کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے------- غزل

سیما علی

لائبریرین
طالبِ علم خانقاہ گئے
نکلے تو طالبِ عمل نکلے
بہترین جناب کیا کہنے ۔۔۔
شاؔہ موضوع عشق چھیڑ شتاب
اس سے پہلے کہ بےمحل نکلے
واہ واہ۔ بے حد کمال
کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے
فی زمانہ یہی بہترین حل ہے
جیتے رہیے ڈھیروں داد و تحسین 🌷🌷🌷🌷
 
یاسر شاہ

محفلین
بہترین جناب کیا کہنے ۔۔۔

واہ واہ۔ بے حد کمال

فی زمانہ یہی بہترین حل ہے
جیتے رہیے ڈھیروں داد و تحسین 🌷🌷🌷🌷
جزاک اللہ خیر سیما جی-آپ کی پذیرائیوں ،حوصلہ افزائیوں اور کرم فرمائیوں پہ تہہ دل سے بندہ آپ کا ممنون و متشکر ہے۔:)
 
میم الف

محفلین
کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے​
واہ راشدی صاحب
دو ہزار انیس میں ہی عمدہ حل تلاش کر لیا آپ نے
ہم نے کاندھا دیا تمھیں کہ چلو
تم میاں ہم کو ہی کچل نکلے!​
آہ، ظالم
صد غنیمت ہیں اس ہمہ ہمی میں
کچھ جو اپنے لئے بھی پل نکلے​
واہ
 
یاسر شاہ

محفلین
واہ واہ ۔۔۔۔ کیا ہی خوب غزل ہے، سچے اشعار سے سجی ہوئی۔
ڈھیروں داد و تحسین
روفی بھائی جزاک اللہ خیر۔
بہت شکریہ
کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے​
واہ راشدی صاحب
دو ہزار انیس میں ہی عمدہ حل تلاش کر لیا آپ نے
ہم نے کاندھا دیا تمھیں کہ چلو
تم میاں ہم کو ہی کچل نکلے!​
آہ، ظالم
صد غنیمت ہیں اس ہمہ ہمی میں
کچھ جو اپنے لئے بھی پل نکلے​
واہ
میم الف بھائی حوصلہ افزائی کا ممنون ہوں ۔
کل آپکو پھر ڈھیروں دعائیں دیں بھانجے 🥰آخری بچا ہوا چپلی کباب پشاوری ۱/۴ ہمارے حصہ میں آیا 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
جزاک اللہ خیر خالہ کہیں تو اور بھجوا دوں ۔برف بنے رکھے ہیں فریزر میں۔
 
سیما علی

لائبریرین
جزاک اللہ خیر خالہ کہیں تو اور بھجوا دوں ۔برف بنے رکھے ہیں فریزر میں۔
جیتے رہیے جب بھی دل چاہے گا آپکو بتا دیں گے اب تو بائی پاس بھی ہوجاتا ہے ۔۔آپکو نہاری بنا کے کھلاتے ہیں کسی دن ان شاء اللہ ۔۔پہلے گُل کو حلیم پھر آپکو۔۔۔
 
یاسر شاہ

محفلین
جیتے رہیے جب بھی دل چاہے گا آپکو بتا دیں گے اب تو بائی پاس بھی ہوجاتا ہے ۔۔آپکو نہاری بنا کے کھلاتے ہیں کسی دن ان شاء اللہ ۔۔پہلے گُل کو حلیم پھر آپکو۔۔۔
نہاری شوق سے نہ میں کھاتا ہوں نہ گھر والے۔لہذا جب بھیجیں کوفتے بھیجیں۔:)
 
محمد عبدالرؤوف

گُل باجی کے بعد آپ کی باری ہے۔ اور گل باجی کو ایسے ہی کھلایا جائے گا جیسے اس نے مجھے ڈنمارک سے قلفی بھیجی ہے۔ کیسے منیب بھائی ؟؟؟
 
یاسر شاہ

محفلین

یاسر شاہ

محفلین
ویسے اس کا اصل نام ہے کیا۔ دلیم، حلیم، لحیم؟

مجھے ذاتی طور پہ دلیم پسند ہے کہنا اور بطور مذکر برتنا۔
ہر لفظ کی امتیازی شان ہونی چاہیے جو جملوں میں استعمال سے معلوم ہوتی ہے۔مثلا:
حلیم: اللہ جل شانہ حلیم ہیں گناہوں پہ فوری گرفت نہیں کرتے ۔

لحیم:واعظ جی لحیم شحیم آدمی ہیں اپنے وعظوں سے خود سوکھ کے کانٹا نہ ہوئے ۔

دلیم:سیما جی نے دلیم پکایا،جس نے کھایا اس کو بھایا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ دلیم کراچی سے ڈنک مار اوہ میرا مطلب ہے ڈنمارک کیسے پہنچے گا۔

وہی تو کہہ رہا ہوں کہ نہ ہی ڈنک مار باجی کی دعوت ہو سکے گی اور نہ ہی آپ کی باری آئے گی 😊
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
کیسے بھائی ہیں آپ
اب آپ بھائی لوگ کسی بھی رعایت کی امید مت رکھئے گا ڈنک مار باجی سے
 
Top