہمہ ہمی میں
کچھ جو اپنے لئے بھی پل نکلے
سچ
یہ کمال آفتاب میں بھی نہیں
دیپ سے کتنے دیپ جل نکلے
ازراہِ تفنن
اب تو سولر پینل کے ذریعے سورج بھی کئی دیپ جلا رہا ہے۔ :)

بہت عمدہ غزل یاسر بھائی۔
 
عظیم

محفلین
اب تک آپ کو صرف اصلاح وغیرہ دیتے ہی دیکھا تھا، غزل دیکھی تو سمجھا کہ پسندیدہ کلام ہو گا۔ لیکن یہ تو آپ کی اپنی غزل ہے اور بہت اچھی بھی ہے!
 
یاسر شاہ

محفلین
بلاشبہ، آج کے دور میں بہترین حل یہی ہے۔ لاجواب مطلع۔

سچ

ازراہِ تفنن
اب تو سولر پینل کے ذریعے سورج بھی کئی دیپ جلا رہا ہے۔ :)

بہت عمدہ غزل یاسر بھائی۔

تابش بھائی بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا -

ویسے یہ شعر کہتے ہوئے میرے دل میں بھی سولر پینل کا خیال آیا تھا -:LOL:
 
یاسر شاہ

محفلین
بہت خوب!

اچھی غزل ہے بھائی !

بالخصوص یہ شعر:

احمد بھائی جزاک اللہ خیر ! آپ کی داد میرے لئے تبرک ہے -

ایک گزارش ہے آپ سے اور آپ کے توسط سے اوروں سے بھی کہ کم از کم میری تک بندیوں پہ یا تبصروں پہ کھل کر تنقید کیا کریں ،مجھے اس کی ضرورت ہے سیکھنے کے لئے بھی اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہ تنقید سے آخر کیا ناک میں دم ہوتا ہے ؟تاکہ میری بھی کمیاں ،کوتاہیاں دور ہوں -

نوازش
 
محمداحمد

لائبریرین

شکریہ بھائی!

ویسے تو تنقید میرے مزاج میں نہیں ہے اور میں تنقید کے لئے درکار اہلیت بھی نہیں رکھتا۔

لیکن آپ نے کہا ہے تو ان شاءاللہ آئندہ اگر کوئی بات سمجھ آئی تو ضرور عرض کروں گا۔
 
Top