کراچی سانحہ میں بلیک واٹر اور ایم کیو ایم ملوث ہے۔ لندن پوسٹ

dxbgraphics

محفلین
کسی بھی انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے کہ وہ سنی سنائی باتوں کو بغیر تحقیق کیے آگے پھیلاتا رہے۔

اس مغربی میڈیا کی بانگ بلند کرنے سے قبل اسکا اصلی چہرہ تو دیکھتے جائیں:

Domain: Thelondonpost.net
contact: Dr shahid qureshi
organisation: Sq and co
address: 27 gloucester street
address: London
address: London
address: Wc1n 3xx
address: Gb
phone: +44.7764184908
fax:
email:

اپنے اس شاہکار شاہد قریشی کو آپ اپنی گود میں رکھئیے اور بے وقوف جا کر کسی اور کو بنائیے۔
آپکا یہ شاہکار مغرب کی اولاد تو نہیں، البتہ کسی جماعتی امت اخبار والی اولاد ضرور سے لگتا ہے کہ جس کی رگ رگ میں متحدہ کے خلاف نفرت زہر بن کر دوڑ رہی ہے۔ لعنت اللہ علی الکذبین۔ امین۔ وہ دن دور نہیں جب یہ تمام فسادی اپنی اپنی کذب بیانیوں کا حساب دے رہے ہوں گے۔

محترمہ آپ تو سیخ پا ہوگئیں :grin: چاہے جس نے بھی تحریر کیا ہو ۔ لندن پوسٹ والوں سے پوچھیں کہ انہوں نے یہ خبر کیوں چھاپی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریکِ طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کراچی میں گزشتہ روز عاشورہ کے جلوس پربم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین نے بدھ کو کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے گروپ کے ایک ساتھی نے تحریکِ طالبان کی ہدایت پر ماتمی جلوس کو نشانہ بنایا تھا۔تحریکِ طالبان کے ترجمان اعظم طارق نے بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ طالب کمانڈر عصمت اللہ شاہین نے ہوسکتا ہے یہ ذمہ داری اپنے گروپ کی طرف سے قبول کی ہو لیکن تحریکِ طالبان کی مرکزی قیادت کا اس بیان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی کا حملہ انہوں نے نہیں کیا ہے کیونکہ ان کی تنظیم کا فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصمت اللہ شاہین نے ذمہ داری قبول کرتے وقت ان سے کوئی مشاورت نہیں کی تھی ٬ اس سلسلے میں ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان سے باز پرس کی جائے گی جس کے بارے میں آئندہ میڈیا کو تفصیلات فراہم کردی جائیں گی تاہم اعظم طارق نے بار بار پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا کہ ان کی تنظیم عصمت اللہ شاہین کو اپنا حصہ مانتی ہے یا نہیں۔اس حوالے سے اعظم طارق نے صرف اتنا کہا کہ وہ کسی نہ کسی شکل میں ہمارا حصہ ہے مگر کراچی حملے کے حوالے سے ان کی ذمہ داری لینے کے بیان کو تنظیم قبول نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ عصمت اللہ شاہین کا شمار حکومت کی ان مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہے جس میں اعظم طارق ، حکیم اللہ محسود، قاری حسین اور تحریکِ طالبان کے دیگر قائدین کے نام درج ہیں۔مبصرین کے خیال میں تحریکِ طالبان کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان سے تنظیم کے اندر یا تو اختلافات ظاہر ہوتے ہیں یا پھر وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ملک گیر سطح پر اپنے خلاف پائے جانے والے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے منفی اثرات سے بچنے کے لیے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ عصمت اللہ شاہین عبداللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے تاہم بعد میں انہوں نے بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہیں جنڈولہ کا امیر مقرر کیا گیا۔ آج کل وہ جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی کارروائی کی وجہ سے طالبان کے دیگر کمانڈروں کی طرح روپوش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے عصمت اللہ نے جنڈولہ میں بائیس قبائلی مشیران کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کی تھی۔ عبد اللہ محسود کی جانب سے چینی انجینیئرز کو اغوا کرنے کے بعد حکومت نے مبینہ طور پر اس کارروائی میں ملوث ہونے کے شبے میں انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ کو تفتیس کے لیے چین بھی بھیجا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو رہا کر دیا گیا تھا۔


