ذاتی کتب خانہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2018 سے خریدی گئی کتب

اس مرتبہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر سے ہم نے مندرجہ ذیل کتب خریدیں۔

1-شہیدانِ وفا کا خوں بہا کیا از سلمیٰ شان الحق حقی اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
2- اثبات و نفی از شمس الرحمن فاروقی فکشن ھاؤس
3- آسان اور جدید اردو عروض از ڈاکٹر آفتاب مضطر نیشنل بک فاؤنڈیشن
4- مقدمۂ شعر و شاعری از مولانا الطاف حسین حالی سیونتھ اسکائی پبلیکیشن
5- فیض کے مغربی حوالے از اشفاق حسین پاکستان اسٹڈی سینٹر
6-اقبال کے فلسفیانہ تصورات از ڈاکٹر نعیم احمد اقبال اکیڈمی
7- تصوف اور۔ عمرانی مسائل اقبال کی نظر میں از ڈاکٹر طالب حسین سیال اقبال اکیڈمی
8- اقبال اور مغربی مفکرین از جگن ناتھ آزاد بک کارنر
9- اردو افسانے انتخاب نیر مسعود اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
10- اردو افسانے انتخاب محمد حسین عسکری اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
11- اُردو افسانے انتخاب خالدہ حسین اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
12- The complete works of Saki
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست بھائی۔
بہت اچھی کتابیں۔ زبردست انتخاب۔
آپ کو کتنا مزہ آیا ہوگا گھومنے،کتابیں دیکھنے اور خریدنے میں۔۔۔۔
مجھے یہ سوچ ہی بہت مسرور کر رہی ہے۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس مرتبہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر سے ہم نے مندرجہ ذیل کتب خریدیں۔

1-شہیدانِ وفا کا خوں بہا کیا از سلمیٰ شان الحق حقی اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
2- اثبات و نفی از شمس الرحمن فاروقی فکشن ھاؤس
3- آسان اور جدید اردو عروض از ڈاکٹر آفتاب مضطر نیشنل بک فاؤنڈیشن
4- مقدمۂ شعر و شاعری از مولانا الطاف حسین حالی سیونتھ اسکائی پبلیکیشن
5- فیض کے مغربی حوالے از اشفاق حسین پاکستان اسٹڈی سینٹر
6-اقبال کے فلسفیانہ تصورات از ڈاکٹر نعیم احمد اقبال اکیڈمی
7- تصوف اور۔ عمرانی مسائل اقبال کی نظر میں از ڈاکٹر طالب حسین سیال اقبال اکیڈمی
8- اقبال اور مغربی مفکرین از جگن ناتھ آزاد بک کارنر
9- اردو افسانے انتخاب نیر مسعود اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
10- اردو افسانے انتخاب محمد حسین عسکری اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
11- اُردو افسانے انتخاب خالدہ حسین اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
12- The complete works of Saki

اگر ہم یہ سب کتابیں لے لیتے تو آٹھ دس سال آرام سے نکل جاتے ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں وہاں گیا تھا لیکن ایک "جہان معلوم " خریدی اور دو چار کتابیں اور بھی ۔

پھر گھر پر لا کر رکھیں تو وہ کیبنیٹ میں منتقل کر دی گئیں۔ کل پرسوں بامشکل جہان معلوم کو کیبنیٹ سے باہر نکالا ۔ لیکن ہم سے زیادہ ہماری چھوٹی گڑیا کو کتابیں پسند ہیں سو بامشکل کتاب کو ریسکیو کیا۔ اور فرصت میسر آنے تک اُٹھا کر رکھ دیا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس مرتبہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر سے ہم نے مندرجہ ذیل کتب خریدیں۔

1-شہیدانِ وفا کا خوں بہا کیا از سلمیٰ شان الحق حقی اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
2- اثبات و نفی از شمس الرحمن فاروقی فکشن ھاؤس
3- آسان اور جدید اردو عروض از ڈاکٹر آفتاب مضطر نیشنل بک فاؤنڈیشن
4- مقدمۂ شعر و شاعری از مولانا الطاف حسین حالی سیونتھ اسکائی پبلیکیشن
5- فیض کے مغربی حوالے از اشفاق حسین پاکستان اسٹڈی سینٹر
6-اقبال کے فلسفیانہ تصورات از ڈاکٹر نعیم احمد اقبال اکیڈمی
7- تصوف اور۔ عمرانی مسائل اقبال کی نظر میں از ڈاکٹر طالب حسین سیال اقبال اکیڈمی
8- اقبال اور مغربی مفکرین از جگن ناتھ آزاد بک کارنر
9- اردو افسانے انتخاب نیر مسعود اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
10- اردو افسانے انتخاب محمد حسین عسکری اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
11- اُردو افسانے انتخاب خالدہ حسین اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان
12- The complete works of Saki

