واہ شگفتہ کیا پل پل کی رپورٹ پیش کی ہے آپ نے
جی بادام کا درخت کافی زیادہ متاثر ہوا ہے ، آدھے سے زیادہ ٹوٹ گیا ہے بس شکر یہ ہوا کہ جو درخت ٹوٹا وہ ہوا سے روڈ کی سائیڈ پر گرا ورنہ آج میں لکھنے کے لیئے محفل پر نہ ہوتی۔
اس کے علاوہ چیکو تو ایک بھی نہیں بچا 200 تو گرے ہوئے ملے
کیکٹس کا پودا پوری دیوار پر پھیلا ہوا تھا وہ تو لوہے کی گِرل کے ساتھ تھا وہ گرِل ہی اُکھڑ گئی
امن ۔۔۔۔۔ عشقِ پیچاں کی بیل ٹوٹ گئی
ہاں میرا ایلوویرا بچ گیا
سب سے زیادہ جو غم ہے مجھے اس بار ہمارے گھر دوسری بار آم لگے تھے ، بہت سارے تو پک چکے تھے اور توڑے جا چکے تھے ،اب جو آم تھے اُن میں ایک آم تھا بڑا سا وہ میں نے اپنے لیئے پسند کیا ہوا تھا کہ میں کھاؤں گی
کیا کیا سوچا تھا ، کہ بالائی کے ساتھ کھاؤں گی آم یا سوفلے بناؤں گی مگر وہ آم کچّا ہی گِر گیا کل
گرمی گرمی گرمی اور اگر گرمی دورُ ہوتی ہے تو بھی بچارے بہت سے مرجاتے ہیں اور اگر گرمی شدید ترین ہو تو بھی بہت سے مرجاتے ہیں سردی بہت ہو تب بھی مر جاتے ہیں
اور اگر سردی گرمی نہ ہو تو بھی کسی نہ کسی ہنگاموں سے مرجاتے ہیں ہنگامے نہ ہوں تو ناگہانی آفت سے
آندھی کیا پورا طوفان تھا۔
اپنی آنکھوں کے سامنے دیو ہیکل درختوں کو جڑوں سے اکھڑتے دیکھا ہے۔
بجلی کے تار مت پوچھیں کے کس اسٹائل میں ٹوٹے تھے۔
ویسے اللہ کا کرم ہے میں بالکل خیریت سے ہوں۔ اور ہماری بجلی بھی ہفتے کو ہی رات 11 بجے آگئی تھی۔
لیکن جب خبروں میں کراچی کی تبائی دیکھی تو کافی افسوس ہوا۔
شام 6 بجے پھر تیز بارش شروع ہوئی تھی جو اب بھی ہلکی ہلکی جاری ہے
مگر طوفانی ہوائیں اپنی خوفناک آوازوں کے ساتھ جاری ہیں جن کو سن کر خوف سا محسوس ہورہا ہے اور پھر درختوں کا زور زور سے جھومنا اسے مزید بڑھا رہا ہے دل ہی دل میں دعائیں مانگ رہا ہوں
میں نے گھر کے ایک کونے میں کھڑکی کھلی چھوڑ دی تھی تھوڑی ہی دیر میں پانی یہاں کمپیوٹر کے پاس میرے پیروں تک پہنچ گیا جسے خشک کرنے میں کافی دیر لگ گئی