کراچی (کرائم رپورٹر + ایجنسیاں) کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ دھماکے اور آتشزدگی کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے۔ کئی مارکیٹیں کھل گئیں‘ بولٹن مارکیٹ میں لگائی گئی آگ پر گزشتہ روز قابو پا لیا گیا۔ پولیس نے جلاﺅ گھیراﺅ کے الزام میں متعدد مقدمات درج کر لئے جبکہ خفیہ کیمروں کی مدد سے نشاندہی کے بعد ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے سی آئی ڈی‘ خصوصی تحقیقاتی یونٹ او ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اہل سنت علماءنے دھماکے اور بازاروں کو آگ لگانے کے واقعات کی تحقیقات کے لئے دو الگ عدالتی کمشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے‘ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی سٹی گورنمنٹ نے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ قائم کر دیا۔ ادھر کالعدم تحریک طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور دھمکی دی ہے کہ آئندہ دس روز میں اس طرز کے مزید حملے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے کمانڈر عصمت اللہ شاہین نے بی بی سی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عاشورہ کے جلوس پر خودکش حملہ ان کے گروپ کے ایک ساتھی نے کیا‘ خودکش حملہ آور کا فرضی نام حسنین معاویہ بتایا تاہم اس نے اصلی نام اور عمر بتانے سے انکار کر دیا۔ ان کے بقول خودکش حملہ آور حملے سے ایک روز قبل ہی کراچی پہنچا تھا‘ عصمت اللہ شاہین سے پوچھا گیا کہ طالبان ترجمان اعظم طارق اور قاری حسین کی موجودگی کے باوجود وہ کیوں اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر رہا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ چونکہ طالبان قیادت نے حملے کی ذمہ داری ان کے گروپ کو سونپی تھی اسی لئے وہ ذمہ داری قبول کر رہا ہے۔ اے ایف پی سے گفتگو میں عصمت اللہ شاہین نے کہا کہ ناموس صحابہ کی خاطر جلوس کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر آگ بجھانے کی کارروائی بدھ کو بھی جاری رہی جبکہ اس دوران مزید دو عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ دکاندار بدھ کو بھی سڑکوں پر کھڑے ہو کر اپنی تباہ شدہ دکانوں‘ مارکیٹوں اور بلڈنگوں کو دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ تاحال خودکش حملہ آور کی کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر کراچی میں گزشتہ روز سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سمیت پرائیویٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کا رش بھی دیکھنے میں آیا۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری معمول کے مطابق رہی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے کہا ہے کہ 18 کلو وزنی بارودی جیکٹ استعمال کی گئی۔ ادھر متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ کے پیچھے نادیدہ قوتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت کو دکانداروں کے نقصانات کا 50فیصد ازالہ کرنے کو کہا ہے اور باقی 50فیصد نقصانات کے ازالے کےلئے متاثرہ تاجروں اور دکانداروں کو طویل المےعاد قرضے دیئے جائیں۔ بابر غوری نے بتایا کہ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر ان کے ٹیکس معاف کئے جائیں طالبان کی دہشتگردی کی بالواسطہ یا بلاواسطہ حمایت کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔ ادھر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا قائم علی شاہ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں 3 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ اہل سنت جماعتوں کے رہنماو¿ں مفتی منیب الرحمان، شاہ تراب الحق قادری اور حاجی حنیف طیب نے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے تحقیقاتی کمشن میں تاجروں اور پولیس حکام کو بھی شامل کیا جائے اور یہ کمشن دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے۔ دریں اثنا پشتون قومی تحریک کے سربراہ رفیق پشتون ایڈووکیٹ نے ناظم سٹی مصطفی کمال کو واقعہ کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آگ لگانے اور لوٹ مار کرنے والوں کی فوٹیج منظر عام پر لائے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ چاروں وزرائے اعلی سمیت وزراءکا اجلاس کراچی میں طلب کیا جائے اور تاجروں کے نقصانات کے فوری ازالے کا اعلان کیا جائے۔ شرپسندانہ کارروائی میں کراچی کا ایک گروہ ملوث ہے جس کی اعلی سطحی تحقیقات کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ناکامی پر حکومتی عہدیدار مستعفی ہو جائیں۔ ادھر حکومت نے کراچی میں متاثرہ تاجروں کو فوری طور پر کیبنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا سنی تحریک نے بھی جمعہ کو پہیہ جام ہڑتنال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ادھر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری کو پہیہ جام رکھیں گے۔ ادھر میرٹ روڈ‘ ایم اے جناح روڈ چھاڑی لین میں جلنے والی دکانوں کے مالکان تاجروں نے ایوان تجارت کراچی کا گیٹ توڑ دیا اور ایوان تجارت و صنعت کے عہدیداروں کے خلاف نعرہ بازی کی۔
سانحہ کراچی
 
