کرنل کی اہلیہ کے ہاتھوں اہلکار کی بے عزتی‘ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

آورکزئی

محفلین
ذات کا پتا چل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ رحم فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ وہ لوگ ہیں جو کہ پچاس ساٹھ روپے کا ٹول ٹیکس تک نہیں دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیم
 
ایک معصومانہ سوال:

کرنل صاحب تو حاضر سروس افسر ہیں اور یوں بھی ان کے خلاف کچھ نہیں ہے۔

کیا ان کی زوجۂ محترمہ کے خلاف بھی سول مقدمہ نہیں بن سکتا؟
 
جاسم محمد

محفلین
ایک معصومانہ سوال:

کرنل صاحب تو حاضر سروس افسر ہیں اور یوں بھی ان کے خلاف کچھ نہیں ہے۔

کیا ان کی زوجۂ محترمہ کے خلاف بھی سول مقدمہ نہیں بن سکتا؟
ماڈل ٹاؤن لاہور میں دن دہاڑے پولیس کے ہاتھوں درجنوں لوگوں کو قتل کرنے، بیسیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ تک سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سفارش پر درج ہوا تھا۔ یہاں بھی اگر جنرل باجوہ سفارش کریں تو کرنل کی بیوی پر مقدمہ ہو سکتا ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس کی سزا کیا ہونی چاہیئے ؟ پیارے محفلین کے خیال میں ۔
میرے خیال میں تو پانچ لاکھ روپے اور چھے ماہ کی لازمی قید کافی ہوگی ۔:LOL:
 
جاسم محمد
شکر کریں کہ کسی ”جنرل“ کی نہیں تھی ۔
سارے کے سارے فوجیوں کی بیویاں اور گھر والے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ایسے کئی واقعات میں خود دیکھ چکا ہوں ا1970 اور 1980 کے درمیان۔
بات صرف اتنی ہے کہ فاتح قوم ، مفتوح قوم کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی ہے۔ پاکستان فوج پاکستان کی فاتح ہے، پاکستانیوں کی عزت، جان ومال کو پامال کرنے کا حق فوجیوں کو حاصل ہے۔
 
کرنل کو محفلین کیوں ووٹ دیں البتہ سزا بتائیں ۔
موجودہ پاکستان پولیس کے انتظامی پروٹوکول کے مطابق، اس خاتون کو پہلی مدافعت پر ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرنا چاہئے تھا اور مدافعت پر گولی ماردینی چاہئے تھی۔
 
زیک

مسافر
سارے کے سارے فوجیوں کی بیویاں اور گھر والے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ایسے کئی واقعات میں خود دیکھ چکا ہوں ا1970 اور 1980 کے درمیان۔
بات صرف اتنی ہے کہ فاتح قوم ، مفتوح قوم کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی ہے۔ پاکستان فوج پاکستان کی فاتح ہے، پاکستانیوں کی عزت، جان ومال کو پامال کرنے کا حق فوجیوں کو حاصل ہے۔
کئی دہائیاں پرانی بات ہے کہ اسلام آباد یا راولپنڈی میں کسی جنرل کی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر اس کے ڈرائیور نے گاڑی روک کر میرے ابو کو ڈانٹنے کی کوشش کی تھی۔ یہ پرانی بیماری ہے اور انتہائی عام۔
 
Top