کراچی کی مویشی منڈی 2009

فہیم

لائبریرین
اور آج ہم بھی منڈی کا چکر مار آئے۔
صبح کے گئے ہوئے رات کو واپسی ہوئی
بس یہ غنیمت کے خالی ہاتھ نہیں آنا پڑا۔
 
سنا ہے کراچی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئیں ہیں۔ عید میں دو دن رہ گئے ہیں ۔ آج ایک بارپھر رات کو مویشی منڈی جانے کا ’’شرف‘‘ حاصل ہو رہا ہے۔ دیکھتے ہیں یہ خبر درست ہے کہ نہیں؟
 

تیشہ

محفلین
ابھی ٹی وی نیوز میں ذمہ دار کون میں کراچی کی اس منڈی کو دیکھایا جارہا ہے اور پوچھا جارہا ہے کہ جانور قربانی کے خریدنے سے پہلے کبھی کسی نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اس جانور کو ٹی ۔ بی اور مختلف بیماریوں کے انجکشن لگے بھی ہوئے ہیں کہ نہیں :battingeyelashes:
سب کا یہی جواب ہے کہ '' ہم نے کبھی پوچھا ہی نہیں :chatterbox: پتا ہی نہیں اس بارے میں ۔۔
جبکہ بیماریاں ان جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتیں ہیں ۔ ۔
:battingeyelashes:
 

فہیم

لائبریرین
فہیم نرخ بھی تو لکھنے تھے کہ کہاں سے کہاں تک چل رہے تھے منڈی میں۔

نرخ تو شمشاد بھائی۔
جس جانور پر بھی ہاتھ رکھو۔
65 - 70 -90 یہاں تک لاکھ روپے تک کے ریٹ سننے کو مل رہے تھے۔

اور لگتا تھا جیسے ان کے بیچنے کا موڈ ہی نہ ہو۔
یعنی اگر تو آپ کو اچھا صحت مند جانور لینا ہو تو کم از کم 45 سے 50 تک کا ہی ملنے کی امید ہے۔

ہم لوگوں نے تو پوری منڈی گھوم کر اور دماغ کا بہت بیجا استعمال کرکے 2 دانت کا بچھڑا 40000 کا لیا۔
اچھی نسل کا اور پلا ہوا جانور مل گیا۔
ایسا کہ جب لے کر آئے تو سب نے یہی کہا کہ بہت اچھا مل گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
رو کیوں رہے ہیں بھائی۔ ہنسی خوشی قربانی کریں اللہ کی راہ میں۔
اللہ اور دے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
جی بالکل ایسے کام تو انسان کو خوشی خوشی کرنے چاہیے۔

یہ ہمارے بچھڑے کی چند تصاویر۔
حجاب کہہ رہی تھی کہ بلاگ پر لگاؤں۔
لیکن میں‌ یہیں لگارہا ہوں۔

ماشاء اللہ سے جناب کھانے پینے کے شوقین واقع ہوئے ہیں۔
DSC00099.jpg

DSC00100.jpg


اور پیٹ‌ بھرنے کے بعد سستانا بھی ضروری ہے۔
DSC00102.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی یہ تو ماشاء اللہ خوبصورت اور تگڑا جانور ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ قبول فرمائے۔
 
Top