کراچی سے۔۔۔

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب کے انٹرویو میں بادام کے جس درخت کا ذکر ہے وہ کافی متاثر ہوا ہے

واہ شگفتہ :) کیا پل پل کی رپورٹ پیش کی ہے آپ نے :)
جی بادام کا درخت کافی زیادہ متاثر ہوا ہے ، آدھے سے زیادہ ٹوٹ گیا ہے :( بس شکر یہ ہوا کہ جو درخت ٹوٹا وہ ہوا سے روڈ کی سائیڈ پر گرا ورنہ آج میں لکھنے کے لیئے محفل پر نہ ہوتی۔
اس کے علاوہ چیکو تو ایک بھی نہیں بچا 200 تو گرے ہوئے ملے :(
کیکٹس کا پودا پوری دیوار پر پھیلا ہوا تھا وہ تو لوہے کی گِرل کے ساتھ تھا وہ گرِل ہی اُکھڑ گئی :(
امن ۔۔۔۔۔ عشقِ پیچاں کی بیل ٹوٹ گئی :cry:
ہاں میرا ایلوویرا بچ گیا :)
سب سے زیادہ جو غم ہے مجھے :cry: اس بار ہمارے گھر دوسری بار آم لگے تھے ، بہت سارے تو پک چکے تھے اور توڑے جا چکے تھے ،اب جو آم تھے اُن میں ایک آم تھا بڑا سا :cry: وہ میں نے اپنے لیئے پسند کیا ہوا تھا کہ میں کھاؤں گی :cry:
کیا کیا سوچا تھا ، کہ بالائی کے ساتھ کھاؤں گی آم یا سوفلے بناؤں گی مگر وہ آم کچّا ہی گِر گیا کل :cry: :cry:
 

ماوراء

محفلین
ہائے حجاب، کیا دکھ بھری درختوں کی کہانی سنائی ہے۔ یقین کرو۔ مجھے بھی بہت زیادہ دکھ ہو رہا ہے۔ خاص طور پر بادام کے درخت کا۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
کراچی پر تو لگتا ہے عذاب آیا ہوا ہے، ابھی پچھلے ماہ اتنی لاشیں اٹھی تھیں اور اب اس سے چار گنا زیادہ۔

اللہ اپنا رحم کرئے۔
 

تیشہ

محفلین
:?
01hmm.gif



گرمی گرمی گرمی اور اگر گرمی دورُ ہوتی ہے تو بھی بچارے بہت سے مرجاتے ہیں :? اور اگر گرمی شدید ترین ہو تو بھی بہت سے مرجاتے ہیں :? سردی بہت ہو تب بھی مر جاتے ہیں :?
اور اگر سردی گرمی نہ ہو تو بھی کسی نہ کسی ہنگاموں سے مرجاتے ہیں :? ہنگامے نہ ہوں تو ناگہانی آفت سے :?

01hmm.gif
 

فہیم

لائبریرین
آندھی کیا پورا طوفان تھا۔
اپنی آنکھوں کے سامنے دیو ہیکل درختوں کو جڑوں سے اکھڑتے دیکھا ہے۔
بجلی کے تار مت پوچھیں کے کس اسٹائل میں ٹوٹے تھے۔
ویسے اللہ کا کرم ہے میں بالکل خیریت سے ہوں۔ اور ہماری بجلی بھی ہفتے کو ہی رات 11 بجے آگئی تھی۔
لیکن جب خبروں میں کراچی کی تبائی دیکھی تو کافی افسوس ہوا۔
 

باسم

محفلین
شام 6 بجے پھر تیز بارش شروع ہوئی تھی جو اب بھی ہلکی ہلکی جاری ہے
مگر طوفانی ہوائیں اپنی خوفناک آوازوں کے ساتھ جاری ہیں جن کو سن کر خوف سا محسوس ہورہا ہے اور پھر درختوں کا زور زور سے جھومنا اسے مزید بڑھا رہا ہے دل ہی دل میں دعائیں مانگ رہا ہوں
میں نے گھر کے ایک کونے میں کھڑکی کھلی چھوڑ دی تھی تھوڑی ہی دیر میں پانی یہاں کمپیوٹر کے پاس میرے پیروں تک پہنچ گیا جسے خشک کرنے میں کافی دیر لگ گئی
 

تیشہ

محفلین
شگفتہ کہاں ہیں آپ ۔؟ خیر خیریت نا ۔؟
م س ن پر نہیں آئیں آج :? ۔ میں الیکشن میں حصہ لے رہی اب مجھے ووٹ دینا ہے۔ :p

زکریا نے کونسا میڈل دکھایا تھا ہمیں ۔ اس لئے آپ اپنا قیمتی ووٹ میرے لئے رکھئیے گا ۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں شگفتہ، مجھے بھی آپ سے ایک دو باتیں ڈسکس کرنی تھیں۔ لیکن آپ تو مسینجر پر آ ہی نہیں رہیں آجکل۔ :?
 

تیشہ

محفلین
نہیں شگفتہ اسوقت میں م س ن پر نہیں ہوں ۔ بلکے اب میں سونے کو اٹھنے ُ لگی کہ بارہ بج گئے ہماری رات صرف تین گھنٹے کی ہے ۔ تین بجے باہر روشنی ہی روشنی ۔

تو میرا دل ہے ابسوجاؤں ۔ :) کل ملتیں ہیں ۔
م سن سپیپس اور تصویریں منتظر ہیں آپکی ۔


اور میں چلتی ہوں شب ِ خیر ۔
:chalo:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شب بخیر بوچھی !



ماوراء

یہاں بارش موسلا دھار ہو رہی ہے اس وقت ایسا کریں یہیں آجائیں !

اچھا ملتے ہیں م س ن پر اب دعاکریں کہ بجلی رہے فرار نہ کر جائے
 
Top