خلیل الرحمٰن بھائی ، رپورٹ کریں ان میں سے کیا کیا پڑھ لیا؟ :)
 
چار چھ سال تو ہمیں بھی دے دیتے!!!
ابو جب بک فیئر سے یا کہیں سے بھی نئی کتب لے کر آتے ہیں تو ان کا ڈھیر ان کے کمرے میں لگ جاتا ہے اور لیپ ٹاپ الماری میں چلا جاتا ہے۔ اور ان کتابوں کے ختم ہونے سے پہلے لیپ ٹاپ باہر نہیں آتا۔ :)
 
اور میں نے جو کتاب پڑھنے کا ارادہ کیا ہوتا ہے، اسے لا کر سائڈ ٹیبل پر رکھ دیتا ہوں۔ اور اکثر کچھ دنوں بعد مسز اٹھا کر واپس ریک میں رکھ دیتی ہیں کہ کتاب خراب ہو رہی ہے۔
 
:)

سائیڈ ٹیبل پر تو خیر ہم کتاب نہیں رکھتے کہ ہماری چھوٹی سی گُڑیا ہم سے زیادہ کتابوں کی شوقین ہے۔ ہاں البتہ کسی مناسب جگہ پر رکھ دیتے ہیں ۔ لیکن کچھ دن بعد کتاب از خود شیلف تک پہنچ جاتی ہے۔ :)
 
عدنان عمر

محفلین
یہ بندہ کراچی بک فیئر میں منشا یاد مرحوم کا پنجابی ناول "ٹانواں ٹانواں تارا" ڈھونڈتا رہا لیکن نہیں ملا، شاید اردو بازار سے مل جائے۔ کتب میلے میں منشا صاحب کی ایک آدھ کتاب ہی دیکھنے کو ملی۔ کمال ہے، ہم نے اتنے بڑے ادیب کو اتنی جلد بھلا دیا۔
 
فیض کے مغربی حوالے از اشفاق حسین پاکستان اسٹڈی سینٹر

کم از کم اتنا پتا چلا کہ یہ کتاب جعلی ہے۔ مصنف نے بلکہ اسے مرتب کہنا چاہیے، مختلف کتابوں سے مضامین ایک جگہ جمع کردئیے ہیں۔

عنوان دیکھ کر ہم نے بہت شوق سے یہ کتاب خریدی تھی۔ جب کھولا تو حقیقت عیاں ہوئی۔
 
سید عمران

وہیں کھول کر ایک نظر دیکھ لیتے۔۔۔
ہم بھی یہی کرتے ہیں۔۔۔
کتاب کو کھول کر ایک نظر دیکھ لیتے ہیں کہ مضمون پر گرفت کیسی ہے اور تحریر کا انداز کیسا ہے۔۔۔
ہم سے پڑھا بھی جائے گا یا نہیں!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
کم از کم اتنا پتا چلا کہ یہ کتاب جعلی ہے۔ مصنف نے بلکہ اسے مرتب کہنا چاہیے، مختلف کتابوں سے مضامین ایک جگہ جمع کردئیے ہیں۔

عنوان دیکھ کر ہم نے بہت شوق سے یہ کتاب خریدی تھی۔ جب کھولا تو حقیقت عیاں ہوئی۔
میرے ساتھ بھی ایسا کئی بار ہوا ہے لیکن وہ اس وجہ سے کہ میں کئی برس سے آن لائن کتابیں منگوا رہا ہوں سو ایسی کتاب آ جانے کا چانس زیادہ ہوتا ہے سو اب کوئی کتاب آن لائن خریدنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات بھی ویب سے حاصل کرتا ہوں۫۔ باقی اگر دکان یا اسٹال سے خود خریدنی ہو تو مفتی صاحب کا مشورہ درست ہے، ورق گردانی سے کتاب کے بارے میں کافی کچھ علم ہو جاتا ہے۔
 
سر آپ عنوان دیکھیے اور بتائیے کہ ایسا عنوان دیکھ کر دل کی کیا حالت ہوتی ہے! کل ہی ہم نے بک اسٹور پر ’’خطباتِ اقبال میں قرآنی حوالے اور مباحث‘‘ دیکھی اور ایک بار پھر آنکھ بند کرکے کتاب خریدلی۔ اس مرتبہ قسمت نے یاوری کی اور ایک اچھی کتاب ہاتھ آئی۔
 
آخری تدوین:
Top