اچھا؟ دنیا کے نقشے پر کئی ایسے ممالک موجود ہیں جن پر آپ کا یہ کلیہ لاگو نہیں ہوتا یعنی جنہوں نے غیروں کے پیسے سے ترقی کی ہے۔ :)
متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی ہی کی مثال لے لیں۔ :)

ہڑپ کرنے والے اور بہت سے لٹیرے بھی موجود ہیں لیکن اگربیس تیس فیصد ہڑپ بھی ہو گیا تو بقایا ستر اسی فیصد ہی کافی ہے ہماری معیشت کو سہارا دینے میں۔

دبئی نے کس غیر کے پیسہ سے ترقی کی ہے؟ ابوظہبی کے؟
میرا تو خیال ہے گورے دبئی کو بینکرپٹ کرگئے ہیں۔

میرا دوسرا خیال ہے کہ ریاض ملک اور یہ نیا سرمایہ کار پاکستانیوں کی دولت اڑانے کے چکر میں ہیں۔ اسی طرح جس طرح یہ دبئی کے ببل سے اڑاچکے ہیں۔

کبھی کبھی غیر ملک کی سرمایہ کاری وہ بھی رہائشی تعمیرات میں پاکستان کو ترقی نہیں دے گی ۔ ترقی ہونےکے نتیجے میں تعمیراتی انفراسٹریکچر وجود میں ائے گا نہ کہ اس کے الٹ
اگر سرمایہ کاری کرنی ہے تو پروڈکشن میں کریں، نئی ٹیکنالوجی کی تخلیق میں کریں
 
عسکری

معطل
ہمیں تو خوشی ہے کے ہمارے ملک میں انویسٹمنٹ ہو رہی ہے کراچی میں بنے یا گلگت میں بنے گی تو اپنے ہی گھر میں نا ۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اس میں سے ایک ایک ملین ڈالر منہ پر مارو سیاسی جماعتوں کے امن کل سے شروع
سیاست دانوں کا پیٹ محواورتًا نہیں، سچ مچ دوزخ ہے۔ وہ ایک ملین لے کر اپنے مسلح برادر جتّھوں کا سائز مزید بڑا کریں گے اور پہلے سے سے بڑھ کر لوٹ مار کریں گے۔ شکر ہے ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا۔

ہاں آپ نے اس بات کی نشاندہی خوب کی کہ امن و امان کے مسائل کے پیچھے سیاسی جماعتوں کی ہوس کار فرما ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ذرا ایک نظر ادھر بھی
orya-maqbool-jan6_zps7809a59c.jpg
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اس سرمایہ کاری سے بڑی بڑی بلڈنگز تو ضرور بنیں گی اور کچھ علاقے جگ مگ جگ مگ بھی کرنے لگیں گے۔ مگر یاد رہے کہ ایسی سرمایہ کا ری محض مزید مال بنانے یا اپنے مال کی نمائش کے لیے کی جاتی ہے۔ غریب کو اس میں سے حصہ ملا بھی تو اتنا ہی ہو گا جتنا اکٹھے ہو کر شکار کرنے کے بعد شیر نے گیدڑ کو دیا تھا۔

اگر سرمایہ داروں کو غریبوں کا اتنا ہی غم ہوتا تو وہ اپنی دولت علم و آگہی پھیلانے میں استعمال کرتے۔ رہی بات خوبصورتی کی، تو وہ تو مجھے صرف قدرتی مناظر ہی میں نظر آتی ہے۔ سب سے اونچی بلڈنگ، سب سے تیز اونٹ، سب سے بڑی کرُوز شپ، مصنوعی جزیرہ وغیرہ، یہ سب پست دماغ، تنگ دل، کم ظرف اور حسا سیت سے عاری انسان نما حیوانوں کے ذہنی توشہ خا نوں کی بدبو دار پیداوار ہیں۔

کیا ہمیں نہیں معلوم کہ "بُرج خلیفہ" جیسی عمارات میں کیسے کیسے فایئو سٹار قحبہ خانے اور عشرت کدے بنائے جاتے ہیں اور انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر غریب ممالک سے لائی گئی بے بس کم عمر لڑکیوں بلکہ لڑکوں کا بھی جسمانی اور روحانی استحصال کیا جاتا ہے؟ یہ سب پہلے ہی پاکستان میں ہو رہا ہے۔ کیا اب مزید "اونچے لیول" پر بھی ہو گا؟
 
خبر تو اچھی ہے لیکن نجانے کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ ایک سادھو مہاراج جو صرف لنگوٹی میں ملبوس ہیں انکو شہباز شریف نے خوبصورت اٹالین شوز کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ریاض ملک نے ایک بہترین برانڈڈ کوٹ مع فلٹ ہیٹ نذر پیش کی ہے۔۔۔اب کوئی اللہ کا بندہ مہاراج کیلئے لنگوٹی کا کوئی مناسب سانعم البدل یعنی ایک عدد پتلون بھی پیش کردے تاکہ Harmony پیدا ہوسکے۔۔۔:)
 
