کراچی، متحدہ کے بائیکاٹ کے باوجود پی ٹی آئی کیلیے سیٹ نکالنا مشکل

حسان خان

لائبریرین
ویسے متحدہ کو کسی نے انتخابات لڑنے سے منع تھوڑی کیا تھا، اُس نے خود ہی خفت مٹانے کے لیے بائیکاٹ کیا تھا۔ :)
اب رونا کس بات کا؟
 

سید ذیشان

محفلین
یہ جیت ایسے ہی ہے جیسے گزشتہ انتخابات میں جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کر دیا تھا اور متحدہ جیت گئی تھی۔​

11 مئی کو تو بائکاٹ نہیں کیا تھا، اس دن بھی پی ٹی آئی کافی بڑے فرق سے جیت رہی تھی۔ کل والی پولنگ نا بھی ہوتی تو بھی تاریخی شکست تھی متحدہ کی۔
 

حسان خان

لائبریرین
عارف علوی کو کل ملنے والے بارہ ہزار ووٹ منہا کر دیے جائیں تو بھی تحریکِ انصاف متحدہ سے اٹھائیس ہزار ووٹ آگے رہی۔ :)
 

کاشفی

محفلین
اسے شکست کیسے کہا جا سکتا ہے؟ جب کہ ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کر دیا تھا۔۔۔ :idontknow:

اَمی اَمی میں کلاس میں فرسٹ آیا ہوں
شاباش بیٹا۔۔کلاس میں کتنے طالب علم تھے؟
بیٹا۔۔بس میں اکیلا ہی تھا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکول: این اے 250
 

سید ذیشان

محفلین
اَمی اَمی میں کلاس میں فرسٹ آیا ہوں
شاباش بیٹا۔۔کلاس میں کتنے طالب علم تھے؟
بیٹا۔۔بس میں اکیلا ہی تھا۔۔۔ ۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اسکول: این اے 250

اس سے بہتر یہ ہے:

امی امی میں فرسٹ آیا ہوں۔
بیٹا کلاس میں کتنے بچے ہیں؟
امی میں اکیلا ہی ہوں۔

اوروہ بچہ بڑا ہو کر 2013 میں این اے 250 سے انتخاب لڑتا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
انیس بھائی ۔۔مستقبل کے بارے میں ایک پیشن گوئی۔۔ شیخ رشید کی طرح ، ہی از مائی فیوریٹ

تحریک انصاف ، ایم کیو ایم کے ساتھ الجھی رہے گی 5 سال تک (اس لیئے ہمیں تحریکِ انصاف کے لوگوں کو زیادہ لفٹ نہیں کروانا چاہیئے)
جس طرح پچھلے پانچ سال تک نون لیگ ، ایم کیو ایم کے ساتھ الجھی رہی۔
میاں جیز کی حکومت اپنے پورے پانچ سال آرام سے پورے کرے گی
جس طرح زندہ بی بی بھٹو شہید زوجہ زرداری کی حکومت نے پورے پانچ سال مکمل کیئے ہیں۔
 
یہ سیٹ ایسی ہے جیتنی جیسے متحدہ نے بائکاٹ کیا تو جماعت نے جیت لی۔

اس سیٹ کے جیتنے سے کچھ ظاہر نہیں ہوتا۔ اگر ہوتا ہے تو یہ کہ برگر کلاس کی پسند اور ہے اور عوامی کلاس کی اور
 

شمشاد

لائبریرین
شیخ رشید آپ کا فیورٹ ہے۔ کیا بات ہے آپ کی کاشفی بھائی۔

وہ بھی صبح ایک بیان دیتا ہے اور شام کو اس کے الٹ بیان دے دیتا ہے۔ ہاں یہ میں بھی مانتا ہوں کہ جو منہ میں آئے کہہ دیتا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
اس سیٹ کے جیتنے سے کچھ ظاہر نہیں ہوتا۔ اگر ہوتا ہے تو یہ کہ برگر کلاس کی پسند اور ہے اور عوامی کلاس کی اور

برگر اور عوامی کی تشخیص اتنی بھی نہیں ہے جتنی تحریکِ انصاف کے مخالفین پیش کر رہے ہیں۔ اگر ڈی ایچ اے سے برگروں نے تحریکِ انصاف کو ستر ہزار ووٹ دیے ہیں، تو محمود آباد کے عوامی لوگوں نے بھی تحریکِ انصاف کو چالیس ہزار ووٹ دیے تھے۔
 