نام نہاد لندن پوسٹ کنٹرول لاہو ر سے ہو رہا تھا۔ میرے خیال میں "موچی گیٹ" سے کنٹرول ہو رہا ہوگا

بے چارے اس نام نہاد اخبار اور جماعت اسلامی کی گھٹیا حرکت پر بہت بے عزت ہوئی ہے۔ :) :) :) :) :) :) :) :)
 

مہوش علی

لائبریرین

شکریہ نظامی بھیا۔ اور شکریہ نعمان جنہوں نے یہ تحقیق کی۔ اور ی پڑھ کر ہنسی بھی آئی اور اس دماغی بیمار شخص پر افسوس بھی ہوا کہ لندن پوسٹ کو لندن نہیں بلکہ لاہور سے جاری کیا جاتا ہے۔
کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، مگر نفرت کا مارا یہ شخص دھوکہ باز و دغا باز تو بہت بڑا ہے مگر پھر بھی پکڑ میں آنے سے نہیں بچ سکا۔
اور نعمان نے لکھا ہے کہ یہ شخص صرف ایم کیو ایم، امریکہ اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہر قسم کا جھوٹ لکھتا ہوا پایا جاتا ہے۔۔۔ تو نعمان بھائی، تصیح فرمائیے کہ یہ "مکمل پیکج" ہے نفرتوں کا اور یہ اپنے ویب سائیٹ پر احمدی نجاد کو یہودی ہونے کا الزام لگا رہا ہے اور ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہودی احمدی نجاد مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ درپردہ یہودی مفادات کے لیے کر رہا ہے۔

گرافک بھیا اس شخص پر ایمان لائے تو کوئی حیرت نہیں، مگر افسوس اُن بھائیوں کا ہے جو طالبان کے حامی بھی نہیں مگرپھر بھی انہوں نے اس دفعہ مخالفت کی انتہا کر دی اور وہ بھی بغیر تحقیق کے اس شخص کے الزامات کے پیچھے چل دیے۔ آپ لوگوں سے بہت شدید شکایت اس دفعہ پیدا ہوئی ہے۔
 

آفت

محفلین
بات جب خود پر آتی ہے تو اندرونی اور بیرونی میڈیا جانبدار اور جھوٹا ہے اگر کہیں ایم کیو ایم کی حمایت میں خبر ہو تو واہ واہ ۔
اس سانحے سے پہلے "بارہ مئی" ٹی وی پر لائیو نشر ہوتا رہا وہ بھی سب جھوٹ اور جماعت اسلامی کا پروپیگنڈا تھا اور اس کے ڈانڈے بھی لاہور سے ملتے تھے ؟؟؟؟؟
ہر محب وطن پاکستانی کا ایمان ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد پارٹی ہے جو ہمیشہ بھتۃ خوری، ٹارگٹ کلنگ،اور دہشت گردی میں ملوث رہی ہے ۔
 

arifkarim

معطل
یہ سیاسی پارٹیاں اور جماعتیں آپس میں ہی لڑتی رہیں‌گی یا ملک و قوم کی خدمت کیلئے بھی کچھ کریں‌گی؟ :)
 

