کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ خود سوچیے اگر عباس ٹاؤن سے اتنی دور دھماکے ہوئے ہوتے جتنی آپ کی پیش کردہ تصویر کا دعویٰ ہے تو کیا سارے خبر رساں ادارے یوں عباس ٹاؤن عباس ٹاؤن کی گردان کر رہے ہوتے؟ امرِ واقع یہ ہے عباس ٹاؤن کی مرکزی گلی کی ابتدا میں بالمقابل واقع دو فلیٹوں کے بیچ دھماکہ ہوا ہے۔ اور یہ دونوں فلیٹ عباس ٹاؤن کا حصہ ہیں۔ اس کی تردید میں کوئی مستند خبری ماخذ پیش کر دیں تو بسر و چشم۔۔۔
چلو آپکی بات مان لی کہ یہ دھماکہ عباس ٹاون کے بلکل درمیان میں ہوا ہے ، آپکی یہ بھی بات مان لی کے سارے کے سارے شہدا اہل تشیع تھے، آپکی یہ بھی بات مان لیتے ہیں اسکے پیچھے روزنامہ اسلام اور مولانا اورنگزیب فاروقی کا ہاتھ ہے۔۔ کتنی نوافل کا ثواب ملے گا آپکو؟؟؟
 
حسان خان

لائبریرین

میری جن باتوں کے ماننے کا آپ کو شوق ہو رہا ہے وہ میں نے سرے سے کہی ہی نہیں ہے۔ اور نہ میں یہاں نوافل کا ثواب کمانے آیا ہوں۔ زرقا صاحبہ نے کراچی والوں سے تصویر کی صداقت کی بابت استفسار کیا تھا جس کا میں اپنا فرض سمجھ کر جواب دے رہا ہوں۔
 
فتنہ پرور ملا اورنگزیب فاروقی کی باتوں کو اور 'اسلام' جیسے تیسرے درجے کے اخباروں کو ماخذ بناتی اور واقعات کا رخ موڑنے کی ایک ناکام کوشش کرتی تصویر۔۔۔
صیح رخ کیا ہے میرے بھائی؟؟؟ زراہ ہم بھی تو جانیں۔۔۔
 
میری جن باتوں کے ماننے کا آپ کو شوق ہو رہا ہے وہ میں نے سرے سے کہی ہی نہیں ہے۔ اور نہ میں یہاں نوافل کا ثواب کمانے آیا ہوں۔ زرقا صاحبہ نے کراچی والوں سے تصویر کی صداقت کی بابت استفسار کیا تھا جس کا میں اپنا فرض سمجھ کر جواب دے رہا ہوں۔
اسکا مطلب یہ کہ آپ فرائض کا ثواب کمانے آئے ہیں۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں جی سیدھی سی بات ہے کہ دھماکہ ہوا، بے گناہ افراد جان سے گئے۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیئے نا کہ آپس میں ایک دوسرے پر شیعہ سنی کے حوالے سے بحث کریں۔ کیا شیعہ اور سنی کے خون کا رنگ فرق ہوتا ہے یا ایک زیادہ پاکستانی ہے اور دوسرا کم؟ کیا ایک کی جان کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے؟
 
سعود الحسن

محفلین
abbastwon.jpg

یہ جگہ ہے ، گوگل ارتھ پر پیلے پلیس مارک میں نے دالے ہیں۔ رابعہ فلاور میں مین روڈ ، فرسٹ فلور کے فلور پر میں نے میرا فلیٹ لکھا ہوا ہے اصل میں یہ فلیٹ ہم نے 2005 میں بیچ دیا تھا اس سے پہلے تقریبا دس سال اس ہی علاقہ میں رہا ، یہ فلیٹ بیچ کر بھی سامنے ہی پیرادائیز ہومز میں ابھی دو سال پہلے تک رہتا رہا۔ لہذا اس علاقہ کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، دھماکے کے فورا بعد اپنے کئی دوستوں اور جاننے والوں کو فون کرکے حال چال بھی پوچھا اور اگلے روز اس علاقہ کا چکر لگا کر اور کئی لوگوں سے مل کر بھی آیا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
دنیا کی سرخی ہی یہ ہے:
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع عباس ٹاؤن کے داخلی دروازے پر دھماکہ
آپ شاید صرف خبر کی سرخی پر اکتفا کر رہے ہیں خبر کا متن دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ عباس ٹاؤن کے فلیٹس نہیں رابعہ فلاور اور اقرا سٹی کے تباہ ہوئے آگ بھی وہیں بجھائی گئ۔
 
حسان خان

لائبریرین
دیکھیں جی سیدھی سی بات ہے کہ دھماکہ ہوا، بے گناہ افراد جان سے گئے۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیئے نا کہ آپس میں ایک دوسرے پر شیعہ سنی کے حوالے سے بحث کریں۔ کیا شیعہ اور سنی کے خون کا رنگ فرق ہوتا ہے یا ایک زیادہ پاکستانی ہے اور دوسرا کم؟ کیا ایک کی جان کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے؟

جی قیصرانی بھائی، میں اصولی طور پر آپ کی بات سے متفق ہوں۔ لیکن اگر کوئی گروہ مسلسل دہشت گردی کا ہدف بن رہا ہو تو وہاں پردہ پوشی اور حقائق سے آنکھیں چرانا بھی مناسب نہیں ہے۔ یہاں کوشش یہ ہے کہ کسی طرح ثابت کیا جا سکے کہ شیعہ دہشت گردی کا نشانہ نہیں ہیں، بلکہ یہ میڈیا اور شیعوں کی سازش ہے جس کی وجہ سے شیعہ مظلوم بنے پھر رہے ہیں۔ اب اس طرح کے رویے کے خلاف تو میں آواز اٹھاؤں گا۔

