mohdumar
محفلین
چند سو ملین کیا چند بلین جوڑوں کی پروسیسنگ بھی تکنیکی اعتبار سے نا ممکن نہیں، بلکہ عین ممکن ہے۔ البتہ اس سے حاصل نتائج کو کسی فونٹ میں مکمل طور پر شامل کرنا یقیناً خوشگوار نہ ہوگا، اور شائد موجودہ آلات کی مدد سے ممکن بھی نہ ہو۔ لہٰذا پہلے سے کرننگ پئیر کی گروپنگ کر کے تعداد کو کئی درجہ کم کیا جا سکتا ہے، یا پھر کاپس میں بائی گرامز کی مدد سے سب سے زیادہ مستعمل بالائی چند ہزار جوڑوں پر کام کیا جا سکتا ہے۔ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پہلے تمام ممکنہ جوڑوں کی کرننگ قدر حاصل کر لی جائے اور پھر ان کی کلسٹرنگ کر کے ایسے ڈیٹا ڈریوین اصول وضع جائیں کہ ان کا گروپ بن جائے۔ کرننگ کی قدر معلوم کرنے کے لیے اوپن سی وی کی مدد سے شیپس کی تعداد گننے والا طریقہ کوڈ کر کے آٹومیٹ کرنا سہل کام ہوگا۔
ویسے ان پیج دوسرے پروگرامز کے ساتھ اتنا کمپیٹیبل نہیں البتہ اس نے کرننگ کا معاملہ کسی جادوئی طریقے سے حل کر ہی رکھا ہے۔
---
وولٹ کی ویلیو حاصل کرنے میں کسی حد تک کامیابی تو حاصل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک وہی مسئلہ برقرار ہے کہ مختلف پیئرز کے درمیان کرننگ کے لئے strokeکا کوئی سٹینڈرڈ متعین نہیں ہو رہا۔ اور اس کا احتمال بھی کم ہے کہ ایسا ہو پائے گا۔ ابھی تک تو پروگرام محض جگاڑوں پر ہی رواں دواں ہے۔