رابطہ

محفلین
بات جب خود پر آتی ہے تو اندرونی اور بیرونی میڈیا جانبدار اور جھوٹا ہے اگر کہیں ایم کیو ایم کی حمایت میں خبر ہو تو واہ واہ ۔
اس سانحے سے پہلے "بارہ مئی" ٹی وی پر لائیو نشر ہوتا رہا وہ بھی سب جھوٹ اور جماعت اسلامی کا پروپیگنڈا تھا اور اس کے ڈانڈے بھی لاہور سے ملتے تھے ؟؟؟؟؟
ہر محب وطن پاکستانی کا ایمان ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد پارٹی ہے جو ہمیشہ بھتۃ خوری، ٹارگٹ کلنگ،اور دہشت گردی میں ملوث رہی ہے ۔
نہ صرف دہشت گرد بلکہ کھلم کھلا ملک دشمن اور دشمنوں کے ایجنٹ ہیں یہ۔
دیتے ہیں یہ بازی گر دھوکا کھلا!
 

الف نظامی

لائبریرین
بات جب خود پر آتی ہے تو اندرونی اور بیرونی میڈیا جانبدار اور جھوٹا ہے اگر کہیں ایم کیو ایم کی حمایت میں خبر ہو تو واہ واہ ۔
اس سانحے سے پہلے "بارہ مئی" ٹی وی پر لائیو نشر ہوتا رہا وہ بھی سب جھوٹ اور جماعت اسلامی کا پروپیگنڈا تھا اور اس کے ڈانڈے بھی لاہور سے ملتے تھے ؟؟؟؟؟
ہر محب وطن پاکستانی کا ایمان ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد پارٹی ہے جو ہمیشہ بھتۃ خوری، ٹارگٹ کلنگ،اور دہشت گردی میں ملوث رہی ہے ۔

یہ طالبان کیا جماعت اسلامی کے مامے لگتے ہیں :)
 

سویدا

محفلین
بات جب خود پر آتی ہے تو اندرونی اور بیرونی میڈیا جانبدار اور جھوٹا ہے اگر کہیں ایم کیو ایم کی حمایت میں خبر ہو تو واہ واہ ۔
اس سانحے سے پہلے "بارہ مئی" ٹی وی پر لائیو نشر ہوتا رہا وہ بھی سب جھوٹ اور جماعت اسلامی کا پروپیگنڈا تھا اور اس کے ڈانڈے بھی لاہور سے ملتے تھے ؟؟؟؟؟
ہر محب وطن پاکستانی کا ایمان ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد پارٹی ہے جو ہمیشہ بھتۃ خوری، ٹارگٹ کلنگ،اور دہشت گردی میں ملوث رہی ہے ۔

میں‌نے بھی یہی بات لکھی تھی گذشتہ دھاگے میں‌کہ آپ کے نقطہ نظر کی حمایت میں‌بیان ہو تو سب اسی میڈیا کی
واہ واہ کرتے ہیں‌اور جب آپ کے نقطہ نظر کے خلاف میڈیا کوئی بیان دے تو لعنۃ‌اللہ علی اللہ الکاذبین

