کراچی میں گرفتار ہونے والا امریکی شہری ایف بی آئی ایجنٹ ہے: امریکہ
امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیر کو کراچی کےانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار ہونے والا امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق پریس بریفنگ کے دوران کی۔
اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سےگرفتار ہونے والے امریکی شہری ایف بی آئی کے ایجنٹ ہیں جو عارضی طور پر پاکستان میں تعینات تھے۔
پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے پیر کے روز ایف بی آئی کے ایجنٹ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا جسے بعد میں جوڈیشیل مجسٹریٹ ملیر کےسامنے پیش کیا تھا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر جوئل کوکس نامی امریکی شہری کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ایف بی آئی ایجنٹ جوئل کوکس کو پیر کے روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائن ایم ایم پستول کی پندرہ سے زائد گولیاں سمیت گرفتار کیا تھا۔
جوئل کراچی سے اسلام آْباد جا رہے تھے کہ سکیننگ کے دوران ان کے بیگ میں گولیاں پائی گئیں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیاگیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست قبول کرلی اور چار روز کے لیے ملزم کو پولیس حوالے کر دیا۔