کاشفی

محفلین
شیخ رشید آپ کا فیورٹ ہے۔ کیا بات ہے آپ کی کاشفی بھائی۔

وہ بھی صبح ایک بیان دیتا ہے اور شام کو اس کے الٹ بیان دے دیتا ہے۔ ہاں یہ میں بھی مانتا ہوں کہ جو منہ میں آئے کہہ دیتا ہے۔
دل کا اچھا ہے۔بیان دینا اور پھر بعد میں تفصیلی بیان دینا درست ہے۔۔
یہ بندہ لوگوں کے لیئے بغض اور کینہ نہیں رکھتا۔جیسا کہ اکثر لوگ خاص طور پر جمیعت ، مہاجروں کے لیئے رکھتے ہیں۔۔
 

کاشفی

محفلین
جس کو جمعیت اور جماعت اسلامی کا فرق نہیں پتا اس سے بحث کرنا فضول ہے :D
میں جماعت کو پورا نہیں لکھ رہا کیونکہ اگر پورا لکھوں گا تو بین ہوسکتا ہوں۔ اس لیئے صرف جمیعت ہی لکھ رہا ہوں۔ اس لیئے فرق سمجھانے کی کوشش کرنا اور ہنسنا فضول ہے۔۔۔:)
 
میں جماعت کو پورا نہیں لکھ رہا کیونکہ اگر پورا لکھوں گا تو بین ہوسکتا ہوں۔ اس لیئے صرف جمیعت ہی لکھ رہا ہوں۔ اس لیئے فرق سمجھانے کی کوشش کرنا اور ہنسنا فضول ہے۔۔۔ :)
اچھا ایسا بھی ہوتا ہے یہاں! :eek: میں آئندہ سے ایم کیو ایم کو صرف اے پی ایم ایس او ہی لکھوں گا :sick:
 

زرقا مفتی

محفلین
اسے شکست کیسے کہا جا سکتا ہے؟ جب کہ ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کر دیا تھا۔۔۔ :idontknow:
http://ecp.gov.pk/Misc/Stats/Sind/NAPollingStatisSind.pdf

این اے 250 کے کل 180 پولنگ سٹیشنز تھے
جن میں سے صرف 43 پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔ متحدہ نے اپنی صاف شکست دیکھ کر بائیکاٹ کیا
اس کا صاف مطلب ہے کہ بقیہ 137 میں بھی تحریکِ انصاف کو ہی برتری حاصل تھی
 
تحریک انصاف، جمیعت وغیرہ وغیرہ طالبان ہیں۔۔طالبان میں مہاجر دشمن لوگ بھی ہیں اس لیئے یہ کہنا کہ ایم کیو ایم طالبان کی حامی ہے بغض پر مبنی بات ہے۔۔
آنکھیں بند کرکے اور دل میں بغض رکھ کر مہاجروں کے خلاف بہتان بازی کرنے والوں نے ان لوگوں کے اسٹیٹمنٹ سنائی نہیں دیتے جو کہ طالبان کے لیئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں اور اور جن کو طالبان کی فل سپورٹ حاصل ہے اور جو کہ طالبان کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔۔
تحریک طالبان ، کراچی میں ایم کیو ایم کے لیے کام کرتی ہے ،
دونوں کا مقصد پاکستان کو توڑنا ہے ، دونوں بھارت نواز ہیں ۔۔۔۔

ایم کیو ایم ، مہاجر نہیں ہے ، نہ مہاجر ، ایم کیو ایم ہے ۔۔۔۔۔۔
اگر ایم کیو ایم کو محض مہاجر ہی مراد لے لیا جائے تو متحدہ نام رکھا ہی کیوں تھا ۔۔۔۔
ایم کیو ایم نے اس انتخاب کے بعد اب "مہاجر قومی مومنٹ " کا رونا رو رہی ہے ، شکر ہے انکو اتنا تو خیال آیا کہ وہ
"متحدہ" نہیں رہے
 

کاشفی

محفلین
تحریک طالبان ، کراچی میں ایم کیو ایم کے لیے کام کرتی ہے ،
دونوں کا مقصد پاکستان کو توڑنا ہے ، دونوں بھارت نواز ہیں ۔۔۔ ۔

ایم کیو ایم ، مہاجر نہیں ہے ، نہ مہاجر ، ایم کیو ایم ہے ۔۔۔ ۔۔۔
اگر ایم کیو ایم کو محض مہاجر ہی مراد لے لیا جائے تو متحدہ نام رکھا ہی کیوں تھا ۔۔۔ ۔
ایم کیو ایم نے اس انتخاب کے بعد اب "مہاجر قومی مومنٹ " کا رونا رو رہی ہے ، شکر ہے انکو اتنا تو خیال آیا کہ وہ
"متحدہ" نہیں رہے
وہی اُلٹی گھسی پٹی باتیں۔۔ مہاجر دشمنی میں کی گئی باتیں۔۔ سر بھی عجیب سا ۔۔بس وہی پھرا ہوا سر۔
 
Top