واہ بہت خوب
بلکہ بہت مزہ آیا
 

سویدا

محفلین
مصطفی کمال صاحب کے بارے میں‌جب یہ خبر شائع ہوئی کہ انہیں‌دنیا کے سب سے بہترین مئیر کا ایوارڈ دیا گیا ایم کیو ایم کے حامیوں‌نے اسے خوب کیش کرایا
اگر آپ کو لندن پوسٹ کی یہ خبر غلط لگ رہی ہے تو اس اخبار کی رپورٹ کو غلط انداز میں‌کیوں‌پھیلایا گیا
پہلے جب باہر کے میگزین نے مصطفی کمال صاحب کے بارے میں‌ کچھ تعریفی ریمارکس لکھے تو اس کو ایوارڈ بنادیا اور خوب پروپیگنڈا کیا
اور اب باہر ہی کے اخبار نے ایم کیو ایم کے خلاف سچ لکھا تو یہ لعنۃ‌اللہ علی الکاذبین اور جھوٹے ہوگئے
واہ جی واہ کیا بات ہے آپ کی
 

سویدا

محفلین
اس بات کی صداقت سے کسی بھی محب وطن پاکستانی کو انکار نہیں‌ہوسکتا کہ طالبان ایم کیوایم القاعدہ بلیک واٹر سب ایک ہی سلسلے کی کڑیاں‌ہیں
اور یہ سب پتلی تماشا ہے
 

غازی عثمان

محفلین
محترمہ اتنا سیخ‌پا ہونے کی ضرورت تو خیر نہیں‌ہے کہ آپ لعنت بھیجنے پر اتر آئی
طالبانیت کا ثبوت تو کم از کم مت دیں‌اپنے اس رویے سے
باقی آپ کی یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ
کسی بھی انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے کہ وہ سنی سنائی باتوں کو بغیر تحقیق کیے آگے پھیلاتا رہے۔
لیکن اگر یہ بات ہے تو پھر تو آج کا پورا میڈیا ہی جھوٹا ہے آپ کے نقطہ نظر کی حمایت میں‌بیان ہو تو سب اسی میڈیا
واہ واہ کرتے ہیں‌اور جب آپ کے نقطہ نظر کے خلاف میڈیا کوئی بیان دے تو لعنۃ‌اللہ علی اللہ الکاذبین
واہ بہت خوب
بلکہ بہت مزہ آیا :dancing:

سویدا آپ اتنی سی بات پر حیران ہوگئے ؟؟ یہ تو محترمہ کا شیوہ ہے ان کی تمام پوسٹیں پڑھ لیجئے اردو لغط سے چھانٹ چھانٹ کر ایسے الفاظ استعمال کریں گی کہ جی متلانے لگے گا ،، سو میں اب ان کی کسی بات کا جواب دینا پسند نہیں‌ کرتا، کیوں کہ بولتی رہیں سانوں کی
 

سویدا

محفلین
مجھ سے غلطی ہوگئی
اچھا ہوا آپ نے متنبہ کردیا
آئندہ میں‌بھی پرہیز کرنے کی ناکام کوشش کروں‌گا:)
 

سویدا

محفلین
آپ نے میرے الفاظ پر دھیان نہیں‌دیا

میں‌نے کہا تھا کہ ناکام کوشش !

افاقہ کیسے ہوگا جب کوشش ہی ناکام ہوگی
 

آفت

محفلین
بھیا ! بات کراچی کے حالیہ سانحے سے متعلق ہے اور اس مسئلے پر متعلقہ آرٹیکل میں ایم کیو ایم کو لے کر کافی سیریس سوالات اٹھائے گئے ہیں بجائے جواب دینے کے کبھی آرٹیکل لکھنے والے پر الزامات لگا رہے ہیں اور کبھی دوسری پارٹیوں پر پرانے الزامات دہرائے جا رہے ہیں ۔ یہ آرٹیکل لاہور سے لکھا گیا ہے،لاس اینجلز سے یا لندن سے ۔ صرف یہ دیکھنا چاہیے کہ کیا لکھا جا رہا ہے ۔
میرے نزدیک ساری پارٹیوں میں مامے چاچے اور پھوپھے ہی ہیں ،ذرا ان کے رشتے داریاں دیکھنے کی زحمت تو کیجئے ۔ :grin:
یہ طالبان کیا جماعت اسلامی کے مامے لگتے ہیں :)
 
Top