کراچی۔ ۔کراچی

اور کل ہی ہماری سارہ بٹیا کی شادی ہے۔ اللہ اس موقعے کو ان کے احباب کے لئے آسان اور ان کے لئے بابرکت کرے۔ آمین
 

تیشہ

محفلین
شکریہ بجو ، آمنہ نے باقائدہ نئے کپڑے بنوائے ہیں ، ملنے کے لیے۔

جی م م م بھیا ۔۔ :battingeyelashes: بہت اچھی بات ہے ۔۔

میں بھی تیاری میں ہوں ۔ ۔لیگیج ٹیگس لگا چکی ہوں ۔۔ سامان سمیت ریڈی سٹیڈی ہوچکی ھوں :party:
دعاُ کیجئیے گا خیر خیریت سے ہوکر ، واپس زندہ سلامت پہنچ آؤں اپنے گھر :happy:
 

زین

لائبریرین
الحمداللہ ، ٹھیک ٹھاک

ہمم ۔ تو تیاریاں‌مکمل کرلی ہیں‌، کتنے گھنٹوں کا سفر ہے ؟‌
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بوچھی ، پاکستان میں خوش آمدید ! میں امی کا نمبر بھی آپ کوبھیجا ہے ، آپ پاکستان پہنچ کر میرے دونوں نمبرز (زیادہ وہی نمبر جس کے آخر میں 4 ہے) اور امی کے نمبر پر بھی رابطہ کر لیجیے گا۔ آپ کو یہاں دو خاص لوگوں سے بھی ملوانا ہے ۔ لنچ میرا دل ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کریں اور اگر آپ کے پاس زیادہ وقت ہوا تو اور بھی اچھا ہے ۔ آپ پاکستان پہنچ کر جلد اپنی خیریت سے آگاہ کیجیے گا اور اسلام آباد سے یہاں آنے والی فلائیٹ کی ٹائمنگز بتانا ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کا تمام سفر واپسی تک بخیر و عافیت گذرے ، آمین ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ماشاءاللہ آج آپی شگفتہ کو ایک عرصے بعد محفل میں دیکھ کر چہرے پھر اچانک مُسکراہٹ آ گئی ،، اور ابھی تک ان کے پیغامات میں وہی اپنائیت کا احساس ہے ،،، اللہ آپ کو ہمیشہ اسی طرح رکھے ۔۔ آمین ۔۔۔

اور آپی کیسی ہیں آپ؟
 

تیشہ

محفلین
الحمداللہ ، ٹھیک ٹھاک

ہمم ۔ تو تیاریاں‌مکمل کرلی ہیں‌، کتنے گھنٹوں کا سفر ہے ؟‌


سفر چودہ پنرہ گھنٹے کا تو بنتا ہی ہے دوحہ میں قیام ہے ۔ اب جہاز میں بیٹھکر فرصتُ سے گھنٹے گنوں گی ، کہ کتنے بنے گے ابھی تکاُ لگارہی ہوں ۔۔ :battingeyelashes:
 

ابوشامل

محفلین
باجو! آپ 27 یا 28 مارچ کو اپنی آمد اور روانگی دونوں کی اطلاع کر دیں کہ آپ کی کراچی پہنچنے والی فلائٹ کتنے بجے آئے گی اور پھر آپ کی واپس اسلام آباد روانگی کب ہوگی۔
ہم نے اس حوالے سے مشاورت کر لی ہے کہ مختصر یا طویل دونوں صورتوں میں کیا انتظامات کرنے ہیں۔ گزشتہ روز میں، شعیب بھائی اور عمار اس حوالے سے مشاورت کے لیے بیٹھے تھے۔
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ فہد بھائی۔
لیکن 27 کی بات نہ کریں۔ 28 کی یعنی بروز اتوار کی بات کریں۔
اور عنایت کہ مجھے بھی اس پروگرام سے تھوڑی آشنائی دے دی جاتی۔
 

تیشہ

محفلین
معین
mein pakistan achuki hon , sab ko salam ,
bohattt garami hai, magr mein islamabad mein hon , Amee k ghar , rest ker rehi hon bohat lamba safar kr k khier khryeat se ponchi hon , ab inshallah sim lay lo gyi to phone karo gyi sab ko,
sab kasay hain ? sab ko mera salam ,, :battingeyelashes:
 
اوہو ماشاء اللہ یعنی کہ ہماری اپیا خیریت سے پہونچ گئیں۔

بس آپ سیل فون کنکشن لینے کے بعد رابطے کی معلومات ضرور شئیر کیجئے گا تاکہ دس برس بعد پاکستان پہونچنے پر آپ کی ری ایکشن کا تو سن سکیں‌ہم سب۔ ویسے آپ آن لائن کیسے ہوئی ہیں اور اردو میں کیوں نہیں لکھا کیا کسی کے فون سے آن لائن ہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
ویلکم باجو۔
خوشی کی بات ہے کہ آپ کی پاکستان آمد ہوچکی ہے۔
ابھی ہی ایک میل کرکے آرہا تھا میں آپ کو ویلکم کی۔
اور ابھی ہی آپ سے یہاں‌ ملاقات ہوگئی:)
 
Top