کراچی: نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تصدیق، دوشدت پسند، ایک افسر ہلاک

کراچی: نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تصدیق، دوشدت پسند، ایک افسر ہلاک
ڈان اردو تاریخ اشاعت 08 ستمبر,

کراچی: نیوی ڈاکیارڈ کراچی پر شرپسندوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا جس کے دوران پاک بحریہ کا ایک افسر ہلاک جبکہ دو شدت پسند مارے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارکر کئی مزید دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دو شرپسند ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کے مطابق حملےمیں ایک افسر ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

نیول کمانڈر کامران آصف نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ عسکریت پسند راکٹ لانچروں، رائفلز اور دستی بموں سے لیس تھے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق چھ ستمبر کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکیارڈ کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم آج آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سنڈیلا نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1009339
نیوی ڈاک یارڈ پر حملہ، پاک بحریہ کی تصدیق

ریاض سہیل

بی بی سی اردو ڈاٹ کام،کراچی

آخری وقت اشاعت: منگل 9 ستمبر 2014 , 20:10 GMT 01:10 PST

C:\Users\user116\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image001.jpg

شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے بعد یہ چوتھا بڑا حملہ ہے

کراچی میں پاکستان بحریہ نے اپنے ایک اڈے پر حملہ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ایک افسر ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شب نیوی ڈاک یارڈ پر یہ حملہ کیا گیا ہے، جس میں جوابی کے دوران دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بحریہ ڈاک یارڈ میں نیوی کے جنگی بیڑوں اور آبدوزوں کی مرمت کی جاتی ہے۔

نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں نیوی کے میرین اور ایس ایس جی کمانڈوز نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور ان کا گھیراؤ کرکے ہلاک اور گرفتار کردیا۔

بی بی سی کی جانب سے پاکستان بحریہ کے ترجمان سے جب یہ معلوم کیا گیا کہ حملہ آور کون ہیں، وہ کس طرح ڈاک یارڈ میں داخل ہوئے اس بارے میں انھوں نے تفصیلات بتانے سے معذرت کی۔

ادھر بی بی سی کو نامعلوم مقام سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کال میں کلعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے بعد یہ چوتھا بڑا حملہ ہے، اس سے پہلے کراچی ایئرپورٹ، پشاور ایئرپورٹ اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔

کراچی میں نیوی تنصیبات پر یہ دوسرا حملہ شمار کیا جاتا ہے، اس سے پہلے مہران ایئر بیس میں شدت پسند داخل ہوگئے تھے، جس میں نیوی کے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/09/140908_pakistan_navi_attack_tk.shtml
 
آخری تدوین:
اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبان ، القائدہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوںاور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،50 ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیںاور پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران معیشت کو 28 ارب 45 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا .دہشت گردی، خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں.مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنااسلامی شریعہ کے مطابق احسن طریقہ ہے۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔ دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔ خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مسلم ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اسلامی شریعہ کے مطابق درست نہ ہے ۔ اسلام ہرگز نجی جہاد کی اجازت نہیں دیتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ بہت ہی عمدہ بات ہے کہ خودکش جیکٹوں سے لیس ہونے کے باوجود اتنے دہشت گرد زندہ پکڑ لئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ بقول شخصے، اب ان کے "جن دیسی طریقے سے نکالے" جائیں گے :)
 
یہ بہت ہی عمدہ بات ہے کہ خودکش جیکٹوں سے لیس ہونے کے باوجود اتنے دہشت گرد زندہ پکڑ لئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ بقول شخصے، اب ان کے "جن دیسی طریقے سے نکالے" جائیں گے :)
انھوں نے پلان تو نہایت جاندار بنایا تھا لیکن جہاز کی بھول بھلیوںمیں پھنس گئے
 
اس بارے کچھ تفصیل بتائیے :)
قیصرانی بھائی
سارے دہشت گرد جہاز پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ جو 4 اوپر گئے وہ جہاز کے اندرون سے ناواقف تھےاور اندر پھنس گئے۔ واپسی کا راستہ جہاز کے عملے نے فوراً ہی بند کر دیا کیونکہ کمانڈ پوسٹ سے intruder on ship کا پیغام لگاتار نشر ہونا شروع ہو گیا تھا۔
 
یہ بتائیے نا کہ جہاز کون سا تھا اور اس کو ٹارگیٹ کرنے کی وجوہات وغیرہ وغیرہ :)
 
یہ بتائیے نا کہ جہاز کون سا تھا اور اس کو ٹارگیٹ کرنے کی وجوہات وغیرہ وغیرہ :)
پی این ایس ذوالفقار - جدید فریگیٹ تھا۔
اس کو ٹارگٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ڈاکیارڈ میں جہاز عموماً مرمت وغیرہ کے لیے آتے ہیں اور یہ جہاز بلکل تیاری حالت میں اور ڈاکیارڈ سے باہر نکلنے والے راستے پر سب سے آگے کھڑا تھا۔ اور اگلے دن اس نے کولیشن سپورٹ کے لیے بحرین جانا تھا۔ اس میں راشن، فیول اور دیگر ضروریات کی اشیاء کافی مقدار میں موجود تھیں۔
مقصد جہاز ہائی جیک کرنا تھا اور پھر مطالبات پیش کر کے بلیک میل کرنا تھا۔

ویسے دہشت گرد سمندر کے راستے ہاربر پٹرولنگ کی کشتی پر سوار اور نیول میرینز کی آفیسرز یونیفارم میں ملبوس ہو کر ڈاکیارڈ تک آئے تھے
 
شکریہ :)
 
Top