کیا ہمیں نہیں معلوم کہ "بُرج خلیفہ" جیسی عمارات میں کیسے کیسے فایئو سٹار قحبہ خانے اور عشرت کدے بنائے جاتے ہیں اور انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر غریب ممالک سے لائی گئی بے بس کم عمر لڑکیوں بلکہ لڑکوں کا بھی جسمانی اور روحانی استحصال کیا جاتا ہے؟ یہ سب پہلے ہی پاکستان میں ہو رہا ہے۔ کیا اب مزید "اونچے لیول" پر بھی ہو گا؟

پاکستان میں؟ کہاں؟ اسلامی جہموریہ پاکستان میں؟
کم از کم اسلام اباد میں تو نہیں ہورہا
لاہور میں بھی نہیں ہورہا
 
کیا ہمیں نہیں معلوم کہ "بُرج خلیفہ" جیسی عمارات میں کیسے کیسے فایئو سٹار قحبہ خانے اور عشرت کدے بنائے جاتے ہیں اور انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر غریب ممالک سے لائی گئی بے بس کم عمر لڑکیوں بلکہ لڑکوں کا بھی جسمانی اور روحانی استحصال کیا جاتا ہے؟ یہ سب پہلے ہی پاکستان میں ہو رہا ہے۔ کیا اب مزید "اونچے لیول" پر بھی ہو گا؟

جسمانی استحصال تو سمجھ میں اتا ہے۔ پر روحانی؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کیا یہ سرمایہ کاری محض بلند ترین عمارت بنانے کے لیے کی جا رہی ہے؟ اگر ایسا ہے تو غلط بات ہے ۔۔۔ لیکن اگر اس سرمایہ کاری سے لاکھ دو لاکھ لوگوں کو سچ مچ روزگار مل سکتا ہے تو سرمایہ کاروں کے لیے تعریفی کلمات ادا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔۔۔ اگر ملک ریاض صاحب سرمایہ کاری نہ کریں تو ہم انہیں مجبور بھی تو نہیں کر سکتے ہیں نا!
 
ہزاروں لوگوں کے لٹنے کا امکان نظر ارہا ہے۔
یار لوگ شہباز کے 30 ارب روپے سے بس سروس کے مخالف ہیں جو چل چکی ہے اور جس کا فائدہ غریب عوام کو براہ راست ہے۔
اس رہائشی اسکیم جس میں غریب رہ بھی نہیں سکے گا کی کیوں مخالفت نہیں ؟
 
وجی

لائبریرین
یہ تصویر لگانا کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا
میرا خیال ہے کہ ابھی تو معاہدہ ہوا ہے بلڈنگ کا پلان تو بنانا باقی ہے پھر یہ تصویر کیوں استعمال ہوئی
پھر اس کے پیچھے دبئی کے طرز پر آئرلینڈ بھی بنایا جائے گا خیر ۔
 
بات اس طرح نہیں ہے جس طرح ہمارا میڈیا پیش کر رہا ہے۔۔۔یہ سب کچھ ابھی پلاننگ فیز میں ہے، ابھی فیزیبیلیٹی رپورٹس بننی ہیں اسکے بعد ابوظہبی والے فیصلہ کریں گے کہ انوسٹمنٹ کرنی ہے یا نہیں۔۔ اور یہ کراچی میں نہیں بلکہ کراچی کے قریب واقع کسی جزیرے میں بنانے کا پلان ہے۔۔۔

Sheikh Nahayan, chairman of conglomerate Abu Dhabi Group, said his privately-owned construction firm, Dhabi Contracting, had signed a memorandum of understanding with Pakistani real estate tycoon Malik Riaz Hussain to build residential properties on an island in Karachi.​
"We have signed an MoU but a lot of studies will still have to be done," he told Reuters on Sunday on the sidelines of a defense industry exhibition in the United Arab Emirates capital.​
Nahayan, who is also the UAE's minister for higher education, gave no details of how he would finance such huge developments, beyond saying it could be done through loans or cash.​
"It will be in phases. Every phase will be studied by itself... It depends on the situation when we decide to go ahead with the projects."​
 
خبطی پن کی نشانی ہے اور کچھ نہیں ۔جسے دیکھو اونچی سے اونچی عمارت بنانے کے خبط میں مبتلا ہے ، "نشان فضول" کی طرح
ملک سے غربت جہالت دور ہونے کا نام نہیں، امن و امان کی بگڑتی صورتحال ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے
اور انکو دل لگی کی سوجھ رہی ہے ۔۔
پاکستانی میں جاری ہر منصوبہ کی طرح یہ بھی بدعنوانی کی نظر ہوجائے گا ۔۔۔اس پر بھی کیس چلے گا اور بالآخر پیسہ کھاکر بھاگنے والے بھاگ جایئنگے ، منصوبہ ختم ٹائی ٹائی فش ۔۔۔۔۔چیف جسٹس صاحب انکو پکڑنے کا "حکم" ضرور دے دینگے لیکن پکڑنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔۔۔۔
اس سے اچھا یہی پیسہ دہشتگرد اور امریکہ کو دے کر ان سے جان چھڑالی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا ۔۔۔۔
 
Top