رہا اعتراض کہ کیوں کہا جاتا ہے کہ شیعہ مارے جا رہے ہیں، یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ پاکستانی مارے جا رہے ہیں، تو اس کا جواب محمد حنیف ہزارہ واقعے کے بعد دے چکے ہیں:
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/02/130222_kafir_kaun_hanif_shia_zs.shtml
 
حسان خان

لائبریرین
آپ شاید صرف خبر کی سرخی پر اکتفا کر رہے ہیں خبر کا متن دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ عباس ٹاؤن کے فلیٹس نہیں رابعہ فلاور اور اقرا سٹی کے تباہ ہوئے آگ بھی وہیں بجھائی گئ۔
ارے تو محترمہ یہ فلیٹ کوئی آسمان پر تھوڑی واقع ہیں، بلکہ عباس ٹاؤن میں ہی ہیں۔
 
دیکھیں جی سیدھی سی بات ہے کہ دھماکہ ہوا، بے گناہ افراد جان سے گئے۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیئے نا کہ آپس میں ایک دوسرے پر شیعہ سنی کے حوالے سے بحث کریں۔ کیا شیعہ اور سنی کے خون کا رنگ فرق ہوتا ہے یا ایک زیادہ پاکستانی ہے اور دوسرا کم؟ کیا ایک کی جان کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے؟
بے شک آپ نے بجا ارشاد فرما یا ہے۔۔ جب تک بلا کسی تخصیص کے انصاف فراہم نہیں کیا جائیگا خون ناحق اسطرح ہی بہتا رہے گا۔۔۔ اللہ ہمیں عادل اور نیک حکمران عطا فرمائے۔۔۔ ہمیں خود بھی نیک اور ایماندار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔
 
زرقا مفتی

محفلین
دیکھیں جی سیدھی سی بات ہے کہ دھماکہ ہوا، بے گناہ افراد جان سے گئے۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیئے نا کہ آپس میں ایک دوسرے پر شیعہ سنی کے حوالے سے بحث کریں۔ کیا شیعہ اور سنی کے خون کا رنگ فرق ہوتا ہے یا ایک زیادہ پاکستانی ہے اور دوسرا کم؟ کیا ایک کی جان کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے؟

بجا فرمایا آپ نے ہلاک ہونے والے سب پاکستانی تھے ہمیں سب کی ہلاکت کا غم ہے۔ میرا سوال دھماکے کی اصل جگہ متعین کرنے سے متعلق تھا تاکہ میڈیا کی رپورٹنگ کو جانچا جا سکے مگر کچھ ارکان اس سوال کو دوسری جانب لے گئے
 
جہاں تک میری ناقص معلومات کا تعلق ہے یہ دھماکہ عباس ٹاون میں نہیں ہوا بلکہ اس علاقے سے(بمطابق گوگل) 50 سے 60 میٹر دور ہوا ہے۔۔۔۔ مگر جسطرح ناظم آباد کا علاقہ لیاقت آباد ٹاون کہلاتا ہے شاید یہ پورا علاقہ عباس ٹاون کہلاتا ہو۔۔۔ زیادہ وضاحت سعودالحسن بھائی فرما سکتے ہیں۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
دیکھیں جی سیدھی سی بات ہے کہ دھماکہ ہوا، بے گناہ افراد جان سے گئے۔ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیئے نا کہ آپس میں ایک دوسرے پر شیعہ سنی کے حوالے سے بحث کریں۔ کیا شیعہ اور سنی کے خون کا رنگ فرق ہوتا ہے یا ایک زیادہ پاکستانی ہے اور دوسرا کم؟ کیا ایک کی جان کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے؟
قیصرانی بھائی آپ کی بات درست ہے ۔۔۔! مگر اس دھماکہ کا الزام تو سارے سنیوں پر لگایا جا رہا ہے ۔۔۔۔!
 
حسان خان

لائبریرین
جہاں تک میری ناقص معلومات کا تعلق ہے یہ دھماکہ عباس ٹاون میں نہیں ہوا بلکہ اس علاقے سے(بمطابق گوگل) 50 سے 60 میٹر دور ہوا ہے۔۔۔ ۔ مگر جسطرح ناظم آباد کا علاقہ لیاقت آباد ٹاون کہلاتا ہے شاید یہ پورا علاقہ عباس ٹاون کہلاتا ہو۔۔۔ زیادہ وضاحت سعودالحسن بھائی فرما سکتے ہیں۔۔۔

آپ کی ناقص معلومات میں تھوڑا سا اضافہ کرتا چلوں کہ لیاقت آباد ٹاؤن میلوں پر محیط یو سی ٹاؤن ہے جب کہ عباس ٹاؤن محض علاقے کا نام ہے، کوئی یو سی ٹاؤن نہیں۔ اس لیے ناظم آباد تو واقعی لیاقت آباد ٹاؤن میں آتا ہے، لیکن عباس ٹاؤن میں عباس ٹاؤن کے علاوہ کوئی دوسرا علاقہ نہیں آتا۔
عباس ٹاؤن گلشنِ اقبال ٹاؤن کا حصہ ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
مگر اس دھماکہ کا الزام تو سارے سنیوں پر لگایا جا رہا ہے ۔۔۔ ۔!
کس نے لگایا سنیوں پر الزام؟ سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے مٹھی بھر غنڈے کروڑوں سنی مسلمانوں کے نمائندے ہیں؟ اگر ایسی بات ہے تو پوری مسلم دنیا کو بن لادن اور طالبان جیسے دماغی مریضوں کو اپنا نمائندہ مان لینا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لیے اگر کوئی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں پر آواز اٹھائے تو وہاں سنی کارڈ کھیلنا نہایت خطرناک بات ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top