کراٹے میرا مشغلہ

فہیم

لائبریرین
کراٹے پسند کی کوئی خاص وجہ۔
اور یہ کراٹے کا شوق آپ کو کیسے چڑھا۔
اور کراٹے ہی کیوں۔
مارشل آرٹ کا کوئی دوسرا فن کیوں نہیں۔
 

جٹ صاحب

محفلین
کراٹے پسند کی کوئی خاص وجہ۔
اور یہ کراٹے کا شوق آپ کو کیسے چڑھا۔
اور کراٹے ہی کیوں۔
مارشل آرٹ کا کوئی دوسرا فن کیوں نہیں۔

سلام۔
کراٹے کا شوق بڑے بھائی کو دیکھ کےہوا۔
کراٹے اس لیے کے یہ فل کنٹیکٹ ہے۔یعنی اس میں آپ باڈی پہ کسی بھی جگہ پہ ہٹ کر سکتے ہیں۔یہ بندے کو مظبوط ترین بنا دئتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
 

جٹ صاحب

محفلین
کراٹے کا کون سا سٹائل کھیلتے ہیں اور کس بیلٹ تک پہنچے ہیں اب تک؟
شن کیوکشن سٹائل کھیلتا ہوں۔ایک سال چھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور براؤن بیلٹ ہوں۔آپ کے اس سوال سے مجھے لگ رہا ہے کہ آپ بھی کراٹے کے متعلق علم رکھتے ہیں۔کیا میرا خیال صحیح ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
شن کیوکشن سٹائل کھیلتا ہوں۔ایک سال چھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور براؤن بیلٹ ہوں۔
اچھی رفتار ہے۔ ڈیڑھ سال میں براؤن بیلٹ حاصل کر لی۔ ماشاء اللہ! اپنی کچھ فائٹس اور کاتوں کی تصاویر بھی بھیجیے۔
آپ کے اس سوال سے مجھے لگ رہا ہے کہ آپ بھی کراٹے کے متعلق علم رکھتے ہیں۔کیا میرا خیال صحیح ہے؟
یہ تب کی بات ہے جب آتش جوان تھا بلکہ نوجوان تھا اور شوتوکان میں پنجے تیز کرنے کی کوشش کرتا تھا:grin:
 

جٹ صاحب

محفلین
اچھی رفتار ہے۔ ڈیڑھ سال میں براؤن بیلٹ حاصل کر لی۔ ماشاء اللہ! اپنی کچھ فائٹس اور کاتوں کی تصاویر بھی بھیجیے۔

یہ تب کی بات ہے جب آتش جوان تھا بلکہ نوجوان تھا اور شوتوکان میں پنجے تیز کرنے کی کوشش کرتا تھا:grin:


جناب تصویریں تو ہیں مگر لیٹسٹ نیں ہیں۔اور کس طرح سے شیئر کرتے ہیں؟
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ’’ مہذب قاتل ‘‘ صاحب، ۔۔ بہت شکریہ کہ ایک اور ہم دماغ سے ملاقات ہورہی ہے، بندہ بھی بڑا شوقین ہے اس کھیل یا فن کا اور میرا اسٹائل تی کو وا نڈو ( تائی کوانڈو) ہے ہمارے ماسٹر ’’شی زون لے ‘‘ کورین تھے اور ہم نے بھی ’‘ آتش ‘‘ کی جوانی تک اسے جاری رکھا ۔۔۔ آپ سے مل کر مہمیز ملے گی، بہت شکریہ
 

ذیشان رسول

محفلین
ویسے ایک ہی تصویر کیوں ؟
برائون سے پہلے جو بیلٹ آتی ہے اسکا نام بتائیں؟
بلیک بیلٹ کے بعد کون سی بیلٹ یا اسکو کیا کہا جاتا ہے؟
برائون بیلٹ کے کاتے کا نام کیا ہے؟
برا نہ منانا میں تو اپنی معلومات کیلئے پوچھ رہا ہوں
 
Top